Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور قلندر میں آفریدی کی کپتانی پر فینز میں‌خوشی کی لہر

    لاہور قلندر میں آفریدی کی کپتانی پر فینز میں‌خوشی کی لہر

    شائقین کرکٹ آفریدی فینز کے لیے خوش خبری قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہو لڈر شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان مقرر کر دیے گئے،

    شائقین کرکٹ آفریدی فینز کے لیے خوش خبری قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہو لڈر شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان مقرر کر دیے گئے، دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں شاہد آٍفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے قلندرز کے مالک شاہد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کر رہی ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔س موقع پر ٹیم قلندر کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے خواہش مند رہے ہیں۔ ابوظہبی ٹی 10 کا آغاز 14 نومبر سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے پرفارم کرتے نظرآئیں گے، ٹورنامنٹ میں 29 تیزرفتار مقابلے ہوں گے 10 روز پر محیط اس ٹورنامنٹ کا فائنل 24 نومبر 2019 کو کھیلا جائے گا

  • سعودی بس پر کربلا میں داعش کا حملہ کئ ہلاکتیں

    سعودی بس پر کربلا میں داعش کا حملہ کئ ہلاکتیں

    سعودی عرب نے عراق کے صوبے کربلا میں اپنی مسافر بس کو دھماکے کا نشانہ بنائے جانے پر شدید مزمت کا اظہار کیا ہے

    سعودی عرب نے عراق کے صوبے کربلا میں اپنی مسافر بس کو دھماکے کا نشانہ بنائے جانے پر شدید مزمت کا اظہار کیا ہے
    اس بس کو کربلا شہر کے باہر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ داعش نے ہفتےکے روز اس کی کاروائی اور دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی. عراقی سیکیورتی اہلکاروں نے اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا.

  • ارامکو کمپنی پر حملوں کو فرانس نے ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا

    ارامکو کمپنی پر حملوں کو فرانس نے ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا

    فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کے زیر انتظام تیل کی دو تنصیبات پر حملے کو خطے کے لیے "ٹرننگ پوائنٹ”قرار دیے دیا

    فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ان کی شرکت کا مرکزی ہدف امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کی شدت کم کرنا ہے۔

    ایران پر حملہ ہوا تو کیا ہو گا؟ ایرانی جواب آگیا


    دوسری طرف پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ "اس آرامکو پر حملوں کے بعد ہر کوئی ایران کو اندھادھند ملامت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران طاقت ور ہے اور اس کا بھر پور جواب دے گا.

    حوثیوں کی جانب سے جنگ ختم کرنے اور سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی پیشکش، اقوام متحدہ کا خیر مقدم


    آرامکو حملوں‌ میں‌ موث اس ملک کے خلاف ثبوت دکھانے اور وہ ملک ہے ایران کہ جس کا امریکا ، اسرائیل پہلے ہی نام لے چکے ہیں .سعودی وزارت دفاع ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کےناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

  • لودہراں : تیز رفتاری کے باعث کئی افراد زخمی

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتاری کے باعث حادثہ متعدد مسافر زخمی

    تفصیلات کے مطابق ڈرائیور کی غفلت لاہورسےکراچی جانیوالی مسافر بس کوحادثہ،ڈرائیور سمیت 9 مسافر زخمی ڈسڑکٹ ہسپتال ریفرر،ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی مسافر بس10 فٹ تک ڈیواڈر میں دھنس گئی ہے،50 سے زائد مسافر بس میں سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافروں کا موقف

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر لودہراں منتقل کر دیا

  • ایک اور بڑے حکمران  نے بھی سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو ٹھہرا دیا

    ایک اور بڑے حکمران نے بھی سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو ٹھہرا دیا

    ایک اور بڑے حکمران نے بھی سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو ٹھہرا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سعودی ارامکو کی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرا دیا.جانسن نے یہ موقف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاتے ہوئے صحافیوں کو دیا ہے جو اس کے طیارے میں اس کے ساتھ محو سفر تھے
    اس سے پہلے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بعقیق اور خریص میں آرامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کےناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

    آرامکو حملے، سعودی وزیر خارجہ نے بھی ایران کا نام لے


    کرنل ترکی المالک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں میں حوثی باغی شامل نہیں کیونکہ ان کے پاس یہ اہلیت نہیں کہ وہ اس طرح کے حملے کر سکیں۔ سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر حملہ یمن سے نہیں کیا گیا تھا جبکہ ایران نے ایسا ثابت کرنے کی بھرپور سعی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کیے گئے ڈرونز بھی حوثی ملیشیا کے استعمال شدہ ڈرونز سے بالکل مختلف تھے۔حملوں میں دوسری طرف سعودی وزیر خارجہ اس سے پہلے یہ بیان دے چکے ہی کہ استعمال ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں کی باقیات حاصل کر لی ہیں جو اس بات کے ثبوت ہیں کہ یہ حملے ایرانی جارحیت ہیں۔
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبی نے کہا ہے کہ ایرانی اسلحہ سے ارامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا.ایرانی ہتھیاروں سے بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پرحملہ ہوا جو کہ ایک بزدلانہ بات ہے ۔

  • ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

    ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے
    انٹر بینک میں ڈالر 156.07 سے بڑھ کر 156.28 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے

  • بھارت کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقہ نے شرمناک شکست دے دی

    بھارت کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقہ نے شرمناک شکست دے دی

    جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت کو شرمناک شکست سے دو چار کر دیا.9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

    بنگلور میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

    جنوبی افریقہ کے باؤلرزربادا نے 3 جبکہ ہینڈرکس اور فورٹو ان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاندار باؤلنگ پر جنوبی افریقن کھلاڑی بیورن ہینڈرکس کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی

    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،

  • سمیع اسلم نے  سلیکشن کمیٹی سے  کیا شکوہ  کر دیا

    سمیع اسلم نے سلیکشن کمیٹی سے کیا شکوہ کر دیا

    سمیع اسلم نے سلیکشن کمیٹی سے شکوہ کر دیا
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنربیٹسمین سمیع اسلم نےشکوہ کیا ہے کہ اگر سیلکشن کمیٹی بابر اعظم کی طرح مجھے بھی وقت دیتی تو آج میں ٹیم کا ایک مستقل کھلاڑی ہوتا۔
    سمیع اسلم نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں 9 نصف سینچریاں اور تین مرتبہ 90 پر آؤٹ ہوا ہوں اگر سنچریاں اسکور کر لیتا تو آج میں ٹیم کا حصہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اگر مستقل مزاجی سے کھیلنے کا موقع دیا جاتا تو بابر اعظم کی طرح ٹیم میں جگہ بنا پاتا.

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی، ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی

    ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طے کر لی گئی ہیں،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے ، جبکہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے،

  • ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، مزید بڑھنے کا خدشہ

    ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، مزید بڑھنے کا خدشہ

    ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ صرف صوبہ پنجاب سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق :ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے. اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، اگلے 10 دنوں میں تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے جب کہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔انہوں نےکہا کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے.

    محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوچکی ہے
    اس سے پہلے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ افسران کومعطل کرکےنااہل حکمران مجرمانہ غفلت،نالائقی پرپردہ نہیں ڈال سکتے، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء، مشیراسپتالوں میں دفاتر کھولیں، پورےملک میں ایمرجنسی نافذکی جائے،ڈینگی کےٹیسٹ،دوائی کومفت کیاجائے، ڈینگی ہیلپ لائن جوشہبازشریف بناگئےتھےاُس کو24گھنٹوں کیلئےکھولاجائے، سرکاری خرچ پرپریس کانفرنسوں،سوشل میڈیا،بیانات سےڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہےکہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 10ہزار ہو چکی ہے

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا

    آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغازپر مندی کے رجحان دیکھا گیا ہے۔

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 32 پزار 184 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 983 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
    پچھلے ماہ سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔