Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات، افغان امن عمل و دیگر امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات، افغان امن عمل و دیگر امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کوکامیاب بنانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے، پاکستان نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا، امید ہے فریقین کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے طالبان سےآخری لمحےمیں بات چیت یکطرفہ ختم کرنےپراظہارافسوس کیا، دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا،

  • کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    کشمیر کمیٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میں آل پارٹیز کانفرنس انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے دینی و سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی اور مسئلہ کشمیر کے حل پر اپنے اپنے موقف کا اظہار کیا

    چودھری شہزاد علی ورک
    صدر القلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت ہے کہ کشمیریوں کے لئے گھروں سے نکل کر عملی جدوجہد کی جائے

    کشمیر میں ہندو مسلمانوں سے ڈرا ہوا ہے اسی لیے ظلم کر رہا ہے اصل بات یہ ہے کہ کافر کا مسلمان سے ڈرنا دراصل مسلمان کے جذبہ ایمانی کی وجہ سے ہے

    حلقہ این اے 122 سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کمزور ہے کہ وہ بھارت کو کشمیر سے کرفیو اٹھانے پر مجبورنہیں کر سکی یا پھر مسئلہ یہ ہے کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان ہیں جن کو اقوام عالم آزادی دلانا نہیں چاہتیں ؟
    اقوام عالم سن لیں کہ جب تک پاکستانیوں کے سینوں میں خون رواں ہے یہ کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے

     

     

    مولانا عزیز الرحمن عزیز
    صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت ہے کہ ہم مشترکہ طور پر کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کو واضحپیغام دیں کہ مسئلہ کشمیر کا صرف ایک ہی حل ہے

    ’آزادی‘

    سابق ممبر صوبائی عارف خان سندھیلہ  کا کہنا تھا کہ 

    اب تو پاکستان کا بچہ بچہ اور ہر پیر و جواں پکار رہا ہے کہ

    ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘

     

    جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام حاجی محمد طاہر نقشبندی نے کہا کہ

    ہمیں آپسی اتفاق سے کام لیتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے کام کرنا ہوگا

    رانا ظفر علی خان ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کے دوران کہا کہ

    المیہ یہ ہے کہ آج بھی اکثریت کو علم ہی نہیں کہ
    مسئلہ کشمیر ہے کیا ؟
    ہم کب سے اقوام متحدہ کے پاس دھکے کھا رہے ہیں
    لیکن انہوں نے کبھی کسی مسلمان کو انصاف فراہم نہیں کیا

     

    امجد نذیر بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سنا کہ کشمیرہماری شہہ رگ ہے

    لیکن ہم کیسے لوگ ہیں کہ ہماری شہہ رگ
    دشمن کے قبضے میں ہے اور ہمیں فکر ہی نہیں

    مختلف مذاہب کو ماننے والے ایک ہیں
    لیکن افسوس ایک خدا کو ماننے والے فرقہ فرقہ ہیں

    شیخ کاشف عارف سابق وائس چئیرمین بلدیہ شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم متحدہوکر کشمیر پرمشترکہ موقف پیش کرکے انڈیا کا ہاتھ پکڑیںاور اسے ظلم سے روک کر کشمیر کو ان کا جائز حقیعنی آزادی دلوائیں

    مولانا امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئیے بھلے مذاکرات سے ہو یا جنگ سے
    جنگ نہ تو ہندوستان کے فائدے میں ہے نہ پاکستان کے لیکن اگر جنگ ہوئی تو ہندوستان ٹکروں میں بٹ جائے گا

    سابق بلدیہ اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورکعمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے دنیا کو جھنجھوڑا ہے

    انڈیا کشمیر کے اندر ان تمام افراد اور تنظیموں کو ختم کر رہا ہے جو مستقبل میں اس کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں

    رانا محمد عثمانبیورو چیف دنیا نیوز کا کہنا تھا کہ انڈیا کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور دنیا اس کے ہاتھ پکڑنے کی بجائے جان بوجھ کر انجان بنی ہوئی ہےہم جب جب اپنے دین سے دور ہوں گے ذلیل ہوں گے،

    27 سمتبر کو دنیا میں بھارت کے مظالم کے خلاف موثر پیغام جانا چاہیے لیکن اس کے لیے ہمیں تفرقوں سے نکل کر یکجان ہونا پڑے گا

    جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری زاہد طور صاحب کا کہنا تھا کہ

    پاکستان میں کسی اقلیتی فرد کو زک پہنچنے کی افواہ بھی پھیل جائے تو دنیا پاکستان کے خلاف متحرک ہوجاتی ہے لیکن بالکل دوسری جانب کشمیر میں انڈیا نے مظالم کی وہ اندھیر نگری مچا رکھی ہے کہ الامان، لیکن دنیا دانستہ آندھی بنی ہوئی ہے
    امید جماعت اسلامی سراج الحق صاحب پوری قوم کو کشمیر کے مسئلے پر متحد کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں


    حافظ ابو الحسن کا کہنا تھا کہ
    کشمیریوں پر کرفیو کا آج 49 واں دن ہے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہو چکے ہیں
    لیکن دنیا بھارت کا ہاتھ پکڑنے کو تیار نہیں

     


    جمعیت علمائے اسلام شیخوپورہ کے صدر
    پیر مشہدی صاحب کا کہنا تھا کہ
    کشمیر کی آزادی اس کا مقدر بن چکی ہے
    دنیا جلد دیکھے گی کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں بھارتی افواج شکست کھا کر دم دبا کر بھاگیں گی اور کشمیریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوگا


    میاں مقصود صاحب امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ
    وہ بھی تو انسان تھے ج پر فرشتے اترتے تھے ہم بھی انسان ہیں لیکن ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتر رہے
    اس لیے کہ ہم میں وہ خوبیاں نہیں ہیں
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ عمران خان کو توفیق دے کہ وہ اقوام عالم کے سامنے جرات سے اپنا موقف پیش کر سکیں تاکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں کمی آئے

    مولانا عبدالرحمن مظہر صاحب
    قرآن جنگ کے اصول سمجھاتے ہوئے بتاتا ہے کہ مسلمانو! تمہارا موقف ایک ہونا چاہیے

    حکومت وقت کو اس سے سبق لینا چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستانی قوم یک جان اور یک آواز ہے اور آج جبکہ کشمیری آزادی کی خاطر مدد طلب کر رہے ہیں تو ان کی مدد کرنا فرض ہے

    مولانا شیرافگن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہندوستانی ظلم اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے لیکن دنیا انجان بنی ہوئی ہے اگر ایسا ہی رہا تو کشمیری آزادی مانگ کر نہیں بلکہ چھین کر لیں گے

    (more…)

  • وزیر اعظم عمران خان کی سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے ملاقات، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیر اعظم عمران خان کی سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے ملاقات، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آج امریکہ میں وزیراعظم عمران خان کا دوسرا دن ہے، اس دوران انہوں نے آج سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادل کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا، سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو نے کہاکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج کئی ملاقاتیں طے ہیں اور وہ انتہائی مصروف دن گزاریں گے،

    سفارتی حکام نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ 21 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا .اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہ 15 سے زائد ممالک کے سربراہان سے ممکنہ طور پر ملاقات کریں گے، 24 ستمبر کو وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت طے ہے، ان کے پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، 24 ستمبر کو عمران خان امریکی صدرکے عشائیے میں شرکت کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان بھی ہے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پرمضبوط پاکستانی موقف پیش کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے،

  • سنجے دت ‘کھل نائک’ کے سیکوئل میں ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند

    سنجے دت ‘کھل نائک’ کے سیکوئل میں ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند

    بالی ووڈ اداکار 20 سال ایکشن اور اب کامیڈی اور اہم کردار کرنے والے سنجے دت اسٹار فلم ’’ کھل نائک ‘‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔ سنجے دت کا کہنا ہے کہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف 1993 کی سپر ہٹ فلم ’’ کھل نائک ‘‘ کے سیکوئل میں ایک کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    سنجے دت اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت سیکوئل بنانا چاہتے ہیں اور فلم میں ایک اہم کردار کے لئے ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ، فلم میں ٹائیگر شروف اپنے حقیقی والد جیکی شروف کے بیٹے کا کردار نبھائیں گے۔

    واضح رہے ٹائیگر شروف اپنی فلم "ہیروپنتی” اور پھر سپر ہٹ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اب سنجے دت کی فلم میں اپنے والد کا کردار ادا کریں گے.

  • قائداعظم ٹرافی ، دوسرے سیزن میں بھی بیٹسمینوں کا راج

    قائداعظم ٹرافی ، دوسرے سیزن میں بھی بیٹسمینوں کا راج

    قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن بھی بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دئیے ، کوئٹہ ، فیصل آباد میں جاری میچوں میں بلے بازوں کا پلڑ ابھاری رہا ، سدرن پنجاب سے میچ میں بلوچستان نے4 وکٹ پر 347رنز بنالیے، عظیم گھمن اور عمران فرحت نے سنچریاں داغ دیں، ناردرن کیخلاف سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنالیے، کامران اکمل 157 رنز بناکر پویلین لوٹے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، کراچی میں کے پی سے میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت سندھ نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق11سال بعد کوئٹہ میں جاری فرسٹ کلاس میچ کا ابتدائی دن بیٹسمینوں کے نام رہا، بگٹی اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کیخلاف میزبان ٹیم نے 4 وکٹ پر347 رنز اسکور کرلیے، عمران بٹ اور عظیم گھمن نے 129رنز کا آغاز فراہم کیا، عمران بٹ66 رنز بناکرپویلین واپس گئے، کپتان عمران فرحت اور عظیم گھمن کے درمیان181 رنز کی شراکت بنی، عمران117 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، عظیم گھمن 14 چوکوں کی مدد سے 143 اور بسم اللہ خان 4 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنا لیے، کامران اکمل 157 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پویلین گئے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، اس سے قبل ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین نے ٹاس کیے بغیر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    سینٹرل پنجاب کے ابتدائی4 کھلاڑی 134پر پویلین لوٹے لیکن پھر کامران اکمل نے کپتان اظہر علی کے ہمراہ 235 کی شراکت بنا دی، کامران157 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اظہر علی 110 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، محمد موسیٰ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت ٹیم نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے، وپنرزخرم منظور اورعمر بن یوسف کے درمیان 130رنزکی شراکت بنی، خرم 152 گیندوں پر 40 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، سعد علی 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے ، تیسری وکٹ کے لیے عمر بن یوسف اور اسد شفیق کے درمیان 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی، دونوں بالترتیب133 اور68 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ، ملزم فرار

    درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ، ملزم فرار

    لاہور : درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، بجائے کم ہونے کے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، اطلاعات کےمطابق تھانہ یکی گیٹ میں بچوں سے جنسی زیادتی کی کوشش کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا مگر ملزم فرار ہوگیا۔

    ذرائع کےمطابق متاثرہ بچی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ خدیجہ جنرل سٹور پر چیز لینے گئی، کافی وقت گزر جانے پر واپس نہیں آئی تو والدہ جنرل سٹور پہنچ گئی۔ والدہ کا کہنا تھا کہ شور کی آواز سن کر داخل ہوئی تو بابر نامی سٹور مالک بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا

    بچی کے ورثا اور دیگر افراد نے وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب یکی گیٹ پولیس کی جانب سے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مگر سٹور مالک ملزم ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔

  • راولپنڈی میں ڈینگی زیادہ کیوں پھیلا؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وجہ بتا دی

    راولپنڈی میں ڈینگی زیادہ کیوں پھیلا؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وجہ بتا دی

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 2011 میں ڈینگی سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اس سال بھی بارش کے بعد اندازہ تھا ڈینگی پھیل سکتا ہے، ہم نے اس سال ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکا، اس سال کے آغاز میں ہی انسداد ڈینگی کیلیے سرویلنس کیا گیا، اس سال اگر ہم ڈینگی سے بچاؤ کی تیاری نہ کرتے تو بہت زیادہ پھیل جاتا، راولپنڈی میں ڈینگی اس لیے پھیل گیا وہاں سرویلنس ٹھیک نہیں ہوا، اگر ہم مستقل بنیادوں پر اقدامات نہ کر رہےہوتے تو ڈینگی بے قابوہوجاتا، اگرکسی افسر کی انسداد ڈینگی کیلیے کارکردگی بہتر نہ ہوتو کارروائی کرنی پڑے گی،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں‌ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،

  • لوگ کیسے بیمار نہ ہوں ؟ جب گھی اور کوکنگ آئل ہی مضر صحت ہوں ، فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

    لوگ کیسے بیمار نہ ہوں ؟ جب گھی اور کوکنگ آئل ہی مضر صحت ہوں ، فوڈ اتھارٹی کے چھاپے

    لاہور: ناقص اور مضر صحت گھی اور کوکنگ آئل نے عوام الناس کو بیمار کرنا شروع کردیا . اطلاعات کے مطابق اسی جرم کی پاداش میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کام کرنے والی 317 تیل اور گھی کی کمپنیوں کے نمونوں کی رپورٹ جاری کردی،

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کےمطابق کھانے میں استعمال ہونے والے تیل اور بناسپتی گھی کے لیے گئے نمونوں کی چیکنگ رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 317 میں سے 47 برانڈ مضر صحت، 56 کمپنیوں کے نمونوں میں معمولی نقائص پائے گئے، مختلف برانڈز کا 68ہزار 120کلوگھی اور غیرمعیاری تیل تلف کیا گیا۔

    ذرائع کےمطابق گھی اور کوکنگ آئل کی کوالٹی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تما م برانڈ زکے تفصیلی نتائج اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے ہیں، نمونےپاس ہونےتک کسی بھی برانڈکوپروڈکشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، چینی سستی ہوگئی

    مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، چینی سستی ہوگئی

    اسلام آباد:حکومتی حکمت عملی رنگ دکھانے لگی ، معیشت بہترہونے کے ساتھ ہی مہنگائی بھی کم ہونے لگی ، جس کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ، اطلاعات کےمطابق ملک میں چینی کی قیمتیں گرنا شروع ہوگئی ہیں،

    ذرائع کےمطابق چینی کی قیمتوں میں کمی پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز میں دیکھنے کو ملی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو تین روپےسستی کردی گئی۔ چینی کی نئی قیمت چہتر روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    چینی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے جبکہ قیمت میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔نوٹفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 76روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے

  • لارا دتہ نے دیا مرزا ، پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کی

    لارا دتہ نے دیا مرزا ، پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کی

    اداکارہ لارا دتہ نے حال ہی میں میموری لین پر ٹرپ کیا اور تھرو بیک تصویر کا ایک جوہر شیئر کیا۔ لیکن ، تصویر میں صرف لارا ہی نہیں بلکہ اس کی خوبصورتی کے ساتھ جیتنے والی فاتح پرینکا چوپڑا اور دیا مرزا بھی اپنے حالیہ چہروں کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

    2000 میں ، لارا دتہ نے "مس ​​یونیورس” کا اعزاز حاصل کیا اور پرینکا چوپڑا اور دیا مرزا نے بالترتیب "مس ورلڈ” اور مس ایشیا پیسفک ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹھیک ہے ، شبیہہ یقیناa ایک خزانہ ہے اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گی۔

    واضح رہے ابھی تک پریانکا چوپڑا اور دیا مرزا نے لارا کی پوسٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ، لیکن ہم ان کا جواب دیکھنا پسند کریں گے۔