قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے اویس ضیاء پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ،
اویس ضیاء نے رن آؤٹ ہونے پر اپنے ساتھی کھلاڑی کیخلاف گالم گلوچ والی زبان استعمال کی تھی ، جس پر آن فیلڈ امپائر کے کہنے پر میچ ریفری نے جرمانہ عائد کیا ، بعد میں اویس ضیاء نے اپنی تیم کے کھلاڑی سے معافی مانگی اور جرمانہ قبول کیا ،
Author: +9251
-

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، اویس ضیاء پر جرمانہ عائد
-

ہیوسٹن میں مودی کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی، کشمیریوں، سکھوں اوردیگر مظاہرین کی شدید نعرے بازی
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام این آر جی اسٹیڈیم کے باہر کیاگیا جہاں مودی کو خطاب کرنا ہے، مودی کی انسان دشمن کاروائیوں کیخلاف احتجاج میں کشمیری، سکھ، بھارتی مسلمان اور خواتین بھی شامل تھیں، مظاہرین کی ٹی شرٹس اورکیپس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لکھے گئے تھے، بینرز پر بھارتی دہشتگردی کا چہرہ مودی کے نعرے لکھے گئے تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو،بھارتی قبضہ ختم کرو کی تحریریں لکھی گئی تھیں،
احتجاجی مظاہرین کی طرف سے لہرائے گئے بینرز پر بینرز پر نازی مودی کےبھی نعرے درج تھے، مظاہرین نے آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے،
-

ڈینگی کے حملے میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ بوگس ہونے کا انکشاف
لاہور: ڈینگی وائرس نے پورے ملک کو آزمائش میں ڈال دیا ہے، ملک بھر سے اموات کی خبروں نے مزید پریشان کردیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا، محکمہ صحت نے 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد کی اموات کی تصدیق کر دی۔
کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، 4 سال کا عبداللہ زبردست بیٹنگ کرتا ہے ، ویڈیووائرل
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے مرنے والے افراد میں سے اسلام آباد سے 2 اور راولپنڈی کےمزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 465 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، صوبے میں رواں برس 2464 افراد مرض کا نشانہ بنے، جب کہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 4385 ہو گئی ہے۔
-

پیغام رسانی کا بہترین تجربہ رکھنے کیلئے واٹس ایپ ٹرکس
واٹس ایپ پر کچھ ایسی خصوصیات ہیں جو میسجنگ کے تجربے کو قابل قدر بناتی ہیں۔
واٹس ایپ اب تک کا ایک بہترین میسجنگ ایپ ہے اور استعمال کی قسم پر منحصر ہے ، کوئی بھی اس پلیٹ فارم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
کسٹم نوٹیفکیشنز
خاص طور پر رابطوں کے لئے کسٹم کی اطلاعات ہوسکتی ہیں ، مثال کے طور پر ، آپ کسی شخص کے پروفائل پر ٹیپ کرکے اور ’اپنی مرضی کے مطابق اطلاعات‘ کے آپشن کو منتخب کرکے ایپ پر انفرادی اور گروپ چیٹس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
کوئی بھی فرد یا کسی گروپ کے لئے نوٹیفکیشن ٹون ، پاپ اپ ، لائٹ ، کمپن سیٹنگس وغیرہ تبدیل کرسکتا ہے۔
نامعلوم کونٹیکٹس دیکھیں۔
پروفائل پر ٹیپ کرکے اور تفصیلات چیک کرکے بھی واٹس ایپ پر نامعلوم نمبر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایک گروپ چیٹ میں ، آپ لمبے لمبے نمبر کے لئے دبائیں اور پھر یہ ایک چیٹ باکس کو پاپ اپ کرے گا جس میں آپ آسانی سے رابطے کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
ٹو سٹیپ ویریفکیشن
سیکیورٹی انتہائی ضروری ہے اور واٹس ایپ آپ کے چیٹس اور اکاؤنٹ کی تفصیلات کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کا ایک طریقہ فراہم کرتا ہے۔
صارفین ای میل کی ترتیبات کی طرح اپنے اکاؤنٹس پر بھی دوطرفہ توثیق کا اہل بن سکتے ہیں۔ آپ ترتیبات کے ذریعہ اس خصوصیت تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
فری اپ سپیس
واٹس ایپ صارفین اپنے اکاؤنٹس پر بہت زیادہ ڈیٹا اسٹور کرتے ہیں اور ایپ کی ڈیٹا اسٹوریج کی خصوصیت صارفین کو اپنے ڈیٹا کو دستی طور پر چیک اور ان کا نظم کرنے کی سہولت فراہم کرسکتی ہے۔ صارف یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اس خصوصیت کے استعمال سے کسی خاص صارف کے ساتھ کتنا ڈیٹا تبادلہ ہوا ہے اور غیر ضروری ڈیٹا کو حذف کیا جاسکتا ہے۔
-

کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، 4 سال کا عبداللہ زبردست بیٹنگ کرتا ہے ، ویڈیووائرل
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، سرفراز احمد کے 4 سالہ بیٹے عبداللہ نے تو بیٹنگ کرکے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،
Mere aur abdullah ke running between the wicket aik jaise hai 🙈😜 pic.twitter.com/8jKf4w4w19
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) April 10, 2019
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کپتان سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو 4 سالہ بیٹے عبداللہ کی بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپنگ کررہے ہیں
There was a time when they taught me how to play and now Zafar Bhai and @Azamkhanpcc Bhai are teaching my boy Abdullah. Time flies! 🙂 pic.twitter.com/aqP6fvAcKT
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 21, 2019
ایک دوسری ویڈیو میں عبداللہ اسٹیڈیم لیفٹ ہینڈ بیٹنگ کرکے اس انداز سے باولر کی گیند کو کھیل رہے ہیں جیسے ایک تجربہ کار کھلاڑی اوپنر بلے باز کے طور پر سامنا کرتا ہے ،
-

میگا کرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب نے اعلان کر دیا
چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیسزجلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کےایک ہزار210ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں زیرالتوا ہیں، چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نےاب تک71ارب روپےقومی خزانےمیں جمع کرائے، نیب نے22ماہ میں600ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے، نیب کی طرف سے زیرالتوا ریفرنسزکی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائرکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈل میں ملوث43ملزمان کوپکڑاگیا،
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب عدالتوں سےبدعنوان عناصرکوسزادلوانےکی شرح70فیصدہے،
-

تعلیمی نظام مفلوج، گریڈ پیسوں پر ملنے لگے ، سندھ کا تعلیمی نظام خطرے میں پڑگیا
سکھر: تعلیمی معیار ہی کسی تعلیمی نظام کی کامیابی یا ناکامی کا محور ہوتاہے ، ویسےتو سندھ کے حوالے سے تعلیمی معیار کی گراوٹ کی خبریں مسلسل آرہی ہیں ، لیکن جو تازہ ترین صورت حال سکھر کی سامنے آئی ہے وہ بڑی پریشان کن ہیں صورت حال یہ ہے کہ سکھر میں تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا، تعلیم اور گریڈ پیسوں پر ملنے لگے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے مطابق سکھر میں 200 سے زائد طلبا و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، تعلیمی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا، تعلیم اور گریڈ پیسوں پر ملنے لگے ہیں۔
میں شہباز شریف کی جان بخشی نہیں ہونے دوں گا ، مولانا فضل الرحمن کے بیان نے ہلچل مچادی
رپورٹ کے مطابق سکھر میں سوالیہ پرچے کے ساتھ جوابات کی کاپی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، بی ایڈ کے امتحانات کے پہلے پرچے کے جوابات کی کاپی باآسانی دستیاب ہیں۔بی ایڈ کالج پہنچنے پر عملہ اور طلبا سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے لگے، 3 بجے شروع ہونے والا پرچہ 3 بجکر 40 منٹ تک بھی طلبا کو نہ مل سکا۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امتحان موبائل فون کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، ایجوکیشن کالج میں 6 ہزار کے عوض امتحان پاس کرانے کا بھی انتظام ہے۔ مبینہ طور پر ایجوکیشن کالج کی انتظامیہ نقل کرانے میں ملوث ہے، نائب قاصد کچھ پیسے دے کر پرچے چیک بھی کرانے جاتے ہیں
-

ن لیگ اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو گی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورحکومت کےخلاف آزادی مارچ پرگفتگو کی گئی، دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کوآزادی مارچ کی تیاریوں سےآگاہ کیا، شہبازشریف اورفضل الرحمان کےدرمیان آزادی مارچ کےطریقہ کاراورممکنہ نتائج پرمشاورت کی گئی، لیگی رہنماایازصادق، راناتنویر، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوئیں، اسی طرح مولاناشاہ احمدنورانی کےبیٹےاویس نورانی بھی ملاقات میں شریک ہوئے،
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کراسکے، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیکن شہباز شریف کوئی بھی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے نظر آئے، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کیلئے ہاں نہیں کرسکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں صاحب سے پوچھ کر فیصلہ ہوگا،
دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ ہر صورت ہوگا، آزادی مارچ بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ، مہنگائی، ناانصافیوں اور ظلم کےخلاف ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کشمیر کو بیچ ڈالا جو کہ ناقابل قبول ہے، قبل ازیں مولانا فضل الرحمن نے جامع مدنیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی اس سے پہلے پندرہ ملین مارچ کرچکی ہے، وہ اکیلے ہی ملین مارچ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آزادی اور تحفظ ناموس مارچ، بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ کیخلاف ہوگا، انہوں نے جے یو آئی ہند کے کشمیر کے بارے میں بھارت کی حمایت کو ان کا آپسی معاملہ قرار دے دیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین ایک دو دن میں کر لیں گے جبکہ حکمت عملی کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے، انہوں نے کہاکہ نام نہاد حکومت ہی مہنگائی اور دیگر ایشوز کی ذمہ دار ہے،
-

15 سال بعد سوات کے ایئر پورٹ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ، سیاحت کو فروغ ملے گا
سوات: 15 سال بعد دوبارہ سوات کا ایئر پورٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سیدو شریف ایئرپورٹ پر ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 7 رکنی وفد نے سوات ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور رن وے کی تعمیر، ٹرمنل بلڈنگ سمیت کنٹرول ٹاور کا سرے کیااور اس پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا ، جس پر تسلی کااظہار بھی کیا گیا
میں شہباز شریف کی جان بخشی نہیں ہونے دوں گا ، مولانا فضل الرحمن کے بیان نے ہلچل مچادی
ذرائع کےمطابق سول ایوی ایشن حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سید شریف ایئرپورٹ کا رن وے مکمل طور پر تیار ہوچکا، پی آئی اے کو ایک ہفتے کے نوٹس پر دیگر سہولیات بھی فراہم کردی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں چھوٹے اے ٹی آر طیارے لینڈ کریں گے، بڑے جہازوں کے لیے رن کو جدید انداز سے تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی شروع ہوگئی۔ سیدو شریف ایئرپورٹ پر ایئربس 320طیاروں کی لینڈنگ کےلیےمنصوبہ بندی شروع ہوچکی جس پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سوات ائیرپورٹ کو 1978 میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ امن و امان کی صورتحال کے باعث اسے 2004 میں بند کیا گیا تھا۔لیکن اب 15 سال بعد اس کو دوبارہ کھول کر پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ زیرغور ہے
-
یوتھ پروگرام کے تحت 5 سے 50 لاکھ کے قرضے فراہم کئے جائیں گے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی سوچ بدلنےکا وژن رکھتے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یوتھ پروگرام کےتحت 5 سے50لاکھ کےقرضےفراہم کئےجائیں گے، ایک سال میں بجٹ خسارے میں واضح کمی ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے، “صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام ” وزیراعظم عمران خان کی محروموں، غریبوں اور بے کسوں کا ہاتھ تھامنے اور انہیں سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں،
انہوں نے کہاکہ دوٹکے کے لوگ ٹاک شوز میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے ، پچھلے دس سال کے دوران پنجاب حکومت صوبے کے عوام پر عذاب بن کرنازل ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے امریکہ گئے ہیں ، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی، انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے غریبوں کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیریوںکی جدوجہد آزادی جلد کامیاب ہو گی،