Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کی حماقت سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اور خراب ہوسکتی ہے، قریشی

    بھارت کی حماقت سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اور خراب ہوسکتی ہے، قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کشمیر کے سفیر کے طور پر اقوام متحدہ میں مقدمہ پیش کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کو مقبوضہ وادی کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر نے رپورٹ میں بھارتی حکومت کی زیادتیوں کا ذکرکیا ہے،ایمنسٹی انڈیا چیپٹر کو سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے بھارتی عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ،وزیراعظم عمران خان کی سینیٹر لنزے گراہم سے بھی ملاقات ہوئی،لنزے گراہم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا تھا،زلمے خلیل زاد نے طالبان سے ملاقات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا،آئی سی آر سی کے ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں کام نہیں کرنے دیا جارہا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کر رہا ہے، وزیراعظم کشمیر کے سفیر کے طور ہر اقوام متحدہ میں مقدمہ پیش کریں گے، آنے والوں دنوں میں کس طرح کام کرنا ہے، کچھ دنوں یا ہفتوں کی لڑائی نہیں لمبی لڑائی ہے، پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ملکر جستجو کرنی ہو گی، بھارت کے اندر وہ طبقات جو سمجھتے ہیں کہ مودی کا اقدام مناسب نہیں، 14 درخواستیں بھارتی عدالت میں ہیں، 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہیوسٹن میں ایک اجتماع یا جلسہ ہو رہا ہے، یقینا جن لوگوں نے دعوت دی وہ موجود ہیں یہ تو ہونا ہی تھا ،منفرد چیز یہ ہے کہ ہزاروں پاکستانی، کشمیری دیگر ملکوں کے مسلمان و سکھ شہری وہاں پر امن احتجاج کر رہے ہیں اور مودی کے اقدامات کی مذمت کر رہے ہیں.بھارت یہ تاثر دے رہا ہے کہ حالات معمول کی طرف جا رہے ہیں ہم دنیا کو بتائیں گے کہ حالات معمول پر نہیں بلکہ مزید بگڑ سکتے ہیں، وہاں کی جو صورتحال ہے اسے ہمیں آگاہی ہے، کشمیریوں کی مشکلات کا ذکر ہم سب کے سامنے کر رہے ہیں.

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کا آج بھی ملٹری سیلوشن نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ درخواست کریں کہ دوبارہ مذاکرات شروع ہوں ، اگر مذاکرات شروع نہ ہوئے تو مشکلات میں اضافہ ہو گا، تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے اس کے امکانات موجود ہیں، امن کے لئے افغانوں کو بیٹھنا ہو گا، طالبان اور افغان حکومت کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا،

  • لاہور پریس کلب میں مسجد کا افتتاح

    لاہور پریس کلب میں مسجد کا افتتاح

    لاہور پریس کلب میں نماز ادا کرنے کے لئے قائم کی گئی مسجد کے قیام اور تزئین و آرائش کے بعدافتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سجادہ نشین دربارعالیہ منڈیرشریف سیداں جناب ڈاکٹرصاحبزادہ مسعودالسید الگیلانی القادری نے اپنے دست مبارک سے فیتا کاٹ کے مسجد کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، ممبر ان گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، ایمرا کے صدر آصف بٹ،سیکرٹری سلیم شیخ،راناوحید، آصف خاور،عمران سہیل،شہباز بٹ سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹرمسعودالسیدالگیلانی القادری کی اقتداءمیں مغرب کی نمازباجماعت اداکی گئی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

  • موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، کیا اب موٹر سائیکل چوری نہیں ہوں گے ،

    موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، کیا اب موٹر سائیکل چوری نہیں ہوں گے ،

    لاہور: لاہور پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ پکڑلی پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    لاہور پولیس کے مطابق ملزمان احتشام اور عمران کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔ جبکہ ملزمان کے قبضے سے پانچ موبائل فونز، موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔مگر شہری پوچھتے ہیں کہ کیااب موٹرسائیکل چوری نہیں ہوں گے

  • یکجہتی کشمیر، کالم نگاربھی سڑکوں پر آ گئے، امریکی قونصلٹ کے سامنے مظاہرہ

    یکجہتی کشمیر، کالم نگاربھی سڑکوں پر آ گئے، امریکی قونصلٹ کے سامنے مظاہرہ

    ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امریکی قونصلٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

    کشمیرمیں بھارتی جارحیت نے مقتدرقوتوں کی منافقت بے نقاب کردی۔مودی نے جموں وکشمیرمیں جوظلم کابازارگرم کیاوہ اپنے بیرونی آقاﺅں کی آشیربادکے بغیر ایسا ہرگز نہیں کرسکتا تھا ۔حیوانوں کے ہمدردنام نہاد مہذب ملک جموں وکشمیرمیں انسانوں کے حقوق کی پامالی پرکیوں خاموش ہیں۔جموں کشمیر میں کشمیری بیٹیوں کی آبروریزی پرامریکا ،برطانیہ ،کینیڈا،فرانس اوریورپ کی خواتین نے ابھی تک شورکیوں نہیں مچایا۔کشمیریوں اورفلسطینیوں سمیت دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی باری اقوام متحدہ کا”چارٹر” مقتدرملکوں کے پاﺅں کیوں چاٹ رہا ہوتا ہے ۔مودی نے کشمیرمیں جوآگ بھڑکائی ہے اگروہ فوری نہ بجھی توپورابھارت اس میں جلے گا۔جموں وکشمیرمیں ہرروزاورہرپل تاریخ کا بدترین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،ہزاروں کو شہید اورہزاروںکو قیدکردیا گیا اورجوباقی ہیں انہیں زندہ نعش بنادیاگیا ہے۔دنیا کے دوہرے معیار نے انسانیت کیلئے کشت وخون کے سواکچھ نہیں دیا ۔عالمی ضمیرکے دوہرے معیار نے مودی کوہٹلر بنادیا ۔

    ان خیالات کااظہار ورلڈکالمسٹ کلب اورانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی عہدیداران نے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری ،سینئر نائب صدر کاشف سلیمان ،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضاایڈووکیٹ ،چیف آرگنائزر اشفاق احمد ،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ،محمداشرف عاصمی ، نائب صدور نوشادحمید،سلمان پرویز،ناصرچوہان،ممتازاعوان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدر پنجاب جان محمد ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،جان محمد،میاں ذوالفقار راٹھور اورسپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی قیادت میں امریکن قونصلیٹ لاہور کے باہر ستم زدہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کیخلاف اور جموں وکشمیرکی آئینی حیثیت کی بحالی کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    مظاہرے میں خواتین اورمعصوم بچے بھی شریک ہوئے، بیسیوں بچے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے کیلئے اپنے چہروں پرمصنوعی خون لگاکرمظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

    مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنے رواں اجلاس میں دوٹوک انداز میں کشمیریوں کواپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کاحق اوراختیار دے۔ مودی مائنڈسیٹ نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے مزاحمت اوران کے علم بغاوت پرسچائی کی مہر ثبت کردی ہے ۔ ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اور ممبران نے جموں وکشمیرمیں مسلسل 50روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی ، ماورائے قانون گرفتاریوں جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوربھارتی درندوں کی طرف سے وہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مودی کوجنگی مجرم قرارد یتے ہوئے عالمی عدالت انصاف میں اس کے فوری ٹرائل پرزوردیا ہے۔

    محمدناصراقبال خان نے امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران مودی کی مجرمانہ سرگرمیوں کی چارج شیٹ اوراس کیخلاف قراردادپیش کی جوشرکاءنے متفقہ طورپر پاس کردی ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمددلاورچوہدری اورمحمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ آج کشمیریوں اورفلسطینیوں سمیت دنیاکاہرمظلوم انسان امن ،انصاف اوراپنے حقوق کیلئے بہت امیدکے ساتھ اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہا ہے،انہیں آزادی کی نویدکون سنائے گا ۔دعا ہے اقوام متحدہ کی عمارت میں تجارت نہیں بلکہ انسانیت کی بنیادپرفیصلے ہوں اورہماری دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیاجدید سے جدید ترہتھیاروں کی تیاری اورتجارت چھوڑ کربھوک اوربیماریاں مٹانے کیلئے اپنے وسائل صرف کرے ۔اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل تاریخ رقم کرسکتے ہیں،یقیناہردورکامورخ انہیں فراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت اورعالمی امن کوبچانے کیلئے حکمران نہیں مسیحااورنجات دہندہ ہوناضروری ہے۔اگربھارت نے کئی دہائیوں بعد بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کی تواس کاوہاں کیا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کودوٹوک انداز سے کشمیریوں اورفلسطینیوں کے مستقبل کافیصلہ کرناہوگا ۔

    کاشف سلیمان ، محمدرضاایڈووکیٹ ،چیف آرگنائزر اشفاق احمد ،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ،محمداشرف عاصمی ، نائب صدور نوشادحمید،سلمان پرویز،ناصرچوہان،ممتازاعوان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدر پنجاب جان محمد ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،میاں ذوالفقار راٹھور اورسپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہاپسندانہ اقدام نے دنیا میں بدترین عدم استحکام پیداکردیاہے۔عالمی ضمیر کو انسانیت کی بقاءاورجمو ں وکشمیرکاپراناآئینی تشخص بحال کرنے کیلئے بھارت پردباﺅڈالنا ہوگاورنہ دوایٹمی ملکوں میں تصادم سے ماحولیات اورفطرت پرانتہائی منفی اثرپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ مودی اپنے اقتدار کے دوام اوراستحکام کیلئے نوملین کشمیریوں کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہے۔جموں وکشمیرمیں پچھلے پچاس دنوں سے کشمیریوں کیلئے پانی ،خوراک ،ادویات ،مساجد ،تعلیمی ادارے ،بازاراورہسپتال بند ہیں،وہ جی سکتے ہیں اورناں انہیں چین سے مرنے کاحق حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری تحریک آزادی کوایک آئینی ترمیم سے کچلنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔کشمیری بچے پچھلے پچاس روز سے تعلیم اورتفریح کے بنیادی حق سے محروم ہیں ،بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے پیاروں کوشہید کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے بندوق اوربارود کے زور پرجموں وکشمیر کے نسل درنسل مقامی افراد کوبیدخل کرنا اوروہاں ہندوﺅںکوآبادکرناانصاف ہے اورنہ انسانیت ۔جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کے نظربند ہرایک سرخیل اورہرایک گرفتارکشمیری کوفوری رہاکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کاتقاضا تویہ ہے کہ دنیا کی مقتدرقوتوں کی طرف سے کشمیر ی جوانوں کے قتل عام جبکہ کشمیری بیٹیوں کی آبروریزی میں ہرایک انتہاپسنداورمتعصب ہندوفوجی اورسویلین کو جنگی مجرم قراردیتے ہوئے انہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔دنیاکاہرمہذب ملک بھارت پرتجارتی پابندیاں عائداوراسے شدت پسندریاست ڈکلیئرکرے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے انسانیت کی رگ رگ میں نفرت کازہربھردیا ،وہ عالمی امن کی نابودی کے درپے ہے ۔

  • پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے

    پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے

    لاہور : عثمان بزدار کی حکومت کو شدید خطرات لاحق ، کسی بھی وقت خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے، اطلاعات کےمطابق نابینا ڈیلی ویجز ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 14اکتوبر کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا،

    نابینا افراد نے آج پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ چار سال سے احتجاج کررہے ہیں، سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے ہمیں بس جھوٹی تسلیاں ہی دی ہیں۔چند ماہ قبل چئیرنگ کراس پر دھرنا دیا تھا، دھرنا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر قانون کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم ہوا تھا،

    قلندرز ٹی -10 کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئی، شاہد آفریدی آئیکون پلیئر ہوں گے، ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے معاہدہ طئے پاگیا

    نابینا افراد نے پریس کلب لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی ہمارے ساتھ دھوکہ کرتا ہے، وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر صحت نے مستقل روزگارکی یقین دہانی کرائی تھی، اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلے تو حکومتی اراکین کی طرف سے جھوٹے دلاسے دیئے گئے۔

    نابینا افراد کے وفد نے پریس کلب میں حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ڈیلی ویجزز ملازمین کو تنخواہ دینے کی بجائے انہیں بے روزگار کیا جارہا ہے۔ نابینا افراد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کیا گیا تو 14 اکتوبر کو سڑکوں پر نکلیں گے۔

  • مظفرآباد میں ہم تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے،کشمیر پرحکومت کو یوٹرن نہیں لینے دیں گے، سراج الحق

    مظفرآباد میں ہم تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے،کشمیر پرحکومت کو یوٹرن نہیں لینے دیں گے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی سے لے کر چترال تک جماعت اسلامی عوام کو بیدار کررہی ہے اور 27 ستمبر کو مظفر آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت یوٹرن لینے کی ماہر ہے لیکن ہم حکومت کو کشمیر پر کسی صورت یوٹرن نہیں لینے دیں گے، مسئلہ کشمیرپر قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، سیاسی جماعتیں کشمیر پر ایک ہوں

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے، وکیل مضبوط ہو تو کیس مضبوط ہوتا ہے اگر پاکستان نے کشمیریوں کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر انڈیا کا ہمیشہ کے لئے حصہ بن جائے گا، کشمیر پر خاموش رہنے والوں اور کشمیر سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، کشمیری سات دہائیوں سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں اور ہمارے حکمران ٹویٹر پر کشمیر کو آزاد کروا رہے ہیں.

    آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے،ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں، سراج الحق

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ دینے والے تنگ آ چکے ہیں،مہنگائی کی انتہا ہو چکی ہے، کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، اب میڈیا کا بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، میڈیا ٹربیونل حکومتی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں،ہم کبھی بھی اسے قبول نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہے صرف یوٹرن کامیابی سے لے رہی ہیں.

  • بستی ملوک کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات دکاندار پانچ لاکھ کی رقم سے محروم

    بستی ملوک کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات دکاندار پانچ لاکھ کی رقم سے محروم

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک دنیا پور روڈ عقب المدینہ مارکیٹ;خان پلازہ عباس کریانہ سٹور پر پانچ لاکھ کی ڈاکیتی کی واردات دکاندار محمد شہباز والد صغیر قوم عاربی کا کہنا تھا کہ چھ افراد جن میں دو کی شناخت کر لی ہے جو کہ نعیم ولد اسحاق اور شہریار والد اسحاق تھے نے میری دکان میں کھس کر مجھے مارا پیٹا دراز میں موجود نقدی پانچ لاکھ سے زائد اٹھا لیا اور چار نامعلوم ساتھوں سمیت فرار ہوگئے 15 پر پولیس کو اطلاع دی ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک نفری سمیت موقع پر پہنچے اور موقع واردات چیک کیا۔جبکہ پولیس نے موقف دیا کہ لڑائی جھگڑا ہوا ہے جس میں تھوڑا بہت نقصان بھی ہوا ہے جو کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    خواجہ سرا بھی پولیس سے تنگ آ گئے، پولیس کی زیادتیوں کے باعث سڑکوں‌ پر نکل آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں خواجہ سرا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی ریلی نکالی، خواجہ سراؤں کی ایک بڑی تعداد نے کوہاٹ شہر کے کچہری چوک تک ریلی نکالی جس میں وہ پولیس کے خلاف نعرے لگاتے رہے تا ہم پولیس کی بھاری نفری خواجہ سراؤں کے ساتھ موجود تھی

    خواجہ سراؤں کا احتجاج دیکھنے کے لئے شہری بھی جمع ہوتے رہے، خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیں پروگرام کرنے کی اجازت دینے کے بعد چھاپے مارتی ہے اور گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بناتی ہے، ہم سے ہماری روزی چھینی جا رہی ہے،خواجہ سراؤں نے دوران احتجاج پولیس اہلکاروں پر دوپٹے اور چوڑیاں پھینک دیں .

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    خواجہ سراؤن کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب کوہاٹ کے علاقے شاہ پور میں شادی کی تقریب میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا کہ پولیس نے چھاپہ مارا، حالانکہ اسکی پولیس سے اجازت لی گئی تھی، پولیس نے چھاپے کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا.اگر ہمارے ساتھ پولیس کا زیادتی کا رویہ جاری رہا تو ملک گیر احتجاج کریں گے.

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

  • پاکستان میں سیکڑوں مچھلیاں مر گئیں ،کیوں اور کیسے مریں یہ مچھلیاں ، خبر آگئی

    پاکستان میں سیکڑوں مچھلیاں مر گئیں ،کیوں اور کیسے مریں یہ مچھلیاں ، خبر آگئی

    کراچی: موسمی تبدیلیاں یا کوئی اور مسئلہ ، شہر قائد کے ساحل پر سینکڑوں مچھلیاں آبی آلودگی کے باعث مر گئیں، مردہ مچھلیوں سمیت متعدد آبی حیات ساحل سمندر پر بکھری پڑی ہے۔مختلف اقسام کی مردہ مچھلیوں کے علاوہ کیکڑے اور آبی نباتات بھی ساحل پر بہہ کر آ گئی ہیں۔

    قلندرز ٹی -10 کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئی، شاہد آفریدی آئیکون پلیئر ہوں گے، ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے معاہدہ طئے پاگیا

    کراچی سے نمائندے کےمطابق ان مری ہوئی مچھلیوں کی وجہ سے گندگی کی بنا پر ساحل پر شدید تعفن پھیل گیا ہے، شہری گندے ساحل پر ہی پکنک منانے پر مجبور ہیں، دوسری طرف مردہ مچھلیاں کھانے کے لیے ساحل پر پرندوں کی بھی بہتات ہو گئی ہے۔