Baaghi TV

Author: +9251

  • رنویر سنگھ اور عالیہ بھاٹ کی ‘گلی بوائے’ آسکر ایوارڈ 2020 میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری بن گئی

    رنویر سنگھ اور عالیہ بھاٹ کی ‘گلی بوائے’ آسکر ایوارڈ 2020 میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری بن گئی

    رنویر سنگھ اسٹارر ‘گلی بوائے’ کو 92 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں ہندوستان کی سرکاری انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ، جو اگلے سال 9 فروری کو ہونے والا ہے۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں ممبئی اسٹریٹ ریپرز ویوین فرنینڈس عرف ڈیوائن اور نوید شیخ عرف نیازی کی زندگیوں سے متاثر ہوکر ہندوستان میں زیر زمین ریپ تحریک کے گرد گھوم رہی ہے۔ اس خبر کا اعلان فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر نے ٹویٹر پر کیا۔

    انہوں نے لکھا ، "گلی بوائے کو 92 ویں آسکر ایوارڈ میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔” ‘گلی بوائے’ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کلکی کوچلن ، سدھنت چتروਵੇدی اور وجئے راج کے ساتھ بھی اہم کردار ادا کیا۔ فلم کو متعدد تعریفیں ملی ہیں جن میں بوچین بین الاقوامی تصوراتی ، بہترین فلمی میلہ ، جنوبی کوریا میں بہترین ایشین فلم کا NETPAC ایوارڈ بھی شامل ہے۔ اور رواں سال اگست میں میلبورن کے انڈین فیسٹیول میں بہترین فلم۔

  • پاک بحریہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں

    پاک بحریہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں

    پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے کلمات میں مفت طبّی کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے کلمات میں مفت طبّی کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    اتوار کو پاک بحریہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پسنی کے قریب واقع گاﺅں کلمات کی کّل آبادی 2 ہزارنفوس پر مشتمل ہے جہاں بنیادی طبّی سہولیات کا فقدان ہے، پاک بحریہ نے یہاں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں بحریہ کے طبّی عملے اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مریضوں کا مفت طبّی معائنہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ طبی کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت300 سے زائد مریضوںکو علاج اور سرجری کی سہولیات مہیّا کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

    پاک بحریہ کی جنگی مشقیں شمشیربحر اور ترسیل بحراختتام پذیر

    پاک بحریہ ساحلی پٹی کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس کی جانب سے لگائے جانے والے مفت طبّی کیمپس اِن علاقوں کے ضرورت مند عوام کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔

     

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

  • بھارتی فوج کے تشدد سے زیر حراست کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کے تشدد سے زیر حراست کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 50 روز ہونے والے ہیں، ظالم بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ کے رہائشی 15 سالہ کشمیری نوجوان یاور احمد بھٹ کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا، لاش ملنے پر لواحقین میں کہرام مچ گیا، اس موقع پر کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف بھر پور احتجاج کیا.

    یاور احمد بھٹ کو بھارتی فوج نے ایک ہفتہ قبل گھر سے حراست میں لیا تھا، دوران حراست اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، بھارتی فوج کی درندگی کے باعث کشمیری نوجوان شہید ہو گیا.

     

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

     

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ک 49 روز ہو چکے ہیں، وادی میں مکمل کرفیو ہے، کھانے پینے کی اشیاء ناپید ہو چکی ہیں، ادویات ختم ہو چکی ہیں، کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے، موبائل، انٹرنیٹ بند ہے، ریلوے بند ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں،

    بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کے باہر مورچے بنا لئے ہیں، پختہ بنکر بنا کر کشمیریوں کی زمین پر بھارتی فوج قبضہ کر چکی ہے، احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، اب تک بھارتی فوج 14 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے.

    مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں کافی سخت کر دی گئی ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا والوں کی نگاہ سے چھپایا جا سکے۔ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال بند ہے۔ جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔

    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    دریں اثناء مقبوضہ وادی میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عائد ہے۔ قابض حکام نے وادی کے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

  • جنوبی افریقہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

    جنوبی افریقہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

    جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا ،
    بھارت کے شہر بنگلور میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، بھارت کے اوپنرز نے اچھا سٹارٹ فراہم کیا اس کے بعد وکٹیں گرنا شروع ہوئیں اور کوئی کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا ، شکھر دھون نے 36 اور رشب پانٹ نے 19 رنز بنائے ، بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی، جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادا نے 3 ، ہینڈرکس نے 2 اور فورٹو ان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
    جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا ، جنوبی افیقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے 52 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ریزا ہینڈرکس اور تیمبا بوما نے بھی 27 اور 28 ارنز بنا کر کپتان کا خوب ساتھ دیا ، بھارتی بالرز نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا مگر انہیں وکٹیں نہ مل سکیں اور یوں جنوبی افریقہ نے ہدف سترھویں اوور میں با آسانی پورا کر لیا ، شاندار باولنگ کرنے پر بیورن ہینڈرکس کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اور ٹی ٹوئینٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی،

  • مودی جہاں بھی جائے گا پیچھا کریں گے، علی امین گنڈا پور

    مودی جہاں بھی جائے گا پیچھا کریں گے، علی امین گنڈا پور

    وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ غاضب بھارت کو کشمیرپر غیر قانونی قبضہ چھوڑنا پڑے گا

    اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ غاضب بھارت کو کشمیرپر غیر قانونی قبضہ چھوڑنا پڑے گا ، ہوسٹن میں سفاک مودی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں اور ہندو فاشسٹ ایجنڈے کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں انٹرنیشنل ہیومینٹرین فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستانی کشمیری اور مقامی کمیونٹی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    امریکی میڈیا وزیراعظم کی صلاحیتوں کا معترف،مودی کا اڑایا مذاق

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دُنیا کے تمام ممالک میں مودی حکومت کے فاشسٹ نظریے کے خلاف دُنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں پاکستان کی حکومت کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پہلی دفعہ دُنیا کے پچاس سے زائد ممالک مسئلہ کشمیر پرپاکستانی موقف کی تائید کررہے ہیں اور مختلف یورپی اور امریکن پارلیمنٹ میں بھی مقبوضہ کشمیر پر ہندو انتہاپسندی پر بات ہو رہی ہے ۔

    علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ مودی جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کریں گے اور اُس کو مقبوضہ کشمیر پر قبضہ ہر حال میں چھوڑنا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ جتنے افراد مودی کے جلسے میں ہوں گے اس سے دوگنی تعداد میں لوگ اس کے انتہا پسند رویے اور فاشسٹ ازم کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا تاریخی خطاب کریں گے اور اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم اور انسانیت سوز اقدام سے آگاہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ دُنیا بھارت کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنا غاصانہ قبضہ فوری طور پر ختم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت کا حق دے۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کوکامیاب بنانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے، پاکستان نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا، امید ہے فریقین کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے طالبان سےآخری لمحےمیں بات چیت یکطرفہ ختم کرنےپراظہارافسوس کیا، دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا،

  • فیصل آباد ، ظالم عیاش ، بچوں  کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنےوالا گرفتار ہوگیا ،

    فیصل آباد ، ظالم عیاش ، بچوں کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنےوالا گرفتار ہوگیا ،

    سمندری:درندی اور وحشت جب دونوں کسی انسان پر حاوی ہوجائیں تو پھر ماں ، بہن اور بچوں کی عزت کا احساس نہیں رہتا، ایسے ہی ایک واقعہ میں ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں پولیس نے دو ملزمان کو بچوں کیساتھ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزمان کیخلاف بجرم 377 ت پ کے تحت تھانہ ترکھانی میں مقدمہ درج ہوا ہے۔مقدمہ متاثرہ بچے کے والدین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم عمر نے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سے بلیک میل بھی کیا۔

    یاد رہےکہ چند روز قبل سمندری کے نواحی گاؤں 222 گ ب میں تین بچوں سے زیادتی کی خبر آئی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان محسن، عبد الرحمان، احد اور دیگر دو ملزمان معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے میں ملوث پائے گئے۔

    پولیس نے تین بچوں کے والدین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ متاثرین کے مطابق ملزمان 35 سے زائد بچوں کے ساتھ بدفعلی کر چکے ہیں اور انکی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان مجبور کرتے کے جاو اپنی والدہ کو بھی لے کر او اس کے ساتھ بھی زیادتی کرنی ہے۔

    ملزمان اپنے خاندان کے ہمراہ گھروں کو تالا لگا کر فرار ہو گئے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان متاثرین کو ڈراتے اور قتل کی دھمکیاں دیتے اور پھر بچوں کو کہتے اگر تم نے گھر جا کر بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کر دیں گے۔

  • امریکی میڈیا وزیراعظم  کی صلاحیتوں کا معترف،مودی کا اڑایا مذاق

    امریکی میڈیا وزیراعظم کی صلاحیتوں کا معترف،مودی کا اڑایا مذاق

    امریکی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف ہو گیا

    اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف ہو گیا۔پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی چینل کلاسیفائیڈ جرنل پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چائے والا بھارتی وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا ہے جبکہ عمران خان کو پاکستان کا پڑھا لکھا وزیراعظم قرار دیا ہے اوروزیراعظم عمران خان کے مہذب اور شائستہ رویئے کی بہترین طریقے سے عکاسی کی ہے ۔امریکی چینل سی جے پوسٹ نے اپنے ایماندارانہ تجزیئے پر مبنی رپورٹ ایسے وقت پر نشر کی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ میں ایک جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کوکامیاب بنانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے، پاکستان نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا، امید ہے فریقین کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے طالبان سےآخری لمحےمیں بات چیت یکطرفہ ختم کرنےپراظہارافسوس کیا، دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا،

  • قلندرز  ٹی -10 کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئی، شاہد آفریدی آئیکون پلیئر ہوں گے، ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے معاہدہ طئے پاگیا

    قلندرز ٹی -10 کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئی، شاہد آفریدی آئیکون پلیئر ہوں گے، ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے معاہدہ طئے پاگیا

    لاہور : پاکستان کے سپر اسٹار شاہد آفریدی سیاست کی خواہش کرتے کرتے پھر کرکٹ کےمیدان می پہنچ گئے ، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق لاہور قلندرز کو دنیا کی مختصر ترین کرکٹ لیگ ٹی 10 میں متعارف کروادیا گیا اور آئندہ سیزن میں شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے۔

    ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکریٹری عارف العوانی اور سی ای او میتھیو باؤچر اور ٹی 10 کی سی ای او شیجی الملک اور لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد، چیف آپریٹنگ آفیسر رانا ثمین اور چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نے پریس کانفرنس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

    ٹورنامنٹ 14 نومبر سے شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ عارف العوانی نے کہا کہ ٹورنامنٹ ہر سال ابوظہبی میں ہوگا اور ہمارا معاہدہ 2023 تک ہے۔

    اس موقع پر ٹیم قلندر کے چیئرمین رانا فواد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی تلاش میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے خواہش مند رہے ہیں۔

    10 روزہ ٹورنامنٹ میں 29 میچ ہوں گے، یہ ٹورنا منٹ 14 نومبر کو شروع ہوگا اور اس کا فائنل 24 نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا

    اطلاعات کے مطابق یہ میچ 120 بالوں پر مشتمل ہوگا اور اس کا دورانیہ 90 منٹ ہو گا اس سے پہلے 2017 میں بھی اسی طرز کا ایک ٹورنامنٹ ابوظہبی میں کھیلا گیا گزشتہ دو سال شارجہ میں اس لیگ میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی

  • کرینہ کپور نے بتایا کہ کام پر جاتے ہوئے تیمور انہیں کیا کہتے ہیں؟

    کرینہ کپور نے بتایا کہ کام پر جاتے ہوئے تیمور انہیں کیا کہتے ہیں؟

    تیمور علی خان پیدا ہونے سے ہی مداحوں کے پسندیدہ ہیں، لیکن اب جب وہ تقریبا تین سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں اور باتیں کرنے لگے ہیں تو ، ان کی چالپن صرف اسکروکیٹ پر جارہی ہے۔

    تیمور کی والدہ کرینہ کپور بھی اسی رائے کا حامل ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں ، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا مجھے جب بھی کام کے لئے روانہ ہوتا ہے تو سب سے پیاری چیزیں کہتا ہے۔ کرینہ نے کہا کہ جب تیمور نے انہیں کہا ، ” اماں ، مت جاؤ ” تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے اسے کبھی کبھی کبھی الوداع کہے بغیر ہی نکل جانا پڑتا ہے۔ مزید یہ کہ کرینہ نے یہ بھی بتایا کہ اسٹار بچہ ان دنوں ہر چیز کے لئے ‘کیوں’ کہتے رہتا ہے۔