Baaghi TV

Author: +9251

  • ہماری خوشحال "فوڈ ڈرائیو” فیملی، منیبہ مزاری

    ہماری خوشحال "فوڈ ڈرائیو” فیملی، منیبہ مزاری

    منیبہ مزاری نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹ پر بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے ان کے ساتھ کتنے خوش نظر آ رہے ہیں.

    واضح رہے منیبہ مزاری ایک پاکستانی فنکار اور کارکن ہیں۔ وہ 21 سال کی عمر میں کار حادثے میں زخمی ہوئی زخموں کی وجہ سے وہیل چیئر کا استعمال کرتی ہے

    منیبہ مزاری اس وجہ سے پاکستان کی پہلا وہیل چیئر استعمال کرنے والی ماڈل ہیں۔ وہ اقوام متحدہ خواتین پاکستان کی قومی سفیر بھی ہیں۔

    @muniba_mazari

  • وزیراعظم امریکا میں سب سے پہلے کس وفد سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم امریکا میں سب سے پہلے کس وفد سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان امریکا میں سب سے پہلے کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کچھ دیربعد کشمیری وفد سےملاقات کریں گے ،بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کے معاملات کوعدم استحکام کاشکار کررہا ہے ،لوگوں نےسوال اٹھانا ہے2نیوکلیئرطاقتیں آمنے سامنے ہیں ،کیادنیامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراب بھی خاموش رہےگی؟مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکو48دن ہوگئے،معمولات زندگی مفلوج ہے،اوآئی سی مسئلہ کشمیرپراپناموقف لےچکی ہے،مسئلہ کشمیرسیکیورٹی کونسل اورہیومن رائٹس میں زیربحث آچکاہے.

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کاموَقف سامنے رکھا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کومودی سوچ سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے سعودی حکومت کوبتایاکہ مودی کی سوچ آرایس ایس نظریہ ہے ، گاندھی اور نہرو کے سیکولر بھارت کومودی اورآرایس ایس دفن کرچکےہیں،

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا پہنچ گئے ہیں , وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقارعباس بخاری بھی ہمراہ ہیں،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 27 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سامنے رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے، اسی طرح وہ امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں‌ گے،

  • ٹرائنگولر سیریز، افغانستان کی مسلسل دوسری شکست

    ٹرائنگولر سیریز، افغانستان کی مسلسل دوسری شکست

    بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹرائنگولر سیریز میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے ، جن میں حضرت اللہ زازئئ کے 47 رنز اور اور رحمان اللہ کے 29 رنز نمایاں تھے ، بنگلہ دیش کی طرف سے افیف حسین نے 2 جبکہ مستفضر رحمان ، شکیب الحسن، سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،
    جواب میں بنگلہ دیش نے 139 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑائی اور 11 رنز کے مجموعے پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، پھر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کو سنبھالا اور 45 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بنگلہ دیش کو میچ جتوا دیا ، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شکیب الحسن کو دیا گیا ،

  • پاک فوج کے شہداء پاسبان ملت کی نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، خراج عقیدت پیش کیا

    پاک فوج کے شہداء پاسبان ملت کی نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، خراج عقیدت پیش کیا

    کراچی:پاک فوج کو سلام ، مملکت خداد پاکستان کے محافظ جس طرح اس سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں دشمن ان کی وفاداری کو سمجھ ہی گیا ہوگا ، اطلاعات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

    مہمند میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں شہر قائد کے قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی

  • محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے

    انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر لیاقت شاہوانی ترجمان صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے سی ایم سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے،اس تقریب میں محمد وسیم کو تحائف اور کیش انعامات سے نوازہ جائیگا، ماضی میں کھلاڑیوں اور سپورٹس مینوں کو صوبائی حکومت سے بہت گیلے شکوے رہے ہیں،لیکن موجودہ صوبائی حکومت نونوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔جبکہ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کا ایئرپورٹ پر کہناتھا کہ شاندار استقبال پر اپنے لوگوں کا۔مشکور ہوں ،پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے بھرپور تعاون کیا,گلاسکو میں چھ ماہ کی مشکل ٹریننگ کی ,اپنی اس فتح کو کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں میرے کنٹریکٹرنے مجھ پر بہت سخت محنت کی ہے، میں نے حکومتی عدم توجہی کا کبھی گیلہ نہیں کیا , وسیم اکرم اور شعیب اختر نے یہ معاملہ اٹھایا کہ سپورٹس سٹار کا استقبال ہونا چاہیے, سابقہ حکومت نے بہت وعدے کئے تھے لیکن کوئی وفا نہ ہوسکا، میں وہ سب بھول چکا ہوں.

  • اقلیتوں کے لئے شاندار منصوبہ، وزیراعظم کریں گے جلد افتتاح

    اقلیتوں کے لئے شاندار منصوبہ، وزیراعظم کریں گے جلد افتتاح

    وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سابقہ ادوار حکومتوں میں ہو نے والی کرپشن کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، عالمی اہمیت کے حامل ننکانہ صاحب شہر کی خوبصورتی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ملک میں قانون کی بالادستی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے انتظامات اور ننکانہ صاحب شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے،حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیاحوں کے لئے ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے جو مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔ موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں

    حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

  • پاکستان بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار ہوگئی

    پاکستان بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار ہوگئی

    اسلام آباد: ڈینگی آ گیا ، ڈینگی چھا گیا ، پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ، ملک میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا اور تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں متاثرہ ہونے والے 18 افراد دورانِ علاج جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھرسے24گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے497کیسزرپورٹ ہوئے، خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 169 مریض متاثر ہوئے۔

    ذرائع کےمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد1814ہوگئی جبکہ پنجاب میں2410 افرادکو ڈینگی وائرس نےمتاثرکیا، اسلام آباد میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1505ہوئی، سندھ میں24گھنٹوں کےدوران67مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    سندھ میں ڈینگی وائرس سے2268افرادمتاثرہوئے، قبائلی علاقہ جات میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد134ہوگئی، بلوچستان میں 1772شہری ڈینگی وائرس کاشکارہوئے،آزاد کشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 110 ہوئے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسپتال کے مالکان نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • فواد اور ماہرہ خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    فواد اور ماہرہ خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    فواد خان اور ماہرہ خان کے مداحوں کو دلچسپ خبریں ملنے والی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ، دونوں ایک اور پروجیکٹ میں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔

    ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے شائقین کو فواد اور ماہرہ نے پہلی بار ہمسفر میں ایک ساتھ دیکھا۔ اس کے بعد ، سپر اسٹاروں کی واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ، جو دونوں بولی وڈ میں اپنا نام روشن کرتے رہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ، فواد اور ماہرہ ایک دوسرے پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اگرچہ یہ صرف انٹرویو کرنے والی خبر نہیں ہے۔ کلام یہ ہے کہ فواد مستقبل میں بھی فلم سازی میں اپنا ہاتھ آزمائیں گے اور بطور فلمساز یہ بھی ان کا پہلا منصوبہ ہوسکتا ہے۔

    رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ فواد فلم میں ایک نابینا شخص کے کردار پر مضمون لکھیں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہرہ فواد کے علاوہ کاسٹ کی واحد رکن ہیں جنھیں فلم کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    فواد نے کبھی بھی کسی بھی پاکستانی ٹی وی یا ڈرامہ میں کام نہیں کیا جب سے انہوں نے بالی ووڈ کی ایک جوڑی میں کام کیا تھا۔ اداکار کی تازہ ترین فلم ، ’مولا جٹ کی علامات‘ قانونی وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    فواد نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کو اہم نہیں سمجھتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں لہذا وہ نہیں سوچتے ہیں کہ کسی کے کام کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

  • بیماریوں سے بچانے کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائیں، صدرمملکت

    بیماریوں سے بچانے کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائیں، صدرمملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مریضوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی کا سلوک اور معالج کی حیثیت سے علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی نگہداشت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔

    بھوربن۔ 21 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مریضوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی کا سلوک اور معالج کی حیثیت سے علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی نگہداشت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز بھوربن میں ساتویں انٹرنیشنل آرتھوڈونٹک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    کانفرنس کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف آرتھوڈونٹسٹس(پی اے او) نے کیا تھا جس میں بیرونی ممالک اور ملک بھر سے آرتھوڈونٹسٹس نے شرکت کی۔کانفرنس کے شرکاءنے اس شعبے بالخصوص مصنوعی ذہانت میں نئے رجحانات اور طریقوں پر توجہ مرکوز کی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ علاج معالجہ بیماریوں کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر سے نسبتاً زیادہ مہنگا ہوتا ہے، اس مقصد کو عوامی آگاہی اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت جو ایسوسی ایشن کے بانی صدر بھی رہ چکے ہیں، نے کانفرنس کے شرکاءکو بتایا کہ مصنوعی ذہانت نے تشخیصی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے جس سے ڈاکٹروں کے معالج کے طور پرکردار کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے، اس کے علاوہ دندان سازی کی تعلیم کا معیار بھی بہتر ہوا ہے۔ صحت عامہ میں دندان ساز کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے صدر مملکت نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائیں۔

  • یوم امن دہشت گردی کا شکار —- از عبدالواسع برکات

    یوم امن دہشت گردی کا شکار —- از عبدالواسع برکات

    عالمی یوم امن جی ہاں یہ ہر سال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے تمام اراکین ممالک مناتے ہیں اور اپنے ملک کی عوام کو امن کی اہمیت بتاتے ہیں ۔ یہ دن اقوام متحدہ سے بین الاقوامی طور پر اعلان شدہ ہے ۔ اقوام متحدہ نے لازمی طور پر امن کے لیے اہداف بھي مقرر کیے ہوں گے جس کو اس کے تمام رکن ممالک نے منظور بھی کیا ہوگا۔

    اقوام متحدہ کی پوری دنیا میں پھيلی ہوئی یہ تمام کوششیں اور کاوشیں اپنی جگہ قبول جاسکتی ہیں لیکن ان کوششوں کا دنیا میں کوئی فائدہ بھی نظر آتا ہے یا نہیں ؟؟ 193ممبر ممالک کی امن کے حصول کی تمام جدوجہد ، ہر ملک میں لا تعداد امن تنظیمیں بھی موجود ہیں ، بین الاقوامی امن ایوارڈ موجود ہیں ، دنیا کا ہر ملک ہر فرد ہر تنظیم امن کا داعی بنا ہوا ہے سیکڑوں تقریبات ، سیمنارز، ریلیوں کا انعقاد ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہر طرف بدامنی ، نفسا نفسی ، خوف وہراس کی فضا ء، قتل و غارت گری ، اغوا کاروں کی کاروائیاں اپنے جوبن پر ہیں ،

    ملکوں کی ایک دوسرے کو زِیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، اسلحہ کی خریدوفروخت کے بھاری معاہدے بھی جاری ہیں ۔انسانیت خطرے میں نظر آرہی ہے ۔ UNO کے رکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردی سے عراق تباہ ہو چکا ۔ شام کی تباہی جاری ہے ۔ افغانستان میں بھی انسانیت کے ساتھ جنگ جاری ہے ۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے ہی رکن ملک اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین میں کئی دہاہیوں سے انسانیت سسک کر مر رہی ہے ۔ بچے بوڑھے معذور ہورہے ہیں ۔ برما میں انسانیت کے قتل کا ننگا کھیل کھيلا جا چکا ہے ، جس کو پوری دنیا جانتی ہے۔

    اور یہ حالیہ دن جو گزر رہے ہیں ان میں سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت جو اقوام متحدہ کا رکن ملک بھی ہے اس نے اقوام متحدہ کی تمام تر امن کوششوں کی دھجیاں بکھیڑتے ہوئے کھلم کھلا دہشت گردی کرکے کشمیریوں پر زندگی بند کردی ہے ان کی سانسوں کو بند کیا جا رہا ہے ۔ نہ خوراک پہنچائی جا رہی ہے نہ ہی میڈیکل کی سہولیات دی جا رہی ہیں ، ایمبولینس کا پہیہ چل رہا ہے اور نہ ہی ہسپتال کھلے ہیں کشمیری گھروں میں قبریں بنا نے پہ مجبور ہیں۔کشمیر میں دہشت گرد رکن بھارت کے ہاتھوں انسانیت سسک سسک کر مر رہی ہے ، ایڑیاں رگڑتی انسانیت کو تڑپا تڑپا کر اس سے دشمنی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔

    آج اقوام متحدہ میں بھی یوم امن منایا جا رہا ہے اور اس کے حکم پر پوری دنیا بھی امن ڈے منا رہی ہے لیکن فلسطین ﴾، عراق، شام، افغانستان اور کشمیر کے نہتے سسکتے انسانوں کو امن دئیے بغیر ہم کیسے یوم امن منا سکتے ہیں ؟؟ اقوام متحدہ کا کیا کردار ہے ؟؟؟ کیا اقوام متحدہ بھارت اسرائیل اور امریکہ جیسے دہشت گرد ممالک کو لگام نہیں ڈال سکتی؟ بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ امریکہ بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں اقوام متحدہ یرغمال بنی ہوئی ہے، ان تین ممالک کی مسلسل دہشت گردی کو اقوام متحدہ نظر انداز کرکے مسلمانوں کے خلاف ہونے والی ہر کاروائی سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ۔لگتا ہے اس کی تمام تر کوششیں نام نہاد امن کی خاطر ہیں ۔

    اگر اقوام عالم حقیقی امن کی خواہاں ہے تو 47دن ہو چکے ہیں کشمیر کو جیل میں تبدیل ہوئے کیا اقوام متحدہ نے امن فوج اتار دی ؟؟؟؟ کیا اس نے اپنے مبصر بھیجے ؟؟؟ کیا یونیسف نے اپنے ڈاکٹروں کا مشن بھیجا ؟؟؟ پھر یہ عالمی یوم امن منا کر دنیا کو دھوکہ اور فریب دینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ اقوام متحدہ دنیا میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور اس کی غیر جانبداری پر بھي سوالیہ نشان کھڑا ہے ۔ مسلمانوں کے علاوہ دنیا میں کسی اور مذہب کا مسئلہ ہو اور یہ اقوام متحدہ دنوں میں معاملہ حل کر دے گی مگر مسلمانوں کے مسائل کو پچاس پچاس سال ہو چکے ہیں کوئی ایکشن ہی نہیں لیا جا رہا ۔ مسلمانوں کے احتجاج کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ یہ اقوام عالم کے کردار پر سوالیہ نشان ہے ۔

    اقوام متحدہ سے امید رکھنا کہ یہ کشمیر فلسطین کا مسئلہ حل کروا دے گی نا ممکن ہے۔ آئیے اسلام کی طرف اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جو اللہ رب العزت نے آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ پر نازل کیا ۔ یہ دین اس بات کا درس دیتا ہے کہ رنگ و نسل کے بغیر انسانیت کا تحفظ کیا جائے ۔ اسلام ہی یہ درس دیتا ہے کہ ظالم جو بھی ہو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے اور ہر مذہب کے مظلوم کی داد رسی کی جائے اس کے زخموں پہ مرہم رکھی جائے اس کو امن دیا جائے ۔ اسلام ہی ہے جو ظلم کو برداشت نہیں کرتا ۔ یہ اسلام ہی ہے جو ہر مذہب کے پیروکاروں کو تحفظ دیتا ہے ان کی عبادتگاہوں کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ یہ اسلام عیسائی یہودی بدھ مت کی عورتوں بچوں کو ان کے گھر والوں سے زیادہ عزت دیتا ہے ۔

    آج بھي اسلام کے پیروکار امن کے داعی بن کر کھڑے ہیں ۔سعودی عرب پر ڈرون حملے اور پاکستان پر مسلسل انڈیا کے چھوٹے پیمانے پر سرحدی حملے، را کے اندرونی حملے، افغانستان سے اتحادیوں کے حملے، اس کے باوجود مسلم ممالک صبر کا دامن تھامے امن کے پیغامبر بن کر کھڑے ہیں کہ شاید پر امن طریقوں سے یہ مسائل حل ہو جائیں ۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی۔ پاکستان بھارت کے کئی ہوابازوں کو ابھی نندن سمیت صرف امن کی خاطر انڈیا کے حوالے کر چکا ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کو اہمیت دی صرف امن کے فروغ کے لیے ۔ لیکن انڈیا نے ہمیشہ پاکستان کی امن کوششوں کے جواب میں دہشت گردی کو فروغ دیا ۔ انسانیت کا قتل عام کیا

    اقوام متحدہ بتائے کہ دنیا میں کون سا مسلم ممالک ہے جو دہشت گردی کو پھيلا رہا ہے؟ لیکن اس کے برعکس بے شمار مسلم ممالک ایسے مل جائیں گے جو دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ کیوں کہ ان کا اسلام اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتا ۔ اسلام تو اس بات کا بھي درس دیتا ہے کہ جنگ کے دوران بھي دشمن کی عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں پہ تلوار نہیں اٹھانی ۔
    عالمی یوم امن پہ یہ سوال اٹھتا ہے کہ آج کشمیر کی عورتوں اور بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانوں کو کس نے بچانا ہے ؟؟ کیا کشمیری بھی یوم امن منائیں گے ؟؟ وہ تو اپنی ہی سرزمین پر قید کردیے گئے ہیں ۔ ان کے تو گھروں کا بھي امن تباہ کر دیا گیا ہے ان کے سکولوں کالجوں ، ہسپتالوں مارکیٹوں پر اور گھروں کے دروازوں پہ فوجی بٹھا دیے گئے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کشمیر میں امن کو ہی ذبح کر دیا گیا ہے ۔

    اقوام متحدہ اگر حقیقی اور پائیدار امن کی خواہاں ہے تو امریکہ بھارت اور اسرائیل کی کھلی دہشت گردی کو لگام ڈالنی پڑے گی غیر جاندارانہ فیصلہ کرنا ہوں گے ۔ کشمیر ، فلسطین ، یمن ، شام جیسے دہشت گردی کا شکار تمام ممالک کے باسیوں کو امن فراہم کیا جائے۔ مسلم اور غیر مسلم میں تفریق ختم کرکے صرف انسانیت کی بنیاد پر پوری دنیا کے انسانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا جو رکن ممالک دہشت گردی کے فروغ میں ملوث ہوں  ان کی رکنیت معطل کر دی جائے ان پر پابندیاں عائد کی جائیں ۔ یہ اعمال کرکے ہم حقیقی اور پائیدار امن تک پہنچ سکتے ہیں ورنہ یہ کھوکھلے نعرے اور دکھلاوے کی کوششیں کبھي کامیاب نہیں ہو سکتیں ۔ اور ہر سال یوم امن دہشت گردی کا شکار رہے گا ۔

    تحریر از عبدالواسع برکات