Baaghi TV

Author: +9251

  • اف اللہ ، بے راہ روی انتہا پر ، منڈی بہاوالدین میں دو جنسی درندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    اف اللہ ، بے راہ روی انتہا پر ، منڈی بہاوالدین میں دو جنسی درندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    منڈی بہاوالدین : ملک میں‌بے راہ روی انتہا کو پہنچ گئی ، ایک طرف قوم قصور واقعہ کی وجہ سے صدمے میں ڈوبی ہوئی تو دوسری طرف منڈی بہاوالدین میں دو جنسی درندوں نے دو کم سن بچیوں سے زیادتی کرکے مزید غمگین کردیا ،

    ذرائع کےمطابق منڈی بہاالدین میں دو کم سن لڑکیوں سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی پر دو ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ڈی پی اور ناصر سیال کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کو 14 روز ہ ریمانڈ پر منڈی بہاالدین کی ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ دونوں واقعات تھانہ سٹی کے علاقے مغل پورہ اور عثمانیہ محلہ میں پیش آٸے جہاں مبینہ طور پر 10 سالہ اور 9 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق عثمانیہ محلے میں 9 سالہ بچی شام کے تقریباً سات بجے گلی سے قلفی لینے گئی تھی جہاں ان کے ساتھ نازیبا حرکات کی گئیں جس کے بعد ان کی والدہ نے رپورٹ درج کرادی۔

  • عمران خان ہمارے مہمان خصوصی  ، یہ شاہی طیارہ آپ کے لیے حاضر ، کمرشل پرواز پرنہیں جانے دیں گے ،محمد بن سلمان کے اصرار پر عمراں خان ولی عہد کے طیارے پر امریکہ روانہ

    عمران خان ہمارے مہمان خصوصی ، یہ شاہی طیارہ آپ کے لیے حاضر ، کمرشل پرواز پرنہیں جانے دیں گے ،محمد بن سلمان کے اصرار پر عمراں خان ولی عہد کے طیارے پر امریکہ روانہ

    ریاض: عمران خان ہمارے مہمان خصوصی ، یہ شاہی طیارہ آپ کے لیے حاضر ، کمرشل پرواز پرنہیں جانے دیں گے ،محمد بن سلمان کے اصرار پر عمراں خان ولی عہد کے طیارے پر امریکہ روانہ ہوگئے

    سعودی حکام کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دوستی کی بڑی مثال قائم کر دی، وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، امریکا کمرشل فلائٹ سے نہیں جاسکتے، محمد بن سلمان نے عمران خان کو ذاتی طیارہ فراہم کردیا، وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے جہاز پر نیویارک پہنچے۔

  • ہم کراچی کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور وہ توڑنے کی ، لیکن عوام سب جانتی ہے کہ مخلص کون ہے، بیرسٹر فروغ نسیم

    ہم کراچی کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور وہ توڑنے کی ، لیکن عوام سب جانتی ہے کہ مخلص کون ہے، بیرسٹر فروغ نسیم

    کراچی: ہم کراچی کو بچانے کی بات کرتے ہیں اور وہ توڑنے کی ، لیکن عوام سب جانتی ہے کہ مخلص کون ہے، بیرسٹر فروغ نسیم نے کھری کھری بات کردیں ، اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سسٹم اُس انداز سے کام نہیں کررہے جیسے کرنا چاہیے،

    ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹریبونل کی تمام تقرریاں چیف جسٹس نے کیں لہذا تمام ملازمین کو غیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے، ٹیکس ٹربیونل کےلیےتقرری کاطریقہ تبدیل کیاجارہاہے۔

    وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے بتایا کہ ماضی میں پاکستان جرمنی کوقرض دیتاتھا، اگرکراچی پرکسی آرٹیکل کاحوالہ دیاجائےتوکہاجاتاہےسندھ توڑرہےہیں، اس وقت ملک مشکل حالات ہیں بہت زیادہ امید ہےکہ ملک بہت جلدی خوشحالی کی طرف لوٹ آئے گا

  • سعودی عرب پر حملےاگر ایران کی ایما پر ہوئے تو ایران سخت جواب کےلیے تیار رہے ، سعودی عرب

    سعودی عرب پر حملےاگر ایران کی ایما پر ہوئے تو ایران سخت جواب کےلیے تیار رہے ، سعودی عرب

    ریاض : سعودی عرب اور ایران کشیدگی انتہا کو پہچ گئی ، اطلاعات کےمطابق سعودی وزیر خارجہ امور عادل الجبیر نے کا کہنا تھا کہ اگر تحقیق میں تصدیق ہوجائے کہ حملوں کا ذمہ دار ایران ہے تو ریاض مناسب قدم لے گا۔

    سعودی عرب میں میزائل حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب اپنی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تحقیق کی بنیاد پر مناسب اقدامات کرے گا’۔

    دوسری طرف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں یقین ہے کہ یہ حملہ یمن سے نہیں ہوا یہ شمال سے آیا تھا تاہم تفتیش اس کو ثابت کرے گی’لیکن پھر بھی سعودی عرب اس سازش کا کرداروں کو ہر صورت ننگا کرے گا تاکہ حرمین کے خلاف سازشی عناصر کو سزا دی جا سکے

  • نائجیریا :  خاتون بے نماز شوہرسے خلع لینے عدالت پہنچ گئیں

    نائجیریا : خاتون بے نماز شوہرسے خلع لینے عدالت پہنچ گئیں

    ابوجا: نائیجیریا کی ریاسٹ کڈونا کی شرعی عدالت میں خاتون نے خلع کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’میرا شوہر بے نمازی ہے لہذا نکاح منسوخ کیا جائے‘‘۔

    ذرائع کےمطابق نائجیریا کی اس خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ’’بے نمازی شوہر میرا اور اپنے والدین کا بھی خیال نہیں رکھتا اور بات بے بات بے عزتی کرتا ہے، ایسے شخص کے ساتھ زندگی بھر گزارا کرنا ممکن نہیں ہے‘‘۔

    نائجیرین خاتون نے یہ وعدہ کیا کہ وہ شرعی احکامات کے تحت حق مہر کی واپسی یا معافی کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت درخواست قبول کر کے نکاح کی تنسیخ کا حکم جاری کرے۔

  • یکجہتی کشمیر، کالم نگار کریں گے امریکن قونصلٹ کے سامنے آج احتجاج

    یکجہتی کشمیر، کالم نگار کریں گے امریکن قونصلٹ کے سامنے آج احتجاج

    ورلڈ کالمسٹ کلب اورانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کشمیر کاز کیلئے آج اتوار دوپہر2:30بجے امریکن قونصلیٹ کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے اورقرارداد پیش کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اور ممبران نے جموں وکشمیرمیں مسلسل 49روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیلنے ،وہاں ماورائے قانون گرفتاریوں جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوربھارتی درندوں کی طرف سے وہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مودی کوجنگی مجرم قراردیا ہے۔

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    دونوں تنظیموں کے باہمی اشتراک سے آج اتوار دوپہر2:30بجے امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگااورعالمی عدالت انصاف کی طرف سے دریندرمودی کوقرارواقعی سزادینے کیلئے قراردادپیش کی جائے گی ۔احتجاجی مظاہرے سے قلم قبیلے کے سرخیل اورانسانی حقوق کے علمبردار خطاب کریں گے ۔

    اس امرکافیصلہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ، چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ، آرگنائزرمحمد فیصل پاشا، سینئر نائب صدور تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ، نائب صدورنوشادحمید ،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، شکیل اعوان، ممتازاعوان، صدرپنجاب محمدیونس ملک ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر اورعبدالحنان چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں۔ مودی انسانیت کی نابودی کاخواہاں اورکشت وخون کے درپے ہے ،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ہم امن کے علمبردار ہیں لیکن اگرانسانیت کی بقاءکیلئے جنگ ناگزیر ہوئی توپھر پاکستان بھارت کابھرکس بنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوبھارتی درندوںکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے ۔ جموں وکشمیر میںبھارتی بربریت عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی بلکہ ایک طرح سے ملی بھگت کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی تنہابھارت کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے مقتل گاہ نہیں بناسکتا،اگرآج مودی کوانصاف کے کٹہرے میںکھڑا نہ کیا گیا توعنقریب بھارت میں مسیحیوں، سکھوں اوراچھوت ہندوﺅں کی نسل کشی شروع ہوجائے گی ۔ مودی نے بھارت کوہندوریاست بنانے کابیڑااٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے ڈبل سٹینڈرڈ نے سخت مایوس کیا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کوکشمیرکاز کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنادینا ہوگا۔

  • دل تو یہی کرتا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کروں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دل کی بات کہہ دی

    دل تو یہی کرتا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کروں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دل کی بات کہہ دی

    واشنگٹن:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےدل کی بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی وجہ سے ں بھارتی ہم منصب سے ملنے کو دل نہیں کرتا ،پاکستان کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر چکا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر سیکیورٹی کونسل اور ہیومن رائٹس میں بھی زیر بحث آچکا ہے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) مسئلہ کشمیر پر اپنا مؤقف لے چکی ہے۔ اب دنیا کو مسئلہ کشمیر بتانا ہے۔ کیا مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا خاموش رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 48 دن ہو چکے ہیں اور معمولات زندگی مفلوج ہے۔ ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کے معاملات کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔

    وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم ضرور ملاقات کرتے کشمیر یوں کا مقدمہ پیش کریں گے، اس کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی، یہاں کے دو معروف تھینک ٹینکس ایشیا سوسائٹی اور کونسل فار فارن ریلیشنز سے بھی وزیراعظم ملیں گے اور تبادلہ خیال کریں گے۔

  • لیاری لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا، دوروز جاری رہے گا

    لیاری لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا، دوروز جاری رہے گا

    کراچی: لیاری لٹریچر فیسٹول اپنے تنوع اور تمام تر رنگوں کے ساتھ ہفتے کے روز بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں شروع ہوا، ایونٹ کا اہتمام مہردر آرٹ اینڈ پراڈکشن کے تحت کیا گیا. میلے کی تقریبات دو روز جاری رہیں گی، مختلف ادبی، علمی، سماجی موضوعات پہ 23 سیشنز ہوں گے، جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں‌ گی.

    ذرائع کے مطابق لیاری فیسٹول کا آغاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ کے خطاب سے ہوا، انھوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد لیاری کے روشن چہرے اور رنگارنگ کلچر کو پیش کرنا ہے۔

    لیاری میلے میں کتابوں کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ لیاری کے قدیم کلچر اور روایتی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں سے متعلق بھی سیکشنز اور سرگرمیوں کا انتظام ہے۔

  • سپورٹس رپورٹر کی تھانوں سے تصدیق،پی سی بی کا نیا حکم نامہ، ایمرا کی مذمت

    سپورٹس رپورٹر کی تھانوں سے تصدیق،پی سی بی کا نیا حکم نامہ، ایمرا کی مذمت

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی کرکٹ سیریز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز کو پی سی بی کی جانب سے سپوریٹس ایکریڈیشن کارڈ جاری ہونے کے باوجود مختلف پولیس تھانوں کے انچارج کے ذریعے تصدیق کےنام پر سپورٹس رپورٹرز کی تذلیل کرنے کی پرزور مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ کا کہنا ہے کہ سپورٹس رپورٹرز کی تصدیق اور ریکارڈز ویریفیکیشن صحافتی اداروں کی بجائے پولیس سے کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔تمام سپورٹس رپورٹرز کو پی سی بی کے ایونٹس کی کوریج کے لئے سالانہ ایکریڈیشن کارڈز تصدیق کے بعد جاری کئے جاتے ہیں۔ پی سی بی اور پولیس کا سپورٹس رپورٹرز کی ویریفیکیشن کے لئے 2 اہل علاقہ سے شخصی ضمانت کے طور پر تصدیق کروانا تضحیک کے مترادف ہے ۔

    محمد آصف بٹ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پی سی بی کا سینئرز سپورٹس جرنلسٹ ، رپورٹرز، کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کی سپیشل برانچ سے تصدیق کروانا ان کے عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے۔صحافتی ادارے اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافی دنیا بھر میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

  • آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں اجلاس طلب کر لیا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں اجلاس طلب کر لیا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے میں اتوار کو لاہور کا دورہ کرین گے، جہاں وہ لاہور میں پنجاب کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اجلاس میں پنجاب کو آزادی مارچ کے لئے دیئے گئے فنڈز کے اہدا ف کی رپورٹ لی جائے گی

    مولانا فضل الرحمان لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے بھی وحدت روڈ پر اتوار کی شام خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے.

    جمعیت علماء اسلام ف کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں‌ آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت لانے کے لئے ٹارگٹ دیا جائے گا، اس ضمن میں اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو مدارس کے طلبا، علماء کرام ،اساتذہ، وکلاء سمیت تمام شعبہ جات کے افراد کو آزادی مارچ میں لانے کی پابند ہوں گی.