Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب کا امریکہ سے دفاعی معاہدہ ، اب امریکی فوج دفاع کرے گی سعودی عرب کا

    سعودی عرب کا امریکہ سے دفاعی معاہدہ ، اب امریکی فوج دفاع کرے گی سعودی عرب کا

    واشنگٹن: سعودی عرب کے خلاف ایران کی پشت پناہی میں حوثی باغیوں کے حملوں کو روکنے کے لیے امریکا نے رواں ماہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد وہاں فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نےصحافیوں کو بتایا کہ ان فوجوں کی تعیناتی ‘دفاعی نوعیت’ کی ہو گی۔ فوجیوں کی مجموعی تعداد کے بارے میں حتمی فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے پچھلے ہفتے سعودی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ البتہ امریکہ اور سعودی عرب نے ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈالی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر،تصاویر اور ویڈیو گرافی، جان جوکھوں کا کام

    مقبوضہ کشمیر،تصاویر اور ویڈیو گرافی، جان جوکھوں کا کام

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے ختم ہونے کے بعد وادی میں فوٹوجرنلزم (تصاویر کشی اورویڈیو ) صحافیوں کے لیے ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

    مودی کا دورہ امریکہ، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر مزید پابندیاں

    بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ اگست کو جب جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کیا گیاتو انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔سروس کی بندش کی وجہ سے صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ امور کو انجام دینے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

    فوٹوجرنلسٹ ذہیب جن کی 2016 میں عوامی احتجاج کی تصاویر کشی کے دوران پیلٹ لگنے کی وجہ سے ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی، نے کہا کہ کہا کہ ‘ کشمیر جیسے حساس خطے میں صحافت خصوصاً تصاویر یا ویڈیو گرافی کرنا کافی مشکل ہے۔ کشمیر میں صحافتی خدمات انجام دینا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

    ذہیب کے مطابق ‘ کئی بار سکیورٹی اہلکار تصاویر کو کیمرے سے ڈیلیٹ کروادیتے ہیں،اسی طرح بعض دفعہ صحافیوں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے۔ کشمیر میں صحافت خطروں کا کھیل ہے۔ ‘

    فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد متو کے مطابق ‘کشمیر میں عام حالات میں بھی کام کرنا آسان نہیں، آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد کرفیو اور مواصلاتی نظام کی بندش سے صحافیوں کا کام تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔

    ثنا ارشاد نے بھارتی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار شناختی کارڈ اور کرفیو پاس ہونے کے باوجود بھی صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکتے تھے۔“

  • پاکستان کے 90 فیصد مسائل اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے ہیں‌

    پاکستان کے 90 فیصد مسائل اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے ہیں‌

    کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 90 فیصد مسائل کا حل اٹھارویں ترمیم میں ترمیم سے مشروط ہے۔ جس طرح آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پورا چیپٹر موجود ہے بلدیاتی حکومتوں کا بھی ہونا چاہیے اور اس کے لیے پاک سرزمین پارٹی قانون دانوں کی مشاورت سے آئینی ترمیم تیار کر رہی ہے، جس کے بعد تمام جماعتوں سے رابطہ بھی کیا جائے گا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے حیدرآباد میں کامیاب جنرل ورکرز کنونشن کے بعد پارٹی ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی مسائل کا واحد حل ہے، عوام کو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کو پرونشل فنانس کمیشن سے مشروط کیا جائے۔ نیز اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیئے جائیں تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اس وقت بھی اگر مسائل حل ہو رہے ہوتے اور حالات صحیح سمت کی جانب گامزن ہوتے تو حکومت کی بھرپور حمایت کرتے۔ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، برادریوں اور امیدواروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کریں کیونکہ اب پی ایس پی کے زریعے عوام کے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

  • تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل ہو گا یا نہیں؟ سیکرٹری اطلاعات نے بتا دیا

    تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل ہو گا یا نہیں؟ سیکرٹری اطلاعات نے بتا دیا

    تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کے حوالے سے اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے

    اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کے حوالے سے اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی آئی آئین کی روشنی میں ملک گیر تنظیموں کا اعلان کر چکی ہے، مجموعی طور پر آئینی سکیم پر نظرثانی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

    مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں احمد جواد نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے محض ریجنز کی تشکیل پر اصولی اتفاق ہوا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی مجلس عاملہ سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح کی تنظیم تحلیل کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ ہر سطح کا تنظیمی ڈھانچہ بدستور موجود اور فعال ہے،کسی بھی فیصلے کی صورت باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی خبروں کی تشہیر سے گریز کرے ، بلاتصدیق اطلاعات کی ترویج و اشاعت پیشہ وارانہ بددیانتی اور غیر قانونی اقدام ہے۔

  • وال مارٹ نے امریکہ میں ای سگریٹ کی فروخت بند کردی

    وال مارٹ نے امریکہ میں ای سگریٹ کی فروخت بند کردی

    امریکہ میں کاروبار کے سب سے بڑے بروکر وال مارٹ نے الیکٹرنک سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ، اس پابندی کی بڑی وجہ الیکڑانک سگریٹ کے باعث نوجوانوں میں پھیلنے والی سانس کی بیماریاں ہیں،
    وال مارٹ کی انتظامیہ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں الیکٹرانک سگریٹ اور نکوٹین کے نوجوانوں میں استعمال بڑھنے کے اثرات کا زکر کیا گیا تھا ، اس رپورٹ میں واضع زکر تھا کہ کتنے فیصد امریکی نوجوان اس نشے کی لت میں دھت ہو کر یا بیمار ہو چکے ہیں یا اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، اور وال مارٹ نے اپنے کسٹمر کی حفاظت کی غرض سے یہ قدم اٹھایا اور الیکٹرانک سگریٹ کو بند کر دیا ،

  • فلسطین ، گھر گھر تلاشی کے دوران 7 فلسطینی گرفتار

    فلسطین ، گھر گھر تلاشی کے دوران 7 فلسطینی گرفتار

    فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران سات فلسطینی گرفتار کر لیے۔ ان فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔

    15سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی کی خوشی کا سماں نہ جب وہ پہنچا ، کہاں‌ پہنچا خبر نے ہلچل مچادی

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے کی گئیں جہاں اسرائیلی فوج کئی گھنٹوں تک فلسطینیوں کی گاڑیوں اور گھروں کی تلاشی لیتی رہی۔

    مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے صحافی محمد عوض ، 16 سالہ محمد بسام منیر اخلیل، 17 سالہ عبدالعزیز محمد شفیق اخلیل، 18 سالہ عبداللہ امجد عمر الطیط اور 18 سالہ محمد نظام نمر اخلیل کو الخلیل شہر سے گرفتار کیا۔

    واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

  • صدر السيسی کے خلاف بڑا احتجاج ، ملک بھر میں صورت حال خراب

    صدر السيسی کے خلاف بڑا احتجاج ، ملک بھر میں صورت حال خراب

    قاہرہ: مصر ایک بار پھر سیاسی بحران کی طرف رواں دواں ، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق مصرصدر عبدالفتاح السیسی کی برطرفی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کا دائرہ وقت کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے.گزشتہ رات ہزاروں مظاہرین ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے.

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری مظاہرین صدر السیسی سے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ استعفے تک گھر نہیں‌ جائیں‌گے.یاد رہے کہ جلا وطن مصری اداکار محمد علی کے صدر پر عاید کرپشن کے الزامات ہیں، محمد علی ہی کی اپیل پر صدر کے خلاف احتجاج شروع ہوا.

    مظاہرین نے جب قاہرہ کے مشہور زمانہ التحریر اسکوائر جانے کی کوشش کی، تو ساہ لباس اہل کاروں نے انھیں‌ روک دیا. اس موقع پر اہل کاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا.اطلاعات کے مطابق پوليس اور سکيورٹی دستوں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس استعمال کی۔

  • بھارت میں دھماکا،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ، عمارتیں منہدم ،خوف و ہراس

    بھارت میں دھماکا،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ، عمارتیں منہدم ،خوف و ہراس

    بھارت میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں، دھماکی ضلع اٹیہ کے علاقے پولیس سٹیشن مربچی کی حدود میں ہوا، بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کی دیواریں گر گئیں، کئی مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،

    بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک

    اترپردیش میں دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تمام لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، سیکورٹی ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں ، سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا کہ دھماکہ کیسے ہوا، دوسری جانب ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.

    جس بارود کی فیکٹری میں دھماکا ہوا وہ منی دیوی کے نام پر رجسٹرڈ تھی، دھماکے کے وقت ملازمین فیکٹری میں کام کر رہے تھے. فیکٹری میں ملازمین ابھی تک دبے ہوئے ہیں ،فیکٹری کی عمارت گر گئی ہے، قریبی گھروں کی دیواریں بھی گر گئی ہیں، دبے ہوئے ملازمین کو ریسکیو حکام نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں

  • ڈیرہ غازی خان میں ذہنی معذور نوجوان کی خودکشی…

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ذہنی معذورنوجوان نے غازی پل گیڈر والا میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی ریسکیو اہلکاروں نے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ریسکیو ذرائع کے مطابق چاہ کالو والا غازی پل گیدڑ والا کے مقام پر بیس سالہ نوجوان اسحاق ولد علی بخش نے نہر میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی ریسکیو کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر کافی تلاش کے بعدنعش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی ہے فیملی ذرائع کے مطابق اسحاق کا ذہنی توزان ٹھیک نہیں تھا۔

  • حمزہ شہباز سے شہباز شریف کی جیل میں ملاقات، کیا بات ہوئی؟اہم خبر

    حمزہ شہباز سے شہباز شریف کی جیل میں ملاقات، کیا بات ہوئی؟اہم خبر

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، ان سے ملاقات کے لئے ہفتہ کا دن مقرر ہے، شہباز شریف نے آج کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی ،ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں ملکی صورتحال ،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف کیسز و دیگر امور پر بات چیت کی گئی

    شہباز شریف کی حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع تھی جو قیادت کے حق میں نعرے لگاتی رہی، حمزہ شہباز سے کارکنان کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد جیل سے باہر ہوں گے، ن لیگ کے خلاف تمام مقدمات ختم ہوں گے، سیاسی انتقام لینے والوں سے قدرت انتقام لے گی اور وہ خود کٹہرے میں ہوں گے جنہوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا.

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز کو عدالت پہنچا دیا گیا، کیپٹن ر صفدر بھی پہنچ گئے

    جسمانی ریمانڈ مکمل، مریم نواز کی آج ہو گی عدالت میں پیشی

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اسکینڈل کیس 2اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت میں حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا، شہباز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے، نیب کی جانب سے گواہان کو پیش کیا جانا تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور حمزہ شہباز کو 2 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا