Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : مغوی بازیاب کروا لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ٹھینگی کی کاروائی اغواء برائے تاوان کا مغوی کچے کے علاقہ ضلع جھنگ سے بازیاب

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 172 ای بی کے رہائشی محمد اشرف کو چند نامعلوم اشخاص نے اغواء کر لیا ہے اور 5 لاکھ تاوان کا مطالبہ کر رہے. وارثان کو بذریعہ کال یہ بھی دھمکی دی کہ پیسے دو ورنہ بندہ کو مار ڈالیں گے.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو ان کی ہدایات پر فوری طور مقدمہ نمبر 386 درج کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او ٹھینگی محمد عباس پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی. تشکیل دی گئی ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنک کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی لوکیشن کا پتہ کیا.

    بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے قریب کچہ کے علاقے دریائے چناب ضلع جھنگ پہنچ گئے. پولیس کو دور سےدیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مغوی اشرف کو بازیاب کروا لیا.

  • بے نامی جائیداد ، ایک ارب 24 کروڑ کی جائیداد پکڑی گئی

    بے نامی جائیداد ، ایک ارب 24 کروڑ کی جائیداد پکڑی گئی

    فیصل آباد : بے نامی جائیداد کا پہلا کیس منظرعام پر آ گیا ، اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے جھمرہ میں ایک ارب 24 کروڑ روپے مالیت کی ایک جائیداد پکڑ لی اور کارروائی کیلئے تفصیلات ایف بی آر کو ارسال کر دیں۔

    فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 165 ر ب میں ایک مل مالک کی 714 کینال 18 مرلے زرعی اراضی 3 افراد سلیم بھٹی، یاسین خان اور محمد اکبر کے نام تھی جو 1992 میں خریدی گئی اور معاملہ عدالت میں پہنچا تو بھید کھل گیا۔

    ذرائع کےمطابق ضلعی حکومت نےایف بی آر کو مزید تفتیش اور تحقیق کےلیے خط لکھ دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی حمایت کا بھر پور یقین بھی دلایا ہے، یا د ہے کہ ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور فیصل آباد میں پہلی کامیابی ملی ہے

    ۔

  • دنیاپور : عوامی منصوبہ شدید تاخیر کا شکار

    دنیاپور گرلز کالج چوک تا کہروڑچوک دوریہ سڑک 2سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے بعد بھی مکمل نہ ھو سکا
    سڑک جگہ تعمیر سے پہلے ھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پهوٹ کاشکار ھونے کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ھے جسکے بعض آۓ روز حادثات معمول بن گئے
    راہگیر متبادل راسته اختیار کرنے پر مجبور ھیں اور مختلف پریشانیوں کا سامنا ھے عوام کا اعلی حکام سے سڑک کی جلد تعمیر کا مطالبه تاکه عوام کو مشکلات سے دو چار نه ھونا پڑے

  • کمائی کرتے ہوتو ٹیکس بھی دیا کرو، سینما مالکان کی شامت آگئی

    کمائی کرتے ہوتو ٹیکس بھی دیا کرو، سینما مالکان کی شامت آگئی

    لاہور :ایف بی آر کی طرف سے سیمناگھروں کے لیے ٹیکس وصولیوں کا نیا طریقہ کار آگیا ہے، اطلاعات کےمطابق محکمہ ایکسائز نے سینما گھروں سے ٹیکس وصولی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹیکس انسپکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دیں، سینما مالکان کو ای ڈی فور رجسٹر ترتیب کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

    سینما گھروں پر ٹیکس کی معافی کے بعد 2016 میں دوبارہ سے ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری ہوئے لیکن تین سال تک التواء کا شکار رہے۔سبھی انسپکٹرز نے سینما مالکان کو ای ڈی فور رجسٹرز بھی ترتیب دینے کا کہہ دیا ہے۔

    دوسری جانب سینما مالکان موجودہ حالات کے پیش نظر ٹیکس دینے سے کترا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر لیا جائے گا یا فکس ٹیکس کی وصولی ہوگی،2012 کے بعد اب 2019 میں سینما گھروں سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • کمال ہے احسن بلال ، پنجاب یونیورسٹی کا استاد ، تھیسز کے نام پر فی طالب علم 12000 وصول کرنے لگا

    کمال ہے احسن بلال ، پنجاب یونیورسٹی کا استاد ، تھیسز کے نام پر فی طالب علم 12000 وصول کرنے لگا

    لاہور : کرپشن سیاستدان ہی نہیں کرتے اور بھی جن کا بس چلے وہ کسر نہیں چھوڑتے ، اطلاعات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے استاد کا طلبا کو تھیسز کے نام پر لوٹنے کا منصوبہ بے نقاب ، ویب سائٹ کے ذریعے سے طلبا کے تھیسز جمع کرنے کی 12 ہزار روپے تک فیس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس لوٹ مار کا پتہ اس وقت چلا جب طالب علموں نے مذکورہ استاد کے اسکینڈل کا سارا معاملہ وائس چانسلر تک پہنچایا ، خبر یہی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے استاد کا طلبا کو لوٹنے کا منفرد پلان کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فائن آرٹس کے طلباء کو اپنے تھیسز ویب سائٹ پر جمع کرانے کا حکم جاری کیا گیا۔ لیکچرر احسن بلال اپنی ویب سائٹ بنا کر طلبا کو تھیسز آپ لوڈ کرنے کا حکم کر دیا۔

    وائس چانسلر کو رپورٹ کیے گئے اس واقعہ میں بتایا گیا ہےکہ ویب سائٹ پر تھیسز اپ لوڈ کرنے کے چارجز 12000 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ طلباء کو 12000 روپے چارجز بذریعہ جاز کیش جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئیں۔ طلبا نے وائس چانسلر کے نام درخواست میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہو ا کہ اس سے پہلے بھی احسن بلال اقوام متحدہ کے امن پروگرام کے پوسٹر مقابلوں میں اسی ویب سائٹ سے فی طالبعلم 3000 کما چکا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ احسن بلال نے مارچ 2019 میں مائی پراجیکٹ فولیو نامی ویب سائٹ بنائی۔ مذکورہ ویب سائٹ بھی احسن بلال کے نام رجسٹرڈ ہے۔

    77 طلبا نے پروفیسر کیخلاف وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی اور ثبوت ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • بھٹوکی نگر ایڈز زدہ ہوگئی ، مریضوں کی تعداد 1050 ہوگئ ، سندھ حکومت لاپرواہ

    بھٹوکی نگر ایڈز زدہ ہوگئی ، مریضوں کی تعداد 1050 ہوگئ ، سندھ حکومت لاپرواہ

    لاڑکانہ :بھٹوکی نگری میں ایڈز کا مرض اس قدر پھیل گیا ہےکہ اب اس پر خصوصی توجہ دینے کے لیے خصوصی وقت نہیں ، اطلاعات کے مطابق رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کر گئی

    ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے تعلقے رتوڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے باعث ایک ہزار 56 تک جاپہنچی ہے۔رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کو روکنے کے لیے گلوبل فنڈ کا رتو ڈیرو میں ایڈز کے متاثرہ مریضوں کے لیے ایک ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایڈز پر تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کی پاکستان آمد بھی اگلے مہینے متوقع ہے، ڈیلبو ایچ او کی ٹیم رتو ڈیرو میں ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ میں انفیکشن کنٹرول ٹریننگ کرائے گی۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ءمیں 22 ہزار افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئے ، ایڈز کے مرض میں مبتلا 14سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 1400 ہوچکی ہے اور5 ہزار900 خواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیں۔

    پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

  • وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل، کمرشل فلائٹ کی بجائے سعودی ولی عہد کے ذاتی طیارے پر امریکہ پہنچ گئے

    وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل، کمرشل فلائٹ کی بجائے سعودی ولی عہد کے ذاتی طیارے پر امریکہ پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کمرشل فلائٹ کی بجائے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے پر امریکہ روانہ ہوئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقارعباس بخاری بھی ہمراہ ہیں، وزیراعظم 21 سے 28 ستمبرتک امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 27 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سامنے رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے، اسی طرح وہ امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں‌ گے،

    وزیراعظم عمران خان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ دورہ امریکہ پر کیسے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ میں کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکہ روانہ ہو رہا ہوں جس پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، اس لئے آپ کمرشل فلائٹ پر نہیں‌ بلکہ ان کے ذاتی طیارے پر امریکہ جائیں گے،

    وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ 28 ستمبر تک ہے، اس دوران وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، اسی طرح وزیراعظم پاکستان ترکی اور ملائشیا کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے،

  • افراط زر اگلے دو سال تک  مزید بڑھے گا ، اسٹیٹ بینک

    افراط زر اگلے دو سال تک مزید بڑھے گا ، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو سال تک افراط زر کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ، دو سال بعد افراط زر اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف 7-5 فیصد تک آجائے گا ،
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اسپیشل پینل برائے فنانس کی چیئرمین عائشہ غوث پاشا کو بریفنگ دی جو کہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت کیلئے افراط زر کو کم کرنے پر تجاویز دینے کیلئے بننے والی کمیٹی کی چیئرمین ہیں، عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث افراط زر ڈبل فگر میں پہنچ گیا ہے ،
    یادرہے افراط زر جتنا بڑھے گا عام پاکستانی کی قوت خرید اتنی کم سے کم تر ہو گی اور ملک میں غربت کا سکیل بھی اوپر جائے گا ،

  • فیس بک نے اپنی 69 ہزار ایپلی کیشنز بند کردیں‌

    فیس بک نے اپنی 69 ہزار ایپلی کیشنز بند کردیں‌

    نیویارک : فیس بک نے اپنی ہزاروں ایپلیکیشنز بند کر دیں، فیس بک کے مطابق خارج کردہ ایپس قریب چار سو مختلف ڈیویلپرز کی ہیں جبکہ امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بند کردہ ایپلیکیشنز کی تعداد انہتر ہزار بتائی ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق فیس بک میں کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل میں سامنے آنے والے حقائق کے مطابق رائے عامہ کو ایک مخصوص سمت میں لے جانے کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا گیا، جو کہ پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

    یاد رہے برطانوی حکومت نے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد فیس بک کو صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت نہ کرنے کے جرم میں 6 لاکھ 63 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • بھٹوکی نگری میں وڈیرہ شاہی کی بادشاہت ، کسی کی عزت محفوظ نہیں تو کسی کی  جائیداد و املاک

    بھٹوکی نگری میں وڈیرہ شاہی کی بادشاہت ، کسی کی عزت محفوظ نہیں تو کسی کی جائیداد و املاک

    کراچی : سندھ اس وقت چار سے پانچ طبقات میں تقسیم ہوکر رہ گیا ہے، پہلا طبقہ وڈیرے شاہی ، دوسرا جاگیردار، تیسرا طبقہ سیاستدان ، چوتھا طبقہ گدی نیشن اور پانچواں طبقہ وہ ہے جن میں باقی چار کی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں

    سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہےکہ سندھ کے غریب ، مزدور اور کمزور طبقے کی بقا ان بڑوں کی رضا سے مشروط ہے ، یہی وجہ ہے کہ اکثر وبیشر ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں‌کہ طاقتور طبقہ جس کمزور خاندان کی بچی سے چاہے زبردستی کرے ، اس کی عزت کو تار تار کرے ، اس سے زبردستی شادی کرے یا پھر دنیا کے سامنے جس طرح چاہے رسوا کرے

    https://web.facebook.com/Baaghi.tv/videos/444467079499320/.
    ویسے تو بہت سے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں‌، لیکن فی الحال ایک پرانی ویڈیوکو شیئر کیا جارہا ہے جس میں وڈیرے ایک کمزور ، غریب اور بے بس خاندان کی ایک بچی کو زبردستی گھر سے اٹھاتے ہیں ، اس کی ماں پر صرف اس لیے تشدد کرتے ہیں کہ وہ آہ بکا کرتی ہے وہ منت وسماجت کرتی ہے کہ خدارا میری بیٹی کو نہ لے کر جاو،