Baaghi TV

Author: +9251

  • اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سال میں کتنے ارب کی ریکوری کی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سال میں کتنے ارب کی ریکوری کی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نےایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے اگست 2019 تک ایک سال میں 108 ارب روپے کی ریکوری کی، اینٹی کرپشن نےاگست 2019میں ایک ارب63کروڑروپےکی ڈائریکٹ ریکوری کی، اینٹی کرپشن نےایک سال میں تقریباً103ارب43کروڑکی لینڈریکوری کی، اینٹی کرپشن پنجاب کو26ہزار588شکایات موصول ہوئیں،21ہزار656شکایات کاازالہ کیاگیا، اینٹی کرپشن نےایک ہزار19چالان، 280 چھاپوں کے دوران ایک ہزار 821 افراد کو گرفتار کیا،

    اینٹی کرپشن نےایک سال کےدوران40عدالتی مفروروں اور257اشتہاریوں کوگرفتارکیا

  • کراچی میں صفائی مہم شروع کردی، کچرے کی جنریشن 10 سے 12 ہزار ٹن ہے، مراد علی شاہ

    کراچی میں صفائی مہم شروع کردی، کچرے کی جنریشن 10 سے 12 ہزار ٹن ہے، مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچرے کی جنریشن 10 سے 12 ہزار ٹن ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم شروع کردی گئی، لینڈ فل سائٹ پر گنجائش 4 ہزارٹن ہے، علی زیدی نےکہا نالوں کی صفائی کریں گے، علی زیدی نےچندہ لےکرصفائی مہم شروع کی، علی زیدی کو کہا کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پرپھینکنا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ علی زیدی شروع میں کچرا ادھرادھرگراؤنڈ میں پھینکتے رہے، کچرانالوں سے نکال کرمیدانوں میں پھیلا دیا گیا،

  • دنیاپور : ادویات کی قلت مریض پریشان

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال میں مریضوں کوادویات کی کمی کاسامنا شوگر کے مریضوں کوانسولین نه ملنے سے شوگر کے مریضوں کی جان کو خطره لاحق ھے
    مریضوں کا کہنا تھا که آۓروز ڈاکٹرز شوگر کی انسولین نه ھونے کا بھانه کرتے نظر آتے ھے
    جبکه
    دوردراز علاقوں سے آۓ مریضوں کو دربدر کی ٹھوکریں کهانےاور ادویات کی کمی کے بعض شہر کے میڈیکل سٹورز سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ھیں
    دوسری طرف ھسیپتال انتظامیه خاموش تماشائی بنی بیٹھی ھے
    مریضوں کا مزید کهنا تھا که ھم ڈی سی او لودھراں اور وزیر صحت سے اپیل کرتے ھے که تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال دنیاپور میں ادویات کی فراھمی کو یقینی بنایا جاۓ
    تاکه مریضوں کو مشکلات کا سامنا نه کرنا پڑے

  • یہ ہے نیا سندھ ، نہر پر پل نہ ہونے کی وجہ سے 4 سالہ بچی کی میت لے جانا آزمائش بن گیا

    یہ ہے نیا سندھ ، نہر پر پل نہ ہونے کی وجہ سے 4 سالہ بچی کی میت لے جانا آزمائش بن گیا

    سجاول: یہ ہے نیا سندھ بلاول بھٹو زرداری کی زبردست حکومت جہاں وسائل عوام الناس کی فلاح و بہبود کے بجائے سیاستدانوں پر خرچ ہوتے ہیں ، بڑی بری خبر ہے سننے والوں کے لیے جاننے والوں کےلیے ، اطلاعات کے مطابق نہرپر پل نہ ہونے کی وجہ سے میت کی تدفین امتحان بن گئی، چارسال کی بچی کا جنازہ المیے کی شکل اختیار کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سجاول کے علاقے چوہڑ جمالی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، چار سالہ شہزادی بنت غلام مصطفیٰ کونجائی کی میت کو نہر کے پار لے جانے کے لیے لواحقین کو تھرموپول استعمال کرنا پڑا.

    سجاول کے علاقے چوہڑ جمالی میں ہونے والے اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا.یاد رہے کہ ایک سال پہلے بھی ایک ایسا ہی جنازہ نہرسے گزرا تھا، یہ خبر میڈیا کی زینت بنی، تو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    اس واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے نہر پر پل بنانےکاوعدہ کیا تھا، لیکن یہ وعدہ پورا نہ ہوا.صرت سحرعباسی نے کہا ہے کہ سندھ نےصرف کتابوں میں ترقی کی ہے.خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کا اپنا کوئی نہیں مرے گا، سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوگا.

  • پولیس تشدد سے جاں‌ بحق صلاح الدین کی قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل

    رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے جاں‌ بحق ہونے و الے صلاح الدین کی قبر کشائی کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی قبر کشائی کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو تدفین کے لیے آبائی گاؤں گورالی بھجوا دیا گیا ہے، صلاح الدین کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کیا تھا اور ان کی ہی درخواست پر عدالت نے قبر کشائی کے احکامات جاری کیے تھے، صلاح الدین کے والد نے کہا ہے کہ جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کر دی گئی اس موقع پر میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی جبکہ قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں کی گئی،

    صلاح الدین کے والد کا کہنا ہے کہ جو حقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری کے بغیر انصاف ممکن نہیں ہے، انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں،

  • حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سکواڈ کا حصہ نہ بن سکے

    حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سکواڈ کا حصہ نہ بن سکے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کیخلا ف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہونگے جبکہ بابر اعظم نائب نائب کپتان ہونگے ، فحر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب حان، محمد نواز، محمد حسنین، وہاب ریاض،محمد عامر، عابد علی، افتحار احمد، قومی ٹیم کا حصہ ہو نگے ، شاہین شاہ آفریدی ڈینگی وائرس کے باعث سکواڈ حصہ نہیں ہونگے ، جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ،


    سپورٹس جرنلسٹ احتشام الحق نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کے سکواڈ میں شامل نہ ہونے کی خبر شئیر کی جس پر ٹوئیٹر صارفین کے جواب بہت دلچسپ اور مزاخیہ تھے ، عدیل خان بنگش لکھتے ہیں "اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں”
    ، سید جیند لکھتے ہیں "حسن علی کو سلاجیت کی ضرورت ہے”،

  • بھارت کی چاکری بھی کام نہ آئی، میری ماں کو گرفتار کروانے والے آج خود جیل میں‌ ہیں

    بھارت کی چاکری بھی کام نہ آئی، میری ماں کو گرفتار کروانے والے آج خود جیل میں‌ ہیں

    چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے کہا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ و کشمیر محبوبہ مفتی نے ان کی ماں کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے دوران جیل بھیجا تھا اور اب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کو ہی جیل بھیج دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کو کہا ہے کہ تماری ماں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے دوران میری ماں کو جیل بھیجا تھا اور اب بی جے پی نے تمہاری ہی ماں کو جیل بھیج دیا ہے. یہ بات انہوں نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کے ٹویٹ کے جواب میں کی، جس میں محبوبہ مفتی کی بیٹی نے اپنی والدہ کے اکاؤنٹ سےٹویٹ کرکے بتایا کہ "یہ اکاؤنٹ تب سے معطل ہے جب سے میری ماں محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا ہے، اور اب یہ اکاؤنٹ میں چلارہی ہوں”. اس کا جواب دیتے ہوئے احمد بن قاسم نے کہا کہ تمہاری ماں کے پاس ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہے، اور میری ماں کی مجھ تک رسائی نہیں ہے. میں جیل میں ہر کھانے کی میز پر اپنی ماں کی تصویر رکھ کر کھانا کھاتا ہوں.

    https://twitter.com/Abq____/status/1175338168633221120

    واضح رہے کہ چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کو سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ و کشمیر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے دوران جیل بھیجا تھا، تاہم اب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کو ہی جیل بھیج دیا ہے.

  • بی جے پی اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے کھیل رہی کشمیر کارڈ، کانگریس

    بی جے پی اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے کھیل رہی کشمیر کارڈ، کانگریس

    کانگریس کے رہنما اور بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ ، پرتاپ سنگھ کھچاریواس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے کشمیر کارڈ کا استعمال کررہی ہے۔

    سب ٹھیک ہے تو پھر راہول گاندھی کو کشمیر سے واپس کیوں بھیجا؟ کانگریس کا مودی سے سوال

    جے پور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں مسئلہ کشمیر کو مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر مسلسل 47 ویں دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔ 5 اگست سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تاحال بند ہے۔

  • میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا، مگر کیوں؟ اہم خبر

    میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا، مگر کیوں؟ اہم خبر

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہفتہ کے دن ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کراچی شہر کیلئے کیا کیا ہے؟ آپ تو کراچی کے میئر ہیں، عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا، اگر آفیشل وزٹ نہیں کر رہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں،

    واضح‌ رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیا ہے،

  • بھارت، پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک

    بھارت، پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں چھ افراد ہلاک جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ فیکٹری کے آس پاس کے کئی مکانات بھی گر گئے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ ابھی تک دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پٹاخہ فیکٹری ایک مکان میں تھی جس کا لائسنس منی دیوی کے نام پر تھا۔دھماکہ کے وقت کئی لوگ فیکٹری میں موجود تھے۔