Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور کی تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی گئی

    لاہور کی تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی گئی

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے حکم جاری کرتے ہوئےجمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی
    احکام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران مساجد اورعبادت گاہوں کے سکیور ٹی انتظامات خود چیک کریں۔
    شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں .ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مساجد اور عبادت گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے

  • ڈینگی بلوچستان پہنچ گیا ، لسبیلہ میں بھی ڈینگی نے 14 افراد کو ڈنگ مارکر بیمار کردیا

    ڈینگی بلوچستان پہنچ گیا ، لسبیلہ میں بھی ڈینگی نے 14 افراد کو ڈنگ مارکر بیمار کردیا

    کوئٹہ : مچھر ہویا مکھی ، ہوائیں ہویا بادل ، بارشیں ہویا طوفان یہ سب اللہ کے لشکر ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے ان لشکروں سے اپنے بندوں کو راہ راست پر لانے کے لیے کام لے سکتا ہے، ڈینگی بھی ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے ، جسے اللہ نے پاکستانی قوم پر آزمائش کے لیے کچھ ذمہ داریاں دے رکھی ہیں ،

    ڈینگی مچھر نے جس طرح اس برس پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، اور اس کے خلاف تمام تر حکومتی کوششیں اور جدید ترکرم کش ادویات استعمال کی گئیں اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ، یہ تمام ترکوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں ،

    ڈینگی مچھر نے لاہور سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے اب بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے باسیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، اطلاعات کےمطابق لسبیلہ میں اب تک 14افرادمیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، صوبائی سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد نےڈینگی کے خلاف حکومتی کوششوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقے لسبیلہ میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں،

    صوبائی سیکریٹری حافظ عبدالماجد نے مزید کہا کہا بلوچستان میں ڈینگی پر قابو پانے کےلیےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت متاثرین کے علاج معالجے کے لیے بھی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی

  • امریکا: حملوں کے الزام میں نیو جرسی سے اہم تنظیم کا کارکن گرفتار

    امریکا: حملوں کے الزام میں نیو جرسی سے اہم تنظیم کا کارکن گرفتار

    امریکا: حملوں کے الزام میں نیو جرسی سے اہم تنظیم کا کارکن گرفتار
    تفصیلات کے مطابق : جمعرات کے روز امریکی محکمہ انصاف پر نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ نے بتایا ہے کہ پولیس نے نیو جرسی ریاست سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے وابستہ ایک مبینہ رکن کو گرفتار کیا ہے ،

    42 سالہ صعب لبنانی الیکسی پر الزام ہے کہ نے اس سنہ 2008ء میں ایران نواز لبنانی حزب اللہ سے عسکری تربیت حاصل کی تھی ۔ امریکا اس تنظیم کو 1997 کے بعد سے ہی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت میں ایک شخص نے فائرنگ کا اندھا دھند استعمال کر کے کئ لوگوں کو زخمی کر دیااور ایک شخص کو ہلاک کر دیا

    واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

  • ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی

    ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی

    ملتان : ڈینگی نے اپنے اگلے ہدف میں‌ ملتان کو نشانہ بنا لیا ،محکمہ صحت کے مطابق ملتان اور گردونواح سے ڈینگی کے حملے کی اطلاعات ہیں ، محکمہ صحت نے ملتان کے نشترہسپتال ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ 9 افراد کے زیرعلاج ہونے کی تصدیق کردی ہے ،

    ذرائع کے مطابق نشترہسپتال ملتان کے میڈیکل سپریڈنٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں سے 13 مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے ، ان میں‌سے 9 میں‌ڈینگی کے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 4کی رپورٹس کاانتظارکیا جارہا ہے،

    ایم ایس کے مطابق علاقے میں ڈینگی سے بچاوکے لیے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے، اور عوام الناس کو باخبر کردیا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کے حملے کی صورت میں فی الفور رابطہ کریں‌

  • واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

    واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

    واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

    امریکی دارالحکومت میں ایک شخص نے فائرنگ کا اندھا دھند استعمال کر کے کئ لوگوں کو زخمی کر دیااور ایک شخص کو ہلاک کر دیا .پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ، یہ واقعہ وائٹ ہاؤس سے تھوڑے فاصلے پر پیش آیا ہے. میٹرو پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے کا مقصد کیا تھا البتہ اس واقعے نے خوف و ہراس کا عالم پیدا کر دیا ، امریکا میں آئے روز ایسے واقعات امریکہ کی علامت بن چکے ہیں.دارالحکومت کےاتنے قریب اسلحے کا بے جا استعمال امریکی سیکیورٹی پر ایک سوالیہ نشان ہے.

  • پاکستانیت کی مثال قائم کردی،شہدا کے بچے سکول فیس سے مستشنی

    پاکستانیت کی مثال قائم کردی،شہدا کے بچے سکول فیس سے مستشنی

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی) الائیڈ سکولز کی طرف سے پاکستانیت کی انوکھی مثال قائم کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول جہانیاں کیمپس کی طرف سے نواحی گاوں چکنمبر 138/10 آر کے شہید سپوت نائیک تنویر احمد شہید کے بچوں کے لئے میٹرک تک فری تعلیم دی جائے گی ۔ان کے تمام تعلیمی اخراجات الائیڈ سکول کی انتظامیہ ادا کرے گی۔دائریکٹر الائید سکول نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ شہدا کے بچے ہمارے سکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہم نے یہ کوشش کی ہے شہدا اور ان کے خاندان کا جو قرض ہم پہ ہے ہم اس کو ادا کرنے کی اپنے طور پہ کوشش کررہے ہیں۔

  • آرامکو حملے، سعودی وزیر خارجہ نے بھی ایران کا نام لے

    آرامکو حملے، سعودی وزیر خارجہ نے بھی ایران کا نام لے

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایرانی اسلحہ سے ارامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا.
    تفصیلات کے مطابق :سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبی نے کہا ہے کہ ایرانی اسلحہ سے ارامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا.ایرانی ہتھیاروں سے بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پرحملہ ہوا جو کہ ایک بزدلانہ بات ہے ۔

    سعودیہ ہونے والے حملوں کی ایران مزمت کر چکا ہے اور اس نے کہا ہےکہ اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے.ایران نے تہران میں سوٹزر لینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے امریکہ کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر نوعیت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔ان حملوں کا مرتکب ٹھہرائے جانے پر ایران نے اپنا حتجاجی مراسلہ بھی امریکہ کو بھیجا ہے. مراسلہ میں آرامکو حملوں‌کے بعد دی گئی دھمکیوں کا جواب بھی دیا گیا ہے.

  • مظفرگڑھ میں نقاب پوش خواتین چورنیاں سرگرم! سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    مظفرگڑھ میں خواتین چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا،پہلے مرد شہری کو دھکا دیا اور اسی دوران جیب سے پیسوں سے بھرا پرس نکال لیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.
    مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ اور گردونواح میں نقاب پوش خواتین چوروں کا گروہ سرگرم ہوگیا۔کپڑے کی دکان پر خریدار بن کر آنے والے خواتین چوروں کے گروہ نے دکان میں موجود شہری کو پہلے دھکا دیا اور اسی دوران اس کی جیب سے پرس بھی نکال لیا.چور خاتون کے شہری کی جیب سے پرس نکالنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی،متاثرہ شہری غلام مرتضیٰ کیمطابق چور گروہ نے اسے 1830 درہم،80 ہزار پاکستانی روپے اور دیگر سامان سے محروم کردیا.شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ خانگڑھ پولیس کو درخواست دیدی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • لودہراں : اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لڑکیوں کو تنگ کرنے پر لودہراں شہر کے مشہور رسہ گیر کا بیٹا گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کا ریڈ رانا جاوید ٹھاکر کا بیٹا ملزم رانا عبداللہ ٹھاکر گرفتار حوالات میں بند۔ ملزم نے چند دن پہلے اکیڈیمی سے چھٹی کے بعد لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اکیڈمی ٹیچر اور سٹوڈنٹ کو خنجروں کے وار سے شدید زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کا موقف

  • مقبوضہ کشمیر میں‌ بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 47 واں روز۔مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 47 واں روز۔مظالم جاری

    سری نگر : قابض ، ظالم بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں‌مظالم جاری و ساری ، تفصیلات کےمطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کا47 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں‌بھارتی فوج نے 5 اگست سے مارکیٹں‌، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے ،تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں

    عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں‌ کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

    ,,,,,,,,,,,,,,,