Baaghi TV

Author: +9251

  • حرمین شریفین کی حفاظت ایمان کا حصہ ، حفاظت کے لیے تیار ہیں ، عمران خان کے اعلان سے عالم اسلام خوش ہوگیا

    حرمین شریفین کی حفاظت ایمان کا حصہ ، حفاظت کے لیے تیار ہیں ، عمران خان کے اعلان سے عالم اسلام خوش ہوگیا

    جدہ:ہم حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے تیار بھی ہیں‌اور حاضر بھی ہیں، اس مقدس سرزمین کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں‌ حرمین شریفین کی حفاظت کا اعلان کرکے عربوں کے دل جیت لیئے

    پاکستانی دفتر خارجہ اور سعودی حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری ،اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔

    سعودی عرب میں‌میزائل حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں اور اب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوں گے جہاں 27 ستمبر کو ان کا خطاب ہوگا۔ عمران خان نے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

  • چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب

    چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب

    چونیاں: پہلے ابھی تین بچوں کے قتل کے بعد ابھی تک چونیاں کی فضا سوگوار ہے تو اس دوران ایک اور کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔تاہم متاثرہ لڑکا اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر فرار ہونے میں کام یاب ہو گیا۔

    چونیاں سے پولیس حکام کے مطابق اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر بھاگنے والا لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری طرف بچوں کے اغوا اور قتل کے بعد صورت حال بہت کشیدہ ہے جس کی وجہ سے تحصیل چونیاں میں بڑھتی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔

  • دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان 18 اہم ملاقاتیں کریں گے

    دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان 18 اہم ملاقاتیں کریں گے

    اسلام آباد:موجودہ حالات کے تناظر میں‌پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ امریکا کے سلسلے میں 18 دو طرفہ ملاقاتوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان امریکی دورے کے موقع پر متعدد اہم ملاقاتیں کریں گے، اس سلسلے میں تفصیلی شیڈول تیار کر لیا گیا۔اس شیڈول میں‌عالمی رہنماوں سے بھی اہم ملاقاتیں ہوں‌گی

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے، ذرایع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم 10 سے زاید ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکہ میں‌پاکستانی وزیراعظم عمران خان ورلڈ بینک کے صدر سے اہم ملاقات ہوگی، وہ مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے خطاب کریں گے۔جہاں وہ کشمیر اور عالم اسلام کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کریں‌گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 ملاقاتیں طے ہیں، امریکی صدر سے پہلی ملاقات ظہرانے کے بعد جب کہ دوسری ملاقات ہائی ٹی کے موقع پر ہوگی۔

  • چونیاں میں ایک اور بچے کی اغوا کی کوشش ناکام، پولیس صحافیوں کے سوال پر برہم

    چونیاں میں ایک اور بچے کی اغوا کی کوشش ناکام، پولیس صحافیوں کے سوال پر برہم

    چونیاں میں ایک اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم اغوا کاروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود اغوا کار متحرک ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں جہاں بچوں کے اغوا کے بعد قتل کی خبریں آںے کے بعد حکومت متحرک ہوئی وہیں آج ایک اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم کم عمر لڑکا اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ،اس دوران لڑکا زخمی ہوا جسے علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    نامعلوم برقعہ پوش اغواء کاروں نے اغواء کرنے کی کوشش میں ایک بچہ اغوا کیا جو اغواکاروں کے چُنگل سے فرار ہونے میں کامیاب مقامی لوگوں نے تشویش ناک حالت میں بچے کو تحصیل ہسپتال چونیاں پہنچا دیا، مقامی صحافی کے سوالات پر پولیس آگ بگولہ ہو گئی،پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود اغوا کار متحرک ہیں جس سے بچے خوف میں مبتلا ہیں

    چونیاں :بچوں کا اغوا ، قتل اور زیادتی کی تحقیقات جاری، متعدد گرفتار،کسی بھی وقت بریک تھرو ہوسکتا ہے، ڈی پی او قصور

    کسی بھی چونیاں میں‌بچوں‌کے اغوا، قتل اور پھر زیادتی کے حوالے سے بریک تھرو ہوسکتا ہے ، چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات ڈی پی او زاہد نواز مروت کی سربراہی میں جاری ہیں۔ کیس میں متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے کے مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل بھی اکٹھے کئیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا

    مشتبہ افراد کی ڈی این اے سمپلنگ کرلی گئی اس حوالے سے ڈی پی او قصور نے کچھ معلومات دے دی ہیں‌، تفتیشی حکام کے مطابق تین بچوں کا اغواء ایک کلومیٹر کی حدود میں ہوا۔ شبہ ہے کہ مغویان ملزم سے واقفیت رکھتے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے نو مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے

    واضح رہے کہ ضلع قصور میں بچوں کی مسخ لاشیں ملنےکے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے، زینب قتل کیس پھر تازہ ہوگیا۔پتوکی میں تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں،جو وقفہ وقفہ سے کچھ دیر قبل گم ہوئے تھے. ایک بچےکی لاش مکمل حالت میں، جب کہ دوبچوں کے سر اور ہڈیاں برآمد ہوئیں.قتل ہونے والا آٹھ سال کا فیضان پیرکو لاپتا ہوا تھا، سلیمان دس اگست اور علی حسنین ایک ماہ سےلاپتا تھے، علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کے لاپتا ہونے کا سلسلہ دو ماہ سے جاری ہے، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے- مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

    رپورٹ میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہے. بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں 9 مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

    چونیاں شہر میں معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے بچوں کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کی وجہ سے پورے شہر سمیت ضلع قصور کی عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں ہر طرف کہرام مچا ہوا ہے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے شہری خوف میں مُبتلا ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں بُری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے چونیاں شہر میں ظلم کی ایسی داستان رقم ہو گئی ہے جسکی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی بچوں کے والدین صدمہ سے نڈھال ہو گئے ہیں بچوں کے ورثا ء سمیت ہزاروں شہریوں نے وزیراعظم اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب سے مُطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کو بد فعلی کا نشانے والے اور موت کے گھاٹ اتارنے والے درندوں کو جلد از جلد ٹریس کر کے نشان عبرت بنایا جائے

  • معیشت سنبھلنے لگی ، زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

    معیشت سنبھلنے لگی ، زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

    کراچی:پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی اور اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

    مرکزی بینک کےذخائرمیں تقریباً14کروڑڈالرکااضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی کاروباری ہفتے کے اختتام پر ذخائر بڑھ کر 8 ارب 46 کروڑ سے 8 ارب 60 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر7ارب28کروڑسےبڑھ کر7ارب 29 کروڑڈالر ہیں جبکہ ملک کے مجموعی ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

  • اسے کہتے ہیں‌تبدیلی ! سندھ حکومت نے ویکسین کی عدم دستیابی کا حل ڈھونڈ لیا ، حکومت نے  کتے پکڑنے کا حکم دے دیا

    اسے کہتے ہیں‌تبدیلی ! سندھ حکومت نے ویکسین کی عدم دستیابی کا حل ڈھونڈ لیا ، حکومت نے کتے پکڑنے کا حکم دے دیا

    کراچی:سندھ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں‌تبدیلی کا ایکا نیا اور جدید ماڈل پیش کردیا ، اطلاعات کےمطابق سندھ حکومت نے رے بیز کیسز سے بڑھتی اموات کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں کراچی سمیت صوبے کے تمام بلدیاتی کونسلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آوارہ کتے پکڑے جائیں۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے محکمہ بلدیات سندھ نے میئر کراچی سمیت لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئرز کو بھی ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم شروع کی جائے۔

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے کتے کاٹنے کی صورت میں‌لگنے والی ویکسین کی عدم دستیانی کا توڑ تلاش کرتے ہوئےکتے پکڑنے کا ٹارگٹ دیا ہے، کتوں کے کاٹے کے کیسز بڑھنے کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے یہ مراسلہ ضلعی میونسپل کارپوریشنز، ڈی سیز، میونسپل کمیٹیز و دیگر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسےملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، جدہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے سعودی آرامکوکی تنصیبات پر حملےکی مذمت کی،وزیراعظم نےسعودی فرمانرواکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےبھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی موجودتھے

    وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی، وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ نے انکا استقبال کیا تھا،

    اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی

     

     

     

     

    میرا مقصد یو این جانے سے قبل سعودی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، عمران خان

     

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے دوسری طرف ایران سعودی تنازعے میں امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے

     

     

  • افغانستان کی امداد میں کمی، امریکی اعلان نے اشرف غنی کے لے مشکلات کھڑی کردیں

    افغانستان کی امداد میں کمی، امریکی اعلان نے اشرف غنی کے لے مشکلات کھڑی کردیں

    واشنگٹن: افغان حکومت کے لیے نئی مشکلات ، اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والے امداد میں کمی کا اعلان کر دیا گیا.

    افغانستان کی امداد بند کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت کرپشن کے خلاف موثر اقدامات نہیں کررہی.

    مائیک پومیونے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لئے امریکی امداد میں 16 کروڑ ڈالر کی کمی کی گئی ہے، انھوں‌ نے واضح کیا کہ افغان حکومت کرپشن کے خلاف واضح عزم ظاہر کرے، تب ہی امداد بحال ہوسکتی ہے.