Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانیوں‌ پر امریکی ڈرون حملے اور بم دھماکے 50 افراد ہلاک ، سیکڑوں‌ زخمی

    افغانیوں‌ پر امریکی ڈرون حملے اور بم دھماکے 50 افراد ہلاک ، سیکڑوں‌ زخمی

    کابل : افغان کٹھ پتلی حکومت کی امریکہ سے یاری اٍفغان طالبان کو منظور نہیں‌، اطلاعات کےمطابق ایک ٹرک بم حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دوسری طرف امریکہ کے ایک ڈرون حملے میں 30 عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

    کابل انتظامیہ نے ان ہلاکتوں کے بارے میں‌تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کی رات صوبہ ننگرہار کے مشرقی علاقے وزیر تنگی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق افغان حکومت کے ایک ترجمان نے امریکہ کی طرف سے ڈرون حملے میں‌افغان طالبان کا ایک ٹھکانہ تھا۔ لیکن ان کے بقول ڈرون نے غلطی سے نزدیک واقع کھیتوں میں موجود کسانوں پر بمباری کردی۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے اس علاقے کے ایک قبائلی رہنما مالک راحت گل نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد مزدور اور کسان تھے جو قریب واقع کھیتوں سے چلغوزے چننے کے بعد آرام کر رہے تھے۔

    دوسری طرف ان ہلاکتوں‌کے بارے میں‌افغانستان کی وزارتِ دفاع اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ایک ترجمان نے علاقے میں ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے لیکن اس میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

    امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ننگر ہار میں داعش کے دہشت گردوں پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں عام شہریوں کے ہلاک ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

  • صیہونی فوجیوں‌کی رام اللہ شہر پر چڑھائی ، درجنوں فلسطینی شدید زخمی

    صیہونی فوجیوں‌کی رام اللہ شہر پر چڑھائی ، درجنوں فلسطینی شدید زخمی

    رام اللہ : صیہونی افواج کی طرف سے غرب اردن پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، ان زخمیون‌کو ہسپتالوں تک لے جانے کی بھی اجازت نہیں‌ہے،

    فلسطینی نوجوانون نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرتے ہوئے بتایا کہ آج غرب اردن کے صدر مقام شہر رام اللہ پر صیہونی فوجیوں کی یلغار اور اس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی جوان زخمی ہوگئے-

    یاد رہےکہ اس سے قبل بھی ایک حملے میں‌ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی جوانوں سے جھڑپ کے دوران ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی – آج کے اس حملے کے بارے میں‌اردنی اور فلسطینی میڈیا نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے آج غرب اردن کے علاقوں پر حملہ کر کے تیئیس23 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-

  • ٹرمپ جھوٹا شخص ہے اور ہماری جانوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، مسلمان رکن کانگریس  ٹرمپ پر برس پڑیں‌

    ٹرمپ جھوٹا شخص ہے اور ہماری جانوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، مسلمان رکن کانگریس ٹرمپ پر برس پڑیں‌

    واشنگٹن : ٹرمپ ہماری جانوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس میں مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر نے کہا ہے امریکی صدر ٹرمپ کے جھوٹ نے ہماری جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے

    ذرائع کےمطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر نے گیارہ ستمبر کے واقعات کی برسی کے موقع پر ہونے والے جشن میں شرکت کی تھی –

    دوسری طرف مسلمان رکن کانگریس ایلہان عمر نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں کہا کہ یہ ویڈیو سیاہ فام خواتین کے اعزاز میں ہونے والے ایک پروگرام کی ہے جس کا اہتمام کانگریس کے سیاہ فام اراکین نے کیا تھا- ایلہان عمر نے کہا کہ ٹرمپ ایسے ایسے جھوٹ بول رہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری جان اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے –

  • سری لنکن اسپنر باؤلر اکیلا دھننجیا کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، ، ایک سال تک پابندی

    سری لنکن اسپنر باؤلر اکیلا دھننجیا کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، ، ایک سال تک پابندی

    کولمبو: سری لنکن ٹیم کو سخت دھچکا ، اسپنر باؤلر اکیلا دھننجیا پر غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

    یاد رہےکہ سری لنکن اسپنر باولردھننجیا کا باؤلنگ ایکشن نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ ماہ گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا

  • لاہور میں سلنڈر دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

    لاہور میں سلنڈر دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ،دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    ریسکیو حکام کے مطابق چائے بنانے کے دوران اچانک سلنڈر پھٹ گیا تھا جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے.

    رواں ماہ لاہورمیں سلنڈر پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، سات ستمبر کو لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر پیش آیا ،کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے

    اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے،

  • تین بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے والے قائد نواز شریف کو جان بوجھ کر پابند سلاسل کیا گیا ہے..سردار احمد خان لغاری

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی وائس چیئرمین سردار احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایاتین بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے والے قائد نواز شریف کو جان بوجھ کر پابند سلاسل کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تین بار ملک وزیر اعظم منتخب ہونے والے قائد نواز شریف کو جان بوجھ کر پابند سلاسل کیا گیا ہے موجودہ حکومت نے غریب بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا تحریک انصاف صرف اپنی حکومت بچانے کیلئے تگ ودو کررہی ہے عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر غریب کا خون نچوڑ رہے ہیں حکمرانوں نے ناانصافیاں کرکے عوام سے حقیقی خوشیاں چھین لی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے ابھی تک ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں کیا میاں برادران کی عوام کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک اور عوام کیلئے لازوال قربانیاں دیکر ملک کو ایشین ٹائیگر بنایا گیا۔

  • وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ملتان، لاہور،فیصل آباد کی واسا ٹیم نے ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کے معاملات سنبھال لیے.

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ملتان، لاہور،فیصل آباد کی واسا ٹیم نے ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کے معاملات سنبھال لیے. ڈی جی خان واساکے قیام تک یہ ٹیم کام کرے گی. میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایہ کی مد میں 27کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے کیس نیب کو بھیجا جائے گا. 101نادہندہ دکانداروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں. نقشہ او ر دیگر فیس ادا نہ کرنے والوں کی دکانیں اور دیگر 52کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے گئے ہیں. آپریشن میں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جارہا. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے سرکٹ ہاوس میں اجلاس اور میڈیا بریفنگ میں کہی. انہوں نے کہاکہ واسا کی ٹیم پبلک ہیلتھ آفس میں کام کرے گی. ایک ماہ کے اندر ڈیرہ شہر میں صفائی اور سیوریج معاملات میں بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی. ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی طرف سے پانچ رکشے عطیہ کر دیئے گئے ہیں باقی بارہ رکشے ایک روز کے اندر پہنچا د یئے جائیں گے.. شہر سے روزانہ 210ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا ہوتا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھاری مشینری او رافرادی قوت کی ضرور ت ہے ڈی جی سیمنٹ کی انتظامیہ شہر سے کوڑا اٹھانے میں معاونت کرے گی. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خ ان بزدار شہر کی صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات کررہے ہیں. ضرورت پڑنے پر پنڈی او ردیگر شہروں سے بھی واسا ٹیموں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں واسا ملتان کا سب آفس قائم کردیاگیاہے. انہوں نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن کے مسائل کے حل کیلئے 89ڈرائیورز کی خدمات قواعد و ضوابط پورے کرتے ہوئے ٹھیکیدار کے ذریعے لی جائیں گی. کمشنر نے بتایا کہ کارپوریشن نے چھ روز کے دوران غیر قانونی تعمیرات کے مالکان سے نقشہ او ردیگر فیس کی مد میں 24لاکھ روپے وصول کر لیے ہیں. انہوں نے بتایاکہ سٹی پارک کا ڈیزائن تیار کیاجارہا ہے. ڈیزائن کے مطابق کوئی بھی درخت کاٹنے نہیں دیا جائیگا.سٹی پارک کا نام کشمیر پارک میں تبدیل کر دیاگیاہے.کمشنر نے بتایا کہ بی ایم پی سرائے کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز منظو رکر لیے گئے ہیں. سبزی منڈی کو شہر سے باہر تونسہ روڈ بائی پاس پر منتقل کیاجائے گا. انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان کی سو سے زائد ہاوسنگ کالونیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں. کمشنر نے بتایا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے پرانی سبزی منڈی اور دھوبی گھاٹ کی جگہ منتخب کر لی گئی ہے چالیس کنال رقبہ پر انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا اور دس اکتوبر تک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا. کمشنر مدثر یاض ملک نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس کیلئے مناسب جگہ دی جائے گی. اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم باجوہ، ملتان، لاہو راو رفیصل آباد واسا کے نمائندے موجو دتھے.

  • درندے اور درندگی بے لگام ہوگئی ، چونیاں کے بعد فیصل آباد میں‌ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر شدید زخمی کردیا

    درندے اور درندگی بے لگام ہوگئی ، چونیاں کے بعد فیصل آباد میں‌ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر شدید زخمی کردیا

    فیصل آباد: چونیاں میں‌بچوں کو اغوا کے بعد زیادنی کرنے اور پھر قتل کرنے کے واقعات کے سیاہ بادل ابھی چھٹے نہیں‌تھے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نامعلوم ڈرائیور زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر 15 سالہ بچے کا شیشے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق زیادتی کی ناکام کوشش پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈرائیور15 سالہ عبداللہ کا شیشے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگیا، زخمی بچے کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق اسلام نگر کا رہائشی 15 سالہ عبداللہ جمعرات کو دربار بابا نور شاہ والی جارہا تھا، جنرل بس اسٹینڈ میں ایک نامعلوم بس ڈرائیور اسے زبردستی اپنے ساتھ جھال انڈر پاس کے قریب لے گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

    تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار کرنےکے لیے کارروائی شروع کردی ہے

    ۔

  • حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے شاہ عبداللہ نے کمال طریقہ اپنا لیا

    حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے شاہ عبداللہ نے کمال طریقہ اپنا لیا

    اردن : حکومتی کارکردگی جانچنے اور جاننے کے لیے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرکے سب کو حیران کردیا

    اردن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ عبداللہ نے غریب شہری کا روپ دھار کر محکمہ لینڈ اینڈ سروے کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی کارکردی کا قریب سے جائزہ لیا۔

    شاہ عبداللہ کی طرف سے اس دوران سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے کے دوران کسی اردنی شہری نے تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔

    اس سے پہلے شاہ عبداللہ ملک کے اندر ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کی خاطر عام شہری بن کر ٹیکسیوں میں سفر بھی کرچکے ہیں۔ویسے بھی اس سے قبل بھی شاہ عبداللہ کی جانب سے بھیس بدل کر خفیہ دوروں کے ڈر سے حکومتی اداروں میں ہمیشہ سے کھلبلی مچتی رہتی ہے۔

    اردنی عوام بھی جانتے ہیں اور اردنی ذرائع ابلاغ بھی سمجھتے ہیں‌کہ شاہ عبداللہ کا عوام کے حال احوال اور اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورے کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سال 2009 میں عام شہری کا روپ دھار کر طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا

  • مودی باز نہ آیا، پاکستان پر کی ایک بار پھر الزام تراشی

    مودی باز نہ آیا، پاکستان پر کی ایک بار پھر الزام تراشی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی باز نہ آئے، جموں کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا سرحد پار سے مقبوضہ کشمیر میں افرا تفری پھیلائی جا رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں 45 روز کے کرفیو کے بعد بھی چین نہ آیا، 45 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر تعینات ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں ، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کشمیری خواتین نے اپنی حفاظت کے لئے ڈنڈے اٹھا لئے، ان حالات میں بھارتی وزیراعظم مودی نے مہاراشٹر میں جلسہ سے خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،

    صرف یہی نہیں بلکہ مودی نے حسب سابق پاکستان پر الزام عائد کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں افرا تفری پاکستان پھیلا رہا ہے، مودی نے اسی پر بس نہیں کیا کہا کشمیر کو جنت بنانے کے لئے مدد کی جائے،

    مودی کے خطاب پر کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیر کو جہنم بنا رکھا ہے وہ کشمیریوں کو کرفیو میں رکھ کر اسے کیسے جنت بنانا چاہتا ہے، اگر مودی کشمیر کو جنت بنانا چاہتا ہے تو کرفیو اٹھائے ،خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ واپس لے اور کشمیریوں‌کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے.