Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقات، کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقات، کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ اس دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر عمران خان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کی بھی مذمت کی، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی، عبدالحفیظ شیخ، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر، زلفی بخاری اور دیگر بھی موجود تھے،

    واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ہی سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کی آمد پر گورنر مکہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا،

    عمرا

  • بھارت، بائیں محاذ کا حکومت کے خلاف احتجاج کا منصوبہ

    بھارت، بائیں محاذ کا حکومت کے خلاف احتجاج کا منصوبہ

    بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں اور گرتی معیشت کے خلاف بائیں بازو کی جماعتیں ملک بھر میں تحریک کا آغاز کرنے والی ہیں۔

    بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

    سی پی آئی نے حیدرآباد میں جلسے عام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر سابق رکن راجیہ سبھا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سید عزیز پاشاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے چاہے وہ کسانوں کا مسئلہ ہو یا روزگار کا اس حکومت کے اقتدار میں ہندوستانی معیشت انتہائی زوال پر پہنچ چکی ہے جس سے بے روزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    سی پی آئی قائد نے مودی شاہ جوڑی کو تانا شاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور یہ جوڑی اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اپنارہی۔

  • رشی کپور کے ہسپتال سے واپسی پر دوستوں کی پارٹی

    رشی کپور کے ہسپتال سے واپسی پر دوستوں کی پارٹی

    رشی کپور کا بہترین دوست جیتندر ، راکیش روشن ، رندھیر کپور کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اداکار رشی کپور گھر واپس آئے ہیں اور ایک طویل عرصے کے بعد اپنے کنبہ اور دوستوں کے ساتھ گھل مل گئے ہیں۔ اداکار نے اب بالی ووڈ اداکاروں کے بھائی رندھیر کپور اور دوستوں جیتندر اور راکیش روشن کے ساتھ مل کر اپنی تصویر بنائی ہے۔

    ٹویٹر پر مہاکاوی تصویر شیئر کرتے ہوئے رشی نے لکھا ، "آپ کا پرتپاک خیرمقدم کا شکریہ!” ان چاروں افراد کو ایک دوسرے کے کاندھوں پر اپنے ہاتھوں سے کیمرے کے لئے کھڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان کی پرستار ایسی خاص تصویر دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اس کی تعریف کرنا نہیں روک سکے۔ ایک مداح نے لکھا ، "ایک سے بڑھ کر ایک (دوسرے سے بہتر)۔” دوسرے نے لکھا ، "دوست بہترین ہیں!” ایک مداح نے اشارہ کیا، "واہ! آپ کی کتاب میں مذکور تمام پی پی ایل بطور بہترین دوست۔ کتنا خوبصورت نظارہ ہے! ”

    اس سے قبل راکیش نے رواں ماہ اپنی سالگرہ کے موقع پر رشی کی خواہش کی تھی ، "آپ کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔” رشی نے سن 1980 کی فلم آپ کے دیوانے میں راکیش اور جیتندر کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ رشیھیر کپور کی 1987 میں بننے والی فلم ، خزانہ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ رشی اور جتندر نے 1978 کی فلم ، بادلتے رشتے ، 1987 میں بننے والی فلم سندور اور 1994 میں بننے والی فلم ، گھر کی عزت سمیت کئی فلمی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

    رشی اور نیتو اپنے بچوں کے ذریعہ خوشگوار حیرت کے گھر پہنچ گئے تھے۔ نیتو نے ایک بڑے غبارے کی تصویر شیئر کی تھی، جس پر لکھے گئے الفاظ، "ویلکم ہوم دادا” تھے۔ انہوں نے اس تصویر کے عنوان سے کہا ، "اس سادہ بالن میں بہت گرم جوشی اور محبت ہے۔” واپسی کے فورا بعد ہی رشی نے اداکار نیل نتن مکیش اور ان کے اہل خانہ سے گنپتی درشن کے لئے ملاقات کی تھی۔

  • انڈونیشیا :بدعنوانی کے الزام پروزیرکھیل مستعفی

    انڈونیشیا :بدعنوانی کے الزام پروزیرکھیل مستعفی

    انڈونیشیا میں کرپشن کے الزام میں ملوث وزیر کھیل امام نہراوی نے استعفی دے دیا ہے۔
    گولی ماردو…. کرپٹ افسران کے متعلق بڑا حکم، کس ملک میں جانیے اس رپورٹ میں
    مقامی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل پر الزام ہے کہ انہوں نے کھیلوں کی کمیٹی کے فنڈ سے 1.9 لاکھ امریکی ڈالر رشوت لی تھی۔

    دوسری جانب صدر یوکو ویدودو نے وزیر کا استعفی منظور کرلیا ہے اور وزیر کھیل کے لیے موزوں شخصیت کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • پنجاب کے لوگ شہباز شریف کی واپسی کی دعائیں کر رہے ہیں، رانا مشہود احمد

    پنجاب کے لوگ شہباز شریف کی واپسی کی دعائیں کر رہے ہیں، رانا مشہود احمد

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں نالائقوں کی حکومت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہاکہ شہبازشریف کےہوتےہوئےایک چھتری اورسایہ تھا،
    کدھرگئیں وہ دوائیاں اورپمپس جوڈینگی کےلئےہم نےرکھاتھا، حکومت نےڈینگی کےلئےبنائےایس اوپیزپرعمل نہیں کیا، پنجاب کےلوگ شہبازشریف کی واپسی کی دعائیں کررہے ہیں، آج بتایاجائےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کدھرہے،

    رانا مشہود احمد نے کہاکہ قاتل کوپکڑنےکےلئےایک کروڑکےانعام کااعلان کیاگیاتھا، ہمارےدورمیں جب قصورواقعہ ہواتوشہبازشریف خودجاکرادھربیٹھ گئے، آج پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف اورورلڈبینک کےحوالےکردی گئی، پٹرول دنیامیں سستا،پاکستان میں مہنگاترین کردیاگیا، عمران خان نےکینسراسپتال بنایالیکن مریضوں کےلئےکینسرکی ادویات بندکردیں، بچوں کواسکالرشپ مل رہی تھی،تعلیم کاخیال رکھاجارہاتھا،

  • مقبوضہ کشمیر، ٹرک کی ٹکرسے سی آر پی ایف کے دو اہلکار شدید زخمی

    مقبوضہ کشمیر، ٹرک کی ٹکرسے سی آر پی ایف کے دو اہلکار شدید زخمی

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ٹرک کی ٹکرسے سی آر پی ایف کے دو جوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ
    بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رامبن کے نزدیک ماروگ کے مقام پر سی آر پی ایف کے دو اہلکار موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک مال بردار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوئے۔انہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اہلکاروں کی شناخت سپاہی محمد رفیق ولد محمد صدیق ساکنہ مینڈھر پونچھ اور ہیڈ کانسٹیبل پرتاب سنگھ ولد پردیپ سنگھ ساکنہ راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں اہلکار سی آر پی ایف کے 157 بٹالین کے تھے۔

  • زید علی نے اپنی پسندیدہ کار لے لی

    زید علی نے اپنی پسندیدہ کار لے لی

    زید علی نے اپنی پسندیدہ گاڑی "BMW” لے لی

    سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے زید علی نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آخر کار انہوں نے اپنی پسندیدہ گاڑی لے لی ہے جس کا وہ خواب دیکھا کرتے تھے.

    زید علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ "وی لوگ” بھی بنایا جس میں انہیں نے دکھایا کہ انہوں نے گاڑی کیسے لی. پھر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گاڑی لے کر اپنے خاندان کو سرپرائز کرتے ہیں. ان کی والدہ سمیتھ سب بہت خوش ہو جاتے ہیں.

    زید علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اس قابل ہوا کہ اپنی پسندیدہ گاڑی خرید سکوں. یہ گاڑی 4 5 سال پہلے آئی تھی اور میں نے خواہش کی تھی کہ اس کو لے سکوں اور آج وہ دن آگیا ہے اللہ کے کرم سے کہ میں نے گاڑی خرید لی ہے.

    زید علی اپنے وی لوگ میں دکھاتے ہیں کہ وہ اور اس کے دوست کس طرح خوش ہو رہے ہیں اور شغل بھل لگا رہے ہیں.

  • سعودی  عرب پر کسی بڑی شخصیت نے حملے کا آرڈر دیا،  امریکی چینل کا نیا تہلکہ خیز انکشاف

    سعودی عرب پر کسی بڑی شخصیت نے حملے کا آرڈر دیا، امریکی چینل کا نیا تہلکہ خیز انکشاف

    امریکی چینل نے سعودی عرب حملوں کے حوالے سے نیا انکشاف کر دیا ،
    امریکی چینل CBS News نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کی تیل کی دو تنصیبات پر پر ہونے والے حملوں کی منظوری دی تھی۔لیکن سپریم لیڈر نے اجازت اس انداز سے دی تھی کہ ایران کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہ ملنے پائے اور وقت آنے پر ایران ان حملوں کی آسانی سے تردید کر سکے.’سعودی عرب ان حملوں‌کی ذمہ داری پہلے ہی ایران پر ڈال چکا ہے.
    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.
    یاد رہے کہ امریکا سمیت برطانیہ سمیت سعودیہ کےموقف کی حمایت کی تھی. برطانوی وزیر اعظم جانسن نے محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات کی ، جس میں بورس جانسن نے سعودی عرب کی پیٹرول کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہونے کا اظہار کیا۔برطانوی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آگے چلنے کی اپیل کی ہے۔

  • شیو سینا اور بی جے پی ہوئی توہین عدالت کی مرتکب

    شیو سینا اور بی جے پی ہوئی توہین عدالت کی مرتکب

    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و بھارتی رکن پارلیمینٹ اسد الدین اویسی نے بابری مسجد تنازع پر شیوسینا اور بی جے پی رہنماوں کے بیانات کو توہین عدالت قراردے دیا۔

    بابری مسجد کیس: فیصلہ کب متوقع…. تاریخ آگئی

    اویسی کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور اس دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے فیصلہ کس کے حق میں ہوگا کہنا عدالت کی توہین ہے۔

    انھوں نے بابری مسجد ثالثی کمیٹی کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے مکتوب کو میڈیا میں شائع کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رازداری سے تعلق رکھتا ہے اور اس طرح کا مکتوب میڈیا میں شائع ہونا صحیح نہیں ہے۔

    اویسی نے کہا کہ ‘بابری مسجد تنازع پر تبصرہ کرنا بی جے پی اور شیو سینا کی عادت ہے، فیصلہ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے مگر انتخابات کے آتے ہی یہ لوگ اس پر بیان بازی شروع کردیتے ہیں لیکن الیکشن ختم ہونے کے بعد پھر بھول جاتے ہیں۔

    اسد اویسی نے کہا کہ انھیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف کرےگا۔

  • بے حسی کی انتہا،سرگودہا کے ڈاکٹر مسیحا نہیں جلاد ہیں

    بے حسی کی انتہا،سرگودہا کے ڈاکٹر مسیحا نہیں جلاد ہیں

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی و ) بے حسی کی انتہا، ٹی ایچ کیو اسپتال بھاگٹانوالہ میں علاج کے لیے آنے والے مریض کو ڈرپ لگائی اور کرسی پر بٹھا کر ڈرپ اسی کے ہاتھ میں تھما دی، مریض کئی گھنٹے ڈرپ ہاتھ میں لیے بیٹھا رہا، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 23 جنوبی کا رہائشی محمد رمضان علاج معالجہ کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھاگٹانوالہ آیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے ڈرپ لگائی اور انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے بیڈ پر جگہ دینے کے بجائے ریسپشن کے قریب کرسی پر بیٹھاتے ہوئے ڈرپ اس کے ہاتھ میں تھما دی، محمد رمضان کئی گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں بیٹھا رہا، ڈرپ ختم ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈرپ اتاری اور اسے گھر جانے کا بول دیا، اہل علاقہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کی اس بے حسی پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔