Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق اسرائیلی وزیر اعظم  کی شرمناک شکست،آخر وجہ کیا ؟ پڑھیے خاص رپورٹ

    سابق اسرائیلی وزیر اعظم کی شرمناک شکست،آخر وجہ کیا ؟ پڑھیے خاص رپورٹ

    بنجمن نیتن یاہو سابق اسرائیلی وزیر اعظم شرمناک شکست کے بعد اپنے انجام کو پہنچا. اس شکست کی آخر وجہ کیا….؟ جانیے خاص رپورٹ میں.

    باغی ٹی وی رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم کو نئے انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس وجہ وہ اب پانچویں بار اسرائیل کا وزیراعظم نہیں بن سکتا.
    اسرائیلی وزیر اعظم صہونیت کا علمبردار ہے اور وہ فسلطینی مسلمانوں پر ظلم ستم ڈھانے کے لیے بھی مشہور ہے..یہودی قوم کہ جس پر مبینہ طور پر دوسری جنگ عظمیم پر ہٹلر نے ظلم و ستم ڈھائے اور 6بلین یہودیوں کو بے دردی اور ظلم سے ہلاک کیا گیا. نے مودی کو کشمیریوں کو قابو کرنے کےلیے اپنے تجربات سے آگا ہ کیا اورپھر جو ظلم فلسطین میں فسلطینیوں پر ڈھائے جاتے تھے وہ مشق کشمیر میں بھی جاری ہونے لگی سو یہود و ہنود کے گٹھ جوڑ کی پرانی کہاوت کی عملی تصویر دیکھنے کو ملی

    اسرائیلی فوج جو ظلم اہل فلسطین پر ڈھاتی تھی وہی کچھ بھارتئ فوج کرنے لگی ، پیلٹ گن بھی اسرائیل کی عطا کردہ ہے.جس سے ہزاروں کشمیریوں کی بینائی چھن چکی ہے. اور بے شمار اپاہچ ہیں.ان ظلم و ستم کی وجہ سے قدرت کی لاٹھی جو کہ بے آواز ہے اس نے اپنا اثر دکھایا ہے. سابق اسرائیلی وزیر اعظم کو اب اس کی سزا یہ ملی ہے کہ بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.اس یہودی قوم سے تعلق رکھنے والا خود ہٹلر کی روش پر چلتا رہا اور آج اس کے اپنے لوگوں نے ہی اس کو مسترد کردیا ہے، نیتن یاہو اپنے بڑے بھائی کےقتل کے بعد حادثاتی طور پر اقتدار کی کرسی تک پہنچا. اس کا بڑا بھائی جوناتھن نیتن یاہو 1973 ء میں یوگنڈا کے آپریشن میں مارا گیا تھا. جو کہ ایک کولیشن فورس کی کمان کر رہا تھا، اپنےبھائی کی اس موت سے اس نے ہمدردی اورجذبات کو سمیٹا اور یہاں تک پہنچا. اب یہ بھی انجام کو پہنچ چکا ہے. ظلم و ستم پر یقیین رکھنے والے دنیا میں قائم نہیں‌رہ سکتے.ان کا انجام دنیا میں بھی عبرت ناک ہوتا ہے.

  • سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

    سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا تفصیلات کے مطابق مظہر احمد ملک صدر ، محمد ندیم نور سینئر نائب صدر ، محمد اعظم ٹاٹری نائب صدر جبکہ خواتین کی مخصوص نشت پر عطاء مہناز چوہدری بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، چئیرمین الیکشن کمیشن چوہدری شفعقت علی چیمہ نے اعلان کر دیا
    منتخب ہونے والے تمام صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر یکم اکتوبر سے فرائض سرانجام دیں گے
    انتخابات میں فاؤنڈر گروپ نے تمام نشستیں جیت لیں

    سرگودھا—- صدر مرزا فضل الرحمن ، سینئر نائب صدر ایان پراچہ اور نائب صدر سعداللہ ملک 30 ستمبر تک اپنے فرائض سر انجام دیتے رھے گئے

  • مودی کے ساتھ جس نے بھی یاری لگائی وہ رسوا ہوا، ٹرمپ اور بل گیٹس ہوشیار رہیں.

    مودی کے ساتھ جس نے بھی یاری لگائی وہ رسوا ہوا، ٹرمپ اور بل گیٹس ہوشیار رہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ :دنیا مکافات عمل کا نام ہے . نظام قدرت بھی کیا خوب بدلہ لیتا ہے، جس شخص نے جو بویا سو ایک دن کاٹنا ہوگا، مودی اس وقت دنیا میں ہٹلر ثانی کی پہچان سےجانا جاتا ہے. اس کی تو بھارتی مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوگ اور کشمریوں کے ساتھ مظالم ہیں. اس ہٹلر کے قریب جو بھی ہوا اس کا انجام کچھ اچھا نہیں ہوا ، سب سے پہلے ہمارے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مودی سے بہت گہر دوستی تھی اور انہیں نجی اور خاص محفلوں میں بلاتے تھے ..آخر کار مودی کے یار کا طعنہ سہنا پڑا. پھر اس قربت کی وجہ سے وہ لوگوں کے دلوں سے دور ہ ہوئے اور اقتدار سے بھی ہاتھ دھونا پڑا اور اب سلاخوں کے پیچھے ہیں،

    اسی طر‌ح اسرائیلی وزیرا عظم نیتن یاہو کا بھی مودی سے یارانہ تھا اسی نے مودی کو کشمیریوں کو قابو کرنے کےلیے اپنے تجربات سے آگا ہ کیا اورپھر جو ظلم فلسطین میں

    اسرائیلی فوج ڈھاتی تھی وہی کچھ بھارتئ فوج کرنے لگی ، پیلٹ گن بھی اسرائیل کی عطا کردہ ہے.جس سے ہزاروں کشمیریوں کی بینائی چھن چکی ہے. اور بے شمار اپاہچ ہیں. لیکن سابق اسرائیلی وزیر اعظم کو اب اس کی سزا یہ ملی ہے کہ بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکی صدر کو بھی مودی کی یاری سے کچھ سبق سیکھنا چاہیے.کہیں یہ بھی اس قربت کی نذر نہ ہو جائیں اسی طرح بل گیٹس کو بھی اس طرح مودی کو ایوار ڈ دینے سے گریز کرنا چاہیے ، مودی جو کہ ہزاروں انسانوں کا قاتل ہے .باور کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں‌کا مرتکب ہے اسکو ایوارڈ سے نوازنا کوئی مناسب فعل نہیں ہے. مودی کے یاروں کا جو سلوک ہوا ہے مکافات عمل کا یہ رویہ بل گیٹس اور صدر ٹرمپ کےلیے لمحہ فکریہ ہے.اسی طرح متحدہ عرب امارات کے سرابراہ راشد بن مکتوم کی بیٹی اور بیوی نے کو کچھ کیا وہ بھی سامنے ہے اور وہ مودی کو اپنا سب سے بڑا ایوارڈ دے رہے ہیںِ، تاریخ سے یہ کچھ سیکھیں.

  • سرگودہا پریس کلب کے وفد کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات

    سرگودہا پریس کلب کے وفد کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سرگودہا پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کی ملاقات تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سید شہزاد شیرازی ،رانا ساجد اقبال شاہین فاروقی ،عمران گورائیہ، رانا اشرف ،ملک محمد اصغر ،ممتاز عارف ،عبدالحنان چوہدری ،شیخ نعیم طاہر ،ارشد محمود ارشی ،عبدالصمد شاہین ،عبید اللہ طاہر ،فیضان سنی شریک تھے ملاقات انتہائی خوش گوار موڈ میں ہوئی پریس کلب کے وفد نے گورنر پنجاب سے سرگودہا کے مسائل پر بات چیت کی مزید ازاں سرگودہا میں صحافی کالونی کے قیام پر بات کی جس کا اعلان پہلے سے ہو چکا ہے گورنر پنجاب نے سرگودہا پریس کلب کی جانب سے دورہ پریس کلب کی دعوت قبول کرلی مزید توقع ہے کہ وہ اپنے اس دورے کے دوران صحافیوں کے لیے کالونی کے قیام کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے

  • سکول اوقات کار تبدیل ، کب سکول کھلیں گے اور کب ہوں گے بند ، تفصیلات آگئیں‌

    سکول اوقات کار تبدیل ، کب سکول کھلیں گے اور کب ہوں گے بند ، تفصیلات آگئیں‌

    لاہور : ضلع لاہور کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار کا شیڈول آگیا ، اطلاعات کےمطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

    جاری کردہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ میں سکول سوا 2 بجے لگے گا جبکہ چھٹی پونے 6 بجے ہوا کرے گی، اوقات کار میں تبدیلی اساتذہ اور طلبا کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کی گئی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق مارننگ شفٹ میں سکول روزانہ کی بنیاد پر 7 بجے لگے گا چھٹی 12 بجے ہوگی، سکینڈ شفٹ میں سکول جمعہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے بارہ بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوا کرے گی۔

    سرکاری سکولوں میں پرانے اوقات کار میں تبدیلی پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے اتھارٹی کو جمع کرائی جانیوالی درخواست پر کی گئی ہے۔یہ اوقات فی الفور قابل عمل ہوں گے

  • عام انتخابات میں شکست کے بعد انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے چار ہزار سے زائد امیدواروں کی سیاست داو پر لگ گئی۔

    عام انتخابات میں شکست کے بعد انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے چار ہزار سے زائد امیدواروں کی سیاست داو پر لگ گئی۔

    شہباز اکمل جندران

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

     

    عام انتخابات میں شکست کے بعد انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے چار ہزار سے زائد امیدواروں کی سیاست داو پر لگ گئی۔قومی اسمبلی کے ساڑھے چار سو اور صوبائی اسمبلیوں کے ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدواروں نے گوشوارے جمع نہ کرواکے قانون کی خلاف ورزی کی۔

     

    دی الیکشنز ایکٹ2017کے سیکشن 134کے تحت عام انتخابات میں نتائج کاسرکاری اعلان ہونے کے ایک ماہ بعد تک تمام ناکام امیدوار انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کے پابند ہیں۔25جولائی 2018کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک میں قومی اسمبلی کے 3ہزار 6سو سے زائد جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 8ہزار 8سو سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔

    جن میں سے قومی اسمبلی کی 342اور صوبائی اسمبلیوں کی 577نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے دی الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 98کی کلاز 3کے تحت پولنگ ڈے کے بعد 10دن کے اندر انتخابی اخراجات جمع کروادئیے تاہم شکست کھانے والے 11ہزار 4سو 81امیدواروں میں سے 4ہزار سے زائد امیدواروں نے ایک سال گزرنے کے بعد بھی انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ان میں قومی اسمبلی کے ساڑھے چار سو اور صوبائی اسمبلیوں کے ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدواروں شامل ہیں

     

    ۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایسے شکست خوردہ امیدواروں کو انتخابی اخراجات جمع کروانے کے بار بار نوٹسز بھی ارسال کئے۔اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے امیدواروں نے دی الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 134کی خلاف ورزی کی ہے۔اور ایسے امیدوار قانون کی اس خلاف ورزی پر آئیندہ الیکشن میں نااہل ہوسکتے ہیں۔

  • صبا قمرکو جیون ساتھی کی تلاش ، کس کی قسمت جاگے گی یہ بھی بتا دیا

    صبا قمرکو جیون ساتھی کی تلاش ، کس کی قسمت جاگے گی یہ بھی بتا دیا

    اسلام آباد :کون ہوتا ہے قسمت کا دھنی اور کس کی قسمت جاگے گی ، یہ تو فی الحال اداکارہ صبا قمرہی بتاسکتی ہیں، لیکن ساتھ ہی اداکارہ صبا قمر نے اپنے جیون ساتھی کے بارے میں خواہش کا اظہا ر کردیا ، صباقمر کہتی ہیں کہ اب وہ کسی اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں‌

    جس سے میں محبت کرتی ہوں‌ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ،جیسے محبوب خوش ویسے محبوبہ خوش ، صبا قمر کی محبت بھری کہانی صبا کی زبانی

    صباقمر نے ایک انٹریوکے دوران اپنی چاہت کا کھل کر اظہار کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ایسا کوئی شخص نظر آیا تو جو دل کو بھاگیا اس سے فوری شادی کرلوں گی ، اب یہ قسمت کس کی جاگے گی وقت ہی بتائے گاے ، صبا قمر نے شوبز انڈسٹری کے متعلق بتایا کہ جب اس نے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو وہ کم حوصلہ تھیں اور ہر بات پر ڈر جاتی تھیں لیکن شوبز انڈسڑی نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے ۔

     

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    اپنے انٹریومیں‌ مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے صباقمر نے کہا کہ حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور میرے خیال میں سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے ، ضرورت بس اس چیز کی ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کا م لیاجائے ۔یاد رہے کہ ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنی شادی کے حوالے سے دبے دبےالفاظ میں اظہارکررہی ہیں‌ اور کسی اچھے شوہر کی تلاش میں ہیں

  • 1122 کے زیر اہتمام دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کاا نعقاد

    1122 کے زیر اہتمام دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کاا نعقاد

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)1122خوشاب اور پی سی ایل مینجمنٹ کے زیر اہتمام پائنیر سیمنٹ لمیٹڈچنکی کے افسران اور ورکرز کیلئے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکاء پی سی ایل مینجمنٹ،مینیجر ایچ ایس ای عدنان سلامت،دیگر افسران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی – پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو حال میں شرکاء کو کمیونٹی اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے جدید طریقے،سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں جدید سی پی آر کے ذریعے بحالی،روڈ ٹریفک حادثات میں مریضوں کی درست اور محفوظ طریقوں سے منتقلی،بہتے خون کی روک تھام،ہڈی کے مختلف نوعیت سے ٹوٹ جانے کی صورتحال میں متاثرہ حصے کو ساکت کرنے کی تکنیک،گلے میں کسی بیرونی چیز کے پھنس جانے پر اسے باہر نکالنے،چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے عملی تربیت دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تربیت کی فراہمی کا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کو فعال بنانا تھا تا کہ وہ ادارے اور اپنے اردگرد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کر سکیں پی سی ایل کے تمام شرکا ء نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر مینجمنٹ پی سی ایل اور عدنان سلامت نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے دی جانے والی ٹریننگ بے حد مفید ثابت ہو گی انہوں نے اور تمام ورکرز نے ریسکیو کی جانب سے جدید ٹریننگ کی فراہمی پرڈاکٹر نیئر عالم اور انکی ٹیم کاشکریہ ادا کیا اور ریسکیو1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ اپنے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا عیادہ کیا۔

  • متحدہ عرب امارات کا انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان
    باغی ٹی وی رپورٹ : متحدہ عرب امارات نے انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد سمندری ٹریفک کو محفوظ بنانا ہے. سعودی آئل فیکٹری پر حملوں‌کے بعد عرب ممالک اپنی سیکیورٹی کو سخت کرنے پر تیزی سے عمل پیرا ہیں. اور وہ اس سلسلے میں ایسے اقدام کر رہےہیں.
    خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی اماراتی وزارت میں سیکورٹی تعاون انتظامیہ کے ڈائریکٹر سالم الزعابی کے مطابق "مذکورہ بین الاقوامی اتحاد میں امارات کی شرکت کا مقصد ،،، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کو درپیش خطرات کا بھرپور جواب دینے کے واسطے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی معاونت کرنا ہے۔
    ان کے اس بین الاقوامی اتحاد کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ، واضح رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے دو شہروں پر حملوں کے بعد سعودی عرب اپنی سیکیورٹی بارے کافی محتاط ہے جس میں اس کی آرامکو فیکٹر ی کو بہت بڑا نقصان پہنچا تھا. اور خطے میں کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے.

    سعودی عرب نے جہاز رانی کے تحفط کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا

  • جہانیاں میں سسرالیوں کو بہو پر مبینہ تشدد

    جہانیاں میں سسرالیوں کو بہو پر مبینہ تشدد

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاؤں 115 دس آر میں گھریلو تنازعہ پر بہو پر تشدد کیا گیا ۔ فرزانہ نامی خاتون کو دیور فخر عباس نے دیگر کے ہمراہ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی جس سے خاتون کا 30 فیصد جسم جھلس گیا ۔ متاثرہ خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔ تشدد کے اس واقع پر ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی جہانیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس نے ملزم فخر عباس کو گرفتار کر کے دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔