Baaghi TV

Author: +9251

  • چونکا دینے والے راؤنڈ میں ڈی کیو نے سب سے مضبوط خاتون کو گھر بھیج دیا

    چونکا دینے والے راؤنڈ میں ڈی کیو نے سب سے مضبوط خاتون کو گھر بھیج دیا

    اس ہفتہ کے روز ‘چیلنج’ کے ایپی سوڈ کے دوران ٹیم امریکہ کے مابین معاملات گرم ہوجاتے ہیں اور آخر میں ، کھیل کے مضبوط ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

    18 ستمبر کا چیلنج کا واقعہ: جنگ 2 آف ورلڈز کا آغاز ویس کو وطن بھیجنے کے بعد ہوا ، جو اس کی اپنی ٹیم کے ممبروں ، لارنل اور جوش کے بعد ہوا ، اور اس نے اسے خاتمے میں ووٹ دیا۔ اب ، لوریل کا ہدف ہے کہ وہ ویس اتحاد کے دوسرے ممبران C کارا ماریا ، پاولی ، کام ، ایشلے اور [ننجا] نٹالی کو ایک ایک کرکے منتخب کریں۔ اس ہفتے کے چیلنج کے تحت ہر کھلاڑی کو ایک بہت بڑی پہاڑی پر دوڑتے ہوئے اوشیشوں کو سب سے اوپر منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم ، جبکہ ایک ٹیم جرم میں ہے اور اپنے اوشیشوں کو چلارہی ہے ، دوسری دفاع پر ہے ، جہاں وہ مختلف چیزوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو ان کے اوشیشوں کو چھوڑنے کے ، شروع کرنے کے لئے۔

    ابھی تک ٹیم امریکی غالب رہی ہے ، لیکن لارنل اور اس کے اہم حلیف جانی کیلے کا اس کو تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ وہ دراصل چیلنج پھینکنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی ٹیم کو کم از کم ایک شخص کو ووٹ ڈالنا پڑے گا۔ جانی جان بوجھ کر اپنی اوشیشوں کو گراتا ہے ، پھر ایشلے میں ٹکرا جاتا ہے تاکہ وہ اس کا قطرہ چھوڑ دے۔ وہ آزاد ہے اور اس پر اڑا رہی ہے ، اور چیلنج سے دستبردار ہوگئی۔ ٹیم۔ امریکہ چھوڑ دیتا ہے ، خود بخود امریکی فتح حاصل کرتا ہے۔

    ٹیم امریکہ کو اپنے آپ کو آمادہ کرنے میں دیر نہیں لگتی ، حالانکہ ، ان کے لئے یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے کہ ٹریبونل کون تشکیل دے گا۔ ٹیم وسیع بحث کے بعد ، ٹی جے لاوین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اسپیکر پر ووٹ دینا پڑے گا ، اور ووٹ ڈی اور کِل کو آتا ہے۔ سی.ٹی. ووٹ ڈالنے اور ٹائی توڑنے والا آخری انتخاب ہے۔ چونکہ C.T کی امریکی ٹیم کے کارا کے ساتھ دوستانہ ہے ، اور وہ جانتے ہیں کہ کائل یقینی طور پر کارا کو ووٹ دیں گے ، لہذا انہوں نے ڈی کا انتخاب کیا۔ ڈی نے ادریس اور جورجیا کو اپنا ساتھی ٹریبونل ممبر منتخب کیا ، کیوں کہ وہ دونوں ہی خاتمے میں ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اس جگہ کے مستحق ہیں۔

    ووٹ ڈالنے سے پہلے ، لارنل ایشلے کو اپنے اتحاد کا آغاز کرنے اور لورل / جانی اتحاد کے ساتھ ووٹ دینے کے لئے راضی کرتی ہے۔ لارنل وعدہ کرتی ہے کہ اگر وہ راضی ہوجائے تو ایشلے کو ووٹ ڈالنے سے بچائیں گے۔ ووٹ میں لاریل اور ویس اتحاد کے مابین گرما گرم بحث کے بعد ، ایشلے لاریل کے ساتھ چپک گئے ، اور ننجا نٹالی کو ووٹ دیا گیا۔

    نٹالی لارنل کے خلاف جانا چاہتا ہے ، اور ڈی اپنی خواہش کو قبول کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ، جارجیا ہچکچاہٹ کا شکار ہے – وہ لوریل کو ووٹ ڈالنا نہیں چاہتی ہے ، اور اس کے بجائے کارا ماریا کو ختم کرنا دیکھے گی۔ پرویننگ گراؤنڈ میں ، جارجیا لارنل کے لئے جاتا ہے ، لیکن ادریس اور ڈی نے لوریل کو بھیج دیا ، لہذا یہ لارنس بمقابلہ ننجا چیلنج ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری: اقوام متحدہ

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری: اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں۔ مسٹر گٹریس نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

    مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی، سب ابہام دورہوگئے، شاہ محمود قریشی

    گٹریس نے مزید کہا اگر دونوں فریق چاہیں تو ان کا دفتر اس معاملے میں ثالثی کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر گٹریس کا بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل آیا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھا نے کی تیاری کر رہا ہے۔

  • سرگودہا،قبضہ پولیس میں لی گئی پانچ من سے زائد منشیات نذر آتش

    سرگودہا،قبضہ پولیس میں لی گئی پانچ من سے زائد منشیات نذر آتش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق سینیئر سول جج سرگودہا احسن محمود ملک کی زیر نگرانی فیصلہ شدہ مقدمات میں قبضہ پولیس میں لی گئی منشیات کی تلفی کی گئی جس میں 135 کلو گرام چرس ،83کلو گرام افیون اور 596 گرام پوست نذر آتش کی گئی.ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر انسپکٹر لیگل قاسم حیات نے سیشن جج کو ایک تحریری درخواست دی جس پر سول جج احسن محمود ملک کو نگران مقرر کیا گیا جبکہ پولیس کی طرف سے انسپکٹر لیگل قاسم حیات ،ایس ایچ او صدر حاجی احمد اور محرر مال خانہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی نے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد اپنی موجودگی میں قبضہ پولیس میں لی گئی پانچ من سے زائد منشیات کو نذر آتش کیا

  • جہادی لے رہے ہیں نیوکلیئر وار کی ٹریننگ، بھارتی میڈیا نے کیا ایسا پروپیگنڈہ کہ اپنی ہی عوام کے دل دہلا دیے

    جہادی لے رہے ہیں نیوکلیئر وار کی ٹریننگ، بھارتی میڈیا نے کیا ایسا پروپیگنڈہ کہ اپنی ہی عوام کے دل دہلا دیے

    بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں‌ کو رپورٹ ملی ہے کہ پاکستان مبینہ طور پر چین کے تعاون سے عسکریت پسندوں کو نیو کلیئر وار فیئر کی ٹریننگ دے رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اپنی رپورٹوں‌ میں کہا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں‌ کو رپورٹ ملی ہے کہ پاک چین اکنامک کاریڈور میں چین نے نیو کلیئر مینیو فیکچرنگ اور ڈیفنس یونٹ بنائی ہے ، اس میں 80 فیصد طالبان کے نظریہ سے متاثر لوگ ٹریننگ لے رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو پاکستان نے 912 ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا ہے، یہ پاکستان چین ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، گوادر اور سیٹیلائٹ ریسرچ سینٹر ہے، یہ گوادر اور بلوچستان کے علاوہ مزید تین مقامات پر واقع ہے،

    ہندوستانی میڈیا نے زہر اگلتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک ارلی وارننگ سسٹم بنانے کا انسٹی ٹیوٹ بھی ہے ، وہاں بھی مبینہ طور پر ایسے ہی افراد کو ٹریننگ دی جارہی ہے، بھارتی میڈیا نے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے زہر اگلا ہے کہ اگر نیوکلیئر ہتھیار عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ گئے تو اس کا انجام کیا ہو گا؟ اس کا اندازہ بھی نہیں‌ لگایا جاسکتا، واضح‌ رہے کہ انڈیا کی طرف سے ماضی میں بھی دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے ایسا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے جس کی سرے سے کوئی حقیقت نہیں ہے اور ان باتوں پر بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت اور اس کے متعصب میڈیا کا مذاق اڑایا جاتا ہے،

  • خوشاب میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    خوشاب میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    سرگودہا.خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نےگزشتہ روز.
    انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ مبارکبادکے مستحق ہیں جو کم معاوضہ کے ساتھ معاشرے کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے میں اہم کردارادا کر رہے ہیں -ان اساتذہ کی محنت سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہی بچے بڑے ہو کر مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں او ر آج کے سیمینار میں بچوں کی مختلف پروگرامز میں شرکت اور اساتذہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں -انہوں نے کہاکہ ان بچوں کی صلاحتیں کسی دیگر بڑے اداروں کے بچوں سے کم نہیں ہیں -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں -وہ اس سیمینار کی مہمان خصوصی تھیں -سیمینار میں سی ای او ا یجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرغلام شبیر، سکول ہیڈ مٹریس میمونہ احسان،غیر رسمی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی -سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے -اس لیے بچوں کو تعلیم کے ساتھ انہیں پْر اعتماد با کر دار اور ان کی کردار سازی کرنا بہت اہم ہے -ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ضلع بھرمیں غیر رسمی سکولز،داخل شدہ بچوں،تعلیمی نتائج،ٹرانس جینڈراور خانہ بدوش بچوں کو تعلیم کی فراہمی وغیرہ کی تفصیل سے آگاہ کیا -سیمینارمیں غیر رسمی بنیادی تعلیم کے سکولوں کے بچوں نے مخصوص انداز میں مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا سیمینار میں بچوں نے ٹیبلوز اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے -سیمینار کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا

  • شاپنگ بیگ کی پاپندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے گوجرانوالہ انتظامیہ متحرک

    وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی ہدایات پر پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پاپندی پر عملدرآمد کروانے کے سلسلہ میں جنرل انجمن تاجران نوشہرہ ورکاں کے وفد سے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدرخان کی ملاقات،

    اس موقع پر چیف آفیسر کنور عثمان سعید بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء کو بتایا کہ شاپر بیگ پر پابندی پر عملدرآمد ہر صورت میں کروایاجائے گا۔ انجمن تاجران کو اس مہم میں شامل کرنے کا مقصد مہم کو احسن طریقہ سے کامیاب بنانا ہے۔ ہم گورنمنٹ کے ملازم ہیں آج یہاں کل کہی اور علاقہ کے مکینوں کے لئے بہتری لائی جارہی ہے۔
    صفائی ستھرائی کاکام صرف میونسپل کمیٹی کے عملہ سے کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ کامیابی کےلئے عوامی شراکت ضروری ہے۔انجمن تاجران دکانداروں اور شہریوں میں آفاہی پیدا کریں تاکہ شہر کو خوبصورت بنایاجاسکے یہ شہر انکا ہے شہری جتناتعاون کریں گے شہر اتناہی خوبصورت ہوگا ہمارا کام انہیں سہولتیں فراہم کرنا ہے دکاندار حضرات دکانوں کی صفائی کرکے کوڑا وغیرہ نالہ میں پھینکنے کے بجائے دکان کے ایک طرف رکھ دیں اس طرح نالے بھی بند نہیں ہونگے۔

  • شیو سینا اور بی جے پی میں چپقلش بڑھنے لگی…. اہم خبر آ گئی

    شیو سینا اور بی جے پی میں چپقلش بڑھنے لگی…. اہم خبر آ گئی

    مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے سیٹوں کی تقسیم پر بی جے پی اور شیو سینا میں چپقلش بڑھتی جا رہی ہے۔شیو سینا نے بی جے پی کو دی دھمکی دی ہے کہ ”140 سیٹیں نہیں تو بی جے پی سے اتحاد بھی نہیں“۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے واضح کر دیا کہ ان کی پارٹی برابری کی حالت میں ہی بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخاب لڑے گی۔

    سنجے راوت نے کہا کہ ”جب امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ (دیویندر فڑنویس) کے درمیان بات چیت کے دوران 50،50 فارمولہ کاطے کر لیا گیا تو یہ بیان غلط نہیں ہے۔ انتخاب ساتھ (بی جے پی) لڑیں گے، کیوں نہیں لڑیں گے۔“

  • پلاسٹک بیگ مہم کے خلاف تاجرنمائندوں,پلاسٹک بیگزاسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراوراے سی سٹی سے ملاقات

    وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن صاف,سرسبز پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی ہدایات پرجاری انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے خلاف تاجرنمائندوں,پلاسٹک بیگزاسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انجم ریاض اوراے سی سٹی عثمان سے ملاقات،تحفظات سے آگاہ کیا-

    پلاسٹک اور پولی تھین بیگزاربن فلڈنگ، ماحولیاتی آلودگی میں آضافے کا سبب بن رہے، ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل ہو کر ملک و معاشرے کی خدمت کریں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی تاجر نمائندوں سے اپیل، شہریوں کو شاپر بیگز کو ترک کرنے اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی درخواست

  • افغانستان: فضائی حملے میں درجنوں جاں بحق

    افغانستان: فضائی حملے میں درجنوں جاں بحق

    افغانستان کے ننگرہار صوبے میں فضائی حملے میں 30افراد جاں بحق جبکہ 45زخمی ہوگئے۔

    افغانستان: کار بم دھماکہ میں متعدد جاں بحق

    اطلاعات کے مطابق فضائی حملہ اس وقت ہوا جب ننگرہار صوبے کے خوگھیانی ضلع میں لوگ مونگ پھلی کے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

    مقامی سرکاری افسر نے نو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

    افغانستان کے صوبے زابل میں ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 85 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ زابل کے مرکزی شہر قلات میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت اور ہسپتال کے قریب ہوا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس سے 20 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے۔

  • حیدرآباد، ہجومی تشدد نے ایک شخص کو جادوگر ہونے کے شبہ میں مار دیا

    حیدرآباد، ہجومی تشدد نے ایک شخص کو جادوگر ہونے کے شبہ میں مار دیا

    بھارتی ریاست حیدرآباد کے شاہ میر پیٹ کے ادراس پلی گاوں میں ہجومی تشدد کے ایک واقعہ میں جادو کرنے کے شک میں ایک شخص کو تشدد کرکے جان سے مار دیا گیا اوراس کی لاش کوخاتون کی جلتی ہوئی لاش کے قریب پھینک دیا گیا۔

    ہجومی تشدد کے واقعہ میں دو بہنوں کے ساتھ کیا ہوا…. خبر آ گئی

    بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ لکشمی نامی خاتون کی موت کے بعد پیش آیا۔یہ خاتون کی آخری رسومات گاوں کے نواحی علاقہ میں انجام دی گئی۔

    شمشان گھاٹ کے قریب ایک شخص انجینلو گیا اور اس نے لکشمی کے رشتہ دار کو پکڑ کر اس پر الزام لگایا کہ اس نے جادو کرتے ہوئے خاتون کو ہلاک کیا ہے۔بعد ازاں دیہاتیوں نے اس کو پکڑ کر شمشان گھاٹ میں ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موت کے بعد اس کی لاش لکشمی کی چتا کے قریب ڈال دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس نے دو افراد کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرلیا جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔