Baaghi TV

Author: +9251

  • 1500 روپے ماہانہ الاونس کا اعلان ، آئی ٹی اساتذہ کی موجیں ہوگئیں

    1500 روپے ماہانہ الاونس کا اعلان ، آئی ٹی اساتذہ کی موجیں ہوگئیں

    لاہور : پنجاب کے آئی ٹی اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ مان لیا گیا ، قائم مقام سیکرٹری سکول شان الحق نے آئی ٹی اساتذہ کو 1500 روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس دینے پر اصولی اتفاق کر لیا گیا۔

    جس سے میں محبت کرتی ہوں‌ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ،جیسے محبوب خوش ویسے محبوبہ خوش ، صبا قمر کی محبت بھری کہانی صبا کی زبانی

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عقیل آزاد نے کمیٹی روم میں وفد کے ہمراہ قائم مقام سیکرٹری سکول شان الحق سے مذاکرات کیے، مذاکرات میں آئی ٹی اساتذہ کو 1500 روپے ماہانہ آئی ٹی الاؤنس دینے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔

    چیئرمین محمد عقیل آزاد نے اس موقع پر بتایاکہ ہائر سیکنڈری سکولز میں آئی ٹی ماہر مضمون کی آسامیاں تخلیق کی جائیگی، ان کا کہنا تھاکہ آئی ٹی اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم اور ایلیمنٹری آئی ٹی ٹیچرز کو آئی ٹی ایس ایس ٹی پروموٹ کرنے کیلئے ان سروس کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

  • علی ظفر نے کنیرڈ کالج کی طلبہ کے ساتھ پلاسٹک کے استعمال پر آواز اٹھا دی

    علی ظفر نے کنیرڈ کالج کی طلبہ کے ساتھ پلاسٹک کے استعمال پر آواز اٹھا دی

    کنیرڈ کالج کی طلبہ ملک میں پلاسٹک کے استعمال پر آگاہی کی مہم چلا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں وہ دیگر مشہور شخصیات کو بھی مہم میں شامل کر رہی ہیں.

    https://www.instagram.com/p/B2jiAyXpVKs/?igshid=zn7cwgy4r9xt

    مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پیغامات دینے والی شخصیات میں علی ظفر اینکر،پرسن عائیشہ احتشام میان ہارون ریاض، عارف حمید بھٹی، محسن بھٹی اور دیگر اداکار شامل ہیں.

    واضح رہے پلاسٹک کا غیر ضروری استعمال معاشرے میں گندگی اور آلودگی کے مسائل بڑھا رہا ہے. اس مہم کا حصہ بنیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں.

  • اقراء عزیز نے اپنے منگیتر کی کون سی خوبی قبل از وقت بتادی کہ ہرکوئی شرما گیا

    اقراء عزیز نے اپنے منگیتر کی کون سی خوبی قبل از وقت بتادی کہ ہرکوئی شرما گیا

    اسلام آباد:پاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے ہونے والے شوہر کے کی طبیعت اور پسند ، ناپسند کے بارے میں شادی سے قبل ہی سب کچھ بتا دیا وہ کہتی ہیں کہ ان کے منگیتر اداکار و میزبان یاسر حسین کی ذوق بہت عمدہ ہے ۔وہ خاص کیا چیز ہے جو یاسر حسین کو پسند ہے اس کے بارے میں واضح طور پر بتا دیا

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    اپنے ہونےوالے متوقع شوہر کی دلچسپیوں سے متعلق ایک انوکھا ہی انداز اپنایا ہے کہ تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز نے انسٹا گرام میں اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کی پسند بہت عمدہ ہے ۔ یاد رہے اقراء عزیز اپنے منگیتر کے ساتھ ڈرامہ ’’ جھوٹی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو جلد ہی نجی ٹی وی پر آن ائیر کیا جائے گا۔

  • حوثیوں نے سعودی عرب کے بعد دو اور ملکوں پر حملے کی دھمکی دے دی

    حوثیوں نے سعودی عرب کے بعد دو اور ملکوں پر حملے کی دھمکی دے دی

    حوثیوں نے عرب امارات اور ابو ظبی پر حملوں کی دھمکی بھی دے دی
    سعودی عرب نیشنل پیٹرول کمپنی سعودی آرامکو کی آئل فیلڈز پر حملے کے بعد حوثیوں نے دھمکی دی ہےکہ وہ متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی پر بھی حملے کریں گے. حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر یہ الزام ہے اور ہم اس کے بعد دوسرے ملکوں پر بھی حملہ کریں گے
    ادھر حوثی باغیوں کے ایک اقدام بارے عرب یوروپیین فورم برائے انسانی حقوق نے سوئس دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 23،000 یمنی بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقعے پر پیش کی گئی۔
    حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے فوجی ہدف کا نام نہیں بتایا تاہم سعودی شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنے کا ضرور مشورہ دیا۔

    سعودی عرب نے ابھی تک اس مبینہ حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ حوثی باغیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ حملے کیے جن میں سے زیادہ تر حملوں کو سعودی فضائی دفاعی دستوں نے ناکام بنا دیا۔

  • بھٹو کی نگری میں ڈاکو ذاکرمستانہ کو لوٹ فرار ہو گئے

    بھٹو کی نگری میں ڈاکو ذاکرمستانہ کو لوٹ فرار ہو گئے

    کراچی: کراچی میں چوری اور ڈاکے کی وارداتیں بڑھنے لگیں ، اطلاعات کےمطابق کامیڈین ذاکر مستانہ کو کراچی میں ڈاکوؤں نے نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے الیکٹرک آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کامیڈین ذاکر مستانہ کو سر راہ اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    جس سے میں محبت کرتی ہوں‌ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ،جیسے محبوب خوش ویسے محبوبہ خوش ، صبا قمر کی محبت بھری کہانی صبا کی زبانی

    دوسری طرف لٹ جانے والے معرود ذاکر مستانہ نے واقعہ کے متعلق بتایا کہ ڈاکو ان کی گاڑی سے چابی بھی نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے باعث وہ اب یہاں سے جا بھی نہیں پا رہے اور نہ ہی موبائل فون ہے کہ کسی سے رابطہ کر سکوں۔

    ڈاکر مستانہ نے نے واقعے پر انتظامیہ کی نااہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر شہری اس طرح سے کب تک سڑکوں پر لُٹتے رہیں گے، اسٹریٹ کرمنلز کو کون لگام دے گا، یاد رہے کہ کراچی میں وارداتوں میں اضافے کے باوجود سندھ حکومت امن وامان کو بہتر کرنے کے لیے مخلص دکھائی نہیں‌دیتی اور اپنے سیاسی آقاوں کی خدمت میں مصروف ہے

  • جس سے میں محبت کرتی ہوں‌ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ،جیسے محبوب خوش ویسے محبوبہ خوش ، صبا قمر کی محبت بھری کہانی صبا کی زبانی

    جس سے میں محبت کرتی ہوں‌ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ،جیسے محبوب خوش ویسے محبوبہ خوش ، صبا قمر کی محبت بھری کہانی صبا کی زبانی

    کراچی: جس سے میں محبت کرتی ہوں‌ وہ کسی اور سے محبت کرتا ہے ،جیسے محبوب خوش ویسے محبوبہ خوش ، صبا قمر نے توحد ہی کردی پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ناکام محبت کے بارے میں محبت بھر باتیں کرکے سب کو حیران کردیا ، وہ کہتی ہیں کہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل صباقمراس ویڈیومیں کہتی ہیں‌ کہ جس میں وہ اپنی محبت اور اسے حاصل نہ کرنے کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔صف اول کی اداکارہ نے عجیب باتیں کرکے دوسری اداکاروں کو محبت کرنے کا سبق بھی دے دیا ، وہ کہتی ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ’’چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ صبا قمر اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی اس صف اول کی اداکارہ کا حال میں ایک انٹرویو میں ایک انٹریو شائع ہوا تھا جس میں وہ کہتی ہیں‌ کہ وہ جس شخص سے محبت کرتی تھیں اس کی شادی کو بھی کئی برس بیت چکے ہیں اوراس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تاہم آپ کو جس سے محبت ہو اسے کسی اورکے ساتھ دیکھ کر برا لگتاہے۔

    https://www.instagram.com/p/B2lb4a4nzq8/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading

    اپنے محبوب سے محبت کا تذکرہ کچھ کیا کہ انٹریومیں صبا قمر نے اس شخص کا نام بتانے سے بھی گریز کیا جسے وہ پسند کرتی تھیں لیکن یہ ضرور بتادیا کہ اس کا تعلق بھی شوبزانڈسٹری سے تھا اوروہ ماڈلنگ کرچکاہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی اورکہا انیسہ آپا مجھے برا لگ رہاہے۔ جس پر انہوں نے کہا کیوں برا لگ رہاہے جس پر صبا نے کہا وہ میرا پیار تھا میں نے اس کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے اور اب جب وہ میرے ساتھ نہیں ہے مجھے چھوڑ چکا ہے تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق صبا قمر نے اپنی درد بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ آپہ انیسہ نے مجھے نصحیت کی کہ پیار یہ نہیں ہوتا بلکہ اگر آپ کسی کو چاہتی ہیں تو اس کی خوشیوں کے لیے دعا کریں اوراس کی خوشی میں خوش رہیں۔ صبا نے کہا بس یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے سمجھ آگیا کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے۔ کیونکہ سچی محبت میں آپ خود غرض نہیں ہوتے بلکہ سامنے والے کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں۔ صبا نے کہا وہ آج بھی اس شخص کو چاہتی ہیں۔

  • ٹرمپ جانسن بات چیت، سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت

    ٹرمپ جانسن بات چیت، سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مابین بات چیت ہوئی جس میں سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد "ایک مشترکہ سفارت کاری” کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے نے آرامکو حملوں کی مذمت کی اور ایک مشترکہ سفارتی ردعمل کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے حو میں بھحوالے سےی گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ اس کو جوہری اسلحہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے

  • زمین کا تنازعہ باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی

    زمین کا تنازعہ باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی

    سرگودہا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی) بھاگٹانوالہ کے نواحی گاؤں میں رنجش پر فائرنگ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بہک دائم میں باپ کی بیٹے پر فائرنگ
    ۔باپ نے فائرنگ کے کے سگے بیٹے کو قتل کر دیا،بہواور بیٹا شدید زخمی ہوگئے
    زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ باپ کا بیٹے کے ساتھ زمین کاتنازعہ چل رہا تھا۔آج زمین کو پانی لگانے کے دوران باپ نے فائرنگ کر دی

  • افغانستان: کار بم دھماکہ میں متعدد جاں بحق

    افغانستان: کار بم دھماکہ میں متعدد جاں بحق

    افغانستان کے صوبے زابل میں ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 85 زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ زابل کے مرکزی شہر قلات میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت اور ہسپتال کے قریب ہوا۔

    خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس سے 20 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • آرامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے پر سعودی عرب ٹھوس ثبوت پیش کرنے سے قاصر

    آرامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے پر سعودی عرب ٹھوس ثبوت پیش کرنے سے قاصر

    سعودی فوجی سربراہ ایران کے ملوث ہونے کو ثابت نہ کر سکے اور نہ ہی انہوں نے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا نام لیا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ : عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر استعمال ہونے والے ڈرونز کی تفصیلات میڈیا کو پیش کردیں. تاہم وہ ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں‌ناکام رہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ.تھا.ایران ان حملوں سے اظہار لا تعلقی کر چکا ہے

    کرنل مالکی کا کہنا تھا کہ دو تنصیبات پر حملہ یمن سے نہیں کیا گیا، حوثی ایسے ڈرونز استعمال نہیں کرتے اور نہ ان کے پاس اسکو استعمال کرنے کی صلاحیت ہے. ایران نے ایسا ثابت کرنے کی بھرپور سعی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کیے گئے ڈرونز بھی حوثی ملیشیا کے استعمال شدہ ڈرونز سے بالکل مختلف تھے۔

    عرب اتحاد کے ترجمان نے بقیق اور ہجرۃ خریص آئیل فیلڈ پر حملے چودہ مئی کو عفیف اور دوادمی میں واقع تنصیبات پر حملوں کا تسلسل ہے ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا کو کرنل مالکی نے ڈرون کی باقیات دکھائی ہیں لیکن واضح طور پر ایرا ن کا نام نہیں لیا ہے.یہ ثابت کرنا کہ ان حملوں کی پشت پناہی ایران نے کی یا ایران کے آفیشل اس میں ملوث رہے ثابت نہں ہوا ہے، اور ماہرین یہی کہہ رہے ہیں کہ جب تک ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت نہ ہوں تب تک ایران پر چڑھائی کی باتیں خطے کے امن کے لیے مناسب نہیں ہیں.

    مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ماحول ، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا