Baaghi TV

Author: +9251

  • اشرف غنی کو وزیراعظم عمران خان کا فون دھماکے شدید مذمت اور اشرف غنی کی خیریت دریافت کی

    اشرف غنی کو وزیراعظم عمران خان کا فون دھماکے شدید مذمت اور اشرف غنی کی خیریت دریافت کی

    اسلام آباد:افغانستان بے شک پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے لیکن پاکستان اس کے بدلےمیں‌برا سلوک نہیں‌کرے گا بلکہ برائی کا جواب اچھائی میں دے گا، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے افغان صدر کی انتخابی ریلی میں دھماکے کی مذمت کی اور اشرف غنی کی خیریت بھی دریافت کی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون کر کے افغان صدر کی انتخابی ریلی میں دھماکے کی مذمت کی اور اشرف غنی کی خیریت بھی دریافت کی ہے۔

    عمران خان آج سعودی عرب جارہے ہیں جہاں کشمیر اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے

    دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افغان صدر کو طورخم بارڈر کھلنے کی افادیت سے آگاہ کیا۔ اشرف غنی نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے، یاد رہےکہ افغانستان ہمیشہ پاکستان کی دشمنی میں‌کوئی کسر نہیں‌اٹھا رکھتا اور اپنی ناکامیوں‌کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا رہا ہے لیکن اس کے جواب میں پاکستان نے ہمیشہ برادرانہ کردار ہی ادا کیا

  • امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو بھی سعودی عرب پہنچ گئے ، کیا گل کھلائیں‌گے بعد میں‌ پتہ چلے گا

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو بھی سعودی عرب پہنچ گئے ، کیا گل کھلائیں‌گے بعد میں‌ پتہ چلے گا

    ریاض : امریکہ ڈبل گیم کرنے کا ماہر لیکن الزام پاکستان پر عائد پر کرتا ہے ، اسی ڈبل گیم کو پروان چڑھانے کے لیے ایران سعودیہ تنازع کا ایشو بنا کر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جدہ پہنچ گئے
    ، مائیک پومیونے سعودی تنصیبات پر حملوں کو ‘جنگی اقدام’ قرار دیا۔

    عمران خان آج سعودی عرب جارہے ہیں جہاں کشمیر اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے

    سعودی عرب حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ہم منصب ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ العصاف نے استقبال کیا۔امریکی وزیرخارجہ دورے میں سعودی رہنماؤں سے تیل تنصیبات پر حملے کے خلاف جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

  • عمران خان آج سعودی عرب جارہے ہیں جہاں کشمیر اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے

    عمران خان آج سعودی عرب جارہے ہیں جہاں کشمیر اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے

    اسلام آباد: حسب روایت و حسب سابق پاکستان نے ایک بار پھر سعودی عرب کی سلامتی کو حائل مشکلات کا جائزہ لینے اور ان کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں‌وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں‌۔

    دوسری طرف پاکستانی دفتر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہوگا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، معتبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دورے میں پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوگی۔

    اب کون ہوں گے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ٹرمپ نے اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے دوسری طرف ایران سعودی تنازعے میں امریکی وزیرخارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ ہے

  • بستی ملوک ایک اور بنت حوا انا کی بھینٹ چڑ گئی مگر قانون اب تک خاموش

    بستی ملوک ایک اور بنت حوا انا کی بھینٹ چڑ گئی مگر قانون اب تک خاموش

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑکے علاقہ موضع کوٹلے رحم،بستی مسیت والی،نواں کھوہ پر 29اگست کو دل دہلادینے والا واقعہ پورا علاقہ بنت حواء کو انتہائی بے درد ی،اذہیت ناک طریقے سے قتل کرنے پر غم وخوف میں مبتلا پولیس کو 4دن بعد کسی ذرائع سے قتل واقع کی اطلاع ملی لیکن پولیس نے بھی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے ماموں الطاف جو کہ پولیس ملازم ہیں اور قتل میں ملوث ظہورکابھائی ہے کی معرفت ناحق خون کامبینہ سوداکرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلہ رحم،بستی مست والی،نواں کھوہ پر 29اگست ملک مشتاق نے اپنے بھائی کو تھپڑمارنے پر اپنی بیوی کو 4گھنٹے مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجس میں مقتولہ حاکم مائی کا ماموں ظہور،دیور سجاد،بہنوئی جمیل سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے ان لوگوں نے پہلے مقتولہ کے بازوں کی رگیں کاٹیں،انیٹیں اور لوہے کے راڈسے جسم کے مختلف حصہ کی ہڈیاں توڑیں خاتوں بچوں کے سامنے چیختی چلاتی رہی ظلم کی انتہا جب مقتولہ نے پانی پانی کی سدا لگائی اور اس کی بیٹی پانی دینے لگی اور ان لوگوں نے پانی تک نہ پینے دیا4گھنٹے کے مسلسل ٹارچر سے جب حاکم بی بی دم توڑ گئی تو لوگوں نے نعش کو کمرے میں بند کر دیا اور آرام سے سوگئے صبح اٹھ کر لوگو ں کو بتایا کے مشتاق کی بیوی ہاٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوگئی ہے اورمسجد میں علان کے ٹھیک 15منٹ بعد نماز جنازہ ادا کروا دیا جبکہ پولیس نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ پولیس کی طرف سے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے جیسے ہی ہمیں آڈر ملتے ہیں مقتولہ کی قبر کشائی کرواتے ہوئے اصل حقائق کا پتہ لگایا جائے گا اور اگر قتل ہوا تو اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا دوسری طرف پورا علاقہ اس بات کی گواہی دینے کو تیار ہے کہ حاکم مائی کو ان لوگوں نے اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • "مودی کے ہاتھ خون سے بھرے ہیں، کوئی اس کا استقبال نہ کرے” امریکہ میں آواز اٹھ گئی

    "مودی کے ہاتھ خون سے بھرے ہیں، کوئی اس کا استقبال نہ کرے” امریکہ میں آواز اٹھ گئی

    ہیوسٹن: جنوبی ایشیا امور کے سینئر تجزیہ نگار پیٹر فرائڈ رچ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے ہاتھ خون سے بھرے ہوئے ہیں، جو بھی اس کا استقبال کرنے کیلئے اس سے ہاتھ ملائے گا، وہ مودی کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن کے سٹی کونسل میں جنوبی ایشیا امور کے سینئر تجزیہ نگار پیٹر فرائڈ رچ نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے ہاتھ خون سے بھرے ہوئے ہیں، جو بھی اس کا استقبال کرنے کیلئے اس سے ہاتھ ملائے گا، وہ مودی کے تمام جرائم میں برابر کا شریک ہوگا. انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس 1925 میں جرمن نازیوں سے متاثر یوکر بنائی گئی جو بھارت کو صرف و صرف ہندووں کا ملک بنانا چاہتی ہے. جو کوئی بھی اس تنظیم کے نظریات سے اختلاف کرتا ہے، اسے قتل کردیا جاتا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی بھی آر ایس ایس کے سرگرم کارکن ہیں. 2002 میں نریندر مودی نے 2 ہزار مسلمانوں کا قتل عام کیا، جس کی وجہ سے مودی کی امریکہ جانے پر 10 سال کی پابندی لگادی گئی تھی.

  • اب کون ہوں گے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ٹرمپ نے اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

    اب کون ہوں گے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ٹرمپ نے اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، اطلاعات کےمطابق  ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دینے والے رابرٹ سی او برائن کو قومی سلامتی کے لیے اپنا مشیر نامزد کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا،

     

    پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں یکساں نظام حکومت نافذ کرنے والی ہے ، جو سیاست سے پاک ہوگا ، وفاقی وزیرتعلیم

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ  انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت ہے کہ وہ رابرٹ سی او برائن کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کررہے ہیں، رابرٹ اوبرائن اس وقت محکمہ خارجہ میں ہوسٹیج افیئرز پر صدر کے نمائندہ خصوصی کے طور پرنہایت کامیابی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

     

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے مزید کہا کہ رابرٹ سی او برائن کے ساتھ کافی کام کیا ہے، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی بہترین کام کریں گے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کوشدید پالیسی اختلافات پرعہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں یکساں نظام حکومت نافذ کرنے والی ہے ، جو سیاست سے پاک ہوگا ، وفاقی وزیرتعلیم

    پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں یکساں نظام حکومت نافذ کرنے والی ہے ، جو سیاست سے پاک ہوگا ، وفاقی وزیرتعلیم

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کا وعدہ کیا تھا جو پورا ہونے کو ہے ، بہت جلد ملک میں‌ ہر طبقے کے لیے ایک ہی نظام تعلیم ہوگا ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کراچی میں ایک تقریب میں‌کیا ،

    جامعہ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا کہ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ سے طبقاتی امتیازات میں کمی واقع ہوگی، حکومت نے59ارب روپے اعلیٰ تعلیم کی مد میں مختص کیے ہیں،

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےکہا کہ اس وقت ملک بھر میں‌ متعدد پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے جس سے تعلیم اور تعلیمی اداروں کا معیار بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی وائرل امراض کا سامنا ہے، انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کا قیام بہتری کی نوید ہے۔

  • اسرائیل الیکشن: چارمرتبہ وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کوعبرتناک شکست

    اسرائیل الیکشن: چارمرتبہ وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کوعبرتناک شکست

    چار مرتبہ اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کا پانچویں بار وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا، انہیں الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کا نتیجہ آنے کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تک کے نتائج سے صاف ظاہر ہے کہ نتن یاہو الیکشن بری طرح ہار چکے ہیں. نتن یاہو کا پانچویں مرتبہ وزیر اعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا کیونکہ انہیں الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا. نتن یاہو کے لیے یہ بڑا صدمہ ہے کیوں کہ وہ اپنے خلاف مجرمانہ تفتیش کا مقابلہ سیاسی میدان میں کامیابی سے حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن اب ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا. ووٹنگ ختم ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور شاید اب ان کا سیاسی کیرئر ختم ہونے جارہا ہے. نتن یاہو کی لیکود جماعت اور ان کے اتحادی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل کے کسی بھی چینل پر یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ انہیں اکثریت ملی ہے. الیکشن جیتنے کی‌ صورت میں انہوں نے وادی اردن کو اسرائیلی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ یہ اسرائیل میں گزشتہ پانچ ماہ میں ہونے والے دوسرے انتخابات ہیں۔ وزیراعظم نتن یاہو کو اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی شکست اُس وقت ہوئی جب وہ اپریل میں انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنانے میں ناکام رہے۔

  • تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آئل تنصیبات پر ہونے والے حملے شمال کی طرف سے ہوئے ان حملوں میں بلا شبہ ایران ملوث ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایران ان حملوں میں بلا شبہ ملوث ہے، اس حملوں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ حملے کہاں سے کیے گئے۔

    سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بعقیق اور خریص میں آرامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کےناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ایرانی حکومت کی جانب سے آرامکو تنصیبات پر دہشتگردانہ حملے میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔

    کرنل ترکی المالک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں میں حوثی باغی شامل نہیں کیونکہ ان کے پاس یہ اہلیت نہیں کہ وہ اس طرح کے حملے کر سکیں۔ سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر حملہ یمن سے نہیں کیا گیا تھا جبکہ ایران نے ایسا ثابت کرنے کی بھرپور سعی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کیے گئے ڈرونز بھی حوثی ملیشیا کے استعمال شدہ ڈرونز سے بالکل مختلف تھے۔حملوں میں استعمال ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں کی باقیات حاصل کر لی ہیں جو اس بات کے ثبوت ہیں کہ یہ حملے ایرانی جارحیت ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے لیے ٹوٹل 18 ڈرون اور سات میزائلوں کو استعمال کیا گیا، یہ حملے شمال کی طرف سے کیے گئے، اب ہم اس مقام کو ڈھونڈ رہے ہیں جہاں سے یہ حملے ہوئے۔ میزائل حملوں نے ٹارگٹ پر گرنے سے قبل 700 کلو میٹر کا سفر طے کیا، اس کا مطلب ہے کہ یہ حملے یمن کی طرف سے داغے نہیں گئے۔جس طرح کے ہتھیار سعودی عرب پر حملے کے دوران استعمال کیے گئے یہ ہتھیار ایرانی حکومت استعمال کرتی ہے۔ اکثر یہ ہتھیار ایران کے پاسداران انقلاب کو بھی استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔

    ترکی المالکی نے زور دے کر کہا ہے کہ جس نے بھی سعودی تیل تنصیبات پر ڈرونز اور میزائل حملہ کیا وہ اپنے کئے کا خمیازہ بھگتے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سعودی عرب معتبر بین الاقوامی چینلز کے ذریعے آرامکو تیل تنصیبات پر حملوں کی بابت تحقیقات جاری رکھے گا۔
    المالکی نے بتایا کہ حملوں میں جو کروز میزائل استعمال ہوئے ہیں ،وہ 2019 ء میں تیا رکئے گئے تھے۔ یمن میں ایران کے وظیفہ خوار وں کے پاس اس قسم کے ہتھیار نہیں ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان جمعرات کو روانہ ہوں گے سعودی عرب

    صحافی کی طرف سے کہ ان حملوں میں براہ راست ملوث ہے کہ جواب میں ترکی المالک کا کہنا تھا کہ حملوں کے مجرم کی جلد شناخت کر لی جائے گی اور ان کا سخت احتساب کیا جائے گا۔ ہمیں اپنی فضائیہ کی صلاحیت پر فخر ہے جو 200سے زیادہ بیلسٹک میزائل حملے پسپا کرچکا ہے

    اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ارامکو کی تنصیبات پر حملے سے قبل سعودی تیل کی رسد اپنی سطح پر واپس آچکی ہے۔ جارحیت کے اثرات سے قطع نظر اپنے حصص کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ جارحیت کے اثرات عالمی توانائی کی منڈیوں تک پہنچے ہیں اورعالمی معیشت کی نمو کےامکانات کے بارے میں مایوسی پسندانہ نظریہ میں اضافہ کیا ہے۔

    شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی تیل کی برآمد اور رواں ماہ کے لیے ان برآمدات سے ہونے والی آمدنی حملوں سے متاثر نہیں ہوگی۔ رواں ماہ کے آخر تک سعودی عرب کی تیل کی یومیہ پیدوار 11 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی جب کہ نومبر میں ہم عالمی منڈی کو یومیہ 12 ملین بیرل تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔ سعودی عرب اپنے گاہکوں کو مایوس نہیں ہونے دےگا۔

     

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں تیل کی پیداوار روزانہ 9.89 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ سعودی عرب تیل کی عالمی تیل منڈی کو محفوظ فراہم کنندہ کے طور پر اپنا کردار برقرار رکھے گا۔ ہم حملوں کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے ایک بین الاقوامی ٹیم بھی تفتیش کرے گی۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب بقیق اور ہجرۃ خریص میں واقع اپنی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    شاہ سلمان نے سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں نہ صرف سعودی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے،بلکہ ان سے عالمی معیشت کو بھی ہدف بنایا گیا یے۔

    اجلاس میں کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اپنے علاقے اور اہم تنصیبات کا دفاع کرے گا،خواہ حملوں کا منبع کوئی بھی ہو ۔اس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کو رکوانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔

    سعودی کابینہ نے مزید کہا کہ اس منفرد اور تخریبی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت کی آئل کمپنی ارامکو کی دو تنصیبات پر ہفتے کے روز کیے گئے حملے صرف سعودی عرب کے خلاف نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ”ایس پی اے” کے مطابق ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔ منگل کے روز مسٹر جانسن نےشہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ارامکو حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونےو الی صورت حال تبادلہ خیال کیا۔برطانوی وزیراعظم نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کو دہشت گردانہ اور تخریب کارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    انہوں نے بعقیق اور خریص میں تیل کی دو تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بارے میں برطانیہ کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور ان حملوں کے ذمہ داروں سے نمٹنے کے لیے سعودی قیادت کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تیل تنصیبات پر تخریب کارانہ حملہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کے خلاف جارحیت ہے۔ تیل تنصیبات پرحملوں میں ملوث قوتوں کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہو کرلڑنا ہوگا۔

    ادھرآج بدھ کی شام کو سعودی وزارت دفاع ایک پریس کانفرنس کررہی ہے جس میں ارامکو حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے

    ایران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں میں کسی طرح بھی ملوث نہیں ہیں، امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • گورنر پنجابنے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ، اہم فیصلے کردیئے

    گورنر پنجابنے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ، اہم فیصلے کردیئے

    لاہور : پنجاب میں‌تعلیمی حالت بہتر کرنے اور یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف گجرات کی سنڈیکیٹ کے لئے سمیرا الٰہی اور صفیہ جاوید چوہدری کی نامزدگی کی ، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نمل انسٹیٹیوٹ میانوالی کے لئے ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کیا گیا

    گورنر پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی آف واہ ٹیکسلا میں B.Scکلاسز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی، جبکہ فیکلٹی آف انجینئرنگ میں BSc سول اور کیمیکل انجینئرنگ کی کلاسز پڑھائی جاسکیں گی، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام BS اکاؤنٹنگ آف فنانس کے اجراء کی بھی منظوری

    گورنرپنجاب نے کہا کہ یونورسٹیز میں التواء کا شکار معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں ، وائس چانسلرز سمیت تمام عہدوں پر تعیناتی کے لئے میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔تمام تعلیمی اداروں میں سیاست اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں