Baaghi TV

Author: +9251

  • شامی پناہ گزینوں‌ کےلیے ترکی "سیف زون ” بنانے کےلیےکوشاں

    شامی پناہ گزینوں‌ کےلیے ترکی "سیف زون ” بنانے کےلیےکوشاں

    شامی پناہ گزینوں‌ کےلیے ترکی "سیف زون ” بنانے کےلیےکوشاں
    باغی ٹی وی رپورٹ :شام کے معاملے میں ترکی کے صدر نے اہم فیصلوں بارے تجویز دیتے ہوئے کہاہےکہ ہم شمالی شام میں ترکی جس "سیف زون” کے قیام کے لیے کوشاں ہے وہاں تقریبا 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی واپسی ہو سکتی ہے۔اس سیف زون کا مقصد شامی پناہ گزینوں کو ان کے اپنے وطن میں آباد کرنا ہے.

    ترکی میں اس وقت 36 لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزنیوں موجود ہیں۔شام جب سے جنگ میں کودا ہے تب سے شام میں آٹھ برس کی جنگ کے بعد ترکی میں عوامی اور سرکاری سطح پر ان پناہ گزینوں کو بوجھ تصور کی جا رہے ہے.

    امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے والی ترکی کی فورسز شمالی شام میں ایک وسیع علاقے کی تطہیر کے لیے کوشاں ہے تا کہ کرد باغیوں کو اپنی سرحد سے دور کیا جائے اور شامی پناہ گزینوں کی واپسی کو آسان بنایا جائے۔
    شام میں بشار الاسد اوردیگر جنگجو گروپس برسر پیکار ہیں.جس وجہ سے لاکھوں شامی موت کی آغوش میں جاچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں
    اس سے قبل یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے امریکی فضائی حملوں سے متعلق تحقیقات کی تھی اور بتایا کہ اتحادی فورسز نے رواں برس جنوری میں شام کے جنوبی صوبے میں متعدد فضائی حملے کیے اور ان فضائی حملوں میں ایک حملے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اقوم متحدہ کے کمشین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات کو اپنانے میں مکمل ناکام رہے۔کمیشن نے بتایا تھا کہ ’اندھا دھند حملوں کے نیتجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کی تعداد اتنی ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مرتکب ہیں‘۔

  • "گواہ رہنا ” تحریک خلافت کی تاریخی کہانی ، ترک اورپاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کی زبانی ، بہت جلد منظر عام پر ہوگی

    "گواہ رہنا ” تحریک خلافت کی تاریخی کہانی ، ترک اورپاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کی زبانی ، بہت جلد منظر عام پر ہوگی

    اسلام آباد ۔”گواہ رہنا ” تحریک خلافت کی تاریخی کہانی ، ترک اورپاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کی زبانی ، بہت جلد منظر عام پر ہوگی ، اطلاعات کے مطابق ادکارہ غنیٰ علی کی فلم’’گواہ رہنا‘‘ کی عکس بندی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    پاکستان اور ترکی کے باہمی اشتراک سے بننے والی فلم’’گواہ رہنا‘‘ بہت جلد اپنی تمام تر خوبیوں کے ساتھ منظر عام پر ہوگی اطلاعات کے مطابقپاکستان اور ترکی کے باہمی اشتراک سے بننے والی فلم’’گواہ رہنا‘‘ عکس بندی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی،

    پاکستان فلمی انڈسٹری ذرائع کے مطابق اس فلم کی کہانی خلافت موومنٹ پر مبنی ہے، جس کی کاسٹ میں قوی خان، ریحان ناظم، فیصل امتیاز، رابعہ کلثوم اور ترک اداکار مرٹ سسمنلر شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار و مصنف طاہر محمود ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ فلم آئندہ سال مارچ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان

    آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان دیکھا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق : کاروبار کے لیے اچھی خبر ،آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکامثبت رجحان دیکھا گیا ہے کاروبارکےدوران انڈیکس31ہزار769پرٹریڈکرتےدیکھاگیا، دوران کاروبار100انڈیکس میں210پوائنٹس کااضافہ، ہوا ہے.

    کل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کے بعد 353 پوائنٹس کی کمی پراختتم پزیر ہوئی تھی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کا اختتام 353 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا۔یوں‌اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان چل رہا ہے.

  • مطالعہ کرنے اور پڑھنے سے دماغ کی بصری صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوتا ہے،سائنسدانوں نےخوشخبری دے دی

    مطالعہ کرنے اور پڑھنے سے دماغ کی بصری صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوتا ہے،سائنسدانوں نےخوشخبری دے دی

    لندن: برطانوی ماہرین طب آئے روز کوئی نہ کوئی تجربہ یا تحقیق کرکے نوع انسانی کے بھلائی اور اس کی بہتری میں استعمال ہونے والی قوتوں کا مطالعہ کرتے رہتے ہیں ، ایسے ہی ایک تازہ تحقیق میں برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ پڑھنے یا ریڈنگ کا عمل ایک جانب تو ہمیں مطالعے کی جانب راغب کرکے ہمارے علم میں اضافے کی وجہ بنتا ہے تو دوسری جانب اس سے دماغ کے وہ گوشے بھی منظم ہوتے ہیں جن سے ہم لوگوں کے چہروں، گھروں، مقامات اور اشیا وغیرہ کو پہچانتے ہیں اور ان کے درمیان تعلق واضح کرتے ہیں۔

    برطانوی سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک تحیقق کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ جیسے جیسے ہم پڑھتے جاتے ہیں، ویسے ویسے ہمارے دماغ میں وژول ورڈ فورم ایریا حساس ہوتا جاتا ہے تاہم اب سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایلکسس ہارویس اور فاک ہوئٹنگ کی نگرانی میں پڑھنے کے اثرات کا دماغی بصری نظام پر اثر کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    ذرائع کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کی ٹیم نے 90 بالغ افراد کا جائزہ لیا ہے جو بھارت کے مختلف دیہاتوں میں رہتے تھے۔ ان لوگوں میں بالکل ان پڑھ اور پڑھے لکھے افراد شامل تھے۔ تجربات کے دوران فنکشنل ایم آر آئی سے ان کے دماغ کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں ایک جانب رضاکاروں نے لفظ اور جملے پڑھیں تو دوسری جانب انہیں چہرے اور مقامات شناخت کرنے کو بھی کہا گیا۔

    برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے نوٹ کیا کہ پڑھنے کے عمل سے لوگوں کے دماغ کے وہ حصے متحرک ہوئے جو بصری معلومات سے وابستہ ہوتے ہیں۔ اس کی تصدیق ایف ایم آر آئی سے بھی ہوئی ہے۔ دوسری طرف برطانوی ماہرین کا اصرار ہے کہ نہ صرف پڑھنے سے آپ خواندہ ہوتے ہیں اور علم و حکمت کے موتی سمیٹتے ہیں بلکہ اس سے دماغ کو دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

     

  • امریکا سعودی عرب  کے ساتھ کھڑا ہے، امریکی وزیر خارجہ

    امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، امریکی وزیر خارجہ

    سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکا ہر طرح اس کے ساتھ کھڑا ہے

    امریکی وزیر خارجہ نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے پیس محل میں ملاقات بھی کی اور صحافیوں سے بات کرتےہوئے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی بھی کیا.

    اس سے قبل سعودی عرب حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ہم منصب ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبداللہ العصاف نے استقبال کیا۔امریکی وزیرخارجہ دورے میں سعودی رہنماؤں سے تیل تنصیبات پر حملے کے خلاف جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال طے تھا .جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے

  • ’’پرے ہٹ لو‘‘میں شہریارمنورنے بہت کیا سپورٹ مجھے، مایا علی نے کیا خوبی بیان کردی کہ ہر کوئی ہوا حیران

    ’’پرے ہٹ لو‘‘میں شہریارمنورنے بہت کیا سپورٹ مجھے، مایا علی نے کیا خوبی بیان کردی کہ ہر کوئی ہوا حیران

    اسلام آباد :بعض کردارفلمی زندگی کے علاوہ بھی بہت مثبت اور قابل رشک ہوتے ہیں ، میں نے بعض افراد سے بہت کچھ سیکھا ، ایسے افراد اور کرداروں میں سے میں شہریار منور سے بہت متاثر ہوں ، ان خیالات کا اظہار اداکارہ مایا علی نے اپک گفتگو میں کیا ، مایا علی نےکہا کہ شہریار منور نے فلم ’’ پرے ہٹ لو‘‘ میں انہیں بہت سپورٹ کیا تھا۔

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے ایک انٹریومیں اس بات کی تائید و تصدیق کی کہ فلم ’’ پرے پٹ لو‘‘ میں ان کے ساتھی اداکار شہریار منور نے ان کی بہت مدد کرنے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی جس کے باعث وہ اپنے کردار کے ساتھ بہتر انصاف کر پائیں۔

    اداکارہ مایا علی کہتی ہیں‌کہ یہ فلم شہریار منور کے بغیر نامکمل تھی کیونکہ وہ ہی اس فلم میں اپنے کردار ’’ شہریار ‘‘ کے ساتھ انصاف کر سکتے تھے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آئندہ پراجیکٹس کے حوالے سے کچھ کہنا نہیں چاہتیں کیوں کہ کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔مایا علی نے مزید کہا کہ شہریار منور وہ شخصیت ہیں کہ جن کے کردار کو نمونے کے طور پر لیا جاسکتا ہے

  • حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ جمع کرا دی گئی
    تفصیلات کے مطابق : حوثی باغیوں کے ایک اقدام بارے عرب یوروپیین فورم برائے انسانی حقوق نے سوئس دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 23،000 یمنی بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقعے پر پیش کی گئی۔

    حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا.


    اس سے پہلے حوثی ملک کے شمالی صعدہ صوبے میں 2014 سے اسکولوں میں طلبہ صبح کی اسمبلی کے اختتام پر قومی ترانے کے بجائے حوثیوں کے سربراہ "عبدالملک بدر الدين الحوثی” کی وفاداری کی عبارتوں پر مشتمل حلف دہراتے ہیں۔صعدہ حوثیوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہےی.

    اس کے علاوہ یہ انکشاف بھی کیا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا نے پرائمری اور اعلی ثانوی مراحل کے نصاب میں "2014 کے ایڈیشن” میں 234 ترامیم کیں۔ یہ تمام تر ترامیم نصاب سے متعلق کمیٹی سے رجوع کیے بغیر اپنی مرضی سےکیا گیا ہے.

  • اٹھواور معاشرے میں تیزاب گردی کے خلاف جہاد کرو ، اداکار اسد صدیقی کا این جی اوز کو مشورہ

    اٹھواور معاشرے میں تیزاب گردی کے خلاف جہاد کرو ، اداکار اسد صدیقی کا این جی اوز کو مشورہ

    اسلام آباد:اٹھو اور معاشرے میں تیزاب گردی کے خلاف جہاد کرو، معاشرے میں اس تیزاب گردی نے جونقصانات چھوڑے ہیں وہ اتنے بھیانک ہیں کہ بیان نہیں ہوسکتے ، معاشرے میں تیزاب گردی کے حوالے بات کرتے ہوئے اداکار اسد صدیقی نے کہا این جی اوز کو تیزاب گردی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    ڈرامہ ’’ سرخ چاندی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اسد صدیقی نے ایک انٹریو کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ ان کو اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں جس پر ہمارے معاشرے میںبہت کم بات کی جاتی ہے ۔

     

    ٹیکس ایپلیکیشن ، ایف بی آر کی کامیاب حکمت عملی

    اداکار اسد صدیقی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں این جی اوز ’’تیزاب گردی‘‘ کے حوالے سے اچھا کام کر رہی ہیں لیکن اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے متاثرہ خواتین کی رہنمائی کے لئے حکومتی سطح پر بھی کچھ اقدامات کرنے چاہیں۔جب تک تیزاب گردی کرنے والوں کو کڑی سزائیں نہیں دی جائیں گی ، یہ دہشت گردی جاری رہے گی

  • بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    اسلام آباد: بھارت کی مکاری عیاں ہونے لگی ، اطلاعات کے مطابق بھارت نے پچھلے 3 دن میں مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 لاکھ کے قریب فوجی تعینات کردئیے ہیں ، دفاعی حکام کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار فوجی، کچھ نیم فوجی دستے اور دیگر اہلکار تعینات کردیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق رات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی انسانی حقوق، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

    ٹیکس ایپلیکیشن ، ایف بی آر کی کامیاب حکمت عملی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں سیکرٹری خاجہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ بھارتی جارحیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ کوئی بھی شر انگیزی کر کے اس کا الزام پاکستان پر دھرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔کسی بھی وقت کوئی نہ کوئی شرارت ہوسکتی ہے ، لیکن پاکستان بھی تیار بیٹھا ہے

    بین الاقوامی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے 6 ہزار افراد کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں بھیجا جاچکا ہے جہاں انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔عوام خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہیں مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطے منقطع ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے رابطہ کر کے وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی سفاکیت سے آگاہ کیا۔

  • "جب جنگ ناگزیر ہے تو کونسا طریقہ بہتر ہے؟          زید حامد  کابلاگ

    "جب جنگ ناگزیر ہے تو کونسا طریقہ بہتر ہے؟ زید حامد کابلاگ

    "جب جنگ ناگزیر ہے تو کونسا طریقہ بہتر ہے؟ تحریر: زید حامد

    بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اب بس وقت درکار ہے اور وہ ہم اسے بغیر کسی رکاوٹ کے دے رہے ہیں. مودی اب ریپ، نسل کشی، آبادی کے اعداد و شمار میں رد و بدل کرکے اور ہندوؤں کیلئے نئی بستیاں آباد کرکے کشمیریوں کا حوصلہ اور انکی تحریک آزادی کو مکمل طور پر ختم کرنے جا رہا ہے.

    اب جبکہ پاکستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتی، تو شاہ محمود قریشی کی نام نہاد کامیاب سفارتکاری کے باوجود مودی پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے اور کشمیریوں کی نسل کشی سے باز رہنے کیلئے کوئی بین الاقوامی دباؤ قطعاً نہیں ہے. اب ہمارے پاس کیا راستہ ہے؟ کشمیریوں کو تحریک آزادی کیلئے ہر طرح مدد فراہم کرنا.

    اگر پاکستان کشمیر کی جائز تحریک آزادی کیلئے مسلح جدوجہد کی حمایت اور محصور کشمیریوں کی زندگیوں کو آر-آر-ایس کے غنڈوں سے بچانے کیلئے مجاہدین اور ہتھیار بھیجنے کا اعلان کرتا ہے تو یہ کسی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو گی. یہاں قانون اور اخلاقیات ہمارے ساتھ ہیں.

    مقبوضہ کشمیر کو ضم کرکے بھارت پہلے سے ہی جنگ کا آغاز کر چکا ہے. اب بھارت آزاد کشمیر میں اپنی مرضی کے وقت جنگ کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہا ہے. بھارتیوں سے نمٹنے کے دو ہی طریقے تھے. پہلے حملہ کرنا یا انکنے حملے کا انتظار کرنا. جنگ سے تو اب کسی صورت نہیں بچا جا سکتا.

    فروری میں ہم نے دشمن سے نرمی کی. نتیجہ کیا نکلا؟ چھ مہینے بعد ایک اور جنگ. اب دشمن پہلے سے زیادہ تیار اور مسلح ہے. اور مقبوضہ کشمیر کو ضم بھی کر چکا ہے. جنگ سے بچنے کیلئے کب تک ہم دشمن کو خیر سگالی کے پیغامات دیتے رہیں گے؟

    میں جنگ کو نہیں بھڑکا رہا. میں صرف ایک سادہ سا سوال پوچھ رہا ہوں جسکے جواب پر ہماری خودمختاری کا انحصار ہے.
    "جب جنگ ناگزیر ہے تو کونسا طریقہ بہتر ہے؟
    جنگ دشمن ملک کے اندر جا کر لڑنا؟
    یا جنگ اپنے شہروں میں لڑنا؟”
    بہرحال اب تو جنگ سے قطعی نہیں بچا جا سکتا!