Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب متاثرہوتا ہے توپوری دنیا کی معیشت متاثر ہوتی ہے، وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ

    سعودی عرب متاثرہوتا ہے توپوری دنیا کی معیشت متاثر ہوتی ہے، وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ

    امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں باور کیا کہ ہے کہ سعودی عرب کا دنیا میں‌کتنا اثر و رسوخ‌ ہے . سعودی عرب کی تیل تنصیبات پرحملوں کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں بھونچال سا آگیا ہے جس نے ثابت کیا ہےکہ توانائی کی عالمی تیل مارکیٹ میں سعودی عرب کا کتنا گہرا اثرو رسوخ ہے۔ اگر سعودی عرب کی تیل انڈسٹری متاثر ہوتی ہے تو پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوتی ہے

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

    عمران خان آج سعودی عرب جارہے ہیں جہاں کشمیر اور سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے

  • ٹیکس ایپلیکیشن ، ایف بی آر کی کامیاب حکمت عملی

    ٹیکس ایپلیکیشن ، ایف بی آر کی کامیاب حکمت عملی

    اسلام آباد:ٹیکس ایپلی کیشن کے استعمال کی ایف بی آر کی حکمت عملی کامیاب ہوگئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن کو آسان بنانے کے لیے متعارف کروائی گئی موبائل ایپلیکیشن متعارف کروائے جانے کے 2 روز کے اندر ہی ہزاروں ڈاؤنلوڈز اور ڈیجیٹلی 98 سیلری ریٹرنز اس کی کامیبی کو ظاہر کرتے ہیں۔

    ایف بی آر کی طرف سے لانچ کی گئی یہ ایپلی کیشن جس کا نام ’ٹیکس آسان‘ رکھا گیا ہے یہ 16 ستمبر بروز پیر کو فعال ہوئی جس کا دائرہ کار صرف تنخواہ سے ہونے والی آمدنی تک محدود ہے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کہتے ہیں‌ کہ ادارے نے صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے ایپلکیشن اپڈیٹ کی ہے۔

  • اسرئیل میں جو بھی نئی حکومت بنے اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں، فلسطینی اتھارٹی

    اسرئیل میں جو بھی نئی حکومت بنے اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں، فلسطینی اتھارٹی

    اسرئیل میں جو بھی نئی حکومت بنے اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں، فلطینی اتھارٹی

    باغی ٹی وی رپورٹ : اسرائیل میں حالیہ الیکشن کے بعد تبدیل شدہ نئ پارٹی کے حکومت سنبھالنے کے امکانات روشن ہیں اس سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ہم اسرائیل میں آنے والی کسی بھی نئ کسی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

    مالکی نے کہا کہ اسرائیل میں‌نئ حکومت جو بھی آئے ہمیں‌سے کوئی سروکار نہیں مگر نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔”

    اس سے پہلے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیلی انتخابات کے نتائج پر اس وقت تک اعتماد نہیں کرتی جب تک کہ اسرائیل مغربی کنارے میں قبضہ ختم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ نتن یاہو کی لیکود جماعت اور ان کے اتحادی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل کے کسی بھی چینل پر یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ انہیں اکثریت ملی ہے. الیکشن جیتنے کی‌ صورت میں انہوں نے وادی اردن کو اسرائیلی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ یہ اسرائیل میں گزشتہ پانچ ماہ میں ہونے والے دوسرے انتخابات ہیں۔ وزیراعظم نتن یاہو کو اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی شکست اُس وقت ہوئی جب وہ اپریل میں انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنانے میں ناکام رہے۔

  • مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 7 میں سے 4ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی کی خبر باغی ٹی وی پر چلنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے میرحاجی میں ریحانہ بی بی نامی خاتون کو اسکے 2 سالہ بچے سمیت مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیاتھا۔خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بعدازاں اسے شکار گاہ لیجاکر 7 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.واقعے کی خبر باغی ٹی وی پر چلی تو پولیس نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کیس کے مرکزی ملزم افضل سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کیمطابق اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.دوسری جانب زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کردیاگیا.

  • لودہراں : 13 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے کئی افراد شدید زخمی ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق لودہراں میں عوامی ٹریکٹر شوروم خانیوال روڈ لودھراں کے قریب بکریوں اور بھیٹروں سے بھرا منی ٹرک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گیا , جسکے نیتجے میں 13 افراد زخمی ہوئے , اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی – زخمیوں ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا – ریسکیو ذرائع

  • دنیاپور : لڑکی پر سسرالیوں کا شدید تشدد

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سسرالیوں کا بہو کو گھر میں محبوس کرکے تشدد شوہر اور ساس آہنی راڈ سے تشدد کرتے رہے متاثرہ کا الزام ، متاثرہ لڑکی لواحقین کا انصاف کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا وہاڑی کی رہاشی لڑکی عدن بی بی کی شادی دو سال قبل دنیاپور میں بلال سے ہوئی شادی سے قبل بلال سعودیہ میں محنت مزدوری کرتا تھا

    ایک سال بعد سعودی عرب سے کام چھوڑ کر گھر آگیا لڑکی کے مطابق شوہر آوارہ گردی کرتا اور بے روز گار ہے چھوٹی چھوٹی بات پر تشدد کرتا نشہ کی حالت میں رہتا زبان بند کرنے کے لیے گھر میں قید کرکے آہنی راڈ سے شوہر اور ساس تشدد کرتے رہے لڑکی کےلواحقین نے پولیس کے ذریعے بازیاب کروایا

    ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہمیں انصاف دیں بچی تشدد سے ذہنی مریض بن چکی ہے (لواحقین)

  • بورے والا : سات افراد کی بچے کے ساتھ زیادتی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں آئے روز زیادتیوں کا شکار ہونے والی بچیاں اور بچوں کو انصاف کون دے گا
    بورے والا پنجاب پولیس ضلع وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کے لئے سوالیہ نشان
    نئے پاکستان میں با اثر افراد کی زیادتی کا شکار نوجوان انصاف کا منتظر

    تھانہ ماڈل ٹاون پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی سے مسلسل دس روز سے گریزاں کیا ملزم اسی طرح دندناتے پھرتے رہیںگے ۔اور پولیس خاموش رہے گی
    متاثرہ نوجوان تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کی روائتی سستی اور غفلت پر مایوس اعلی حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ۔

    سات افراد کی نوجوان لڑکے سے مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کو درخواست دیئے دس روز گزرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ ہوئی متاثرہ نوجوان کی اعلی حکام سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ ۔
    تفصیلات کے مطابق
    چک 327۔ای بی کے رہائشی سترہ سالہ نوجوان غلام مجتبی کو ملزمان
    ارسلان، محسن ذیشان، تیمور، احتشام ، اسد،باو،وسیم وغیرہ
    7افراداسے زبردستی نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بنائی۔ اس ویڈیو کا استعمال کرکے ملزمان نوجوان کو بلیک میل بھی کرتے رہے اور رقم کا بھی مطالبہ کرتے رہے ۔اس بارے میں تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کو درخواست دی گئی اور میڈیکل بھی کروایا گیا لیکن دس روز گزرنے کے باوجود بھی تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ نوجوان غلام مجتبی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بورے والا : دکانداروں کو جرمانے کر دیئے گئے

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کر دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کی ہدایت پر سیکٹری مارکیٹ کمیٹی نے اندرون شہر کی سبزی منڈی میں سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر سبزیوں کی فروخت پر متعدد دوکانوں اور ریڑھی والوں کو جرمانے کئے
    آئندہ سے
    ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اجناس کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا.

  • لودہراں : تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودہراں پولیس کی طرف سے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،

    بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس آفیسران و ملازمان نے تھیلیسمیاکے مریضوں کے لئے خون کا عطیہ کیا، تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے 26 بوتل خون عطیہ کیا، خون کا عطیہ کے ساتھ ساتھ تھیلیسمیا کے مریضوں کی صحت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

  • وڈے شاہ جی تو بعد چھوٹے شاہ جی دی واری ، بتانا پڑے گا دولت کہاں سےآئی ، خورشید شاہ کے بعد مراد علی شاہ کو بلاوا

    وڈے شاہ جی تو بعد چھوٹے شاہ جی دی واری ، بتانا پڑے گا دولت کہاں سےآئی ، خورشید شاہ کے بعد مراد علی شاہ کو بلاوا

    کراچی: وڈے شاہ جی کے بعد چھوٹے شاہ جی کو بھی نیب کی طرف سے بلاوا آگیا ، اطلاعات کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو علی اکاونٹس کیس میں 24ستمبر کو طلب کر تے ہوئے سوالنامہ بھجوا دیاہے ۔

    ذرائع کےمطابق نیب کا سمن وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں سٹاف نے وصول کیا ۔مراد علی شاہ سے 19سوال پوچھے گئے ہیں ۔مراد علی شاہ کو نیشنل کیپٹو پاور پراجیکٹس کے بارے میں سوالنامہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔

    نیب کی طرف سے بلاوا آنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت چوبیس ستمبر کو نیب میں پیش ہو نگے ،ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پہلے بھی طلب کیا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکا تھا ۔گرفتاری سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا