Baaghi TV

Author: +9251

  • اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی ریٹ کیا ہو گا؟ اہم خبر

    اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی ریٹ کیا ہو گا؟ اہم خبر

    اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی ریٹ 13.25 فیصد برقرار رکھا گيا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہنگائی کی شرح گیارہ سے بارہ فیصد رہے گی، آئندہ 24 مہینوں میں اسے پانچ سے سات فیصد تک لانے کیلئے سود کی موجودہ شرح موافق ہے، شرح نمو ساڑھے تین فیصد رہنے سے معاشی حالات بتدریج بہتر ہوں گے جبکہ عالمی شرح سود میں کمی سے ترسیلات بڑھیں گی، اسٹیٹ بینک کی پالیسی بورڈ کا اجلاس صبح سے جاری تھا اور تقریباً شام 6 بجے پالیسی بیان جاری ہوا۔ شرح سود 13.25 فیصد برقرار ہے، مہنگائی کے اندازے 11 سے 12 فیصد کے ہیں جبکہ شرح نمو ساڑھے تین فیصد رہے گی، پالیسی فیصلے کرتے ہوئے حقیقی معیشت، بیرونی اور مالیاتی شعبوں کو اہمیت دی گئی ہے، کمیٹی کا خیال ہے کہ معاشی سرگرمیاں بتدریج بہتر ہوں گی، مثبت رجحان اسے فروغ دے گا۔ بیرونی شعبہ بہتری دکھا رہا ہے، حکومت نے اپنے واجبات کم کیے ہیں اور زرمبادلہ بڑھائے ہیں،

    مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام اور دیگر ذرائع سے رقم کی آمد سے صورتحال بہتر ہوئی ہے، تیل کی سہولت بھی زرمبادلہ بڑھنے کا سبب ہے، یکم جولائی سے ایک ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر بڑھ چکے ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق مبادلہ مارکیٹ بھی مارکیٹ بیس سسٹم پر منتقل ہوگئی ہے، یہ اعتماد بڑھائیں گے۔ پرائیوٹ سیکٹر نے قرض کم کیا ہے البتہ ٹیکس محصولات پتہ دیتے ہیں کہ معاشی سست روی اندازوں سے کم ہے، اقتصادی شعبہ ملی جلی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کو آئندہ دو برسوں میں پانچ سے سات فیصد تک لانا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح درست ہے، تیل کی عالمی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی میں کمی توقعات سے پہلے ہوسکتی ہے،

  • قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، اہم خبر

    قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، اہم خبر

    قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن نور عالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غریب کاشت کاروں کی بات کوئی نہیں کرتا ، اسپیکر صاحب بیک بینچرزکو بھی موقع دیا کریں ہم فرنٹ بینچز کی باتیں سننے کیلیے نہیں آتے، غریب کےلیے روٹی مہنگی کردی گئی ، وہ کیسے گزارا کریں، کوئی ہم سے کہے کہ خاموش رہیں خدا کی قسم چپ نہیں رہیں گے ، ایسی دس سیٹیں قربان، وزیرخزانہ کو بلائیں ہم ان سے وضاحت لیں گے غریب پر ایسا ظلم کیوں کررہےہیں؟

    حکومتی رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہاکہ احتساب صحیح کریں بے شک 50 سال پرانے کھاتوں سے کریں، دو تین بندوں کا کرنا ہے تو اس احتساب کو بند کردیں ، کھاد200 روپے مہنگی ہوگئی، بجلی، گیس، روٹی کیوں مہنگی کردی گئی؟ یہاں چینی والے صنعتکاروں کیلیے آواز اٹھائی جاتی ہے، غریب کیلیے کیوں نہیں ، وزیر خزانہ کو بلائیں ان سے پوچھیں گے کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہوا ،

  • ادبی تنظیم خوشبو کے زیر اہتمام تڑپتی شہ رگ اور قلمکاران کے عنوان سے تقریب کا انعقاد،لیاقت بلوچ سمیت ودیگر قلمکاران کی شرکت

    ادبی تنظیم خوشبو کے زیر اہتمام تڑپتی شہ رگ اور قلمکاران کے عنوان سے تقریب کا انعقاد،لیاقت بلوچ سمیت ودیگر قلمکاران کی شرکت

    راولپنڈی :جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے۔ بھارتی ظلم و جبر کے حوالے سے اقوام متحدہ ٗ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔مسئلہ کی سنگینی کے پیش نظرجوکردار انہیں ادا کرنا چاہیے تھا۔ وہ کہیں نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید مودودی ؒ بلڈنگ میں ادبی تنظیم خوشبو کے زیر اہتمام اہل قلم کانفرنس بعنوان تڑپتی شہ رگ اور قلمکار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت ادبی تنظیم خوشبو کے صدر ملک محمداعظم نے کی۔جبکہ اس موقع پر سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ٗ شاعر ٗ ادیب اور مصنف جبار مرزا ٗ کالم نگار راج بیگ ٗنامور شاعر ٗکالم نگار اور مصنف احمد حاطب صدیقی ٗممتاز ادیب افتخار کھوکر ٗسینئر کالم نگارعابد ملک ٗ معروف لکھاری ریاض عادل ٗشاعر ٗکالم نگار اور مصنف پروفیسر جمیل منہاس ٗصدر تحریک نفاذ اردو عطا الرحمان چوہان ٗسینئر صحافی اور کالم نگار میاں منیر احمد ٗکالم نگار میرافسر خان ٗشاعر الطاف رسول ٗیوتھ اسمبلی پاکستان کے حماد ملک ٗامیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗادبی تنظیم خوشبو کے سیکرٹری حافظ سجاد قمر ٗڈپٹی سیکرٹری مبشر وڑائچ ٗظیبہ فاؤنڈیشن کے خالد عمران خالد ٗنائب صدر جے آئی یوتھ آزاد جموں وکشمیر حافظ خضر حیات چوہدری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔لیاقت بلوچ نے ادبی تنظیم خوشبو کے منتظمین کو اہل قلم کانفرنس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشبو کے عہدیداران نے وقت کی آواز کو پہچانا اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اہل قلم کو اکٹھا کیا۔ایک زمانے میں علامہ اقبال کو بھی کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنایا گیاتھا۔انہوں نے کشمیر کے ساتھ محبت کا حق ادا کیااور اس حوالے سے بہت کچھ لکھا ہے۔آج کے اہل قلم کو علامہ اقبال سے رہنمائی لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کی آڑ میں بھارتی فوجی اور آر ایس ایس کے غنڈے خواتین اور نوجوانوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کو نئی کربلا بنا دیا گیا ہے۔کشمیری مدد کے لئے دُعائیں کر رہے ہیں۔اگر بے بس اور مظلوم کشمیریوں کی فوری مدد نہ کی گئی تو کسی بھی وقت کوئی انسانی المیہ اور سانحہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ٗ رینجرز اور پولیس نے وطن کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر ایشو کے حوالے سے پارلیمانی محاذ پر انتہائی نالائقی کا ثبوت دیا ہے۔حکومت کو 5اگست کے بعد فوری طور پر قومی کانفرنس بلانی چاہیے تھی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر قومی نمائندوں کی مشاورت کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینا چاہیے تھا۔ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کو ہم آواز ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزرا ء ہر وقت اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کرانے اور ان کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں دیتے اور اعلانات کرتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ میں آتے ہیں توروٹھی ہوئی عورت کی طرح کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں نہ کسی اپوزیشن کے ممبر سے ملنا گوارا کرتے ہیں۔مظفر آبادکے جلسے میں اپوزیشن کاکوئی لیڈربھی ان کے ساتھ نہیں تھا۔لیاقت بلوچ نے تجویز پیش کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کے ذریعے سے پاکستان کی سفارتکاری کو بہترین طریقے سے چلایا جا سکتا ہے۔

  • قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا لئے

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا لئے

    قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے میچ میں تیسرے روز بھی بلے باز کھیل پر چھائے رہے، سینٹرل پنجاب نے عمر اکمل ، احمد شہزاد اور اظہر علی کی نصف سنچریوں کی بدولت تیسرے روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنالئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور راحت علی نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہترین قرار دے دیا، قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے پہلے دوروز کی طرح تیسرے روز بھی بلے بازکھیل پر چھائے رہے اور سارے دن کے کھیل میں صرف پانچ وکٹیں گریں ، سدرن پنجاب کے 467 رنز کے جواب میں سینٹرل پنجاب نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنالئے ، سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہونے والےبلے باز عمر اکمل 89،اظہر علی 73 اور احمد شہزاد 63رنزبناکر نمایاں رہے ، ٹیسٹ فاسٹ باولر راحت علی نے تین اور عامر یامین نے دوکھلاڑیوں کوآوٹ کیا،

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم واپس آنے والے بلے باز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھلا کر آگے دیکھتے ہوئے نیا آغاز کروں گا ٹیم انتظامیہ جس بھی نمبر پر کہے گی کھیلنے کو تیار ہوں قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں اچھی اننگ سے اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ فاسٹ باولر راحت علی کا کہنا تھا کہ وہ ہر ہرفارمیٹ میں کھیلنے کو تیار ہیں وقار یونس کے باولنگ کوچ بننے سے باولرز کو بہت فائدہ ہوگا، ٹورنامنٹ ميں میچ کے چوتھے اور آخری روزسینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگ میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی آخری روزمحمد سعد 41 اور فہیم اشرف 30 کے اسکور سے اننگ کا آغاز کریں گے، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز خیبرپختوانخواکے خلاف فالو آن کا شکار ہونے کے بعد ناردرن کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنالیے، جب کھیل ختم ہوا تو عمر امین اور روحیل نذیر کریز پر موجود تھے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 159 رنز درکار ہیں، دوسری اننگز میں ناردرن کرکٹ ٹیم کےحیدر علی اور آفاق رحیم آؤٹ ہوکرپویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔اس سے قبل خیبرپختوانخوا کی جانب سے 526 رنز کے جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی،

    فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے انڈر 19 کرکٹر حیدر علی کے 99 رنز بھی ناردرن کرکٹ ٹیم کو فالو آن سے نہ بچاسکے۔ خیبرپختوانخو ا کی جانب سے زوہیب خان اب تک میچ میں 4 اور جنید خان 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکےہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے درمیان قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بلوچستان نے سندھ کی پہلی اننگز کے اسکور 473 رنز کے جواب میں 191رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ امام الحق 111 اور عمران فرحت 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ امام ا لحق نے 13 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔عظیم گھمن 21، حسین طلعت 13 اور کپتان حارث سہیل 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ کی جانب سے اسپنر کاشف بھٹی نے دن بھر نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 33 اوورز میں 61 رنز کے عوض 2 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم اب بھی پہلی اننگز میں سندھ سے 282 رنز پیچھے ہے،

  • نظریہ پاکستان کونسل کے زیراہتمام "جنگِ ستمبر کا ادبی محاذ: جذبہ سفر میں ہے”تقریب کل ہوگی

    نظریہ پاکستان کونسل کے زیراہتمام "جنگِ ستمبر کا ادبی محاذ: جذبہ سفر میں ہے”تقریب کل ہوگی

    اسلام آباد: نظریہ پاکستان کونسل کے معروف ادبی و فکری ماہانہ سلسلے نقطہئ نظر کے تحت کل 17ستمبر 2019ء سہ پہر 3:30 بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں ایک خصوصی تقریب "جنگِ ستمبر کا ادبی محاذ: جذبہ سفر میں ہے”کے عنوان سے ترتیب دی گئی ہے جس میں جڑواں شہروں کے دانشور، جنگِ ستمبر 1965ء کے دوران تحریر کئے گئے یادگار ولولہ انگیز قومی نغموں اور ترانوں، جرات آفرین مضامین، ڈراموں اور افسانوں کے حوالے سے اِن تخلیقات کے لکھاریوں اور پیش کرنے والے فن کاروں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ تقریب میں معروف دانشور خاور اعجاز، یوسف عالمگیرین، ڈاکٹر ارشد ناشاد،نعیم فاطمہ علوی، ڈاکٹر حمیرا اشفاق اور طاہر یاسین طاہر اپنے مقالے پیش کریں گے۔

  • نیتن یاھو فلسطینی اراضی کی قیمت پرانتخابات جیتنا چاہتے ہیں، ترکی

    نیتن یاھو فلسطینی اراضی کی قیمت پرانتخابات جیتنا چاہتے ہیں، ترکی

    ترکی کے وزیرخارجہ مولود جاووش اوگلو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کی وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ غرب اردن کی فلسطینی اراضی کی قیمت پر انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔

    انتخابات سے قبل اسرائیلی بیان ”گھناﺅنا کھیل“، ترکی

    اوگلو نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ‘او آئی سی’ کے وزراءخارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا وعدہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ اسرائیل کی اس طرح کی تمام کوششیں غیرآئینی ،ناقابل قبول ہیں اور حقائق کو تبدیل کرتے ہوئے مرضی کا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

    وزیرخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی توہین پر مبنی اقدامات کا سختی سے نوٹس لے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ 17ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وادی اردن اور شمالی بحر مردار کے علاقے کو اسرائیل میں ضم کردیں گے۔ ان کے اس بیان پر عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

  • ترک صحافیوں‌ کا وفد کل مظفر آباد اور 18 ستمبر کو چکوٹھی کا دورہ کرے گا، آئی ایس پی آر

    ترک صحافیوں‌ کا وفد کل مظفر آباد اور 18 ستمبر کو چکوٹھی کا دورہ کرے گا، آئی ایس پی آر

    ترک صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہیں‌ فروری کےواقعات اورایل اوسی کی صورتحال سےآگاہ کیاگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترک صحافیوں‌ کا وقف کاوفدبھارتی فائرنگ کےمتاثرہ شہریوں اور مقامی افراد سےملے گا، وفد کل مظفرآباد اور 18 ستمبر کوچکوٹھی کا دورہ کرے گا، وفد کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال کےعلاقائی امن کیلیے مضمرات سےآگاہ کیا جائے گا،

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں‌ کو مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےبھی آگاہ کیاگیا

  • ایرانی اور روسی صدر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ میں

    ایرانی اور روسی صدر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ میں

    ”ترکی روس ایران سہ فریقی سربراہی اجلاس“ ترکی کے صدررجب طیب اردگان کی میزبانی میں آج انقرہ میں ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اردگان، پیوٹن ٹیلیفون رابطہ، کیا ہوئی بات چیت

    ترکی کی خبررساں ایجنسی کے مطابق 5ویں سربراہی اجلاس کے بارے میں جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ”ادلیب سمیت شام کی صورتحال کا جائزہ لینے ، جھڑپوں کے ماحول کا خاتمہ، مہاجرین کی اپنی مرضی سے وطن واپسی کے لیے لازمی ماحول کا قیام اور پائدار سیاسی حل کے قیام کے زیر مقصد آئندہ کے دور میں اٹھائے جانے والے مشترکہ اقدام پر صلاح مشورے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔“

    سربراہی اجلاس سے قبل اردگان نے سربراہان سے علیحدگی میں 2 طرفہ مذاکرات کیے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کہا کشمیریوں‌ کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کہا کشمیریوں‌ کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا ہے، اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا، پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی، کشمیریوں کی ہرفورم پرحمایت جاری رکھیں گے، 27 ستمبرکو کشمیر کا سفیر بن کرجنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا، موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگر ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی رابطوں سے اجلاس کو آگاہ کیا، دنیا کو بتادیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا،

  • بورے والا : نامعلوم ڈاکوؤں کی طرف سے دھمکی آمیز رقعہ

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈاکوؤں کا چیلنج
    بورےوالا کا نواحی علاقہ کوٹ سادات میں نا معلوم ڈاکووں کا اہل علاقہ کو کھلا چیلنج۔۔

    جان بچاؤ یا مال بچاؤ ۔
    اگلا ہدف بھی بتا دیا ۔علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے

    رقعہ لکھ کر گاؤں میں پھینک دیا گیا ہے
    غریب آدمی کو کچھ نہیں کہیں گے ۔ مقابلہ امیروں سے ہے ۔رقعہ میں درج تحریر کا متن