Baaghi TV

Author: +9251

  • ایف اے ٹی ایف کا لمبا چوڑا پلان ہے، اچھے کی امید رکھنی چاہئے،حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف کا لمبا چوڑا پلان ہے، اچھے کی امید رکھنی چاہئے،حماد اظہر

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف پورے کر چکے ہیں، ایف اے ٹی ایف کا لمبا چوڑا پلان ہے، اچھے کی امید رکھنی چاہئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف پورے کرچکےہیں، اب ملک بحرانی کیفیت سے نکل آیاہے ، ہماری حکومت نےمعیشت کوسنبھالا دیا، زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں، اتنے بڑے بحران سے سخت اقدامات کیے بغیرنکلنا مشکل تھا،

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تومہنگائی کی شرح کم ہوگی، مانیٹری پالیسی کے تعین کا اختیار اسٹیٹ بینک کودیاہے، اسٹیٹ بینک نےپیغام دیاہےکہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے،گزشتہ سال کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 32فیصدکمی آئی ، معیشت تیزی کےساتھ مستحکم ہورہی ہے، روپے کی قدرمستحکم ہورہی ہے،بیرونی خسارے میں تیزی سے کمی آرہی ہے،

    حماد اظہر نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا بڑا لمبا چوڑا پلان ہے،کام بہت ہونے والا ہے،چارماہ میں بہت پیشرفت ہوئی ، ایف اے ٹی ایف کے سوالوں کے اچھے جوابات دیئے، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے.

     

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے ہیں، تکنیکی سطح پر 4 ماہ کی کارکردگی پربریفنگ دی ہے،پاکستان نے 4 سے 5 ماہ میں اہداف حاصل کیے،

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا،آئندہ ماہ ایف اےٹی ایف کے رکن ممالک کورپورٹ پیش کی جائے گی، ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم سےبات چیت ہوئی ہے .

    ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات میں پاکستان کے 15 رکنی وفد نے شرکت کی جس کی سربراہی وفاقی وزیر حماد اظہر نے کیت تھی ،ایف اے ٹی ایف ٹیم کی قیادت امریکہ کی مس کرسٹین نے کی ،ایف اے ٹی ایف کی مذاکراتی ٹیم میں بھارت کے 5ارکان بھی شامل ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے دیگر حکام میں برطانیہ اور چین ،جرمنی، فرانس اور جاپان کے نمائندے بھی شامل ہیں

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا آج

    دوسری جانب پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کاخطرہ ٹل چکا ہے،  اجلاس میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کے جواب دئیے جو ایف اے ٹی ایف نے ای میل کئے تھے،اجلاس میں بینکنگ، نان بینکنگ اور فنانشنل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں بھارتی نمائندے پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہ آئے اور دائرہ کار سے باہر رہ کر سوال کئے جس کے پاکستانی وفد نے منہ توڑ جواب دیئے

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا تھا .باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے وزیر اعظم کو پہلے روز ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی،حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سے آگاہ کیا ،وزیر اعظم کو پاکستان کی طرف سے دیئے گئے جوابات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ، کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے، کالعدم تنظیوں کی سرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے پر بریفنگ دی، مذاکرات میں سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پربھی بات چیت کی گئی،ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دیا جائے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

  • نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کے دوران کیا بات ہوئی؟ خواجہ آصف بول پڑے

    نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کے دوران کیا بات ہوئی؟ خواجہ آصف بول پڑے

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے میں بریف کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کولاک ڈاون پر فضل الرحمان سے بات کرنے کوکہا تھا،شہباز شریف نےنواز شریف کوملاقات سے متعلق مختصر بریف کیا،نواز شریف کے تین وکلامشاورت کیلیے آئے ہوئے تھے،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں 80 فیصد بات نواز شریف کی پرسوں کے ضمانت کیس پرہوئی ،نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی شامل تھے

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں‌ سياسي حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، جیل مینویل میں‌ ملاقات کا دن جمعرات کا ہے تاہم آج خصوصی طور پر نواز شریف سے ملاقات کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومي اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شريف سے جيل ميں خصوصي ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے سياسی سرگرميوں اور اس حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کيا، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات اور آئندہ ماہ جمعيت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق لاک ڈاون سے بھي آگاہ کيا،

    شہباز شريف نے مسلم ليگ ن کی سينٹرل ايگزيکٹو کميٹي کے تيس ستمبر کو اسلام آباد ميں ہونے والے اجلاس کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا اور حکومتي رويہ اور اس کے خلاف نئي حکمت عملي بھي طے کي گئي ۔ نواز شريف نے اس حوالے سے شہباز شريف کو خصوصي ہدايت دی ہیں،

  • کشمیر کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،عبداللہ گل

    کشمیر کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،عبداللہ گل

    تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک جوانا ن پاکستان کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر نسیم الحق زاہدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی اب صرف زبانی کلامی مذمت سے نہیں ہندوستان کی مرمت سے ہو گی، حکومت ،کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے کہ وہ کشمیر کے حصول کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے ۔ہم جنگ کے خواہشمند نہیں مگر ہم کسی صورت کمزور بھی نہیں ،

    عبداللہ گل نے مزید کہا کہ بھارت سالوں سے ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزروری سمجھ بار بار ہم پر جنگ مسلط کررہا ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے براہ راست بھارت ،امریکہ اور اسرائیل ملوث ہے ۔کشمیر میں مظلوم کشمیر یوں پر استعمال ہونے والا اسلحہ اسرائیلی اور امریکہ کا ہے ۔بھارت نے مظلوم کشمیریوں کو بھوک سے مارنے کا منصوبہ بناکر مسلسل کرفیو لگا رکھا ہے ۔اس وقت کشمیری مسلسل پاکستان کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں۔کشمیرپاکاکستان کی شہہ رگ ہے جو کہ دشمن کے نرغے میں ہے ۔اس نازک میں ہمیں ہر صورت میں کشمیر کی آزادی کے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔

    قبل ازیں انہوں نے نسیم الحق زاہدی کو ہدایات دیں کہ تحریک جوانان پاکستان کے میڈیا ونگ کو فعال کیا جائے اور اضلاع کی سطح پر میڈیا کے کوآرڈینیٹر مقرر کیے جائیں.

  • میڈیا ورکرز کا استحصال بند کیا جائے، صحافی برادری سراپا احتجاج

    میڈیا ورکرز کا استحصال بند کیا جائے، صحافی برادری سراپا احتجاج

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے صحافتی ورکرز دشمن میڈیا مشیراور پبلک نیوز چینل کے مالک یوسف بیگ مرزا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قریبی دوست اور صحافتی ورکرز دشمن نیوز ون چینل کا مالک طاہر اے خان صحافتی ورکرز کی پانچ پانچ تنخواہوں کے مقروض نکلے ہیں،
    کئی سالوں سے حکومتوں سے اربوں کا بزنس اشتہارات کی مد میں وصول کرکے لمبے چوڑے اثاثے بنانے والے ان دونوں مالکان نے اپنے صحافتی ورکرز سے دن رات ایک کرکے کام لیکر ان کی پانچ پانچ ماہ کی تنخواہیں دبا لی ہیں جبکہ ان دونوں نے اپنے اپنے اداروں میں ایسے افراد کو بھی رکھا ہوا ہے جو فری آف کاسٹ کرکے باہر اداروں کو بدنام کرکے بلیک میلنگ کے زریعے پیسے کماتے ہیں اور تنخواہیں مانگنے والے ورکرز کی اداروں میں بیٹھ کر مخالفت کرتے ہیں جن ورکرز نے دن رات محنت کرکے فلیڈ میں اداروں کا نام بنایا ہے آج ان کے پاس گھروں کا کرائے دینے کے لئے پیسے نہیں ہے آج ان کے بچے فیس کی وجہ سے سکول نہیں جاسکتے ہیں آج ان کے گھروں کے بیمار والدین ، بیوی بچے اور بہن ، بھائی دوائی لینے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

    آج وہ اپنے گھروں کے بجلی ، پانی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے لئے لوگوں سے قرضے مانگ رہے ہیں آج وہ دکانداروں سے منہ چھپا کر محلے سے گزرتے ہیں اور کوئی ان کو گھر کا راشن ادھار دینے کے لئے تیار نہیں ہے آج وہ دفتر جانے کے لئے پیدل آفس آنے پر مجبور ہیں جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب یہ آپ کے وہ مشیر اور دوست ہیں جو آپ کے لئے صحافتی دنیا میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے صحافتی کمیونٹی آپ کو بدعائیں دینے اور آپکو نااہل کہنے پر مجبور ہے یہ وہ لوگ ہیں جہنوں نے دوسرے صحافتی اداروں کے مالکان کو ورغلا کر تنخواہیں روکنے اور ورکرز فارغ کرنے اور تنخواہوں کی کٹوتی کے لئے تیار کیا ہیں یہ وہ دونوں ورکرز دشمن ہیں جہنوں صحافتی ورکرز پر چند دنوں میں شب خون مارا ہیں

    اگر یہ دونوں مالکان نے اپنے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ہم اسلام آباد وزیر اعظم ہاوس اور ان دونوں مالکان کے گھروں کے باہر مظاہرے بھی مظاہرے بھی کریں گے کشکول بھی لٹکائیں گے اور ان تمام حالات اور ماحول کے ذمہ دار یہ دونوں صحافتی اداروں کے مالکان ہونگے

  • ٹریفک وارڈن کا سینئر کرائم رپورٹر پر تشدد، لاہور پریس کلب کی مذمت

    ٹریفک وارڈن کا سینئر کرائم رپورٹر پر تشدد، لاہور پریس کلب کی مذمت

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور آپ ٹی وی کے کرائم رپورٹر مرزا رمضان بیگ اور کیمرہ مین عاصم شہزاد پر دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر کرائم رپورٹر مرزا رمضان بیگ اپنے کیمرہ عاصم شہزاد کے ہمراہ گاڑیاں اٹھانے والے لیفٹروںکا پیکج بنار ہے تھے کہ ٹریفک وارڈن علی رضا ،کاشف اسسٹنٹ وارڈن نے دن دیہاڑے کیمرہ چھین کر توڑ دیا اور شدید زد کوب کیا اور ان کو تھا نہ اچھرہ لے گئے جہاں ایس ایچ او اور مہر ر نے انکے موبائل چھین کرحبس بیجا میں کافی دیر تک رکھا جیسے ہم آزادی صحافت پر حملہ سمجھتے ہیں

    میڈیا میں معاشی بحران،لاہور پریس کلب کا بڑا فیصلہ، رزق فاونڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

    بعدازں صحافی تنظیموں کے احتجاج پر ٹریفک وارڈن کومعطل کردیا گیا ۔ پریس کلب کی گور ننگ باڈی نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ عاصم شہزاد کی جا نب سے تھانہ اچھرہ میں دی جانے والی درخو است پر فی الفور قانونی مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتارکیا جا ئے بصورت دیگر ٹریفک پولیس کےخلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

    صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

  • ٹرمپ کی ثالثی کشمیرکو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے، قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

    ٹرمپ کی ثالثی کشمیرکو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے، قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران جن کو ثالث سمجھ رہے ہیں ، وہ کشمیر کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ان کا فیصلہ یہ ہوگا کہ جس حصے پر بھارت کا قبضہ ہے ، وہ بھارت کا اور جس پر پاکستان کا قبضہ ہے وہ پاکستان کا حصہ ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی قیمت پر ٹرمپ کی ثالثی قبول کریں گے نہ کشمیر کو ٹکڑوں میں بٹنے دیں گے ۔ کشمیر پاکستان کی نظریاتی ، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے ۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔ قوم چاہتی ہے کہ افواج پاکستان اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے آزادی ٔ کشمیر کے لیے آگے بڑھیں ۔ پوری قوم ان کی پشت پر ہوگی ۔تباہ حال معیشت کی وجہ سے معاشی تباہی اور بربادی کی یہی رفتار رہی تو لوگ فاقوں مرنے لگیں گے ۔

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمران بے بسی سے امریکہ و برطانیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ حکومت اس خوش فہمی کا شکار ہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے امریکہ ہماری مدد کرے گا ،حالانکہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ تسلیم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ۔

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں موجو د جماعتیں اپنے لیڈروں کی رہائی کے لیے تو احتجاج کرتی ہیں مگر کشمیرکی آزادی کے لیے باہر نکلنے کو تیار نہیں ۔ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے اور کشمیر کا مقدمہ پاکستانی قوم کو لڑناہے ۔ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ۔ ہم کشمیر کو پاکستان کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں اگر حکومت نے کشمیر کی آزادی پر کوئی سودے بازی کرنے کی کوشش کی تو انہیں اسلام آباد میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت اقوام متحدہ سےمقبوضہ کشمیرمیں امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کرے،کشمیری پاکستان کی بقا، سالمیت اور تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شملہ معاہدے کا خاتمہ کرے، ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور آپ تماشا دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ مت بھولیں امت جاگ رہی ہے، اگر یہ لڑائی سرینگر میں نہ لڑی گئی تو پھر یہ لڑائی مظفر آباد اور اسلام آباد میں لڑنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیری مجاہدین کونمائندگی دی جائے جو حکمت عملی تیار کریں ۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مودی اپنے ملک کیلئے کام کرتاہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ اسلام آباد میں ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہیں لیکن اب فیس بک کا جہاد نہیں چلے گا ، ہمیں عملی طور پر آگے بڑھنا پڑے گا ، حکومت بارڈر اور ایل او سی پر لگائی ہوئی باڑ ختم کرے ۔حکومت کی کارکردگی جیسی ہونی چاہئے ، ویسی نہیں ہے

  • او آئی سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس،پاکستان کی فلسطین کی ہر طرح کی حمایت کا اعلان

    سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا،شفقت محمود نے او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی ،اجلاس اسرائیلی وزیراعظم کے مغربی کنارے پر قبضے سے متعلق بیان پر بلایا گیا،وفاقی وزیر شفقت محمود نے فلسطین کو پاکستان کی جانب سے ہر طرح کی حمایت کی یقین دہانی کروائی.

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا غیر ذمہ دارانہ بیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاون ،ذرائع ابلاغ بند اور ادویات کی قلت ہے،بین الاقوامی میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دعووَں کی نفی کر رہا ہے ،شفقت محمود نے اسلامی تعاون تنظیم کا مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا،شفقت محمود کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور دیگر رکن ممالک کے وزرا سے ملاقات بھی ہوئی..

  • بستی ملوک باؤلے خونخوار  کتوں کا شہری اور بکریوں پر حملہ عوام  میں خوف و حراس پھیل گیا

    بستی ملوک باؤلے خونخوار کتوں کا شہری اور بکریوں پر حملہ عوام میں خوف و حراس پھیل گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) باولے کتوں کا شہری اوربکریوں پر حملہ چھے بکریاں ہلاک دو زخمی تفصیلات کے مطابق اڈاہ پیر روڑہ کے رہائشی محمد حسین نامی شخص پر دو دن قبل ہلکے کتوں نے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جو نشتر میں زیر علاج یے گزشتہ رات ایک بار پھر بستی ملوک کے نواحی علاقہ موضع رانا واہن کے غریب کاشتکار راو وکیل کی بکریاں بھانے میں موجود تھیں کے آوارہ ہلکے کتوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں راجن پور نسل کی چھے بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں جن کی مالیت دو لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جبکہ دو بکریاں شدید زخمی ہوگئیں کاشکار راو وکیل کے مطابق رانا واہن میں متعدد آوارہ کتے موجود ہیں بارہا مرتبہ انتظامیہ کی توجہ اس جانب دلائی مگر انتظامیہ غفلت کی کی نیند میں سو رہی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن قبل سجاد نامی شخص کو بھی آوارہ کتوں نے شدید زخمی کردیا جو نشترہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے سجاد پر بھی حملہ اسی اسی طرز میں گردن پر کیا گیا تھا مگر انتظامیہ نے تواجہ نہ دی لائیوسٹاک زرائع کیمطابق برائلر مرغیوں کے کنٹرول شیڈز میں ہلاک ہونے والی مرغیوں کو شیڈ مالکان تلف کرنے کی بجائے باہر پھینک دیتے ہیں جسے کھانے کے بعد آوارہ کتے ہلکے ہوجاتے ہیں اور معاشرے میں تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنایا جائے، وزیراعظم

    نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنایا جائے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے اس سے وابستہ کلیمز کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے

    اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے اس سے وابستہ کلیمز کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، نیا شہر اپنے پرکشش محل وقوع کی بدولت علاقے میں سیاحت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔ وہ پیر کو یہاں نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد سلیم اور دیگر سینئر حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم کو نیو بالاکوٹ سٹی کے منصوبہ اور اس حوالے سے درپیش قانونی، انتظامی اور مالیاتی مسائل کے حل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نئے شہر کو سیاحتی مرکز اور قیمتی پتھروں کی کان کنی کی مقامی صنعت کے لئے جدید کاروباری شہر میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم نے تعطل کے شکار اس منصوبے کی بحالی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے شہر کی لوکیشن مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے اس طرح یہ شہر قومی جی ڈی پی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ملک کے سیاحت کے شعبہ میں موجود بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحتی مراکز کو ترقی دینے سے نہ صرف ملک کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے لوگوں کے لئے روزگار کے بھی مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں نئے شہر کی ترقی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کو اپنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے اس سے وابستہ کلیمز کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔

  • خواتین کرکٹ چیمپئن شپ لیگ میچز، 6 خواتین امپائرز امپائرنگ کا فریضہ انجام دیں گی

    خواتین کرکٹ چیمپئن شپ لیگ میچز، 6 خواتین امپائرز امپائرنگ کا فریضہ انجام دیں گی

    6 خواتین امپائرز قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کے لیگ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ایونٹ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں جاری رہے گا۔ چیمپئن شپ میں شریک پی سی بی چیلنجرز کی قیادت بسمعہ معروف، پی سی بی بلاسٹرز کی قیادت رامین شمیم اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی قیادت ندا ڈار کریں گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ منگل کے روز پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیموں کے درمیان لاہور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میچ میں خاتون امپائر عافیہ امین، راشد ریاض کے ہمراہ میچ سپروائز کریں گی جبکہ حمیرا فرح، شکیلہ رفیق، نازیہ نذیر، صباحت رشید اور رفعت مصطفیٰ بھی ٹورنامنٹ کے لیگ میچز سپروائز کریں گی، قومی ٹرائنگولر خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 42 کرکٹرز شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرکٹرز کوآئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے قومی اے خواتین کرکٹ ٹیم میں جگہ دی جائےگی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو دسمبر میں انگلینڈ اور آئندہ سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے،

    پاکستان کرکٹ بورڈ ملک بھر میں خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیر اہے۔ ٹورنامنٹ میں ساڑھے 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ تاریخ میں پہلی بارایونٹ میں شریک ہر کرکٹر کومیچ فیس دی جارہی ہے۔ پلیئنگ الیون میں شامل ویمن کرکٹر کو 10 ہزار روپے جبکہ نان پلیئنگ الیون میں شامل ویمن کرکٹر کو 5 ہزار روپے بطورمیچ فیس دئیے جائیں گے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں کوکابورا کے گیند کا استعمال کیا جائے گا،

    اسکواڈز کا اعلان کچھ اس طرح کیا گیا ہے،

    بلاسٹرز:
    رامین شمیم (کپتان)، عالیہ ریاض، الماس اکرم، اریب شمیم، عائشہ ظفر، حفصہ خالد، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل،نورین یعقوب، سدرہ امین، طوبہٰ حسن اور وحیدہ اختر

    چیلنجرز:
    بسمعہ معروف (کپتان)، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، حفصہ امجد، حرینہ سجاد، ارم جاوید، جویریہ رؤف، خدیجہ چشتی، ماہم منظور، نتالیہ پرویز، صبا ءنذیر، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز

    ڈائنامائٹس:

    ندا ڈار(کپتان) ، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ناز، ناہیدہ خان، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، ثناء میر، سوہا فاطمہ اور ثوبانہ طارق