Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی ایم کی فنڈنگ پر کونسے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ؟

    پی ٹی ایم کی فنڈنگ پر کونسے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ؟

    14 ستمبر2019 کی رات ر شمالی وزیرستان کی تحصیل سپن وام میں افواج پاکستان کے ایک پٹرولنگ دستے پر مغربی سرحد سے آنے والے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور دھرتی کے چار سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا ، یہ واقع بظاہر افغان انٹیلی جینس ایجنسی این ڈی ایس اور را کی سرحد پار سے کی جانے والی کاروائی لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس کی کی کڑیاں اندرون پاکستان موجود غداروں سے بھی جا ملتی ہیں، اور ان اندرون ملک پائے جانے والے خطرات کا نام پی ٹی ایم ہے ،

    کچھ عرصہ پہلے پاکستانی عوام اس نظریے سے بے خبر اور شش و پنج میں مبتلا نظر آتے تھے کہ پاکستان کی قومی سالمیت میں پاکستان کے اندر سے بھی کوئی بڑا خطرہ ہو سکتا ہے لیکن آج پاکستان اور خاص طور پر پشتون عوام یہ جان چکے ہیں کہ پاکستان دشمنی کے بیج پی ٹی ایم اور اس جیسی دوسری جماعتیں بو رہی ہیں ، جن کا ایجنڈا ہی یہی ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرکے پاکستان کو اندرونی انتشار میں مبتلا کر دیا جائے اور پاکستان بغیر کسی دشمن سے لڑے فنا ہو جائے، لیکن پاکستان کا نوجوان طبقہ اور پاکستان کے سائبر سپائڈرز اس بات سے کلی طور پر وقف ہیں کہ دشمن کیا چالیں چل رہا ہے،
    اس کی عکاسی ہمیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیکھنے کو مل سکتی ہے کہ کس طرح پاکستان کے نوجوان دشمن کے عزائم کو خاکستر کر رہے ہیں
    محمد قاسم صدیقی لکھتے ہیں کہ کہ پی ٹی یم را کہ ایجنڈا پر کام کر رہی ہے


    آر کے خٹک لکھتے ہیں کہ کہ پی ٹی ایم کو افواج پاکستان نے مکمل طور پر کھول کر عوام کے سامنےرکھ دیا ہے ، اور اب عوام کو چاہیے کہ وہ ان غداروں کو اپنی صفوں سے پہچانیں اور ان کا صفایا کریں
    https://twitter.com/PrinceKhyber2/status/1173593529010008066
    علی حسن نے ایک گرافک شیر کی اور کہا کہ پی ٹی ایم قبائلی عوام کی تعمیرو ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،
    https://twitter.com/alihassanirb/status/1173586904413036545
    ہنس مسرور بادوی کہتے ہیں کہ میجر جنرل آصف غفور نے کئی بار پریس کانفرنسیں کی اور ٹھوس شواہد کے سساتھ پی ٹی ایم کی انٹرنیشنل فنڈنگ کو عوام کے سامنے رکھا ،
    https://twitter.com/hansbadvi/status/1173553119416000512

  • کیا ٹرمپ ، روحانی ملاقات ہو گی؟ …. ایرانی وزارت خارجہ نے بتا دیا

    کیا ٹرمپ ، روحانی ملاقات ہو گی؟ …. ایرانی وزارت خارجہ نے بتا دیا

    ایرانی صدر حسن روحانی کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    امریکی صدر نے اپنے ہم منصب ایرانی صدر سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس کی تصدیق نہیں کر سکتا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کر دیا تھا۔

  • بورے والا : متعدد بار میں ملوث گروہ کے 2 افراد گرفتار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ارشد عرف مانو گینگ کے 2ممبران اور بشیر گینگ کے 4ممبران گرفتار,5موٹر سائیکل, لیپ ٹاپ, الیکٹرونکس, مسروقہ نقدی 50ہزار ودیگر سامان اور پسٹل برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے حالیہ کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بالخصوص چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ دانیوال پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    تشکیل دی ہوئی ٹیم نے شب و روز محنت اورجدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے متعدد وارداتوں میں ملوث ارشد عرف مانو گینگ کے 2ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3عدد موٹر سائیکل، 3 عدد لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد کیا جبکہ بشیر گینگ کے 4ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2عدد موٹر سائیکل,1عدد پسٹل 30 بور اورنقدی 50 ہزار روپے برآمد کی .

    ملزمان کی گرفتاری پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی اور وہاڑی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کہ گرفتاری سے سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوگی

  • مودی نے صرف کشمیر ہی نہیں‌ پورے بھارت میں ٹائم بم نصب کر دیے ہیں، سردار مسعود خان

    مودی نے صرف کشمیر ہی نہیں‌ پورے بھارت میں ٹائم بم نصب کر دیے ہیں، سردار مسعود خان

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کا عزم ہے کہ وہ آزادی لے کر رہیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پتا ہے، جنگ کا آغاز ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر پر حملہ ریاست پاکستان پر حملہ ہے، کشمیری فولاد سے بنی قوم ہے، کشمیری بغیر کسی ہتھیار کے لڑرہے ہیں، مودی نے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت میں ٹائم بم نصب کر دیے ہیں، آزاد کشمیر آزاد ہے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ ہے،

    سردار مسعود خان نے کہا کہ تصور جہاد کے تمام اصول انسانیت کے حقوق پر مبنی ہیں،

  • پانی کی قلت اور ہم : علی چاند

    پانی کی قلت اور ہم : علی چاند

    انسانی زندگی کا انتہاٸی لازمی جزو پانی جس کے بغیر کوٸی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا ۔ انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسان کھانا بنانے سے لے کر اپنے نہانے ، کپڑے دھونے ، برتن دھونے ، گھر کی صفاٸی ، اپنی ذات کی جسمانی صفاٸی کے لیے بھی پانی کا طلب گار ہے ۔ پانی کی اس اہمیت کے باوجود انسان اس قدرتی نعمت کی بے قدری کر کے اپنے لیے مختلف مساٸل پیدا کر رہا ہے ۔ پاکستان میں قدرتی آبی وساٸل کثیر تعداد میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پانی کے ذخاٸر میں دن بدن کمی آرہی ہے ۔ اگر پانی کی قلت میں اس طرح اضافہ ہوتا رہا تو خدشہ ہے کہ ایک دن انسان کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہوگا اور اس قلت کی وجہ سے انسانوں اور دیگر جانداروں کا وجود خطرے میں پڑ جاٸے گا ۔پانی کی مسلسل کمی کی کچھ وجوہات درج ذیل ہیں ۔

    پانی کا غیر ضروری استعمال بڑھ رہا ہے ۔ جن علاقوں میں پانی کی صورتحال ٹھیک ہے وہاں لوگوں کی بڑی تعداد پانی کا بے دریغ استعمال کرتی ہے ۔ پانی کا نل کھلا چھوڑ دینا ، آٸے دن کپڑوں اور گھروں کا دھونا اور اس معاملے میں پانی کا ضیاع عام سی بات ہے ۔

    آبادی میں اضافہ کی وجہ سے بھی پانی کی ضرورت میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ آبادی تو مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن پانی کے ذیادہ استعمال کی وجہ سے پانی مسلسل کم ہوتا جارہا ہے ۔

    پاکستان میں ڈیمز اور پانی کے دیگر ذخاٸر کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے اور نہ ہی حکومتیں اس طرف توجہ دے رہی ہیں ۔ جب کہ ہمارے دو ہمساٸیہ ممالک بھارت اور چین پانی کے ذخاٸر کے لیے آٸے دن ڈیمز تعمیر کر رہے ہیں ۔ تاکہ انہیں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ جب کہ پاکستان میں جو بھی پارٹی برسر اقتدار آتی ہے وہ عوامی مساٸل کی بجاٸے اپنے اقتدار کو قاٸم رکھنے کی طرف توجہ دیتی ہے ۔

    پانی کے مساٸل کے حل کے لیے بناٸی گٸی ناقص پالیسیوں اور پھر ان پالیسیوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

    پانی کی ٹوٹی پھوٹی پاٸپ لاٸنیں بھی پانی کے ضیاع کا اہم سبب ہیں

    موسمیاتی تبدیلیاں بھی پانی کی قلت کی وجہ بن رہی ہیں ۔گرمی میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے پانی کا استعمال ذیادہ بڑھ رہا ہے ۔

    پاکستان دنیا میں پانی کے استعمال کی وجہ سے چوتھے نمبر پر ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پاکستان گورنمنٹ سے لے کر عام آدمی تک سب کے سب اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور پانی کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کریں ۔ جو پانی کثیر تعداد میں سیلاب کی صورت ہمارا جانی و مالی نقصان کرتا ہے اسے محفوظ کرنے کے منصوبے بناٸیں جاٸیں ۔ ذیادہ سے ذیادہ درخت لگاٸیں جاٸیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی لاٸی جاسکے ۔ پانی کے ذخاٸر کے لیے ڈیمز بناٸے جاٸیں ۔ پانی کا استعمال اسلامی تعلیمات کے مطابق کیا جاٸے ۔ حکومت کوچاہیے کہ پانی کے ذخاٸر کے حوالے سے اعلی سطحی پالیسیاں بناٸے اور ان پالیسیوں پر عمل در آمد کرواٸے ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر پالیسیاں بناٸے نہ کہ صرف اقتدار کی ہوس پوری کرے ۔ ٹوٹی پھوٹی پاٸپ لاٸنوں کی مرمت کی جاٸے تاکہ پانی ضاٸع ہونے سے بچ سکے ۔ فیکٹریوں کا گندہ پانی دریاٶں اور ندی نالوں میں داخل ہونے سے روکا جاٸے تاکہ جو پانی دستیاب ہے وہ تو قابل استعمال ہی رہے ۔

    ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم لوگوں نے شاید کبھی اپنے وطن کو اپنا گھر ہی نہیں سمجھا ۔ جو قوم اپنی موٹر ساٸیکل سے پیٹرول ختم ہونے کے بعد موٹر ساٸیکل کو بیچ سڑک لٹا کر چلانے کے قابل بنا لیتی ہے ، جو قوم اپنے پرانے کپڑے ضاٸع کرنے کی بجاٸے انہیں سلیپنگ ڈریس بنا لیتی ہے وہ قوم اپنے پیارے وطن کے قدرتی وساٸل کا اس طرح بے دریغ استعمال کرتی ہے جیسے لوٹ سیل لگی ہوٸی ہو ، یا پھر ہم کسی دشمن ملک پر حملہ آور ہیں کہ اسے تہس نہس کر کے رکھ دیں ۔ جیسی عوام ویسے حکمران ۔ پھر ایسی عوام پر حکمران بھی ایسے مسلط کر دٸیے جاتے ہیں جیسے عذاب الہی کا نزول ہوں ۔ پھر یہی حکمران کبھی ڈیمز کے نام پر بھاری بجٹ مختص کر کے ہڑپ جاتے ہیں تو کبھی قوم سے ڈیمز کے نام پر چندہ اکٹھا کر کے ساری دنیا کے سامنے کشکول پھیلا کر پھر وہی پیسہ صرف اشتہارات پر لگا کر ختم کر دیتے ہیں ۔ اللہ پاک ہمیں عقل سلیم عطا فرماٸے تاکہ ہم اپنے وطن کو اپنا گھر سمجھ کر اس کا خیال رکھیں ، اس کے وساٸل کو تحفظ دیں اور ہم ایسے حکمران منتخب کر سکیں جو وطن پاکستان کے ساتھ مخلص ہوں ۔ آمین

  • 29 سال قبل بھارتی فضائیہ  کے چار اہلکاروں‌ کا قتل، یاسین ملک کو ایک اور جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوششیں

    29 سال قبل بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں‌ کا قتل، یاسین ملک کو ایک اور جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوششیں

    بھارتی ایجنسیوں نے 29 سال قبل قتل ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کے الزام میں‌ جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین اور معروف کشمیری لیڈر محمد یٰسین ملک کو پھنسانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آر ٹی ٹی وی نے آج اس سلسلہ میں ایک تازہ رپورٹ نشر کی ہے جبکہ تین دن قبل جموں کشمیر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت (ٹاڈا) نے جے کے ایل ایف لیڈر یاسین ملک کے خلاف 29 سال قبل بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی دوبارہ سماعت شروع کردی ہے، رواں سال مارچ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی،

    بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ یٰسین ملک پر بھارتی فضایہ کے چار اہلکاروں کے قتل اور اس وقت کے انڈیا کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا کے الزامات ہیں، اسی طرح ایک رپورٹ میں 1989 میں کشمیری پنڈتوں کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، ہندوستانی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ 29 سال بعد پیش کیا جا رہا ہے،اس کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکیل پوتر سنگھ بھاردواج نے صحافیوں کو بتایا کہ جے کے ایل ایف لیڈر کے خلاف مقدمہ اب اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر جب ان سے جب پوچھا گیا کہ اس مقدمے کی سماعت میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی تو انھوں نے کہا کہ ملزم اتنے عرصے تک کیس کو ملتوی کرانے کی حکمت عملی اپناتا رہا،اسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل تھی۔

  • حکمران جماعت کے وزیر جمہوری دور میں بادشاہت کی مثالیں ہیں

    حکمران جماعت کے وزیر جمہوری دور میں بادشاہت کی مثالیں ہیں

    زیر نظر تصویر یقیناً مغلیہ دور کی نہیں جس میں کنیزیں بادشاہ سلامت کے استقبال کے لئے کھڑی ہوں۔ یہ ہمارے آج کے معاشرے کی تصویر ہے، جس میں ہماری طالبات جناب ایم این اے فرخ حبیب صاحب کا استقبال فرما رہی ہیں۔ اور یہ وہ نمائندہ ہیں جو طلبہ تنظیم کو ہیڈ کرتے رہے۔
    وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سمن آباد میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،میاں فرخ حبیب نے پرچم کشائی کی اور طالبات سے پر جوش خطاب کیا

  • سری لنکا کے خلاف سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

    سری لنکا کے خلاف سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا، ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری اور فہیم اشرف شامل ہیں،فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور امام الحق کو بھی تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں

    تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے، مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے، قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی ، سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی

  • الجزائر میں صدارتی انتخابات کب ہوں گے…. اعلان ہو گیا

    الجزائر میں صدارتی انتخابات کب ہوں گے…. اعلان ہو گیا

    الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے۔

    قوم سے خطاب میں عبدالقادر نے کہا کہ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کا انعقاد 12 دسمبر کو کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    الجزائری صدر کے بقول یہ وقت ملکی مفادات کو فوقیت دینے کا ہے اور امید ہے کہ نئے انتخابات کے پر امن انعقاد میں ملک کا ہر فرد اپنا فرض ادا کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 50 رکنی انتخابی کمیشن کا تعین کیا گیاجس کا صدر سابق وزیر قانون محمد شرافی کو بنایا گیا۔ انتخابی کمیشن نے گزشتہ روز صدر بن صالح سے ملاقات کی تھی۔

  • مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ کو دھرنے میں شرکت پر کیسے قائل کیا؟ شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ کو دھرنے میں شرکت پر کیسے قائل کیا؟ شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ‌ میں دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نےاسلام آباددھرنےکی تفصیلات بتاکرمسلم لیگ ن کوحمایت پر قائل کیا، مولانا فضل الرحمان نےچارٹرآف ڈیمانڈ و دیگرسوالات کےجوابات دے کرنون لیگی رہنماؤں کو مطمئن کیا، مولانا فضل الرحمن کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 80ہزارسے1 لاکھ افرادخصوصی یونیفارم میں صرف سیکیورٹی پر ہونگے، فضل الرحمان نےاسلام آباددھرنےکی تفصیلات بتاکر ن لیگ کوحمایت پرقائل کیا، دھرنے اور غسل خانوں کی صفائی کے لیے جامع انتظامات ہوں گے،

    ملاقات کے دوران لیگی رہنماؤں نے استفسار کیا کہ 15لاکھ افرادتوبہت زیادہ ہیں تو مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آپ بےشک15لاکھ افرادانگلیوں پرایک ایک کرکےگن لینا، انہوں نے لیگی رہنماؤں‌کو یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ دھرنےمیں واپسی کا کوئی آپشن نہیں،