Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل، یہ سیاسی نہیں‌ ملکی بقا کا مسئلہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل، یہ سیاسی نہیں‌ ملکی بقا کا مسئلہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ بقا کا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دمیں آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے مؤقف پرڈٹ کرکھڑےہیں، کشمیرکےبغیرپاکستان نامکمل ہے، قومی معاملات پر دعوت ناموں کی ضرورت نہیں ہوتی،

    انہوں نے کہاکہ قومی بیانیہ بتانےکیلئےعلمامشائخ کانفرنس میں یکجاہوئےہیں، بحیثیت قوم پاکستانیوں نےکشمیر کوآزادکراناہے، بحیثیت قوم پاکستانیوں نےمختلف چیلنجزکاسامنا کرناہے، مجھےفخرہےقوم کوعمران خان کی شکل میں ایک لیڈرملاہے، بھارتی جارحیت کاسب سےزیادہ شکار میراسیالکوٹ کاحلقہ ہے،

  • یمن کےحوثیوں نے سعودی عرب میں دیگر آئل کمپنیوں کو بھی حملو ں کی دھمکی دے دی

    یمن کےحوثیوں نے سعودی عرب میں دیگر آئل کمپنیوں کو بھی حملو ں کی دھمکی دے دی

    سعودی عرب میں کی آئیل کمپنی پر حملو کے بعد یمن کے حوثی باغیوں نے خبر دار کیا ہے کہ ایسےحملوں کے لیے پھر سے تیار رہا جائے.

    حوثیوں نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں واقع ارامکو میں موجود کمپنیوں اور غیر ملکیوں کو خبر دار کر رہے ہیں کہ وہ دوبارہ حملوں کےلیے تیار رہیں۔حوثیوں نے آرمکو کے بعد دیگر کمپنیوں پر حملوں کی دھمکی بھی دے دی

    امریکی ABCنیوز نے دعوی کیا ہے کہ اس بیان کے بعد واضح ثبوت ملے ہیں کہ یہ ڈرون ایرانی سر زمین سے استعمال کیے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

  • مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں ہو گا

    مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا
    ای سی سی اجلاس میں ملک میں گندم کے ذخائر کا جائزہ لیا جائے گایوتھ لون اسکیم کےلیےٹیکنیکل گرانٹس ایجنڈے میں شامل ہوں گے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 2نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائےگا

  • ترک فضائیہ نے آپریشن میں 3 شرپسند ہلاک کر دیے

    ترک فضائیہ نے آپریشن میں 3 شرپسند ہلاک کر دیے

    ترک فضائیہ نے خفیہ ایجنسی کے اشتراک سے شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے کر کے 3 شر پسندوں کو ہلاک کر دیا.

    ترک محکمہ دفاع کے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں پی کےکے کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
    واضح رہے کہ پی کے کے ترکی کی علیحدگی پسند تنظیم ہے جو ترکی سے آزادی کے لے سرگرم ہے.اور ترکی اس کے خلاف آپریشن پنجہ کے نام سے کاررائیاں جاری کیے ہوئے ہے.

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموںو کشمیرمیں گرفتارافراد کے نام اور مقام پرمبنی فہرست جاری کرے۔

    کشمیر سے ٹیلی فون، انٹرنیٹ بندش فوری ختم کیا جائے ، ہیومن رائٹس واچ نے بڑا مطالبہ کردیا

    ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہزاروں کشمیری ایک ماہ سے زائد عرصے سے قیدہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں گرفتارکشمیریوں کو رہاکرے۔

    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق جموں کشمیرمیں تقریباً400 منتخب نمائندے اورسیاسی رہنما قید ہیں۔ جن میں سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ جموں کشمیرمیں سیاسی کارکنان،وکلااورصحافیوں سمیت تقریباً4ہزارافرادقید ہیں۔

    ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پرجموں کشمیرمیں قید افراد پرتشدد کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔ جموں کشمیر میں قید افراد کوخاندانوں اوروکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

    دریں اثناءڈائریکٹر ساوتھ ایشیا ہیومن رائٹس واچ میناکشی گنگولی نے بھی بھارت سے گرفتار افراد کو فوری اورغیرمشروط پر رہاکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میناکشی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آوازدباکرانسانی حقوق کامذاق اڑارہاہے۔

  • پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بلنڈر سامنے آگیا بارھویں جماعت کی ایجوکیشن کی کتاب میں پرانا نصاب پڑھایا جانے لگا۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بلنڈر سامنے آگیا بارھویں جماعت کی ایجوکیشن کی کتاب میں پرانا نصاب پڑھایا جانے لگا۔

    شہباز اکمل جندران

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا بلنڈر سامنے آگیا بارھویں جماعت کی ایجوکیشن کی کتاب میں پرانا نصاب پڑھایا جانے لگا۔پنجاب سے ڈی سی او اور ای ڈی او ایجوکیشن کا عہدہ ختم ہوئے کئی سال بیت چکے ہیں۔لیکن پی سی ٹی بی کی ٹیکسٹ بک میں طلبا آج بھی ڈپٹی کمشنر کی بجائے ڈی سی او اور سی ای ایجوکیشن کی بجائے ای ڈی او ایجوکیشن کے متعلق پڑھ رہے ہیں۔

     

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں الٹی گنگا بہنے لگی۔بورڈ کی طرف سے شائع ہونے والی بارھویں جماعت کی علم التعلیم کی ٹیکسٹ بک میں صفحہ 92پرطالبعلم آج بھی برسوں پہلے ختم ہو جانے والے عہدے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز کے متعلق نہ صرف پڑھ رہے ہیں۔بلکہ جب امتحان میں ان سے سوال کیا جا تا ہے کہ وہ صوبے میں ضلعی سطح پر تعلیمی انتظامیہ کا ڈھانچہ بیان کریں تو وہ ضلع میں انتظامی سطح پر تعلیمی سربراہ کے طورپر2001میں ڈیوو لوشن پلان کے تحت قائم کئے جانے والے نظام میں شامل ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر کا نام لیتے ہیں۔حالانکہ ڈ پٹی کمشنرز اور سی ای او گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی سطح پرڈی سی اوز اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر وں کی جگہ لے چکے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہر مضمون کے حوالے سے سبجیکٹ سپیشلسٹ موجود ہیں۔جو ہرسال اپنے متعلقہ سبجیکٹ کے حوالے سے نصاب میں شامل کتاب کو جدیدخطوط پر استوار کیا جاسکے۔اور ضروری ترامیم کی جاسکیں۔واضح رہے پی سی ٹی بی کے ان سبجیکٹ سپیشلسٹس کا ماہانہ پیکج دو سے تین لاکھ روپے ہے لیکن ان کی کارکردگی سوالیہ نشان کی زد میں ہے۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی اس انتظامی کمزوری کے باعث طلبا کو نہ صرف نقصان ہورہا ہے بلکہ وہ ضلعی سطح پر صوبے میں رائج تعلیمی نظام کو سمجھنے اور بیان کرنے سے قاصر ہیں۔
    اس سلسلے میں پی سی ٹی بی کا موقف ہے کہ 2020-21کے کتاب علم التعلیم میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کو ڈپٹی کمشنر سے اور ای ڈی او ایجوکیشن کو سی ای او ایجوکیشن سے ری پلیس کردیا جائیگا۔

  • امریکی پابندیاں جوتے کی نوک پر، ایران نے چوتھا جوہری مرحلہ بھی شروع کر دیا

    امریکی پابندیاں جوتے کی نوک پر، ایران نے چوتھا جوہری مرحلہ بھی شروع کر دیا

    ایران نے ایٹمی پروگرام جاری رکھتےہوئے امریکی پابندیوں کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا ، چوتھا جوہری مرحلہ بھی شروع کردیا.

    فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں‌ کہ انہوں نے نیا دور شروع کر دیا ہے، جس کے باعث ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پاسداری کی بتدریج خلاف ورزی ہو رہی ہے.ایران تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد چوتھے مرحلے کی شروعات کرنے جا رہا ہے
    اس سے پہلے ایرانی وزیر اعظًم نے ایران ایک اور خفیہ جوہری اڈے کا انکشاف کیا تھا. اس کے بعد اس نے دنیا سے مطالبہ کیا تھا وہ ایران پر اور پابندیاں لگائے .تا کہ ایران کو اس عمل سے روکا جائے.

  • شجاع آباد  تھانہ سٹی پولیس نے بروقت  کاروائی کرتے ہوے  30 سالہ حوا کی بیٹی کو بازیاب کرا لیا

    شجاع آباد تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوے 30 سالہ حوا کی بیٹی کو بازیاب کرا لیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی پولیس کی دبنگ کاروائی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رسیوں میں جکڑی ہوئی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ہے زمین کا تنازع حل کرنے کے بہانے سوتن اور اس کا داماد قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ زمین اپنے نام کرنے کے لیے دباؤ اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے 30 سالہ شبانہ اشرف بودلہ کی دوسری بیوی ہے ۔اور ذرائع کے مطابق اشرف بودلہ ڈیڑھ سال قبل فوت ہوگیا تھا اشرف بودلہ کی پہلی بیوی کا تعلق اس کے اپنے ہی خاندان سے ہے اور وہ اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر ہے شبانہ کے بیان کے مطابق اسکی سوتن کا داماد اویس یہے کہے کر گھر سے لے گیا کے آج تمہاری زمین کا تنازعہ حل کر دیتے ہیں اور وہاں لے جا کر ملزم اویس اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ زمین پہلی بیوی کے نام کرو بات نہ ماننے پر رسیو ں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔بیٹی کو گھر میں نا پا کر شبانہ کے والد شبیر احمد شبانہ کو ڈھونڈنے اس کے سسرال گئے جہاں ان کو دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا گیا شبانہ کے والد نے 15 پر کال کر کے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ۔اور طبی معائنے کیلئے شبانہ کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔شبانہ کی درخواست پر ایس ایچ او ملک اسماعیل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • امریکہ سعودی عرب پر حملوں میں ملوث ملک کے خلاف ثبوت سامنے لے آیا

    امریکہ سعودی عرب پر حملوں میں ملوث ملک کے خلاف ثبوت سامنے لے آیا

    امریکہ سعودی عرب پر حملوں میں ملوث ملک کے خلاف ثبوت سامنے لے آیا

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کےذخائرپرحملےکامعاملہ امریکاایران کےمبینہ طورپرملوث ہونےکےثبوت سامنےلےآیا امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ سعودی عرب پر ایران نے حملہ کیا ہے شواہد میں سیٹلائٹ تصاویراورخفیہ معلومات شامل ہیں.ان ثبوتون کے مطابق حملوں کی سمت،حد دیکھنے کے بعد انکےپیچھے حوثی باغیوں کا ہاتھ ہونے پرشکوک پیدا ہوگئے.
    بقیق اورخریض میں حملوں میں ڈرون،میزائلوں کا استعمال کیا گیا،سب اپنے نشانے پر نہیں لگے،سعودی عرب میں آئل تنصیبات کے مقامات پر 19 اہداف کو نشانہ بنایا گیا.یہ حملے مغرب اور شمال مغرب سے کیے گئے÷

    اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اہم بات کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بعقیق شہر میں تیل تنصیات پر حملے کے لیےعراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ یہ حملہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے بعقیق کی تنصیب پر حملہ کیا۔ عراق کے ڈرون اڈوں اور بعقیق تنصیبات کے درمیان صرف 800 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔
    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوں‌بارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے.

    امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

  • برطانیہ، چیئرمین کشمیر کمیٹی سے وائس چیئرمین کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی ملاقات

    برطانیہ، چیئرمین کشمیر کمیٹی سے وائس چیئرمین کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی ملاقات

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے برطانوی دارالعلوم میں وائس چیئرمین کشمیر پارلیمنٹری گروپ نے ملاقات کی۔ فخرامام نے گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ادارہ انٹرنیشنل اینڈ کلچرل افیئرز کے ڈی جی رانا اطہرجاوید بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

    افضل خان نے پاکستانی کمیونٹی کی کشمیریوں کی حمایت میں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ افضل خان نے کہا کہ لندن میں مختلف کمیونیٹیزنے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرے اس بات کامظہرہیں کہ لوگ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔