Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ، زلفی بخاری کی اوورسیز فاوَنڈیشن اورسکھ برداری کی تنظیموں سے ملاقاتیں

    امریکہ، زلفی بخاری کی اوورسیز فاوَنڈیشن اورسکھ برداری کی تنظیموں سے ملاقاتیں

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکہ میں اوورسیز فاوَنڈیشن اورسکھ برداری کی تنظیموں سے ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل پرتحریری سفارشات پیش کی گئیں۔

    جنرل اسمبلی کے باہر بھارت کے خلاف احتجاج، زلفی بخاری کل روانہ ہوں گے امریکہ

    سکھ تنظیموں نے زلفی بخاری کو بتایا کہ مودی کی امریکہ آمد پر احتجاجی پروگرام تیار کرلیاگیا ہے۔ ا س موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کردیاہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ زلفی بخاری بھارتی فورسزکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے چار روزہ دورہ پر نیو یارک میں ہیں۔

  • امریکی صدر اور ایرانی صدر کیا ملاقات کریں گے ، دلچسپ خبر

    امریکی صدر اور ایرانی صدر کیا ملاقات کریں گے ، دلچسپ خبر

    ایرانی صدر اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات کے بارے کچھی ہاں کبھی ناں کی صورت حال ہے
    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ اور ایرانی صدر کے درمیان اقوام متحدہ کے اجلاس ملاقات ہو گی یا نہیں . ایسے امکانات کی وجہ سے دنیا ایک مخمصے میں مبتلا ہے..اس سلسلے میں‌ امریکا کیطرف سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا رہا ہے جب جہ ایران اس امکان سے انکاری ہے .اور وہ اسے افواہ قرا ر دیتا ہے.
    فوکس نیوز سنڈے‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی مشیر کیلین کونوے نے کہاہے کہ اس اہم موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے امکان سے تو انکار نہیں لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں حاصل ہونے والا ہے.

  • جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سرگرم رہنما غلام نبی گنڈانہ وفات پا گئے

    جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سرگرم رہنما غلام نبی گنڈانہ وفات پا گئے

    مقبوضہ کشمیر میں ، جموں خطے سے جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما ، ماسٹر غلام نبی گنڈانہ ، بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں وفات پا گئے۔

    جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 89 سالہ گنڈانہ گذشتہ کچھ عرصے سے بیمارتھے۔ وہ گذشتہ روز لدھیانہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی میت کو کشتواڑ کی جامع مسجد محلہ میں واقع اپنے گھر پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی عائد کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے جموں میں گنڈانہ کی جائیداد پر قبضہ کر لیا تھا ۔

    گنڈانہ جماعت اسلامی کے ایک سرگرم رکن تھے اور متعدد عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ 1990 میں حریت کانفرنس میں شامل ہوئے ۔تحریک آزادی میں حصہ لینے کی وجہ سے حکام نے ان کے خلاف کشتواڑ پولیس اسٹیشن میں آٹھ ایف آئی آر درج کی تھیں۔ ان کا ایک بیٹا توصیف الحق آزادی کے حامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں آج کشتواڑ جیل میں بند ہے۔

    ماسٹر غلام نبی گنڈانہ کی نماز جنازہ آج کشتواڑ کے چوہان گراونڈ میں ادا کی جانی تھی جہاں بڑے اجتماع کی توقع کی جارہی تھی۔ تاہم ، قابض حکام نے لوگوں کو اس کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لئے کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مزید سخت کردیاہے۔

    ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کے بقول صرف ان کے لواحقین کو گنڈانہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر میں ، جموں ضلع کے فوجی کیمپ میں ایک ہندوستانی نیم فوجی افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے افسر کی شناخت اے ایس آئی ایس کے داس کے نام سے ہوئی ۔ ایس کے داس جموںکے چنی رام آرمی کیمپ میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

    ایس کے داس کا تعلق ہندوستان کی ریاست بنگال سے تھا اور سی آر پی ایف کی 174 بٹالین سے وابستہ تھے ۔

  • برطانیہ نے بھی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مزمت کر دی

    برطانیہ نے بھی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مزمت کر دی

    برطانیہ نے بھی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہفتے کے روز ہونے والے حملے کو خطرناک اور شرم ناک فعل ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے بیان دیتے ہوئےکہا ہے کہ یہ حملہ "بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی” ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کی تصویر واضح نہیں ہے . اور امید ہے کہ یہ اب چھپےنہیں رہ سکتے.برطانیہ ان حملوں کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ پوری قوت اور شدت کے ساتھ کھڑا ہے
    جو بھی ذمہ دار ہے اس پرایک واضح اور جاندار جواب ہونا چاہیے ، اور ایسا شرمناک فعل ادا کرنے والے کو سخت سزا مل سکے. ایسے حملے نہ ہوں مستقبل میں اس پرسخت اقدام کیے جائیں.
    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔

    اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارمکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک ہوٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا تھا. اب سعودی عرب اپنا ایک تہائی تیل ایکسپورٹ کر رہا ہے.

  • کولمبیا، طیارہ گرنے سے سات افراد ہلاک

    کولمبیا، طیارہ گرنے سے سات افراد ہلاک

    کولمبیا کے جنوب مشرق پوپایان شہر میں اتوار کو ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکا ر ہو گیا۔ حادثہ میں سات افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

    وینزویلا کی کولمبیا کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع

    مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے خبردی ہے کہ پائپر پی اے-31-350 نے پوپایان سے لوپیز کے لئے پرواز بھری تھی۔ اس دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے مذکورہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

    پوپایان کے میئر سیسر گومیزکے بقول سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

  • آڈیٹر جنرل کی رپورٹ.پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں وفاقی وزارتوں میں 15 ہزار 673 ارب کی بے ضابطگیاں

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ.پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں وفاقی وزارتوں میں 15 ہزار 673 ارب کی بے ضابطگیاں

    شہباز اکمل جندران
    باغی انویسٹی گیشن سیل

    پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں وفاقی وزارتوں میں 15 ہزار 673 ارب کی بے ضابطگیاں،کیسے کیسے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا؟آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

    گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ کو بھجو ا دی ہے جس میں 51 کیسز میں 14 ہزار 562 ارب کی کمزور مالی انتظامات کی نشاندہی کی گئی۔رپورٹ میں 292 ارب 97 کروڑ مالیت کے کیسوں میں قوانین کی خلاف ورزی اور بے ضابطگیوں جب کہ 26 ہزار 331 کیسوں میں اکاؤنٹنگ کی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ رپورٹ میں ایک لاکھ 85 ہزار 885 روپے مالیتکے کیسوں میں وصولیوں، زیادہ ادائیگیوں اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق آڈٹ کی نشاندہی پر 4 ارب

    90کروڑکی وصولیاں کی گئیں جب کہ 4 کیسز میں ایک ارب کے استعمال کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں دیگر 11 کیسز میں 86 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی چوری، فراڈ اور بدعنوانیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔237 کیسوں میں 29کروڑ 1 لاکھ کی خلاف ضابطہ ادائیگیوں کی نشاندہی بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

  • بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد نے خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد پر وائی ایس آر کانگریس کی حکومت نے بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔ جس کے بعد پرساد نے خود کشی کی کوشش کی۔
    بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

    شیوپرساد کو انتہائی تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت واقع ہو گئی۔

  • پاکستان میں تیل مصنوعات میں اضافے کی کہاں تک تیاریاں کی جارہیں….جانیے تفصیل میں‌

    پاکستان میں تیل مصنوعات میں اضافے کی کہاں تک تیاریاں کی جارہیں….جانیے تفصیل میں‌

    سعودی عرب میں حملو ں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان پر اثرات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    اس بین الاقوامی اضافے کے بعد پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے اور تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، 11 فیصد اضافے سے 71.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے،

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے اس کے لئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں.

  • لودہراں : محکمہ صحت کی گاڑی کا خطرناک حادثہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) المناک حادثہ محکمہ صحت کو سوگوار کر گیا محکمہ صحت کے بنیادی مرکز صحت آدم واہن کے فیلڈ سٹاف کی گاڑی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر لودہراں کے قریب ایکسیڈنٹ گاڑی میں فیلڈ سٹاف چوہدری محمد حسین سی ڈی سی سپروائزر دو ویکسینیٹرز عدیل اکرم اور عدنان یونس کے علاوہ سینٹری انسپکٹر حافظ گل محمد اور مرحوم کا بیٹا ذیشان ہمراہ تھے۔ ڈینگی سروے کی خاطر اپنے فرائص کی انجام دہی کو سر انجام دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر آ رہے تھے کہ ڈائیوو بس نے پیچھے سے اچانک ٹکر ماری اور اس المناک حادثہ میں چوہدری محمد حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے عدنان یونس و گل محمد کو کمر اور کچھ پیٹ میں تکلیف کیوجہ سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ گل محمد اور ذیشان کو بھی معمولی چوٹیں آئیں ہیں