Baaghi TV

Author: +9251

  • بوکوحرام کے حملے میں کیمرون کے پانچ فوجی مارے گئے

    بوکوحرام کے حملے میں کیمرون کے پانچ فوجی مارے گئے

    کیمرون کے شمالی علاقے سوئرم میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے حملے میں چھ فوجی مارے گئے جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

    کیمرون، بوکوحرام کے دہشت گردوں نے تجارتی بس اغوا کر لی
    فوج کے بیان کے مطابق بوکو حرام کے دہشت گردوں نے سوئرم کے علاقے میں ایک مکان کو آگ لگا دی اور اسی علاقے میں ایک فوجی کمانڈ چوکی پربھی حملہ کیا۔

    یاد رہے دس جون کو اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران کیمرون کے 17فوجی مارے گئے تھے

  • بورے والا : اوباش نوجوان کی بچی سے زیادتی کی کوشش

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اوباش نوجوان کی زبردستی چار سالہ کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کی طرف سے ملزم کے خلاف فوری کاروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 259۔ای بی زاہد آباد کی جامع مسجد کے امام جاوید اقبال نے ایس ایچ او تھانہ صدر بورےوالا کو درخواست میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز میں اپنے گھر میں موجود تھا ۔کہ میری چار سالہ بیٹی مسماة ( ش) کی چیخ وپکار کی آوازیں آنے لگیں۔لڑکی کے شور واویلا کرنے پر اہل محلہ اور دیگر گواہان آگئے ۔ جنہوں نے دیکھا کہ ملزم عظیم اپنی بیٹھک میں چار سالہ معصوم کمسن بچی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔جس کو پکڑنے کی کوشش کی۔ مگر ملزم گواہان کو آ تا دیکھ کر فرار ہو گیا۔

    موقع پر پولیس تھانہ صدر ون فائیو کی کال پر بھی پہنچ گئی اور متاثرہ لڑکی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے اعلی پولیس حکام سے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • وہاڑی : پولیس لائنز میں جنرل پریڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور بھی موجود تھے. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ڈی پی او وہاڑی نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے اچھی پریڈ پر تمام پریڈ کو شاباش دی. ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس کو حاکم نہیں خادم بن کر شہریوں کے پیش آنا چاہیے.

    ضلع وہاڑی میں کرپشن, ملزمان پر تشدد کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا. جدید سائنٹیفک انٹیروگیشن ٹیکنیکس کو اپناتے ہوئے تفتیش کی جائے. اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر روزانہ کم از کم ایک ایسا نیک کام لازمی کریں جس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بھی بحال ہو.

    سروس اورینٹیڈ پولیسنگ کو اپناتے ہوئے شہریوں کی مدد اور میرٹ پرزیادہ سے زیادہ ریلیف کو یقینی بنائیں. آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی. جبکہ جنرل پریڈ کے شرکاء کو ایلیٹ کے کوالیفائیڈ انسٹرکٹرز نے وپین ہینڈلنگ اور ریڈ سے متعلق لیکچرز دئیے اور پریکٹس بھی کروائی.

  • وہاڑی : زمین کے تنازعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر333 ای بی زمین کے تنازعہ پر اصغر علی کو زخمی کرنے کا معاملہ.ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا نوٹس مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.09.19کو چج نمبر 333ای بی کے رہائشی اصغر علی کا شریف وغیرہ سے زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی جس پر شریف وغیرہ نے سر پرکسی کے وار کر کے اصغر علی کوزخمی کر دیا. اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی. زخمی کی برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ملتان منتقل کر دیا گیا. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو ان کی ہدایات پر پولیس تھانہ ساہوکا خود مدعی کے گھر گئی اور درخواست برائے کاروائی لے کر مقدمہ نمبر 373بجرم324/148/149ت پ درج رجسٹر کیا. ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں. ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے. مظوم کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے.

  • بھارت، کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک

    بھارت، کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دریائے گوداوری میں کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے۔ 5لاشوں کو نکال لیا گیا جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔
    مقبوضہ کشمیر، پہلگام میں ریفٹنگ کشتی الٹنے سے 2 جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے
    بھارتی میڈیا نے وزیر داخلہ ایم سچتراکے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں سوار 61 افراد میں سے27 سیاحوں کو بچالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کشتی میں 50 سیاح اور عملے کے11ارکان سوار تھے۔ ذرائع نے اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 1964 میں دریائے گوداوری کے اسی علاقہ میں ایک ایسے ہی واقعہ میں 60افراد مارے گئے تھے جبکہ 2009ءمیں بھی ایسے سانحہ میں 8افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

  • وہاڑی : کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 259 ای بی میں 4سالہ بچی سے زیادتی کو کوشش کا معاملہ.ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا نوٹس مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 14.09.2019 بوقت شام چک نمبر 259 ای بی کے رہائشی عظیم عرف بگا نے اپنے ہمسائیہ کی 4سالہ بیٹی شفاء سے زیادتی کی کوشش کی. ریسکیو15کی کال پر پولیس تھانہ صدر بوریوالا موقع پر پہنچی. بچی کا میڈیکل کروایا کروایا گیا. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر مقدمہ نمبر 577 بجرم 376/511ت پ رجسٹر کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا. ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں

  • سلانوالی سے تعلق رکھنے والا نوجوان 11 سال سے بے گناہ بھارتی جیل میں قید ہے

    سلانوالی سے تعلق رکھنے والا نوجوان 11 سال سے بے گناہ بھارتی جیل میں قید ہے

    سرگودہا،سلانوالی (نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی کا نوجوان راجہ محمد عرفان انڈیا کی جیل میں 11 سال سے بے گناہ قید ہے لواحقین کے مطابق اس کی رہائی کی کوشش جاری ہےاور انڈیا کی سپریم کورٹ میں اس کا کیس چل رہا ہے ۔ جبکہ اس کے لواحقین اور اہل سلانوالی کا حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم پاکستان سے یہ خصوصی مطالبہ ہے کہ اس کی رہائی کیلیے معاونت کریں اور انٹرنیشنل فورمز پر راجہ عرفان کی رہائی کا مطالبہ کریں اور حکومتی سطح پر بھارت میں چلنے والے کیس کا جائزہ لیں تاکہ قانونی ماہرین کی امداد اور رائے لی جا سکے راجہ عرفان کے لواحقین اتنی استطاعت نہ رکھتے ہیں کہ وہ کیس کی پیروی کر سکیں تاہم اہل سلانوالی اور مخیر خضرات ذاتی طور پر ان کی امداد کر رہے ہیں اور وہ اس کیس کی پیروی جاری رکھے ہوئے ہیں

  • سمال ڈیم انتظامیہ راولپنڈی کے عوام کو زہر پلانے لگی، انکشاف انگیز رپورٹ

    سمال ڈیم انتظامیہ راولپنڈی کے عوام کو زہر پلانے لگی، انکشاف انگیز رپورٹ

    سمال ڈیم انتظامیہ راولپنڈی کے عوام کو زہر پلانے لگی

    باغی ٹی وی رپورٹ :سمال ڈیم کی نااہلی راولپنڈی کی عوام ہسپتال کی ویسٹج ملا پانی پینے پر مجبور ہو گئے.57 سال سے راول ڈیم کی صفائی نہیں کی گئی .راول ڈیم میں ہسپتالوں کی ویسٹج کثیرتعداد موجود ہے
    راول ڈیم کا پانی خون کے نمونے کی بوتلوں , زائدالمیعادادویات, سرنجوں اور ڈرپ کی بوتلوں سے زہر آلودہ ہو گیا.
    راول ڈیم میں ڈپلومیٹک انکلیو کی سیورج لائن ٹوٹنے کی وجہ سے سیورج کا پانی بھی ڈیم میں شامل ہو رہا ہے .راول ڈیم میں بری امام اور ملحقہ آبادی کی سیورج کا پانی بھی شامل ہو رہا ہے،راول ڈیم میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر.راول ڈیم میں سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والے مردہ جانوروں کا انکاشاف بھی ہوا ہے.گندگی کے باعث پانی میں تعفن ہے
    واسا اور دیگر پانی کے ٹیسٹ کرنے والے اداروں کی سب اچھا کی رپورٹ ہے..سمال ڈیم صرف سپل وے کی سیکیورٹی انجام دینے میں مصروف ہیں


    ڈیم کا 90 فیصد علاقہ سیکیورٹی سے محروم ہے.سپل وے کے اردگرد لگائی گئی لوہے کے جنگلے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار. ہیں سیکیورٹی ایجنسیز کی طرف سا بارہا انتظامیہ کو ڈیم کی حساسیت کا عندیا دیاگیا.انتظامیہ ٹس سے مس نا ہوئی

    پورے ڈیم کی سیکیورٹی سمال ڈیم کی زمہ داری ہے .راول ڈیم کی سیکیورٹی کی غرض سے بنائی گئی گارڈز کی چیک پوسٹ پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے.راول ڈیم میں سمال ڈیم کا تقریبا350 افراد پر مشتمل عملہ تعینات

    سمال ڈیم کی اعلی افسر کاسٹاف کی کمی کا رونا روت ہیں.ڈیم کی کالونی اور کنارہ پارک میں سمال ڈیم کے زیرانتظام زمین پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے سمال ڈیم کی کالونی میں غیرقانونی تعمیر کیئے گئے مکانات پر سرعام کنڈے لگائے گئے ہیں آئیسکو کو کروڑوں کا چونا لگ چکا ہے.سمال ڈیم انتظامیہ کی مبینہ مجرمانہ خاموشی معمہ بن گئی سمال ڈیم انتظامیہ کے اعلی افسر کی توجہ حالات و واقعات کی طرف دلانے کی کوشش کی گئی شہریوں کا کہناہے کہ.سمال ڈیم کے اعلی افسران کی سب اچھا کی رٹ برقرار.سمال ڈیم راولپنڈی کی عوام کی صحت دے کھیل رہاہے, شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کی صفائی سمال ڈیم کی زمہ داری ہے, سمال ڈیم انتظامیہ کی نااہلی کے باعث راولپنڈی کے لاکھوں شہریوں کی زندگیوں کو خطرات ہیں, شہری


    راولپنڈی کے شہری ہیپیٹائٹس بی, سی اور پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں, چیف جسٹس, وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلی سمال ڈیم کی نااہلی کا نوٹس لیں, نااہل سمال ڈیم انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی جائے, راولپنڈی کو سپلائی کیئے جانے والا پانی بدبودار اور تعفن ذدہ ہے اداروں کی رپورٹس کیسے درست آتی ہیں, زہر آلود پانی پلانے والوں کا تعین کر کے زمہ اداروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے,

  • ملتان ایس ایس پی آپریشنز  نے ملتان میں چر چز کی سیکیورٹی کے  حوالے سے دورہ کیا

    ملتان ایس ایس پی آپریشنز نے ملتان میں چر چز کی سیکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا

    ملتان(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے چرچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔
    انہوں نے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
    ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام ڈیوٹی چیک کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں۔
    انہوں نے ہدایت کی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا اے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • اب کون سی قوت طالبان اور امریکا کے درمیان مصالحت کاری کرانے جا رہی ، اہم خبر آگئی

    اب کون سی قوت طالبان اور امریکا کے درمیان مصالحت کاری کرانے جا رہی ، اہم خبر آگئی

    اب کون سی قوت طالبان اور امریکا کے درمیان مصالحت کاری کرانے جا رہی ، قطر کے بعد اہم طاقت سرگرم ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ کرانے پر قوتیں متحرک ہو چکیں، طالبان اور امریکا کے مابین مصالحت کی قطری کوشش کے بعد اب روس کے خصوصی ایلچی میدان میں کود گئے ہیں ، اس سلسلے میں روسی ایلچی نے طالبان کے ایک وفد سے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور افغانستان کے طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے کینسل کر دیا ہے.جس کے بعد خطے میں امن کی کوششوں کو شدیددھچکا لگا تھا.اس پر اقوام متحدہ نے اپنا رد عمل پیش کرتے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے۔ تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی مزی پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں

    طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ذاتی فیصلہ، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں مگر…..ٹرمپ بول پڑے


    امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغانستان میں طالبان کےخلاف لڑائی میں شدت آگئی ہے۔

    امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ، وزیر اعظم

    ٹرمپ کی جانب سے افغانستان پر مذاکرات معطل ، طالبان نے سو سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا