سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کیمطابق سرگودھا یونیورسٹی نے معیار تعلیم میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر یونیورسٹی کی اکیڈمک پروفائل کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں سرگودھا یونیورسٹی نے جگہ بنالی ہے، اس رینکنگ میں جامعہ سرگودھا سمیت پاکستان کی14جامعات نے جگہ بنائی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں دنیا بھر کے92سے زائد ممالک کی60ہزارجامعات میں سے معیار پر اترنے والی1400جامعات کو شامل کیا گیا اور سرگودھا یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 1276ویں نمبر پر آئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں کسی بھی یونیورسٹی کی شمولیت 13 اہداف پر منحصر ہے جن میں تدریس، تحقیق،علم کی منتقلی اور بین الاقوامی تشخص کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں پاکستان کی 14جامعات نے کوالیفائی کیا جن میں قائد اعظم نے�دنیا کی 500بہترین جامعات میں جبکہ سرگودھا یونیورسٹی سمیت6دیگر جامعات نے1000+کی کیٹگری میں جگہ بنائی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سرگودھا یونیورسٹی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بناتے ہوئے ایشیا کی500بہترین جامعات میں شامل ہوئی تھی۔2002ء میں قائم ہونیوالی سرگودھا نے موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ کے متعارف کردہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اکیڈمک پروفائل میں بہتری لائی اور تعلیمی میدان میں نئے رجحانات متعارف کراتے ہوئے کیو ایس رینکنگ اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء کے طے کردہ اہداف حاصل کرتے ہوئے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
Author: +9251
-

سرگودہا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی
-

بستی ملوک ٹریفک حادثہ ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس نے عوام کے دل جیت لئے
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملوک کے قریبی علاقے اڈا پل دوا پر ٹریفک حادثہ 3 افراد زخمی ریسکیو 1122 بستی ملوک کا بروقت رسپانس
بستی ملوک کے علاقے دوا پل 84 موڑ ٹریفک حادثہ ہوا ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں عثمان ولد اسلم بعمر 15 سال ، اویس ولد اسلم بعمر 5 سال اور اسلم ولد ریاض بعمر 45 سال شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی اور نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا اہل علاقہ کی جانب سے ریسکیو 1122 بستی ملوک کو سہولیات کی فراہمی اور بستی ملوک میں باقاعدہ اسٹیشن بنانے کا مطالبہ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

مرکزی انجمن تاجران سرگودہا نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا نے چیمبر اف کامرس کے سالانہ انتخابات میں فاونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان مرکزی انجمن تاجران فاونڈر گروپ کی بھرپور حمائیت کا اعلان کرتی ھے ناصر سہگل صدر شیخ نعیم کپور کا سپائیسی میرج ھال میں شہر وضلع بھر کے کی مختلف تنظیموں کے صدور وعہدیران کی موجود گی میں حمائیت کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق شھر وضلع سرگودھا کی تاجر برادری نے اپنا پلہ چیمبر اف کامرس کے سالانہ انتخابات میں فاونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا یہ تقریب اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور پروقار تقریب سپائیسی میرج ھال میں منعقد ھو ئی اسکی میں شہر کے مختلف بازوں کے صدور وعہدیران نے بھر پور شرکت کی اور فاونڈر گروپ کے گروپ لیڈر عامرعطاء باجوہ راو فضل الرحمن ناصر سہگل شیخ نعیم کپور حاجی عتیق الرحمن میاں عبدالخالق شھباز خان نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ھوئے کہاھے کہ انشاءاللہ 17اور18زستمبر کو فاونڈر گروپ کے امیدوار ایسوسی ایٹ اور ایزیگٹوں باڈی کے ممبران بھاری اکثریت کامیاب ھونگے کیونکہ حقیقی گروپ صرف اور صرف فاونڈر گروپ ھی ھے جو پوری تاجر برادری کے تعاون سے اپنی کامیابی کے جنھڈے گاڑ تاھے اج فاونڈر گروپ کی بدولت پوری دنیاں میں سرگودھا چیمبر اف کامرس کو عزت کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتاھے الحمداللہ چیمبر اف کامرس کی ایک ایک پائی کاحساب موجود ھے چیمبر کا ھر ممبر ایک ایک پائی چیک کرسگتاھے اج تاجر برادری کی ذات کاروباری معاملات کو مسئلہ درپیش اتاھے تو تاجر برادری کے ساتھ ھمہ وقت چیمبر اف کامرس کھڑی ھوتی ھے اور بھرپور شرکت کرتی ھے انہوں نے کہاکہ فاونڈر گروپ میں کالی بھیڑے نکل چکی ھیں فاونڈر گروپ سے اب مفاد پرست لوگوں کا صفایا ھوچکاھے یہی وجہ ھے کہ ھر مرتبہ فاونڈر گروپ برسر اقتدار میں ھوتا ھے آخر میں دعا کرائی گئی
-

تحصیل ساہیوال سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے
ساہیوال /سرگودہا کا اعزاز،
تحصیل ساہیوال کے شہر سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل چراغ محمد حیدر بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے،
اہل علاقہ کی مبارکبادسپوت ساہیوال (سرگودہا)
وہ منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہوا مگر پیشہ ایسا اختیار کیا جو سخت مشقت اور آرام کو تج دینے کا متقاضی ہے۔سپاہ گری؛وطن اور دین سے محبت ایک لحاظ سے اسے ورثہ میں ملی ۔اس کے دادا کے بڑےبھائی سردار عبدالرحمن خان ایچی سن سے پڑھ کر برٹش آرمی میں بھرتی ہوئے اور جنگ میں فرنٹ مورچوں پر لڑائیاں لڑیں مگر جب ان کے رسالے کو مکہ معظمہ پر حملہ کے احکامات ملے تو انہوں نے انگریزسرکار کے ان احکامات کو ماننے سے انکار کردیا اور بڑے عرصہ تک روپوش رہے۔لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر(تمغہ ہلال امتیاز)کے داداکپتان سردار محمد حیات خان کا تعلیمی پس منظر بھی ایچی سن سے متعلق ہے ۔وہ بھی جنگ عظیم دوم میں فوج میں شامل ہوئےاور ہندوستان سے باہر کے ممالک میں کئی محاذوں میں حصہ لیامگر وہ بھی بعض وجوہات کی بنا پر قبل ازوقت سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے۔کپتان صاحب کے پاس سینکڑوں مربع اراضی تھی۔تحصیل ساہیوال کے کئی افراد پاک فوج میں پہلے سے موجود ہیں تاہم لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر خان پہلا فرد ہے جواس عہدہ پر پہنچا گویا چراغ حیدر بلوچ ساہو کی دھرتی کا اولین جنرل قرار دیا جا سکتا ہے۔ساہیوال کے محلہ سردار مبارک خان میں سردار امیر علی خان کے گھر آنکھ کھولنے والے کمسن چراغ حیدر کا بچپن ساہیوال اور گروٹ کی گلیوں میں گزرا ہے۔صادق پبلک سکول میں اسے داخل کروایا گیا۔دو تین سال بعد یہ ایچی سن کے طالب علم بنے اور ایف ایس سی اسی ادارہ سے امتیاز کے ساتھ مکمل کی۔میرٹ کی بنیاد پر میڈیکل کالج فیصل آباد میں ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا مگر چراغ حیدر نے اپنے شوق کی تکمیل کے لئےپاک فوج کو جوائن کیااور اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔2005 کے قیامت خیز زلزلہ میں متاثرین کی بحالی کے لئے چراغ حیدر خان کی خدمات تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ساہیوال کے اس سپوت کو پاک فوج میں گراں قدر خدمات کی بدولت یومِ پاکستان2019کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ ہلال امتیاز سے نوازا ہے جو قوم کے اس بیٹے کے توسل سے تحصیل ساہیوال کے لئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر تمغہ ہلال امتیاز سابق ایم این اے سردار شفقت حیات بلوچ کے برادر نسبتی اور سردار ضیغم حسن بلوچ سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی کے ہم زلف بھی ہیں۔اہل علاقہ کو قوم اور ساہیوال کے اس سپوت پر ناز ہے۔یہ ان چار میجر جنرلز میں سے ایک ہیں جن کو ترقی دے کر لیفٹینینٹ جنرل بنایا گیا ہے۔۔۔امید واثق ہے کہ قوم کا یہ سپوت ایک دن پاک فوج کی کمانڈ بھی سنبھالے -

سعودیہ کے ذخیرہ شدہ تیل کی فروخت بارے ٹرمپ نے اہم بات کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوںکی وجہ سے سعودی عرب کو جمع شدہ تیل کو استعمال کرنے کی اجازت دے گی ہے.
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب میں حملے کے سبب تیل کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے … بوقت ضرورت محفوظ کیا ہوا تیل استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور متعین کردہ مقدار منڈی میں ترسیلات کو اچھی طرح برقرار رکھنے کے لیے کافی ہو گی”۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ارامکو تیل کی ضائع ہونے والی پیداوار کو جلد بحال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی رپورٹ آئندہ 48 گھنٹوں میں سامنے آئے گی۔
مریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل’ نےاپنی رپورٹ میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ نے اپنے تیل کے ضائع ہونے والے ایک تہائی تیل کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے.
سعودی آئل انڈسٹری کے اہلکار نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ سعودی عرب کی خام برآمدات حسب معمول جاری ہرہیں گی کیونکہ سعودیہ نے اپنے ریزرو اور جمع شدہ ذخائر کو زیر استعمال لا کر سپلائی میں تعطل نہیںآنے دیاہے.واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.
-

روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے آغاز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے اضافہ ہوا ہے. پیر کےدن انٹر بینک میں ڈالر 156.19 سے بڑھ کر 156.40 روپے پرہو گیا اور اس قیمت پر خریدو فروخت جاری ہے.
البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے -

سعودی عرب روس کا بھی اتحادی بننے جا رہا …. مگر کیسے ، جانیے تفصیل میں
سعودی عرب روس کا اتحادی بھی بننے جا رہا …. یہ اتحاد اہم کاروباری اور اقتصادی میدان میں ہو گا.
تفصیلات کے مطابق: سعودی عرب روس سے اقتصادی مراسم بڑھانے کی طرف گامزن، تیل کے میدان میں شراکت داری کے لیے کوشاں
روسی اخبار "اکانومیکا سیفوڈنیا’نے اہم انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کے میدان میں روس کے ساتھ ایک مضبوط اور پائیدار اتحاد کی کوشش کر رہا ہے.۔روسی تجزیہ کار دمتری ایڈمیڈوف نے سعودی عرب کو ایک مشکل شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اکثر اپنے مفاد کی تلاش میں رہتاہے اس وقت وہ روسی تعاون کی تلاش میں ہے۔ اسی لیے روس سے اقتصادی بندھن باندھنے جارہا ہے روس کے اس خطے کے ممالک سے اہم تعلقات استوار ہیں.
روسی تجزیہ کار نے مضمون میں لکھا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے مابین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کرنا ممکن ہے۔ سعودی عرب تسلیم کرتا ہے کہ وہ اپنے طور پر تیل کی منڈی کو دوبارہ فعال نہیں بنا سکتا۔ اسے اس میدان میں تیل پیدا کرنے والے دوسرے ملکوں کی تلاش ہے۔و اضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.
سعودی عرب حملے کی صورت ضائع شدہ کتنےتیل کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا، اہم خبر
اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارامکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا -
کوئٹہ سول ہسپتال کے باہر پڑی عورت کی لاش کے متعلق خبریں حقائق کے برعکس ہے
میڈیکل سپرٹینڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پرسول ہسپتال کوئٹہ کے اندر تھڑے پر خاتون کی 2 دن تک پڑی لاش سے متعلق چلنے والی خبر حقائق کے برعکس ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے کے شعبہ سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے، خاتون نشے کی عادی تھی اوران کے جسم پر خود کو انجکشن لگانے سے گہرے زخم بن گئے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی جس میں لکھا گیا تھا کہ سول ہسپتال کے اندر تھڑے پر 2 دن سے خاتون کی لاش پڑی رہی جس کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ میں میڈیا کے ذریعے اس خبر کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ مذکورہ خاتون کا عمر 44 سال اور نام لبنا قدرت ہے جو سندھ کے شہر سکھر کی رہائشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون تین چار سال سے اپنے خاوند کے گھر کو چھوڑ کر اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی تاہم اسے طلاق نہیں ہوئی تھی۔ وہ نشے کی عادی بن چکی تھی خود کو مختلف انجکشنز لگاتی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی برس پہلے علاج کی غرض سے لاہور کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ 6 مہینے پہلے بھی کراچی کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج ہوا ہے تاہم ڈیڑھ مہینے سے اس کا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا گھر والے انہیں ڈھونڈتے رہے۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کا تمام ریکارڈ چیک کیا گیا مذکورہ خاتون کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اس کا علاج سول ہسپتال میں کوئی علاج نہیں چل رہا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ خود کو انجکشنز لگانے کے باعث ان کے جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم بن گئے تھے جو گینگ رین میں تبدیل ہوگئے تھے اور گینگ رین کے باعث خاتون پیدل 4 قدم بھی چل نہیں سکتی تھی۔ سوچنے کی بات ہے کہ جب وہ خود چل نہیں سکتی تھی تو اسے ضرور کوئی اور لے کر آئے ہیں یہ معلوم نہیں کہ اسے یہاں زندہ لا کھر چھوڑ دیا گیا تھا یا پھر اس کی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گئی تھی۔ خاتون نے چونکہ کوئٹہ میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی تھی شاید وہ یہاں کسی سہیلی کے ساتھ رہائش پذیر ہوئی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں لکھا گیا تھا کہ لاش 2 دن تک تھڑے پر پڑی رہی حالانکہ خاتون کے ساتھ اس کا 12 سالہ کا بچہ بھی موجود تھے اگر ایسا ہوتا تو وہ کم از کم کھانے کے لئے کسی سے کہتا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کے ساتھ موجود بچہ ذہنی طور پر معذور ہے جو کچھ بتانے سے قاصر ہے۔ سیکورٹی ادارے کیس سے متعلق تحقیقات کررہی ہیں وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ اپنے ساتھ لے چکے ہیں چند دنوں میں حقائق سامنے آجائیں گے۔ -

آئندہ سال سسٹم میں کتنے ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، وزیر توانائی کا اہم دعویٰ
آئندہ سال سسٹم میں کتنے ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، وزیر توانائی کا اہم دعویٰ
باغی ٹی وی رپورٹ ،وزیر توانائی عمر ایوب خاں نے کہا ہےکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو تقسیم کار کمپنیاں خسارے میں جا رہی تھیں
آئندہ سال سسٹم میں 26 ہزار میگاواٹ بجلی ترسیل کریں گے،2030تک30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی ، ملک میں 60 فیصد بجلی ڈالرز خرچ کر کے پیدا کی جا رہی ہے .2030تک30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی .
واضح رہے کہ جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے ، ان کے اقدام سے براہ راست ریلیف نظر نہیںآ رہا ، غریب عوام کو مہنگائی ، بیروز گاری کا سامناہے . اب تک اسی قسم کی باتیں اور دعوے ہیں. ایسی تبدیلی جس سے عوام کو حقیقی طور پر ریلیف ملے شہری اس ک منتظر ہیں.سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے،عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کا امکان
-

مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کر دیں،
مصنوعی مہنگائی پرپر کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کر دیں،
تفصیلات کے مطابق : پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہم اقدام کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے کہا کہ شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا.سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت کسی صورت نہیں ہوگا.انہوں نےآرڈر جاری کیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال انداز میں کام کریں۔اپنی ذمہ داریاں نبھاتےہوئے لوگوں کو ریلیف دیں.
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے مزید قدام کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے، مہنگائی کرنے والے افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا.