Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی کے مسائل کا حل آرٹیکل 149 نہیں،اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کی جائے، مصطفیٰ‌کمال

    کراچی کے مسائل کا حل آرٹیکل 149 نہیں،اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کی جائے، مصطفیٰ‌کمال

    کراچی : کراچی کے مسائل کا حل آرٹیکل 149 کا نفاذ نہیں‌، ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ایک پریس کانفرنس مین کیا ، مصطفیٰ‌کمال نے کہا کہ جب تک وفاق سے صوبوں کو ملنے والے این ایف سی ایوارڈ نچلی سطح پر پروونشیل فائنانس کمیشن کی صورت میں منتقل نہیں ہونگے اسوقت تک کراچی سمیت پاکستان کے کسی بھی علاقے کے نا تو مسائل حل ہونگے اور نا ہی کوئی بھلا ہوگا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں مزید ترمیم کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت صوبائی حکومتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ وسائل اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے پابند ہیں. آئین کی شق 149 کے مجوزہ نفاذ سے کراچی کے مسائل کا حل نہیں ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے زمہ دران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کراچی کے مسائل حل ہوتے نظر نہیں آرہے کیونکہ مسئلہ تو آج ہے، کچرا آج نہیں اٹھ رہا، پینے کا پانی آج نہیں ہے، بیماریاں آج پھیل رہی ہیں، انہیں آج حل ہونا ہے لیکن وفاقی حکومت جو راستہ اختیار کر رہی ہے وہ کافی طویل اور جانبدار ہے پہلی بات یہ کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مانے گی نہیں جسکی وجہ سے وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ جانا پڑے گا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے دوسرے شہروں بشمول لاڑکانہ، نوابشاہ سکھر میں کونسی دودھ کی نہریں بہ رہی ہیں، وہ بھی تباہ حال ہیں، وزیر قانون کی مجوزہ تجویز سے پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی لے کر آئیں اور وزیر اعلیٰ سندھ کیساتھ بٹھا دیں م، مسائل حل ہوجائیں گے، اب اگر وزیر اعلیٰ وزیر اعظم کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو سندھ حکومت خود ایکسپوز ہو جائیں گے. وزیراعظم پاکستان عمران جب مودی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں تو وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کیوں نہیں کر سکتے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نےکہا کہ اگر وفاقی حکومت کوشش کیے بغیر آرٹیکل 149 کی بات کرے گی تو مزید وقت ضائع ہوگا اور کراچی والوں کے مسائل میں مزید اضافہ اور پیچیدگیاں پیدا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی اونر شپ لے اور اپنی انا و رنجشیں چھوڑ کر سندھ حکومت کے ساتھ بلا مشروط مسائل کو حل کرنے کا عندیہ دے۔ تب جاکر تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

  • مصباح نے فٹنس جانچنے کیلئے عمراکمل کو طلب کرلیا

    مصباح نے فٹنس جانچنے کیلئے عمراکمل کو طلب کرلیا

    پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر عمر اکمل کو نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فٹنس جانچنے اور قومی ٹیم میں ایک اور موقع دینے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ،
    عمر اکمل کو فٹنس کے بہتر نہ ہونے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب قومی کرکٹ ٹیم سے باہر کیا گیا تھا ، آخری دفعہ عمر اکمل کو پاکستان کپ میں کھیلتے دیکھا گیا تھا، پاکستان کپ میں بلے کیساتھ ان کی پرفارمنس بہترین تھی لیکن ان کی فٹنس انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی نہیں تھی اس لیے انہیں قومی ٹیم کے ورلڈ کپ 2019 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا

  • ڈیوٹی بھی ڈانس بھی ، ٹریفک وارڈن نے حیران کردیا

    ڈیوٹی بھی ڈانس بھی ، ٹریفک وارڈن نے حیران کردیا

    تھائی لینڈ : یہ لاہور نہیں تھائی لینڈ ہے جہاں ایک ٹریفک اہلکار ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ڈانس کرتے بھی دکھائی دیا ، ویسے روایت یہی ہےکہ ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا ہے

    تھائی میڈیا کے مطابق یہ ٹریفک اہلکار روزانہ اپنی ڈیوٹی مکمل فرائض کےساتھ ادا کرتا ہے اور اس دوران وہ کبھی کبھار مسافروں کی تھکن ، پریشانی اور مصروفیت کو خوشیوں میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے، جیسے کہ ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ خوبصورت سرگرمی تھائی لینڈ کے مرکزی شہر بنکاک میں دکھائی گئی یہ دلچسپ پرفارمنس تھائی لینڈ میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک ایونٹ کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کررہا تھا اور اہلکار کی اس ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور اُسکے ٹریفک کنٹرول کرنے کے اس انداز کوبے حد سراہا

  • اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو کشمیر سے کرفیو اٹھائے,فردوس عاشق اعوان کا کشمیر سولیڈرٹی کانفرنس سے خطاب

    اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو کشمیر سے کرفیو اٹھائے,فردوس عاشق اعوان کا کشمیر سولیڈرٹی کانفرنس سے خطاب

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کے زیراہتمام ڈی چوک پہ جلسہ عام ،ہزاروں خواتین و بچوں کی شرکت،بچوں و خواتین کا اظہار یکجہتی کا منفرد انداز،بچوں نے چہرے اور ماتھے پر سرخ و سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں،خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان کے پرچم تھام رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن والی کیپ پہن رکھی تھیں،کشمیری ترانوں پر خواتین و بچوں کا جوش دیدنی تھی جبکہ اسٹیج سے بھارتی مظالم بیان کئے جانے پر ہر آنکھ آشکبار تھی ،خواتین بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار ہکجہتی کیلئے نعرے لگاتی رہیں،جلسہ عام سے مشیر اطلاعات و نشریا ت فردوس عاشق اعوان نے خصوصی خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل حمید گل کی بیٹی اور جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن سربراہی میں ڈی چوک اسلام آباد میں خواتین مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا،جس میں جڑواں شہروں سے ہزراوں خواتین ،بچوں کے علاوہ کالجز و یونیورسٹز سے طالبات نے شرکت کی۔جلسہ عام سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان،چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمیٰ حمید گل ،ایم این اے نورین ابراہیم ،ایم این اے عظمیٰ ریاض،ایم این اے ڈاکٹر مہرتاج،ہما جمیل بابر ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری خواتین مصائب،مشکلات کا سامنا کررہی ہیں،پاکستانی خواتین مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہی ہیں،مظفرآباد جلسہ میں وزیراعظم نے نڈر،بے باک اور مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کو للکارا،خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑینگے ،مسلمان کبھی موت سے نہیں ڈرتا انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو مودی کو کرفیو اٹھانے کا چیلنج کرتے ہیںوزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر 27 ستمبر کو عالمی فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں گے،تنازعہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بندکرانے میں کردار ادا کرے، پوری امید ہے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے اپنے خطاب میں شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مجاہد کی بیٹی ہوں اور ہم خواتین بھی اپنی کشمیری بہنوں کی مدد کیلئے جہاد کشمیر کیلئے تیار ہیں۔کشمیر کی اپنی بہنوں کو پیغام دیتی ہیں کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ،راولپنڈی اسلام آباد کی خواتین بہنوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری اپیل پر کشمیری بہنوں بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔

  • مسئلہ فلسطین کاحل خطے کے امن کے لیے ناگزیر: قطر

    مسئلہ فلسطین کاحل خطے کے امن کے لیے ناگزیر: قطر

    قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین عرب ممالک کے لیے ‘ام المسائل’ کا درجہ رکھتا ہے۔
    فلسطینیوں کے گھر گرائے جانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، قطر

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
    قطری وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ قطر عرب ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

    قطری وزیرخارجہ عبدالرحمان آل ثانی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی بھی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ 17 ستمبر کو ہونےوالے انتخابات کے بعد وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔

    نیتن یاھو کے اس بیان پرعرب ممالک ، عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

  • قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم اے ايف سي چمپين شپ کواليفائنگ راونڈ ميں شرکت کے ليے 30 رکني دستہ سعودی عرب پہنچ گيا ۔
    جدہ پر ٹيم کا پرتپاک استقبال کيا گيا۔ ، 30 رکنی وفد کو خوش آمدید کہنے کے لئے سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کا وفد موجود تھا ۔ ٹیم کے رکن محب اللہ کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ ساری ٹیم سعودی عرب پہنچنے پر بہت خوش ہے اور ہم اچھی کارکردگی دکھانے کي صلاحيت رکھتي ہے ۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 18 ستمبر کو عمان کے خلاف دوسرا 20 ستمبر کو شام کے خلاف اور تیسرا اور آخری میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا۔ برازیلین کوچ جوز روبرٹو پورٹیلا کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھی فزیکل کنڈیشن میں ہے، جارحانہ حکمت عملی اختیار کریں گے،

  • امریکی پابندیاں مسترد، تحریک آزادی فلسطین جاری رہے گی: اسلامی جہاد

    امریکی پابندیاں مسترد، تحریک آزادی فلسطین جاری رہے گی: اسلامی جہاد

    اسلامی جہاد نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے اسلامی جہاد اور حماس پر پابندیاں صہیونی قوتوں اور قابض اسرائیل کوخوش کرنے کی کوشش ہے۔ اسلامی جہاد ان امریکی پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔ ان پاپندیوں کی کوئی وقعت نہیں۔
    اسرائیل کا ڈرون طیارہ فلسطین میں تباہ ہو گیا

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور صہیونی پابندیوں سے اسلامی جہاد تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد اور مزاحمت ترک نہیں کرے گی۔ امریکا کی طرف سے جماعت پر پابندیاں اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل امریکا نے اسلامی جہاد اور حماس سمیت کئی عالمی تنظیموں پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔

  • پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں ‌ایک قدم اور آگے ، پیسے مک گئے

    پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں ‌ایک قدم اور آگے ، پیسے مک گئے

    لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیم کے میدان میں ایک قدم اور آگے منزل طئے کرلی ہے، اطلاعات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن مالی بحران کا شکار، پانچویں جماعت کا امتحان ختم کرنے پر غور، پیک آئندہ سال صرف آٹھویں جماعت کا امتحان منعقد کرائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پیک ہر سال پانچویں اور آٹھویں دونوں جماعتوں کا امتحان منعقد کراتا تھا، پیک حکام کے مطابق پیف پارٹنر اور پبلک سکولوں کی امتحان کیلئے رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، سکول انفارمیشن سسٹم پر پہلے سے رجسٹرڈ طلبا کا امتحان لیا جائے گا

    پرائیوٹ سکولوں کےطلبا کی رجسٹریشن کیجائے گی یہ کہنا تھا پیک کا ،واضح رہے کہ پیک کے تحت ہر سال 25 لاکھ طلبا امتحان دیتے ہیں۔ پیک حکام کا کہنا ہے کہ پرائمری اور مڈل کا امتحان منعقد کرانے کے حوالے سے 20 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

  • فیاض الحسن چوہان کو کلین چٹ ؟ طاقتورکاحق!غریب طالبعلم فقط نقل کےجرم میں برباد ،مستقل تاریک، کیایہ ہےتبدیلی،عوام پوچھتے ہیں

    فیاض الحسن چوہان کو کلین چٹ ؟ طاقتورکاحق!غریب طالبعلم فقط نقل کےجرم میں برباد ،مستقل تاریک، کیایہ ہےتبدیلی،عوام پوچھتے ہیں

    لاہور:اور پھر وہی ہونے کا امکان ، مقولہ مشہور ہے کہ ” جس کی لاٹھی اس کی بھینس ” تو پھر راولپنڈی بورڈ کے عملے کو کون اس بات پر مجبور کررہا ہے کہ وہ یہ اظہار کریں کہ فیاض الحسن چوہان بیٹے کے نمبروں میں اضافے کے سکینڈل میں ملوث نہیں ہیں، اطلاعات اور توقعات یہی ہیں کہ فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے پریکٹیکل میں نمبر کے ردو بدل کے معاملے پر فیاض الحسن چوہان کو کلین چٹ ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے راولپنڈی و فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے سابق چیئرمین و گورنمنٹ کالج چکوال کے پرنسپل غلام احمد جھگڑ انکوئری کررہے ہیں جن کو اسپیشل اس انکوائری کے لیے بلوایا گیا ہے.۔اطلاعات کے مطابق انکوائری کمیٹی نے ہیڈ ایگزامنر اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامنر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق پریکٹیکل پر ہیڈ ایگزامنر اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامنر دونوں کے دستخط موجود ہیں، جبکہ حتمی رپوٹ دو روز تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع راولپنڈی بورڈ کے مطابق رپورٹ چیئرمین بورڈ کو پیش کی جائے گی، یاد رہے کہ عوامی رائے اور توقع یہی تھی کہ فیاض الحسن چوہان کو کلین چٹ مل جائے گی کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی اور عمران خان کو اس حوالے سے بہت زیادہ ہزیمت اٹھانے کا نہ صرف یقین تھا بلکہ امید بھی یہی تھی