Baaghi TV

Author: +9251

  • چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے قرعہ جسٹس جمال خان مندوخیل کے نام نکل آیا

    چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے قرعہ جسٹس جمال خان مندوخیل کے نام نکل آیا

    کوئٹہ :چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے قرعہ جسٹس جمال خان مندوخیل کے نام نکل آیا ، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس جمال خان مندوخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ (بی ایچ سی) کا نیا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی بلوچستان ہائی کورٹ میں بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 5 اکتوبر سے ہوگا۔واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر کی مدت پوری ہوجائے گی۔چیف جسٹس طاہرہ صفدر پاکستان میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں جنہوں نے گزشتہ برس حلف اٹھایا تھا۔

    بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کی تعیناتی کے ساتھ ہی ان کی بائیوگرافی بھی اس وقت بڑی تیزی سے زیر نظر ہے ، تفصیلات کےمطابق نئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ 12 نومبر 1961 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور ان کے بیٹے صنعت کار ہیں۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنی ابتدائی تعلیم فیڈرل گورنمنٹ ہائی اسکول کوئٹہ کینٹونمنٹ سے حاصل کی اور بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس اور شعبہ اقتصادیات سے ماسٹرزکیے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے قانون کی ڈگری 1987 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے حاصل کی اور 1988 میں بطور وکیل اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔بعدازاں وہ 31 مئی 1990 کو ہائی کورٹ اور12 مئی 2001 کو سپریم کورٹ کے وکیل مقرر ہوئے۔اس کے علاوہ نئے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائف ٹائم ممبر بھی بنے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل 4 مرتبہ جون 2011، مارچ 2013، جون 2013 اور دسمبر 2013 میں قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔ دوسری طرف جسٹس جمال خان مندوخیل کے بارے میں غیر جانبدار حلقوں کا کہنا ہے کہ بہت قابل اور ایماندار جج ہیں اور وہ بلوچستان میں نظام عدل کی بہتری کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کریں‌گے

  • کانگو، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 50ہلاک

    کانگو، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 50ہلاک

    کانگو کے جنوب مشرقی صوبے میں ایک ٹرین کے پٹری سے اتر جانے سے کم از کم 50 مسافر ہلاک جبکہ 23زخمی ہوگئے۔
    کانگو میں شہید پاک فوج کے جوان کے لئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ
    یہ حادثہ صوبہ تنگانیکا کے مایا بیریڈی قصبے میں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔ حادثے کے مقام پر ریسکیو کارکنوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

    ٹرین کی پٹری سے اترنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم یہ ٹرینوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات اکثر پیش آتے ہیں۔

  • ثنا میر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کی حقدار ٹھہر گئیں

    ثنا میر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کی حقدار ٹھہر گئیں

    لاہور : کرکٹ کے میدان کامیابیاں سمیٹنے پر ایشیا سوسائٹی نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو کرکٹ کے کھیل کے لیے شاندار خدمات پر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایشیا سوسائٹی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کے لیے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق غیر معمولی صحلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی فہرست میں دیگر پانچ خواتین کے ساتھ ثنا میر کا نام بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ ہر سال ایشیا سوسائٹیمختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے اور اس مرتبہ پہلی بار ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔پاکستان کی ثنا میر کو اس اعزاز کا ملنا بھی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے

  • کابل کاربم دھماکہ میں چار افغان فوجی ہلاک

    کابل کاربم دھماکہ میں چار افغان فوجی ہلاک

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو ہوئے ایک کار بم دھماکہ میں چار افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ افغان فوج کے خصوصی دستہ کے کیمپ کے باہر ہوا جس میں تین دیگر زخمی ہوگئے۔
    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار بم دھماکہ، 10 جاں بحق
    پولیس افسران کے مطابق چہار آسیاب ضلع میں افغان نیشنل آرمی اسپیشل آپریشن کور کے گیٹ کے سامنے ایک خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس میں چار افغان فوجیوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ ترجمان کے مطابق حملہ میں 200سے زائد کمانڈوز ہلاک ہو گئے۔

  • رتیش گنپتی تہوار کے بعد اپنی ہندو برادری پر برس پڑے

    رتیش گنپتی تہوار کے بعد اپنی ہندو برادری پر برس پڑے

    رتیش دیشمکھ نے گنیش تہوار پر ہندو مذہب کے بپا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ایک اچھی الوداع ہے جس کا ہمارے سب سے پیارا بپا مستحق ہے؟

    رتیش نے کہا کہ آئیے اپنے خدا اور اپنے سیارے کی بے حرمتی کرنا بند کریں – آئیے ایک پائیدار ماحول دوست گنیش فیسٹیول کی طرف کام کریں۔

    واضح رہے گنیش چتروتی جسے ونایکا چتروتی بھی کہا جاتا ہے ایک ہندو تہوار ہے جو اپنی ماں دیوی پارتی گوری کے ساتھ ‘کیلاش پروات’ سے گنیشے کے زمین پر آمد منا رہا ہے۔ اس کی پیدائش کے جشن کو ‘ماگھی گنیش چاتورتھی’ یا محض ‘گنیش جینتی’ کہا جاتا ہے جو گریگوریئن کیلنڈر کے جنوری کے مہینے میں آتا ہے۔

    یہ تہوار مقبول طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ ‘گنیش چتروتی’ گریگوریئن کیلنڈر کے اگست یا ستمبر کے مہینوں میں آتا ہے۔ اس تہوار کو گھروں میں یا گستاخانہ طور پر وسیع پیمانے پر (عارضی مراحل) گنیشے مٹی کے بتوں کی تنصیب کے ساتھ نشان لگایا گیا ہے۔

  • سعودی ملٹری ایڈوائزر کی آرمی چیف سے ملاقات،  باہمی دفاعی تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو

    سعودی ملٹری ایڈوائزر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دفاعی تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران باہمی دفاعی تعلقات میں اضافے، تربیتی پروگرام کےتبادلے سے متعلق امور بھی زیربحث آئے، سعودی ملٹری ایڈوائزر طلال عبداللہ العتیبی نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاک فوج کےکردارکوسراہا، آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیرنواف بن سعید المالکی بھی شریک تھے، ملاقات میں تربیتی ایکسچینج پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اسی طرح دوطرفہ دفاعی اشتراک مزیدبڑھانے کےاقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بری افواج کی استعداد کارمیں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،

  • قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

    قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

    اسلام آباد :پاکستانی یونیورسٹیز بھی دنیا میں اپنا مقام آپ پیدا کرنے لگیں، دنیا بھر کی یونیورسٹیز کی رینکنگ کرنے والی برطانوی فرم نے اس سال پھر نئ فہرست شائع بھی کی ہیں‌اور جاری بھی کی ہیں ، تفصیلات کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر جگہ بنانے والی واحد پاکستانی یونیورسٹی بن گئی۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی میگزین ’ٹائمز ہائیر ایجوکیشن‘ (ٹی ایچ ای) نے دنیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں 92 ممالک کی 1400 جامعات کا جائزہ لیا گیا، اس فہرست میں 14 پاکستانی جامعات بھی شامل ہیں۔

    برطانوی میگزین ’ٹائمز ہائیر ایجوکیشن‘ (ٹی ایچ ای) کی طرف سے جاری اس فہرست کے مطابق پاکستان کی مزید باقی 13 یونیورسٹیز میں کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالک یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور، راولپنڈی زرعی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹئرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ہر سال عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی ہوتی ہے ، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان 14 یونیورسٹیز کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ عالمی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہیں

  • مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟

    مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟

    مادھوری ڈکشٹ نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ زندگی میں اچھی چیزیں آپ کے ساتھ بہتر ہیں۔

    یاد رہے مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھو نین کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک قلبی سرجن ہیں. اس نے مادھوری کو شادی کے لیے کہا اور آخر کار ان کی شادی 17 اکتوبر 1999 کو ہوگئی۔ دراصل منگنی کے وقت ڈاکٹر نین نہیں جانتی تھے کہ ایک اداکارہ مادھوری کتنی مشہور ہیں۔

    مادھوری اور ڈاکٹر نین کی شادی کو بیس برس ہونے والے ہیں اور ان کے درمیان محبت ان کی خوشحالی ہے.

  • خاصہ دار اور لیویز فورس کے لیےخوشخبری،فاٹا انضمام کے باوجود مستقبل محفوظ

    خاصہ دار اور لیویز فورس کے لیےخوشخبری،فاٹا انضمام کے باوجود مستقبل محفوظ

    پشاور:فاٹا کے انضمام کے باوجود قبائلی اضلاع میں تعینات خاصہ دار اور لیویز فورس کو برقرار رہیں گی ۔ اس فیصلے کے بعد خاصہ دار اور لیویز فورس کے اہلکاروں میں خوشی کی انتہا نہ رہی اور اہلکار کے پی حکومت کو دعائیں دینے لگے ،

    سیاحت کے شوقین افراد کے لیے عظیم خوشخبری: سوات میں گبین جبہ جدید سہولیات اور روشنیوں سے چمک اٹھا

    کے پی اسمبلی کی طرف سے اس قانون کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں خاصہ دار اور لیویز فورس پولیس میں ضم کرنے کے بجائے علحیدہ فورس کے طور پر صوبے میں کام جاری رکھے گی۔

  • سیاحت کے شوقین افراد کے لیے عظیم خوشخبری: سوات میں گبین جبہ جدید سہولیات اور روشنیوں سے چمک اٹھا

    سیاحت کے شوقین افراد کے لیے عظیم خوشخبری: سوات میں گبین جبہ جدید سہولیات اور روشنیوں سے چمک اٹھا

    سوات: حکومت پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخواہ کی حکومت کی کوششوں سے ایک اور نیا سیاحتی مقام دریافت ہونے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ پہنچنے لگے ، اطلاعات کے مطابق وادی سوات کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ میں سیاحوں کے لیے قیام طیعام کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہٹس کا افتتاح ہوتے ہی سیاہ امڈ آئے۔

    کے پی حکومت کے ذرائع کے مطابق سوا ت کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ کے اس نئے سیاحتی مقام پر چاروں طرف گھنے جنگلات اور مختلف رنگ کے جنگلی پھول فضا کو معطر کرتے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے گبین جبہ میں قائم اس نئے سیاحتی مقام کو باقاعدہ طور پر سیاحتی زون میں شامل کردیا ہے

    سوات کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے جنرل منیجر محمد علی کا کہنا ہے کہ ہٹس میں سیاحوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ہٹس کا افتتاح ہوتے ہی سیاحوں کا جم غفیر سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے اور حسین وادی کا ںظارہ کرنے کے لیے اُمڈ آیا۔

    کے پی گورنمنٹ ذرائع کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ نیا سیاحتی مقام مین گبین جبہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گبین جبہ سے اس سیاحتی مقام کے لیے نئی سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔قدرتی حسن سے مالامال گبین جبہ میں نئے سیاحتی زون کے قیام سے اس وادی میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔