Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاب ریاض بھی چھوڑ گئے ، مداح غم میں ڈوب گئے

    وہاب ریاض بھی چھوڑ گئے ، مداح غم میں ڈوب گئے

    لاہور : پی سی بی کے اعلان کے مطابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض قائد اعظم کے سیزن کے آغاز سے قبل ہی ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے طویل دورانیے کی کرکٹ سے غیرمعینہ مدت تک کے لیے وقفہ لے لیا ہے۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ ریڈ بال اور محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی گزشتہ دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اپنے بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ اس عرصے کے دوران میں محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دوں گا اور کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ کے لیے اپنی فٹنس کا جائزہ لیتا رہوں گا اور جب مجھے لگے گا کہ میں ریڈ بال کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہوں تو میں اپنی دستیابی ظاہر کردوں گا۔

  • پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کے خط پر سپیکر ڈٹ گئے، جوابی خط میں کیا کہا؟

    پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کے خط پر سپیکر ڈٹ گئے، جوابی خط میں کیا کہا؟

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈٹ گئے، شاہد خاقان عباسی کو جوابی خط میں کہہ دیا کہ کوئی رکن پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ نہیں کر سکتا.مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکرقومی اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے لکھے گئے خط کا جواب بھیج دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شاہد خاقان عباسی کو خط کا جواب دیا ہے، سیکرٹریٹ نے خط سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر لکھا ،شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا کہ پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر سپیکر غیر جانبدارانہ سوچ سے فیصلہ کرتے ہیں، سپیکر بحیثیت قومی اسمبلی کے کسٹودین اراکین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے حوالے سے ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سپیکر زیر حراست رکن کے خلاف درج شدہ کیس کی نوعیت کا بغور جائزہ لیتے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر کا اجرا سپیکر کا صوابدیدی اختیار ہے، کوئی بھی رکن اس کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ اسمبلی کے قواعد وضوابط کے مطابق سپیکر ضروری سمجھنے پر زیر حراست رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جوابی خط میں مزید کہا گیا کہ اگر زیر حراست رکن اسمبلی اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء پر مطمئن نہیں ہیں تو وہ اس سلسلہ میں عدالت سے رابطہ کر سکتا ہے۔

     

    شاہد خاقان عباسی نے سٔیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آپ جانبدار اورحکومتی دباوَ کے تابع ہیں، پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا،مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں ،صرف مجھے بلانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جائیں،

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے حکومتی دباوَ کے بغیر فیصلے کرنے کامطالبہ کیا

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مؤقف ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتا،

    نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

    دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ، شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں نیب نے لاہور سے اسوقت گرفتار کیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے آ رہے تھے، نیب نے لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد سابق وزیراعظم کو اسلام آباد منتقل کر دیا تھا، شاہد خاقان عباسی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، آج عدالت نے کہا ہے کہ آخری بار ریمانڈ دے رہے ہیں.

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی ؛بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبروں میں جعل سازی پکڑی گئی ، عہدے کا غیر قانونی استعمال ، مستعفی ہونے کا مطالبہ

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ؛بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبروں میں جعل سازی پکڑی گئی ، عہدے کا غیر قانونی استعمال ، مستعفی ہونے کا مطالبہ

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے ایف ایس سی میں پریکٹیکلز کے نمبر بڑھانے کی کوشش کی جسے بورڈ حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا


    باغی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے کنٹرولر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے فہد حسن کے ایف ایس سی کے فزکس کے مضمون میں 14 نمبروں کو تبدیل کرکے 30 کردیئے گئے ، کنٹرولر راولپنڈی نے واضح پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے جعل سازی کی ہے اور اس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں

    https://www.youtube.com/watch?v=SV1xz7oU-lw
    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیٹے فہد حسن کے ایف ایس سی میں فزکس کے پریکٹیکل کے نمبروں میں اضافے کی جو چال چلی اس پر راولپنڈی سمیت پاکستان بھر کے طلباء نے سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صوبائی وزیر کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر عہدے سے فارغ کردیں ورنہ پورے ملک کے طالب علم اس جبر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے

    دوسری طرف کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ نے اعلانیہ طور پر کہا ہےکہ ہم نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا رزلٹ روکا ہے اور ہمارے پاس اس بات کے قوی ثبوت ہیں کہ فیاض الحسن چوہان نے جعل سازی اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو غلط طریقے سے پاس کروایا ، لہٰذا بورڈ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی انکوائری کریں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں ،

    یاد رہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان شروع دن سے ہی متنازعہ رہے ہیں اور ہمیشہ دوسروں کی دل آزاری کرتے رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان کے رویے کی وجہ سے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف عوامی رائے میں اضافہ ہونے لگا ہے. ، بعض غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نہ نواز شریف سے خطرہ ہے اور نہ ہی آصف علی زرداری سے ، عمران خان کی حکومت کا بیڑہ غرق ہوگا تو فیاض الحسن چوہان جیسے اوچھے وزرا سے جو لوگوں کی توہین کرنا شغل سمجھتے ہیں

  • اورنواز شریف نے بھی لیا "یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

    اورنواز شریف نے بھی لیا "یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شمولیت کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں ،پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے.

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت تمام خاندان کے افراد کے کیسز کے حوالے سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو نواز شریف کے دامار کیپٹن ر صفدر نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کو فون کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے دھرنے میں شریک ہونے کا کہا ہے ہم بھر پور طور پر شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں کیپٹن ر صفدر کے فون کال کے حوالہ سے بتا کر مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    تا ہم مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بعد میں بیان دیا کہ مسلم لیگ ن دھرنے میں شرکت کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں کرے گی. باغی ٹی وی اس حوالہ سے خبر بریک کر چکا ہے کہ ن لیگ میں مولانا کے دھرنے کے حوالہ سے اختلافات پائے جاتے ہین اور اراکین نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے.

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آج نواز شریف نے شہباز شریف کو دھرنے کے حوالہ سے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے.

  • پاکستان کی ایک اور کامیابی، یورپی پارلیمنٹ میں ہو گی کشمیر پر بحث

    پاکستان کی ایک اور کامیابی، یورپی پارلیمنٹ میں ہو گی کشمیر پر بحث

    یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورت حال پر 17 ستمبر کو بحث ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ،مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث ہو گی ،رکن یورپی پارلیمنٹ شفق محمد مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کے لیے متحرک رہے ،چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں اٹھایا تھا.

    قبل ازیں رواں ماہ ہی یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں مقبوضہ جموں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر اِن کیمرہ اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر لگی بندشوں کی مذمت کی گئی۔ تمام اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    دوسری جانب بھارتی نژاد برطانوی رکن یورپی پارلیمنٹ نینا گِل ساری کارروائی کی مخالفت کرتی نظر آئی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔

    یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین اجلاس کا پہلا سیشن تھا۔ یورپی یونین کا یہ اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے۔ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ یورپی پارلیمنٹ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ تشویش اور اجلاس ہماری بڑی کامیابی ہے

     

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    یورپی یونین کے امور خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان، ماجا کوکیجنک نے برسلز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ یورپی یونین بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے دوطرفہ سیاسی حل کی حمایت کرتی ہے ، جو ہمارے خیال میں تنازعہ حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، فیڈریکا موگھرینی نے ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو بلا کر ان پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 39 روزسے کرفیو نافذ ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے ہیں۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاونی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے لئے امریکا جائیں گے، بطور وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہو گا ، گزشتہ برس عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے.

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ

    وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی ,امریکی صدر سے پہلی ملاقات دوپہر کے کھانے اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی

     

    وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے، آج ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو فائنل کیا گیا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے اور کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے

    جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

    جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں برس امریکی صدر ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات وائیٹ ہاؤس میں ہو چکی ہے جس میں امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی، وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خارجہ تھے.

     

    عد ازاں فرانس میں امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسی بھی ملک کی ثالثی قبول کرنے سے انکار کر دیا، مودی نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیردونوں ملکوں کے درمیان باہمی تنازعہ ہے،بھارت اورپاکستان کے درمیان تعلقات دو طرفہ ہیں

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

     

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

    جنرل اسمبلی کے باہر بھارت کے خلاف احتجاج، زلفی بخاری کل روانہ ہوں گے امریکہ

  • 19لاکھ آسامی مسلمانوں کیلئے حراستی مراکز قائم کرنے کا انکشاف

    19لاکھ آسامی مسلمانوں کیلئے حراستی مراکز قائم کرنے کا انکشاف

    19لاکھ رہائشی افراد کے لیے حراستی مراکز، بھارت نے آسامی مسلمانوں کو جیلوں میں محصور کردیا ، اطلاعات کے مطابق یہ حراستی سینٹرز اس وقت مسلمانوں سے بھرے پڑے ہیں،

    ذرائع کے مطابق چند دن قبل شمال مشرقی ریاست آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے تحت 19 لاکھ افراد شہریت سے محروم کردیے گئے تھے جس میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارتی حکام کی طرف سے یہ جواز پیش کیا گیا کہ اس کا مقمصد یہ تھا کہ ریاست آسام نے ’غیر ملکی دراندازوں‘ کو الگ کرنے کے مقصد سے این آر سی کی حتمی فہرست جاری کی گئی جس میں 3 کروڑ 29 لاکھ لوگوں نے دستاویزات جمع کروائی تھیں تاہم حتمی فہرست میں 3 کروڑ 11 لاکھ لوگ شامل کیے گئے۔

    دوسری طرف آسامی مسلمانوں کو بے وطن کرنا اور پھر حراستی مراکز میں محصور کرنے کے حوالے سے بھارت کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شہریت سے محروم کرنے کا مقصد غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو شناخت کرنا ہے کیونکہ ان میں سے اکثر بنگلہ دیش سے یہاں آ کر آباد ہوئے ہیں۔

    دوسری طرف غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ آبادی کے ریکارڈ کے حامل رجسٹر میں تبدیلی کر کے عرصے سے ریاست میں قانونی طریقے سے رہائش پذیر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی

  • جنرل اسمبلی کے باہر بھارت کے خلاف احتجاج، زلفی بخاری کل روانہ ہوں گے امریکہ

    جنرل اسمبلی کے باہر بھارت کے خلاف احتجاج، زلفی بخاری کل روانہ ہوں گے امریکہ

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر پاکستان نے کشمیریوں‌ پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کا پروگرام ترتیب دیا ہے،اس ضمن میں زلفی بخاری کو ذمہ داری دی گئی ہے، وہ کل جمعہ کو امریکہ روانہ ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کے خطاب سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب ہو گا، پاکستان نے مودی کے خطاب کے موقع پر جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کا پروگرام ترتیب دیا ہے،بھارتی فورسزکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری چار روزہ دورہ پر جمعہ کو نیو یارک روانہ ہوں گے۔

    زلفی بخاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد سے قبل مختلف لابیز سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دیں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے وہ بھارتی فورسز کے محاصرے میں ہیںجس کے خاتمے کے لئے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.

    وزیراعظم عمران خان امریکا جانے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے طے شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم امریکہ میں اہم ممالک کے صدور اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے .

    آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    پاکستان نے یو این جنرل اسمبلی کے باہر بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اس حوالہ سے اہم زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مودی کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کے باہر بھر پور احتجاج کیا جائے گا.

    قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورے اور جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر معاملہ اٹھائیں گے.

    قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت،اراکین کمیٹی برہم

     

  • وزیراعظم عمران خان مشکل میں عدالت نے جواب مانگ لیا

    وزیراعظم عمران خان مشکل میں عدالت نے جواب مانگ لیا

    لاہور : وزیراعظم عمران خان مشکل میں پڑ گئے ، اطلاعات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی۔ شہباز شریف کی جانب سے مصطفی رمدے نے عدالت میں دلائل دیے اور روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔

    مصطفیٰ رمدے نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کا جواب جمع کرانے کا حق منجمند کرے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ساجد منور عدالت میں پیش ہوئے تھے۔شہباز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملہ پر رشوت دینے کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا۔

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

    رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچ کالونی اورکورنگی انڈسٹریل ایریاسے3ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہے، گرفتارملزمان ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں، گلبہارکےعلاقےسےملزم زاہدکوگرفتارکیاگیا، بلوچ کالونی سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم جمیل احمد گرفتار کیا گیا،

    ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ گرفتارملزمان سےغیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد کیا گیا ہے،