Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق ایم پی اے سکندر گل کے سر میں ضربیں لگا کر قتل کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

    سابق ایم پی اے سکندر گل کے سر میں ضربیں لگا کر قتل کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

    لاہور: بالآخر پولیس نے لاہور میں قتل ہونے والی ق لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندرگل کے قتل کا سبب تلاش کرلیا ، سکندر گل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہےجس میں بتایا گیاہےکہ مقتولہ کو سر پر ضرب لگا کر قتل کیا گیا۔

    نصیر آباد کے علاقے میں مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے کو گھر میں ہی قتل کردیا گیا تھا اور قتل کرنے والوں نے اس قسم کے شواہد چھوڑے تھے کہ جن سے یہ تاثر پیدا ہو کہ سکندر گل نے خود کشی کی ہے،

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پروین سکندر گل کے سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کئے گئے، مقتولہ جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں،، ملزموں نے قتل کے بعد مقتولہ کے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی

    ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے قبل پروین سکندر کے قتل سے پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں ان کے گھر میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں وہ خود واقعے سے متعلق بتاتی نظر آ رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ مقتولہ کی قتل سے چند گھنٹے قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی ویڈیو میں پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ پردہ اٹھاتے ہوئے گھر میں ہونے والی وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

    ۔

  • آپ شور مچاتے رہیں، بات بھی سنتے جائیں تو اچھا ہے، صدر مملکت کا پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو مشورہ

    آپ شور مچاتے رہیں، بات بھی سنتے جائیں تو اچھا ہے، صدر مملکت کا پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو مشورہ

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے زبردست شور شرابہ کیا تو صدر مملکت نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ شور مچاتے رہیں، بات بھی سنتے جائیں تواچھا ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں، اس دوران اپوزیشن ارکان نے زیرحراست ارکان کی تصاویر، پلےکارڈزکے ساتھ اسپیکرروسٹرم کا گھیراؤ کای اور پلے کارڈاُٹھاکراپنی نشستوں سےاُٹھ کرنعرے بازی کی،

    واضح‌ رہے کہ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر صدر کے خطاب سے آغاز سے قبل احتجاج کیا جائے گا، یوں اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا آغا ز کر دیا گیا، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم عمران خان، پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان، نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان بھی شریک ہیں،

  • کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری

    کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری

    مقبوضہ کشمیر میں، ٹاڈا عدالت کے پریذائیڈنگ آفیسر سبش سی گپتا نے غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

    ٹاڈا عدالت نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کو ہدایت کی کہ تیس سال قبل یاسین ملک کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں،یاسین ملک کو اگلی تاریخ 01 اکتوبر 2019 کو عدالت میں پیش کرے۔

    عدالت نے حریت رہنماوں اور کارکنوں ، شوکت احمد بخشی ، محمد رفیق ، جاوید احمد میر ، منظور احمد صوفی ، جاوید احمد زرجر ، میر رفیق پہلو ، وجت بشیر ، منظور احمد ، معراج الدین ، زمان کے خلاف بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں,عظمٰی گل کا پنجاب یونیورسٹی کشمیر میں  سیمنار سے خطاب

    سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں,عظمٰی گل کا پنجاب یونیورسٹی کشمیر میں سیمنار سے خطاب

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کے زیراہتمام تنازعہ کشمیر پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار سے جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن اور جنرل حمید گل کی بیٹی عظمیٰ گل،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد،پرو وائس چانسلر سلیم مظہر،جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی ،سیکھ کمیونٹی کے رہنما آکاش سنگھ،کرسچن کمیونٹی کے رہنما پاسٹر ابراہم ڈینئل ودیگر نے خطاب کیا، سیمینار میں فیکلٹی ممبران سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے طلباءوطالبات کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا،مقررین نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ بھارتی کرفیو اور جبر و تشدد سے بھارتی سیاہ چہرے دنیا بھر میں بے نقاب ہو گیا ،بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس طرح ظلم وستم اور تشدد سے لاکھوں کشمیریوں کی آوازدبائی نہیں جا سکتی ،جیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمیٰ گل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور طلباءو طالبات سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بن جائیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔

  • پرویز خٹک اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوتے ، وضاحت پیش کریں ، قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے دفاع

    پرویز خٹک اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوتے ، وضاحت پیش کریں ، قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے دفاع

    اسلام آباد: ملک میں اس وقت بڑے اہم اور حساس صورت حال ہے ، بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور وزیردفاع اجلاس میں آنا گوارا نہیں کرتے ، وزیردفاع پرویز خٹک کی غیر حاضری پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جوابی حکمت عملی کون بتائے گا ؟

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر پر غیر آئینی اقدام پر بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی۔

    ذرائع کے مطابق وزیردفاع کی عدم شرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا ، اس موقع پر کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر وزیر دفاع کا پالیسی بیان آنا چاہیے تھا، پاکستان کو مختلف نوعیت کی دھمکیاں دی گئیں لیکن پاکستان کی جوابی حکمت عملی کون بتائے گا ؟ امریکی صدر کا پاکستان کے بارے میں سخت بیان آیا، اس پر ہمارا مؤقف کون بتائے گا۔

    ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتایا جائے ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہماری تیاریاں کیا ہیں، مودی تو جو کر رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور وہ باز نہیں آرہا ہے لیکن ہمارا دفاع کیا ہے اور ہم کیسا جواب دیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ جواب دینے والا موجود ہی نہیں تو جواب کون دے گے

  • اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کی دھمکی دے دی

    اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کی دھمکی دے دی

    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس راکٹ حملہ روکنے کے لئے غزہ میں جنگ شروع کرنے کے سوا”کوئی آپشن نہیں ہوگا۔“
    فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملے، اسرائیلی وزیراعظم بنکروں میں چھپ گئے

    پارلیمانی انتخابات سے چار دن قبل اسرائیلی ریڈیو پر بات کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ ”جنگ “آخری آپشن ہوگی۔ تاہم ،اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے پاس غزہ میں دہشت گردوں کے خلاف ایک مکمل پیمانے پر فوجی مہم ، جنگ شروع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

    حالیہ واقعہ میں ، حماس نے دو راکٹ جنوبی شہر اشدوڈ کی طرف فائر کیے تھے جبکہ نیتن یاھو وہاں ایک انتخابی ریلی میں تھے۔

    تاہم ، نتن یاہو نے حماس کے اس حملے کا جواب دینے کا اعلان بھی کیا اور غزہ میں حماس کی حکومت کا خاتمہ کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
    2007 میں حماس کی جانب سے ساحلی علاقہ سنبھالنے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

  • عمران خان کراچی کی عوام کی بھلائی کے لیے جو فیصلہ کریں گے ، بھرپور ساتھ دیں گے ، میئر وسیم اختر

    عمران خان کراچی کی عوام کی بھلائی کے لیے جو فیصلہ کریں گے ، بھرپور ساتھ دیں گے ، میئر وسیم اختر

    کراچی : ہم وفاقی حکومت کے ہر اس اقدام کی بھر پور حمایت کریں گے جو کراچی کی عوام کی فلاح کے لیے کیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت آئینی حدود میں رہ کر جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اس کی حمایت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میٹروپولیٹن سٹی کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے تمام آئینی اقدامت کی حمایت کریں گے۔میئر وسیم اختر نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو ریونیو فراہم کرتا ہے، دو ساحلوں کے حامل اس شہر میں 3 کروڑ سے زائد لوگ بستے ہیں اور اسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

    کراچی کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے وسیم اختر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے اور اسے کراچی کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں، وسیم اختر نے کہا کہ اگر کراچی نہ سنور سکا تو ملک کے دیگر علاقوں کو اچھا پیغام نہیں جائے گا، لوگ کاروبار اور نوکریوں کے لیے ملک بھر سے یہاں کا رخ کرتے ہیں اور آپ اسے تباہ کر رہے ہیں۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک اور بہادر جوان شہید ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا، اس دوران افواج پاکستان کی جانب سے بھی ہندوستانی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں،

    بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکار غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے بتایا گیا ہے،

  • الطاف حسین عدالت پہنچ گئے ، کیوں اور کب پہنچے خبر آگئی

    الطاف حسین عدالت پہنچ گئے ، کیوں اور کب پہنچے خبر آگئی

    لندن:پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیوں کی ؟ پاکستان کے خلاف تقریرکرنے پر لندن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو طلب کرلیا، اطلاعات ہیں کہ عدالت کے طلب کرنے پر الطاف حسین پیش برطانیہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر سے متعلق تفتیش میں طلب کیے جانے پر پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر سے متعلق تفتیش میں پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ طلب کیا گیا۔برطانوی عدالت کی طرف سے طلب کیے جانے کے حوالے سے ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے تصدیق کی کہ الطاف حسین مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساؤتھ وارک پولیس اسٹیشن گئے۔

  • گنے کی قیمت مقرر نہ ہو سکی

    گنے کی قیمت مقرر نہ ہو سکی

    رحیم یار خان () گنے سے تیار ہونے والی اشیاء چینی ، شیرے ، الکوحل ، بگاس کی قمیتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باوجود شوگر کرشنگ سیزن 2019-20کے لیے گنے کی قیمت مقرر نہ ہو سکی ،شوگر ملز مالکان حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک دفعہ پھر گنے کی امدادی قیمت کم سے کم سطح پر رکھنے کے لیے متحرک ہیں ،وفاقی سطح پر ہونے والے اجلاس میں بھی گنے کی امدادی قیمت بارے بات کو گول کر دیا گیا ہے ،پچھلے کرشنگ سیزن 2018-19 سے اب تک فی کلو چینی 50روپے سے بڑھ کر 75روپے فی کلو ہو گئی ہے ،ڈیزل ،فرٹیلائیزر ،پیسٹی سائیڈ کی قیمتوں میں 1000گنا آضافے سے ایک سال میں تیار ہونے والی گنے کی فصل کی دیکھ بھال کے اخراجات بڑھ گئے ہیں ،پچھلے پانچ سالوں سے گنے کے نرخ بڑھائے نہیں جا سکے ،گنے کے کاشت کاروں نے فی 40کلو گنے کاامدادی قیمت 300روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق فصل پر اٹھنے والے اخراجات کے لحاظ سے گنے کی قیمت پچھلے پانج سالوں سے نہ بڑھائے جانے اور شوگر ملز کی جانب سے گنے کے وزن میں ناجائز کٹوٹیوں کی وجہ سے شوگر کرشنگ سیزن 2019-20کے لیے پنجاب سمیت رحیم یار خان میں گنے کی کاشت کم ہوئی ہے ،پچھلے تین سالوں کے دوران ضلع رحیم یار خان میں گنے کی کاشت ساڑھے چھ لاکھ ایکڑ سے کم ہو کر اب 4لاکھ `15ہزار ایکڑ رہ گئی ہے ،گنے کی کم کاشت اور پیدوار کا بہانہ بنا کر شوگر ملز مالکان نے چینی کا نرخ بتدریج 25روپے فی کلو بڑھا کر 75روپے کر دیا ہے جبکہ اس لحاظ سے سال بھر بھاری اخراجات اٹھا کر فصل تیار کرنے کاشت کار کو مارکیامارکیٹ میں چینی کے نرخ کے لحاظ سے گنے کی قیمت دینے کو تیار نہیں ہے ،شوگر ملز کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 100کلو گنے سے 11کلو 50گرام چینی بنتی ہے ،جس کی موجودہ نرخ کے لحاظ سے پرچون مارکیٹ ویلیو 34ہزار 500روپے بنتی ہے ،جبکہ 100کلو گنے سے چینی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیںجس میں مڈھ 140 راب 180کلو نکلتی ہے جو بالترتیب 420 اور 2700روپے میں فروخت ہوتی ہے ،اس کے علاوہ 29فیصد بگاس ہوتی ہے جو مارکیٹ میں 3100روپے ٹن میں فروخت ہو رہی ہے ،اس سب کے باوجود شوگر ملز مالکان جن کی زیادہ تعداد قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھی ہے یا بااثر سیاسی شخصیات ہیں جن کا ہر حکومت میں بڑا اثر ہوتا ہے نے زرعی اجناس کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور یہ ادارے پچھلی حکومتوں کی طرح اب بھی زرعی اجناس کے نرخ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد کو مدنظر رکھ کر جاری کرنے کے بجائے جی حضوری تک محدود ہیں ، ضلع بھر کی کسان تنظیموں کے رہنماوں اور ترقی پسند زمینداروں کی مشاورت سے کسانوں کے مسائل کے حل، گنے ، کپاس، دھان کے مناسب ریٹ کے حصول کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کے لیے 15ستمبر کو رحیم یار خان میں کسانوں کی ہنگامی میٹنگ اور پریس کانفرنس کا اہتمام کر لیا گیا ہے جس میں احتجاج کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور اس مراحل طے کیے جائیں گے