Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر کے حق میں قرارداد منظور ، دیار غیر میں‌بھی بھارت کو رسوائی

    کشمیر کے حق میں قرارداد منظور ، دیار غیر میں‌بھی بھارت کو رسوائی

    مانچسٹر: بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے ، انسانی حقوق کی پامالیاں بھارت کی عادت بن چکی ہے ، کشمیری تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے مانچسٹر کے اولڈھم کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔

    مانچسٹر سے ذرائع کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے اولڈھم کونسل کے اجلاس میں قرارداد پاکستانی نژاد برطانوی کونسلر زاہد چوہان نے پیش کی۔ اجلاس میں شریک تمام کونسلرز نے متفقہ طور پر قرار داد کے حق میں ووٹ دیا قرار داد میں بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند اور مواصلاتی قدغن ختم کرنے اور تمام پابندیاں اتھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت خطے میں کرفیو ختم کرکے عام شہریوں کے بنیادی حقوق بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔یہ برطانیہ کے کسی بھی کونسل میں کشمیر پر منظور ہونے والی پہلی قرارداد ہے۔

  • بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

    بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

    نئی دہلی : بھارتی قیادت بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ زورآزمائی کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس تبدیل کرنے کے بعد بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں،

    پاکستان کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ فوجی کارروائی کا فیصلہ سیاسی حکومت نے کرنا ہے۔

    پاکستان کی طرف سے امن مذاکرات کے باوجود بھارت نے اس معاملے پر تحمل اور سمجھداری سے کام لینے کی بجائے آزاد کشمیر پر اپنی گندی نظر ڈالی جس پر بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بیان دیا کہ پاکستان سے مذاکرات مقبوضہ پرنہیں آزاد کشمیر پرہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پہلے بھارتی وزیر داخلہ پاکستان کے خلاف جنگ کی دھمکی دی اور اب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی ایسی ہی ایک بڑھک مار دی ہے جس پر بھارتی میڈیا خوب بڑھ چڑھ کر کوریج کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کو پاکستان کے خلاف فضائی جارحیت بڑی مہنگی پڑی ، رواں سال فروری میں بھارتی ائرفورس نے مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑی تھی، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہوئے تھے اور ابھی نندن نامی بھارتی پائلٹ کو بھی پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا۔

  • بورے والا : قتل کے ملزم نے گرفتاری دے دی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) دیوان صاحب میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
    تفصیلات کے مطابق سابق خاوند نے خاتون اور اسکے دو سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔دوسرا پانچ سالہ بیٹا بھی لا پتہ،ملزم نے واردات کے بعد گرفتاری دیدی،ملزم نے پانچ سال قبل مقتولہ کو طلاق دیدی تھی۔مقتولہ کے والدین نے اسکی دوسری شادی کر دی تھ۔قتل ہونے والا بچہ مقتولہ کے دوسرے خاوند سے تھا، ملزم نے تھانہ ساہوکا میں پیش ہوکر گرفتاری دیدی.

  • صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک دیا گیا

    صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک دیا گیا

    راولپنڈی:سابق صوبائی وزیر اطلاعات و صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کا ایف ایس سی کا نتیجہ روک دیا گی.باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کے ایف ایس سی کے نمبروں میں تبدیلی کی گئی جس کی راولپنڈی انٹر میڈیاٹ بورڈ نے بھی تصدیق کردی ہے، فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کےفزکس پریکٹیکل کے نمبرتبدیل کیے گئے۔ فزکس پریکٹیکل کے 14 نمبرتبدیل کر کے 30 کرنے پرانکے بیٹے کا نتیجہ روکاگیا۔معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین بورڈکےحکم پرکنٹرولرامتحانات نے2رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیئرمین راولپنڈی بورڈ کا معاملے پر کہنا تھا کہ نتائج میں ردوبدل کامعاملہ نوٹس میں آتے ہی تحقیقات کاحکم دیا، فزکس کے پریکٹیکل 17جولائی کوختم ہوئے، میں نے چارج 18جولائی کو لیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبرکی تبدیلی میں میراکوئی ہاتھ نہیں ہے، جو بھی ذمہ دار ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • مصائب اور مشکلات کی پرواہ نہیں، اذان دیتا رہوں گا،پاکستان کےتمام دشمن ایک ہوچکے، زیدحامد کااعلان

    مصائب اور مشکلات کی پرواہ نہیں، اذان دیتا رہوں گا،پاکستان کےتمام دشمن ایک ہوچکے، زیدحامد کااعلان

    راوالپنڈی : میرا ٹویٹر اکاونٹ بند کریں یا میرے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیئے جائیں میں اپنی قوم کو جگانے کے لیے اذان دینے سے گریز نہیں کروں گا، پاکستان کے تمام دشمن اکٹھے ہوچکے لیکن میں بتادینا چاہتا ہوں کہ پاکستان بھی دشمنانان پاکستان کو ایک ایک کرکے ماریں گا ، میری التجا یہ ہے کہ ہوشیار رہنا ، مشکل وقت ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگار محب وطن شخصیت پاکستان کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے کا دعویٰ کرنے والے زید حامد نے باغی ٹی وی کے نام اپنے پیغام میں کیا ،

    زید حامد کا کہنا تھا کہ جب قوموں پر سخت وقت آتے ہیں، جنگ سر پر کھڑی ہوتی ہے، تو یہی وقت ہوتا ہے کہ جب شیر اور دلیر پہچانے جاتے ہیں، منافق اورغدار صاف نظر آنے لگتے ہیں۔ ہماری صفوں میں اس قدر غدار اور منافق ہر طبقے اور ادارے میں موجود ہیں کہ اس پاک سرزمین کا بچ جانا ہی ایک معجزے سے کم نہیں ہے۔چاہے سیاسی جماعتیں ہوں، میڈیا ہو یا مذہب کے نام پر دین فروشی، آج ہر منافق، غدار کھل کر پاک سرزمین پر حملے کررہا ہے۔

    زید حامد کہتے ہیں کہ ہماری اذان سے پوری دنیا میں اللہ اورا سکے رسولﷺ کے دشمنوں کو آگ لگی ہوئی تھی۔ اکاﺅنٹ بند ہونے سے قبل صرف ایک مہینے میں ساڑھے سات کروڑ لوگوں تک ہماری ٹویٹس پہنچیں تھیں۔ پوری بھارتی ریاست کی چیخیں نکل رہی تھیں۔ مگر تکلیف دہ بات یہ تھی کہ خود پاکستان میں ہماری آواز کو دبایا جارہا تھا۔

    زید حامد نے مزید کہا کہ ایک بات بہت اچھی طرح سمجھ لیں۔ ہم پہلے بھی ہزار دفعہ اس کو واضح کرچکے ہیں، مگر ذہنی معذوروں کو سمجھ ہی نہیں آتی۔اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہر وہ شخص، سیاسی جماعت، مذہبی گروہ یا میڈیا جو پاکستان کے خلاف بات کرے گا یا نقصان پہنچائے گا، ہمارے ہاتھوں ذلیل ورسوا ہوگا۔ہمیں نہ کسی کی سیاسی وابستگی کی پرواہ ہے، نہ کسی کے مسلک و مذہب سے ہمیں کوئی سروکار۔ نہ ہم فرقہ وارانہ جھگڑوں میں پڑتے ہیں نہ کسی کے عقیدے سے ہمارا کوئی واسطہ ہے۔ لیکن اگر کسی نے پاکستان کی نظریاتی یا جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہنچایا تو ہم کھال اتار دینگے

    زید حامد نے پاکستانی قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرچکا ہے۔ اس نے نہ کسی اقوام متحدہ کی پرواہ کی، نہ کسی ”عالمی برادری“ کی۔ پاکستانی احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ یا کوئی عالمی برادری بھارت کو کشمیر خالی کرنے پر مجبورکرسکتی ہے۔

    زید حامد کہتے ہیں‌کہ ایک طرف بھارت نے کشمیر ہڑپ کرلیا ہے تو دوسری جانب اسرائیل کھل کر اعلان کرچکا ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں اردن کو بھی ہڑپ کرلے گا۔جس طرح اسرائیل فلسطین کو ہڑپ کررہا ہے، اسی طرح بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں کرے گا۔ جب مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرلے گا، پھر آزاد کشمیر کی جانب بڑھے گا۔

    زید حامد کہتے ہیں کہ مگرجب میں اسلام آباد کی جانب دیکھتا ہوں تو حیرت اور دہشت میں مبتلا ہوجاتا ہوں کہ یہاں کی حکمران اشرافیہ کو حالات کی سنجیدگی اور نزاکت کا احساس ہی نہیں ہے۔جہاں تک قوم کا تعلق ہے وہ بھی اسی غفلت میں مبتلا ہے کہ جس میں ملک کی اشرافیہ ہے۔قرآن کی دلیل ہو یا تاریخ کے حوالے، سب اس بات کی دلالت کررہے ہیں کہ یہ پاکستانی قوم ایک سخت مار کھانے والی ہے۔دشمنوں نے تو پاکستان کو چاروں جانب اور اوپر اور نیچے سے گھیرا ہی ہوا ہے، مگر شرمناک بات تو یہ ہے کہ ہماری اپنی اشرافیہ بھی ملک و ملت کی جڑیں کاٹ رہی ہے۔

    زید حامد نے آخر میں خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پاکستانی قوم کو جو خطرات درپیش ہیں اور آنے والے وقتوں میں جن آزمائشوں سے واسطہ پڑنے والا ہے، اس کے بارے میں تمام تر تفصیل یہ فقیر اپنی اس قوم کو دے چکا ہے۔ حجت تمام ہوچکی ہے، مسائل اور ان کا حل بتایا جاچکا ہے۔۔۔ اب صرف اللہ کے امر کا انتظار ہے۔میرے مالک نے جتنی اجازت دی، ہم ان شاءاللہ، اس ڈیوٹی کو انجام دیتے رہیں گے۔ نہ کسی دشمن کا لحاظ کریں گے، نہ کسی غدار و کمینے کیلئے نرم گوشہ رکھیں گے۔ جس کو ہمارے انداز سے پریشانی ہو، یہاں سے چلا جائے۔ نہ ہم آپ کی تعریف کے طالب ہیں نہ آپ کی گالیوں سے ہمیں کوئی فرق پڑتا ہے

  • جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا بھارت کے نام پیغام ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنےگی

    جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا بھارت کے نام پیغام ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنےگی

    بہاولپور : بھارت جتنے مرضی مظالم کرلے اب کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں‌رکھ سکے گھا ، بھارت نے کشمیر پر قبضے کا نتیجہ چکھ لیا ، ان خیالات کا اظہار جیش محمد کے سربراہ نے بھارت کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے،

    جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ انڈیا اور مودی کو اللہ تعالی نے ذلت،شرمندگی اور شکست سے دوچار فرمایا..کھربوں روپے کا نقصان ہوا..”وکرم” گرگیا..”مودی” ذلیل ہوا..ھم نے الحمدللہ شکرانے کے نوافل ادا کئے..اھل کشمیر اور امت مسلمہ کو "مبارک” ہو..بہت کچھ چھپایا جا رہا ہے ورنہ "نقصان” بہت بڑا ہوا ہے..مودی اور انڈیا کے بہت سے عزائم جو اس پروگرام کی کامیابی پر موقوف تھے خاک میں مل گئے ھیں

    مولانا مسعود اظہر کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے”افغان طالبان ” کو بڑے دھوکے اور نقصان سے بچا لیا..اور امت مسلمہ ایک اور "کیمپ ڈیوڈ” سے بچ گئی..ٹرمپ اور امریکی اہلکار "افغان طالبان” کی استقامت اور ذھانت پر حیران و پریشان ھے..ان کا واسطہ اب تک ان مسلم حکمرانوں سے رہا ہے جو ڈرتے ھیں، دبتے ھیں اور جلد بک جاتے ھیں..قیمتی کپڑوں میں سستے لوگ، بارعب لباس میں بزدل لوگ ہیں‌،

    .جیش سربراہ کی طرف سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی ظالم قابض افواج کےمقابلے میں‌”افغان طالبان” ماشاءاللہ..سستے کپڑوں میں قیمتی لوگ..وہ ٹرمپ کے جال میں نہ آئے تو ٹرمپ بوکھلا گیا اور اپنی عزت بچانے کے لیے اس نے مذاکرات کی منسوخی کا اعلان کر دیا..مگر عزت تو پہلے ہی لٹ چکی ہے اب کیا بچے گی..پہلے عرض کر دیا تھا کہ بڑا محاذ تیار ہو رہا ہے..اور فتح اھل ایمان کی ہے..جھاد کشمیر عروج پر ھے خبریں بند ھیں اس لیے مایوسی پھیل رھی ہے..مسلمانو! مایوسی کبیرہ گناہ ہے. وادی کے اندر معاملات بھارت کے کنٹرول سے باہر نکل رہے ہیں اور کشمیری مجاہدین اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں

  • تین دن قبل اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب، ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کیوں کی؟ حیران کن انکشاف

    تین دن قبل اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب، ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کیوں کی؟ حیران کن انکشاف

    3روزقبل اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ عمیرعامر بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اغواءکاروں میں عامر اور عثمان شامل ہیں، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاپنی سالی کودینےکےلیے 20 ہزارکےعوض بچہ اغواء کیا، 4سال کےعمیر کو 3 روز پہلےغازی آباد کےعلاقے سے اغواء کیا گیا تھا، ملزم کی سالی کی7بیٹیاں ہیں،عامرنےبیٹےکی خواہش پوری کرنے کے لیے بچے کو اغواء کروایا،

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہاکہ ملزمان بچےکواغواء کرنے کے بعد خانپور نہر اپنی سالی کے گھر چھوڑ آئے،

  • تقریر پرانی صدر نیا تھا، خطاب میں کشمیریوں کیلئے روایتی فقرے پشی کئے گئے، سراج الحق

    تقریر پرانی صدر نیا تھا، خطاب میں کشمیریوں کیلئے روایتی فقرے پشی کئے گئے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تقریر پرانی تھی، صدر نیا تھا، جماعت اسلامی کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس کرے گی ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کوصرف مظفرآباد میں جلسہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ وہاں ڈیرہ ڈالناچاہیے، ہمیں سمجھ نہیں آرہی صدر کےخطاب پر کیا کہا جائے، صدرپاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کئے گئے خطاب میں کشمیریوں کے لیے روایتی فقرے پیش کیے گئے، 436 افراد کا جو احتساب ہونا تھا ان کیساتھ حکومت کا این آر او ہوا ہے، صدر کی تقریر میں منھگائی،بے روزگاری پرکوئی بات نہیں تھی، موجودہ حکومت میں بےامنی،منھگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا،

    سراج الحق نے کہاکہ صدرپاکستان کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی یکطرفہ تھی،

  • کراچی مسائلستان بن گیا ہے اور ان تمام مسائل کا حل پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے ، مصطفیٰ کمال نے چیلنج کردیا

    کراچی مسائلستان بن گیا ہے اور ان تمام مسائل کا حل پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے ، مصطفیٰ کمال نے چیلنج کردیا

    کراچی : کراچی مسائلستان بن گیا ہے اور ان تمام مسائل کا حل پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے ، مصطفیٰ کمال نے چیلنج کردیا ، تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے اور موجودہ حالات میں مسائل سے نکلنے کے لیے کراچی والوں کو تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے۔ صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 70 فیصد ریوینیو دیتا ہے۔ اس کی افادیت ہی اس کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں ملک دشمن ایجنسی راء نے اپنے ایجنٹس کے زریعے اپنا تسلط قائم کر رکھا تھا اور انکے ذریعے یہاں کی انڈسٹری اور انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کی سازش کر رہی تھی تاکہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا جا سکے۔ ایسے میں ہم نے ناصرف اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کی جنگ لڑی ہے بلکہ ہم نے کامیابی سے راء کے سیٹ اپ کا تسلط کراچی سے ختم کرایا اور اب یہاں کی رونقیں بھی بحال کریں گے۔ کراچی کو لسانیت کی آگ کے زریعے آگ و خون میں نہلا دیا گیا تھا جس کا خاتمہ یہاں پی ایس پی نے کیا ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کراچی اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی جانب گامزن کر سکتی ہے کیونکہ کراچی کو پہلے بھی ہم ہی نے بنایا تھا، کراچی نہ ہم سے پہلے بنا نہ ہی بعد میں اور اب بھی صرف ہمیں ہی پتہ ہے کہ کراچی کیسے بنے گا۔

    سید مصطفیٰ کمال نے اپنے کارکنوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے لائحہ عمل بھی دیا۔ میٹنگ میں طے پایا کہ پاک سرزمین پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تعلیم یافتہ محب وطن نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دے گی تاکہ مستقبل میں پاکستان کو قابل ترین قیادت ملے اور اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں جلد انٹرویوز کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

  • پاکستان میں تعلیمی معیار اساتزہ کی ناکامی یا حکومت کی : علی چاند

    پاکستان میں تعلیمی معیار اساتزہ کی ناکامی یا حکومت کی : علی چاند

    تکنیکی معنوں میں تعلیم سے مراد وہ رسمی طریقہ کار ہے جس کے ذریعے ایک معاشرہ اپنی اخلاق و عادات اپنی آنے والی نسل کو منتقل کرتا ۔ تعلیم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلی وحی کا پہلا لفظ ہی ” پڑھ ” تھا ۔ حدیث شریف میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض کیا گیا ہے ۔ غزوہ بدر میں جب کفار قیدی بناٸے گے تو انہیں اس شرط پر رہاٸی دی گٸی کہ وہ دس دس مسلمان بچوں کو پڑھنا لکھنا سیکھا دیں ۔

    ترقی یافتہ ممالک میں شرح خواندگی دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہاں کے تقریبا سو فیصد لوگ ہی تعلیم یافتہ ہیں ۔ اور جب محکوم قوموں ،قرضوں کے بوجھ تلے دبی قوموں کے حالات کا جاٸزہ لیا جاٸے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہیں کہ ان اقوام میں شرح خواندگی انتہاٸی کم ہے اور ایسی قومیں تعلیم پر بالکل بھی توجہ نہیں دیتیں ۔ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کی اہمیت پر کسی بھی حکومت نے زور نہیں دیا اور نہ ہی تعلیمی بجٹ میں کوٸی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ مختلف حکومتوں نے ابتداٸی تعلیم مفت تو کر دی لیکن معیار تعلیم بلند نہ کیا جاسکا ۔ پاکستان میں دو طرح کے تعلیمی نظام موجود ہوں ایک امیر کے لیے دوسرا غریب کے لیے ۔ امیر کا بچہ تو پراٸیویٹ سکولوں کی مہنگی ترین فیس ادا کر بہتر تعلیم حاصل کر لیتا ہے جبکہ غریب کا اتنے پیسوں میں پورا مہینہ چولہا جلتا ہے ۔ پاکستان میں سکول میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد بھی سکول چھوڑنے والے بچوں سے کافی کم ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ ایک تو والدین کی عدم دلچسپی ہے دوسرا اساتذہ کا سخت ترین رویہ اور مار پیٹ ہے جو غریب کے بچوں کو جانور سمجھ کر جیسا مرضی سلوک روا رکھتے ہیں اور بچہ تنگ آکر خود ہی سکول سے بھاگ جاتا ہے ۔ تعلیمی معیار میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں اساتذہ کو صرف تنخواہ سے غرض ہے ، اس بات سے کوٸی غرض نہیں اس ملک کا مستقبل سنور رہا ہے یا بگڑ رہا ہے ۔ پاکستان میں آج بھی وہی نظام تعلیم راٸج ہے جو آج سے 30 40 سال پہلے تھا ۔ وہی طریقہ ہاٸے تدریس وہی نصاب ، اگر نصاب میں کوٸی تبدیلی آتی بھی ہے تو صرف وہی جس سے مسلمانوں کے احساسات مجروح ہوں ، جس سے مسلمانوں کے بنیادی عقاٸد کو چھیڑا جا سکے ۔ اساتذہ سمجھتا ہے اس کو تنخواہ مل رہی ہے اس لیے اسے جدید طریقہ تدریس کی طرف دھیان دینے کی کوٸی ضرورت نہیں ۔

    پاکستان میں ابھی تک بہت سے گھوسٹ سکول ہیں جو حکومتی کھاتے میں تو ہیں ، اساتذہ کو تنخواہیں اور سکول کو فنڈ مل رہا ہے لین اس سکول کا دنیا میں کوٸی وجود نہیں ۔ مختلف حکومتوں نے فیس معاف کر کے کتابیں مفت تقسیم کر دیں ، اساتذہ کے لیے بھی لازمی قرار دیا گیا کہ ہر سکول میں بچوں کی اتنی تعداد ہو ،لیکن نتیجہ پھر بھی صفر ہےکیونکہ گورنمنٹ کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ حکومت تو سرکاری سکول ، ان میں راٸج طریقہ تدریس ، دیگر سہولیات اور معیار تعلیم کو تو تب توجہ دے جب ان عوامی نماٸندوں کے بچے ان سکول میں داخل ہوں ۔ عوامی نماٸندوں ، حکومتی وزیروں ، مشیروں کے بچے تو ملک سے باہر رہتے ہیں ، وہی کے رسم ورواج اپناتے ہیں ، وہی سے تعلیم حاصل کرتے ہیں اس لیے ان لوگوں نے کبھی پاکستانی بچوں کو اپنا بچہ سمجھنا گوارا نہیں کیا تو تعلیم اپنے بچوں جیسی کیسے دلواٸیں ۔ ویسے بھی اگر حکومتی وزیر ، مشیر پاکستانی بچوں کا معیار تعلیم اپنے بچوں جیسا کر لیں تو پھر یہ سیاستدان اور ان کے بچے حکمرانی کس پر کریں ۔اس لیے ایک سازش کے تحت ان سیاستدانوں اور ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے والوں نے کبھی تعلیم پر توجہ ہی نہیں دی ۔

    ترقی یافتہ ممالک میں بچے کو نصابی سرگرمیوں کے علاوہ ہنر بھی سکھایا جاتا ہے تاکہ بچہ عقل و شعور حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوار سکے ۔ جبکہ پاکستان میں رٹہ سسٹم کے ذریعے کلرک وغیرہ ہی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہمارے ملک میں انجنیرنگ ، طب ، وکالت ، اور صنتی و ساٸنسی تعلیم دی جاتی ہے اس کا معیار بھی ترقی یافتہ ممالک سے انتہاٸی کم ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کی تعلیم پاکستان کی قومی زبان میں ہی دی جاٸے تاکہ لوگ جو پیسہ انگریزی سیکھنے میں لگاتے ہیں اس کی بچت بھی کر سکیں اور اپنی قومی زبان میں تعلیم ہونے کی وجہ سے بہت سے پیچیدہ تعلیمی مساٸل بھی خود حل کر سکیں گے ۔ انگریزی کو رٹہ لگانے کی بجاٸے تعلیم کو سمجھ کر حاصل کر سکیں ۔ جب تک مسلمان تعلیم حاصل کر کے اپنی عقل و دماغ سے کام لیتے ہوٸے کاٸنات میں غوروفکر کرتے رہے تب تک دنیا کے حکمران رہے اور جب سے مسلمان انگریزوں کی تعلیم کو انگریزی میں رٹہ لگاتے رہے آزاد ہو کر بھی انگریزوں کے محکوم ہیں ۔

    پاکستان حقیقی معنوں میں تبھی ترقی کرے گا جب یہاں اسلامی تعلیمات کے مطابق معیار تعلیم کو بلند کر کے ، معیاری طریقہ تدریس کے ذریعے ، شفیق اساتذہ کی زیر نگرانی جدید تعلیم دی جاٸے گی ۔ تاکہ بچے کی عقل و شعور کی گرہیں کھلیں اور وہ کاٸنات میں غور وفکر کر کے تجربات کے ذریعے کلرک بننے کی بجاٸے دنیا کی حکمرانی کی سوچ رکھیں ۔