اسلام آباد:کشمیری خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یکجہتی کشمیر کانفرنس کل(جمعہ کے )روز ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگی،کانفرنس کی سربراہی جنرل حمید گل کی بیٹی عظمٰی گل کریں گی، یکجہتی کشمیر کانفرنس میں جڑواں شہروں سے خواتین و بچوں کے علاوہ مختلف کالجز و یونیورسٹیز سے طالبات شریک ہوںگی جبکہ کانفرنس سے مختلف سیاسی جماعتوں کی مرکزی خاتون رہنماﺅں سمیت وکلاء،ٹیچرز اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن خواتین خطاب کریں گی۔اپنے ایک وڈیو پیغام میں چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمٰی گل نے جڑواں شہروں کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنے بچوں کے ہمراہ جمعة المبارک کو سہ پہر چار بجے ڈی چوک پہنچیں،انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں خواتین پاکستان اپنی کشمیری بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
Author: +9251
-

17 ممبران اسمبلی کی نااہلی، عدالت نے کیس کی جلد سماعت سے کیا انکار، اہم خبر
سپریم کورٹ آف انڈیا نے ریاست کرناٹک کے نااہل ٹھہرائے گئے 17 ممبران اسمبلی کی درخواستوں پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے کی آج جمعرات کے دن کیس کی سماعت کی تو نااہل قرار دیے گئے ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل راکیش دویدی نے جسٹس این وی رمن کی زیر نگرانی بنچ کے سامنے مذکورہ کیس کے حوالہ سے فوری سماعت کی درخواست کی لیکن بنچ نے ان سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ایسی جلدی بھی کیا ہے، معاملہ اپنے حساب سے درج ہو گا،
واضح رہے کہ کرناٹک کے اسمبلی اسپیکر نے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا، جسے سپریم کورٹ آف انڈیا میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس کی جلد سماعت کیلئے آج درخواست کی گئی تھی،
-

500 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87500 روپے ہوگئی ہے۔
500 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87500 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 60 پیسوں سے کم ہو کر 156 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ
سونے کی قیمت یہ کمی ایک واضح کمی ہے سونے کی قیمت میں حالیہ کمی بڑی کمیوں میں سے دیکھی جارہی ہے. -

قائد اعظم محمد علی جناح ، ایک بے باک لیڈر
قائداعظم محمد علی جناح
قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اسی شہر سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انگلستان تشریف لے گئے جہاں انہوں نے 1896ء میں بار ایٹ لاء کا امتحان پاس کیا۔ وطن واپس لوٹنے کے بعد وہ وکالت کے پیشے سے وابستہ ہوگئے اور پھر 1909ء میں مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے۔
قائداعظم نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کانگریس میں شمولیت سے کیا، پھر کچھ عرصہ تک وہ کانگریس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ کے رکن بھی رہے لیکن جب ان پر کانگریس کے انتہا پسند ہندو لیڈروں کے عزائم آشکار ہوئے تو وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مسلم لیگ کے ہوگئے اور اس تنظیم کے پرچم تلے برصغیر کے مسلمانوں کو مجتمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔
1929ء میں انہوں نے موتی لال نہرو کو نہرو رپورٹ کے جواب میں اپنے مشہور چودہ نکات پیش کیے۔
جن میں برصغیر کے مسلمانوں کے مسائل کا حل تجویز کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے لندن میں گول میز کانفرنسوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کی۔
پھر وہ کچھ عرصے کے لیے سیاست سے دلبرداشتہ ہوکر انگلستان ہی میں مقیم ہوگئے لیکن جب ہندوستان کے مسلمانوں نے انہیں اپنی قیادت کے لیے آواز دی تو وہ اس پر لبیک کہتے ہوئے وطن واپس لوٹ آئے۔
1937ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے اور پھر قیام پاکستان تک اس عہدے پر فائز رہے۔
1940ء میں ان کی زیر صدارت لاہور میں تاریخی قرارداد پاکستان پیش کی گئی جس میں واشگاف الفاظ میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا۔
ان کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں یہ مطالبہ انگریزوں نے بھی تسلیم کیا اوربالآخر 1947ء میں دنیا کے نقشے پر ایک نئی مسلم ممالک ’’پاکستان‘‘ کا اضافہ ہوگیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم، پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔
وہ پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کے خواہاں تھے لیکن ان کی بیماری نے ان کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا اور مسلمانانِ پاکستان 11 ستمبر 1948ء کو اپنے اس عظیم رہنما کی قیادت سے محروم ہوگئے۔۔!!! -

ممتاز مفتی کی پیدائش
ممتاز مفتی کی پیدائش *
اردو کے نامور افسانہ نگار ممتاز مفتی کا اصل نام ممتاز حسین تھا اور وہ بٹالہ ضلع گورداس پور میں 11 ستمبر 1905ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے لاہور سے تعلیم حاصل کی اور پھر تدریس کے پیشہ سے وابستہ ہوئے۔ کچھ وقت فلمی دنیا میں بھی گزارا پھر مختلف سرکاری اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے۔ ممتاز مفتی کا پہلا افسانہ ’’جھکی جھکی آنکھیں‘‘ 1936ء میں ’’ادبی دنیا‘‘ لاہور میں شائع ہوا تھا۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں ان کہی، گہما گہمی، چپ، اسمارائیں، گھڑیا گھر، روغنی پتلے، سمے کا بندھن اور کہی نہ آجائے کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی دیگر تصانیف میں ان کے سوانحی ناول ’’علی پور کا ایلی‘‘ اور ’’الکھ نگری‘‘ سفرنامے ’’لبیک‘‘ اور ’’ہند یاترا‘‘ خاکوں کے مجموعے پیاز کے چھلکے، اوکھے لوگ اور اور اوکھے لوگ شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ستارۂ امتیاز عطا کیا تھا۔ 27 اکتوبر 1995ء کوممتاز مفتی اسلام آباد میں وفات پاگئے اوراسلام آباد ہی کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔۔!!!
-

لاک ڈاون کا جے یو آئی نے اعلان کیا ہے ، نون لیگ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا، احسن اقبال
لاک ڈاون کا جے یو آئی نے اعلان کیا ہے جب کہ نون لیگ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا، احسن اقبال
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے جی این این سے خصوصی انٹرویو کرتےہوئے کہا کہ لاک ڈاون کا جے یو آئی نے اعلان کیا ہے جب کہ نون لیگ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا، بطور جنرل سیکرٹری لاک ڈاون کا نوازشریف کا پیغآم نہیں ملا، 23ستمبر کو نون لیگ کی مجلس عاملہ میں لاک ڈاون کا فیصلہ ہو گا جس میں نوازشریف کی رائے بھی سامنے آئے گی،: لاک ڈاون کے حوالے سے اے پی سی میں حتمی فیصلہ ہو گا مولانا فضل الرحمان شہبازشریف اور بلاول زرداری کے ساتھ اے پی سی کی تاریخ پر مشاورت کریں گے،پیپلزپارٹی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے، نوازشریف کوئی ڈیل نہیں کر رہے، نوازشریف کی اپیل کی سماعت پر ڈیل کا پرویگنڈہ کر کے عدلیہ پر دباو ڈالا جا رہا ہے، نون لیگ کو متنازع بنانے کےلیے ڈیل ڈیل کا شور ہو رہا ہے، پارٹی میں حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہے شہبازشریف بھی انکے فیصلوں پر پہرا دیتے ہیں ، ہر سیاسی موقف پر دونوں بھائیوں کا ایک ہی بیانیہ ہے، چیف جسٹسں پاکستان نے بھی نیب پرسیاسی انجیرنگ کے تاثر کا اظہار کر کے ہمارے موقف کی تائید کی، حکومتی کرپشن کے خلاف نیب کوئی کاروائی نہیں کر رہی، نیب کو شاہد خاقان مفتاح اسماعیل اور میری کرپشن نظر آتی ہے جبکہ وزیراعظم کو نیب طلب نہیں کرتی.
-

اخوان المسلمین کے مرشد عام محمد بدیع سمیت 11 رہنماوں کو سخت ترین سزائیں سنا دی گئیں
قائرہ:اخوان المسلمین کے مرشد عام محمد بدیع سمیت 11 رہنماوں کو سخت ترین سزائیںسنا دی گئیں،مصر کی عدالت میں محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر سمیت اخوان المسلمون کے 11 مرکزی رہنماؤں کے خلاف جاسوسی اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قاہرہ میں ایک عدالت نے مقدمے میں دیگر 3 افراد کو 10 سال اور 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 5 افراد کو بری کر دیا۔ ان تمام سیاسی رہنماؤں پر فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ مل کر جاسوسی اور دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
مصر کے واحد صدر محمد مرسی نے 30 جون 2012 کو اقتدار سنبھالا تھا لیکن ایک سال بعد ہی 3 جولائی 2013 کو مصری فوج نے ان کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ان پر بھی الزام تھا کہ وہ اخوان المسلمین کے نظریات سے متاثر تھے
-
ملتان اڈا لاڑ فیڈ مل کے فضلے سے عوام پریشان اور انتظامیہ خاموش
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان اڈالاڑ فیڈ ملز کے فضلے سے موٹر سائیکل سوار عورت اور مرد گر کر شدید زخمی۔تفصیلات کیمطابق لاڑ کے علاقہ حسینہ چوک کے قریب پرائم فیڈ ملز سے گزشتہ دنوں مرغیوں کے فضلے سے بھرا ٹرک بستی میں ٹرک کاڈالا کھولنے سے گرگیا جسے شہریوں نے ٹرک ڈرائیور سمیت فیڈملز منیجر کو تھانہ بستی ملوک پولیس کے حوالے کردیا تھا آج پھر اسی فضلہ پر ایک اور موٹر سائیکل سوار جس پر ایک مرد اور عورت سوار تھی گرکر شدیدزخمی ہوگئے اس موقع پر حسینہ چوک پر شہری و علاقہ معززین جام امتیاز احمد، جام فلک شیر،عابد کمھار، رانا کاشف، رانا نعیم خلیل، اسماعیل،محمد سجاد، محمد عباس،زمان،محمد قاسم ڈاھا،ماجد،ظفر،اسلم چڑویا ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوے میڈیا کو بتایا کہ پرائم فیڈ کے ارد گرد سینکڑوں کی تعداد میں گھر ہیں حال ہی میں بننے والی پرائم فیڈ کی گندگی و بدبو نے علاقہ میں تعفن پھیل گیا ہے ۔ مرغیوں کا گندا پانی اسی روڑ پر گرا دیا جاتا ہے جسکے باعث روڑ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات ہورہے ہیں جبکہ ہمارے بچے وبڑے عجیب قسم کی خارش و دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہم نے کئی بار اعلی احکام سے شکایت بھی کی ہے کہ یہ فیڈ ملز رھائشی آبادی میں ہے اسے یہاں سے کہیں اور شفٹ کیا جائے لیکن ابھی تک کوئی عمل نہیں ہوا ہم محکمہ ماحولیات۔ کمشنروڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

مقبوضہ کشمیر میں زوردار جھڑپیں، بھارتی فوج 39 دن بعد بھی صورہ علاقہ میں داخل نہیں ہو سکی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین آج بھی سری نگر اور دیگر مختلف علاقوں میں زوردار جھڑپیں ہوئی ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے آج بھی سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں تحریک آزادی کےحوالہ سے حساس علاقوں میں کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، بھارتی فوج ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی صورہ علاقہ میں داخل نہیں ہو سکی، مقامی کشمیریوں نے علاقہ کی طرف آنے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں میں سرگرم کشمیری نوجوانوںکے خلا ف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،
مقامی کشمیریوں کی طرف سے بھارتی فورسز کی درندگی کیخلاف جمعرات کے دن بھی کرفیو کی پابندیاں توڑ کر احتجاج کیا گیا،

