Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر پر آواز اٹھانے پر وزیر اعظم کا یورپی ممالک سے اظہار تشکر

    کشمیر پر آواز اٹھانے پر وزیر اعظم کا یورپی ممالک سے اظہار تشکر

    کشمیر پر آواز اٹھانے پر وزیر اعظم نے یورپی ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے.. انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر سے کرفیو اٹھائے.اورکشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرے.ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں کشمیر پر بھارتی مظالم کی مزمت کی .وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کاساتھ دیناقابل ستائش ہے۔ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کا ساتھ دینے والے 58 ملکوں کو سراہتا ہوں۔ کشمیریوں کے حقوق کا احترام اور حفاظت کریں۔

    واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں مقبوضہ جموں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر اِن کیمرہ اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر لگی بندشوں کی مذمت کی گئی۔ تمام اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے مقبوضہ کشمیر سے انٹر نیٹ کی بندش کے خاتمے کا فوری مطالبہ کر دیا

  • ڈاکٹر فقیر محمد کی وفات

    ڈاکٹر فقیر محمد کی وفات

    ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی وفات

    پنجابی زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر 5 جون 1900ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ پنجابی زبان و ادب کی متعدد خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ’’بابائے پنجابی‘‘کہا جاتا ہے۔ 1951ء میں انہوں نے پنجابی زبان کا اولین رسالہ ’’پنجابی‘‘ جاری کیا پھر ڈاکٹر محمد باقر کے ساتھ پنجابی ادبی اکادمی قائم کی جس کے تحت پنجابی زبان و ادب کی متعدد قدیم و جدید کتابیں شائع ہوئیں۔ وہ ایک بہت اچھے شاعر بھی تھے اور انہوں نے پنجابی زبان کو نئے اسلوب اور نئے آہنگ سے آشنا کیا۔ ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی مدون کی ہوئی کتب میں کلیات ہدایت اللہ، کلیات علی حیدر، کلیات بلھے شاہ اور چٹھیاں دی وار، شعری کتب میں صدائے فقیر، نیلے تارے، مہکدے پھول، ستاراں دن، چنگیاڑے اور مناظر احسن گیلانی کی النبی الخاتم اور عمر خیام کی رباعیات کے منظوم تراجم شامل ہیں۔ ٭11 ستمبر 1974ء کو پنجابی زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر وفات پاگئے اور گوجرانوالہ میں احاطہ مبارک شاہ بڑا قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
    عمل دا زور
    چہرہ تیرا اے سادہ طبیعت تیری اے چور
    دل اے تیرا کجھ ہور تے دل دی ہوس کجھ ہور

    بندے دے دل دا نور اے ہوندا نظر دا نور
    باطن تیرا اے کور جے دیدے تیرے نیں کور

    بے آہنگسا اے شوق تے بکھڑے تیرے نیں راہ
    منزل تیری اے دور تے مٹھی تیری اے ٹور

    زندگی دا پا کے پج آزادی دے نال آپ
    گلاں دی نئیں پتنگ نوں دیندا عمل دی ڈور

    طاقت اوہدی دا کردا اے اقرار زمانہ
    دنیا تے جہدیاں بازوواں وچ اے عمل دا زور

  • وہاڑی : ڈی پی او وہاڑی کی افسران سے اہم میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے زیر صدارت پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج برانچزاور سی آئی اے سٹاف موجود تھا۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کی ہدایات پر عملدآمد رکرتے ہوئے تمام ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی ضلع وہاڑی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ نیک نیتی، ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے۔ لیکن اگر آ پ معصوم عوام کیساتھ زیادتی کریں گے تو آپ کے لیے کوئی رعایت نہ ہوگی۔ نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی پالیسی کو اپنایا جائے حوالات میں بند قیدیوں کی صحت کی خیال اولین ترجیح ہونی چاہئے اور ان پر تشدد پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔۔ حوالات میں بند قیدیوں کے اصلاحی مواد رکھا جائے تاکہ وہ اپنی اصلاح کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کرائم یا دیگر معاملہ کی صورت پی آر او کی وساطت سے ایس پی انوسٹی گیشن کے علاوہ کوئی اور رینک کا آفیسر میڈیا کو اپنا ورژن نہیں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی کا موبائل فون استعمال کرنا خلاف ڈسپلن اوروقت کا ضائع ہے جس سے ڈیوٹی اور عوام کے مسائل کے حل میں رکاوٹ پیش آتی ہے لہذا دوران ڈیوٹی ایس ایچ او اور متعینہ ڈیوٹی انچارج کے علاوہ کسی کے پاس موبائل فون نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس ایچ اوز اپنے رویوں میں بہتری لا کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں.

  • سوئس حکومت نے ایک دہشت گردی کے الزام میں ایک شہری کی شہریت منسوخ کر دی

    سوئس حکومت نے ایک دہشت گردی کے الزام میں ایک شہری کی شہریت منسوخ کر دی

    سوئس حکومت نے ایک دہشت گردی کے الزام میں ایک شہری کی شہریت منسوخ کر دی

    سوئٹزرلینڈ نے دہشت گردی کی ترویج کے جرم میں ایک شہری کی شہریت منسوخ‌ کر دی.دوہر شہریت رکھنے والے فرد کے بارے میں سوئس اخبار’بلیک’ نے بتایا سوئٹرزلینڈ کی حکومت کی طرف سے جس شخص کی شہریت منسوخ کرنےکا اعلان کیا گیا ہے وہ ترکی سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی عمر33 سال ہے۔ اسے سنہ 2018ء میں جنیوا میں ایک عدالت نے شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے لیے پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں اڑھائی سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    گئے ہیں۔

  • وہاڑی : فلٹریشن پلانٹ بند ہونے پر احتجاج

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انتظامیہ کی غفلت سے غلہ منڈی کاواحد واٹر فلٹر پلانٹ ناکارہ غلہ منڈی کے مزدورپینے کےصاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئےشکایات کے باوجود واٹر فلٹر پلانٹ بحال نہ ہوسکاغلہ منڈی کے تاجروں اور مزدوروں کا احتجاج ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں لاکھوں روپےسے لگنے والا واٹر فلٹر پلانٹ چند ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگیا جبکہ کہ ٹوٹیاں اور دیگر سامان غائب جس پر غلہ منڈی کے تاجر اور مزدور صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگئے یے غلہ منڈی میں پینے کے لئے صاف پانی نایاب ہونے پر غلہ منڈی کے مزدورپیٹ کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے موذرصحت پانی پینے سے کئی مزدور بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئےجس پر تاجروں اور مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو بار درخواست دینے کے باوجودواٹر فلٹر پلانٹ بحال نہ ہوسکا جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامناہے انہوں نے ڈی سی وہاڑی سے واٹر فلٹر پلانٹ فی الفور بحال کروا کے,غلہ منڈی کے مزدوروں کو صاف پینے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ملتان : مریض کی حالت خطرے سے باہر

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سخت اور مشکل ترین آپریشن کر کے کیل کردن سے نکال دیا
    تفصیلات کے مطابق میاں چنوں 19 چودہ ایل کا رہنے والا مجاہد موٹر سائیکل پر ریڑھی والے کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کی گردن میں ریڑھی کا بمبو گھس گیا تھا نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز نے مسلسل چار گھنٹوں کی سرجری کرکے بمبو کو گردن سے نکال کر اسے وارڈ نمبر 4 میں شفٹ کر دیا ہے اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

  • وہاڑی : رشوت کے خلاف بڑا ایکشن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او وہاڑی کا بڑا ایکشن رشوت کی شکایات پر چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ترجمان پولیس
    تفصیلات کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اوز میں تھانہ گگو منڈی ، تھانہ ساہوکا ، تھانہ فتح شاہ ، تھانہ صدر بورےوالا ، تھانہ صدر وہاڑی اور تھانہ ٹھینگی شامل ہیں۔ترجمان پولیس

    جبکہ تین سب انسپکٹرز اور دو اے ایس آئی بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ترجمان پولیس

  • 92 سالہ مصری شہری نے کینسر کے باوجود ماسٹر کر لیا

    92 سالہ مصری شہری نے کینسر کے باوجود ماسٹر کر لیا

    عمر رسیدہ مصری شہری نے بیماری کے باوجود ڈگری حاصل کر لی
    مصر کے معمر شہری نے جان لیوا بیماری کے باوجود وہ کارنامہ دکھا دیا جسسے دیکھ کر جوان اور صحت مند لوگ بھی حیران رہ جائیں .، مصری عمر رسیدہ محمد القبانی نے غرب اور کینسر جیسی تنگی کے باوجود اپنی ماسٹر تک تعلیم مکمل کی اور جامعہ ازھر سے دعوی اسلامیہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی

    القبانی کا تعلق مصر کے صوبے الشرقیہ کے ایک گاؤں العواسجہ سے ہے۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی تھی لیکن غربت کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر رہے . اور گھر میں کھیتی باڑی کرنے میں مصروف ہو گئے، لیکن اب نہوں نے یہ کارنامہ دکھا کر ثابت کر دیا کہ عزم صمیم ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں ہے.

  • ایران اپنے جہازوں کا نام تبدیل کر کے تیل بیچنے لگا.ایجنسی کا دعوٰی

    ایران اپنے جہازوں کا نام تبدیل کر کے تیل بیچنے لگا.ایجنسی کا دعوٰی

    ایران اپنے جہازوں کا نام تبدیل کر کے تیل بیچنے لگا.ایجنسی کا دعوٰی
    فرانس کی ایک انٹیلی جنس فرم Kpler نے اہم رپوٹ پیش کی ہے کہ ایران نے اپنے بڑے بڑے تیل بردار جہازوں کے نام تبدیل کر دیے ہیں.. اس اقدا کا مقصد امریکا کی پابندیوں کو چکمہ دیناہے تا کہ ان جہازوں سے خفیہ تیل فروخت کیا جا سکے.اس سے پہلے امریکا نے یہ کہہ کر پابندیاںل گادی تھی کہ ایران کیے گئے وعدون کی پاسداری نہیں کر رہا. ایجنسی نے بتایا ہے کہ وہ ایڈریان ڈاریا 1 (سابقہ نام گریس 1) جہاز کا تیل شام منتقل کر رہا ہے۔

  • محکمہ کسٹمز بھی احتساب کی زد میں ، ایف آئی اے نے ریکارڈ طلب کر لیا

    محکمہ کسٹمز بھی احتساب کی زد میں ، ایف آئی اے نے ریکارڈ طلب کر لیا

    اداروں کی اصلاح اور کارکردگی کے حوالے سے اقدام جاری ہیں. ایف ائی اے نے محکمہ کسٹم کے خلاف بھی اہم انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے.اس سلسلے میں‌پچھلے تین سال کا ریکارڈ مانگ لیا ہے جس میں ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، منشیات و دیگر اشیاء شامل ہیں ہدایت کی گئ ہیں کہ7 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے

    یہ حکم کراچی میں اور کوئٹہ میں‌ محکمہ کسٹمزکو بھی ہدایات جاری کی گیا ہے. ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سامان کب کسے اور کتنا پکڑا ہے .سب تفصیلات ضبط شدہ سامان کے ساتھ مہیا کی جائیں.

    اسی طرح یہ بھی ہدایات جاری کی گی ہں کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں محکمہ کسٹمز سے ٹمپرڈ اور قیمتی گاڑیوں نیلامی کے کے مکمل ڈاکومنٹل ثبوت مہیا کیے جائیںِ ۔ اسی طرح ضبط کی گئی شراب، ہیروئن، چرس اور حشیش کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں. اور جو اشیا تلف کی ہیں ان کا ثبوت بھی پیش کیا جائے.