Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان نے ایل او سی کے قریب 30لانچنگ پیڈ بنا لیے، بھا رتی میڈیا کا نیا پروپیگنڈہ

    پاکستان نے ایل او سی کے قریب 30لانچنگ پیڈ بنا لیے، بھا رتی میڈیا کا نیا پروپیگنڈہ

    جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم ہے اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے۔ ایسے میں بھارتی میڈیا نے حقائق کا سامنا کرنے اور مظلوم کشمیری عوام کی آواز بننے کی بجائے پاکستان پر ہی پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیاہے۔
    لشکرطیبہ کا پاک فوج کی مدد سے افغانستان میں بھارتی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ، ہندوستان ٹائمز کا پروپیگنڈہ
    بھارتی میڈیا کی تازہ پروپیگنڈہ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت میں مجاہدین کو داخل کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول کے آس پاس 30لانچنگ پیڈ بنا چکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لشکر طیبہ اور جیش محمد کے کارکنان بھارت میں داخل ہونے کی کوششو ں میں لگے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مزید لکھا ہے کہ افغان مزاحمت کار بھی ایل او سی کے نزدیک پہنچا دیے گئے ہیں۔ جن کی تعداد 230سے 280کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے سیکورٹی ایجنسنیوں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی لانچنگ پیڈ کے ذریعے مجاہدین کو بھارت میں داخل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک عام کشمیری آصف کو شہید کر کے اس کا تعلق لشکرطیبہ سے جوڑ دیا تھا۔

  • "عشق بے پرواہ ” شیخوپورہ میں جمائے گا اپنا رنگ ، گرمائے گا جزبات

    "عشق بے پرواہ ” شیخوپورہ میں جمائے گا اپنا رنگ ، گرمائے گا جزبات

    لاہور : عشق بے پرواہ ، اسٹیج ڈرامہ شخوپورہ پہنچ گیا ، اطلاعات کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی طویل عرصے کے بعد ان دنوں شیخوپورہ کے ورثہ تھیٹر میں نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ عشق بے پرواہ ‘‘میں پرفارم کریںگی ۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ تابندہ علی نے بتایا کہ مجھے ماضی میں بھی شیخوپورہ کے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ پیار اور عزت ملی اور اب میں ایک نئے آئٹم کے ساتھ شیخوپورہ کے تھیٹر پر آرہی ہوں ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامہ کل سے پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ عشق بے پرواہ نے بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے، اور اب لاہور کے بعد شیخوپورہ اس لیے اس ڈرامے کی نمائش ہوگی کیونکہ اس علاقے کے لوگ بھی اسٹیج ڈرامے دیکھنے کے بڑے شوقین ہیں

  • مجھے بھارت سے نفرت  ہے ،  وہ کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے،میں‌ بھارت جانے کا کیسے سوچ سکتی ہوں ، رابی پیرزادہ

    مجھے بھارت سے نفرت ہے ، وہ کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے،میں‌ بھارت جانے کا کیسے سوچ سکتی ہوں ، رابی پیرزادہ

    لاہور:یہ کیسے ہو سکتا ہےکہ ایک طرف بھارت کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردے اور کوئی پاکستان بھارت جانے کی خواہش کرے ، رابی پیرزادہ نے بھارت جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے بھارت سے کوئی سروکار نہہیں،

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ ان حالات میں جب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ایسے میں کس طرح بھارت میں بننے والے کسی پراجیکٹ میں کام کرنے کا سوچ بھی سکتی ہوں ۔گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کسی بھارتی فلم میں کام کرنے کے معاہدے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی جانب سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں جسے بعد ازاںمیڈیا میں رپورٹ کیا گیا ۔

    رابی پیرزادہ نے باقی پاکستانی اداکاروں کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کا کوئی بھی فنکار بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری بربریت کے خاتمے تک پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔

  • ماورا حسین کبھی اداکار تو کبھی وکیل ، نئے اعلان نے ہلچل مچادی

    ماورا حسین کبھی اداکار تو کبھی وکیل ، نئے اعلان نے ہلچل مچادی

    لاہور:پہلے اداکارہ اور پھر وکیل ، یہ اعزاز کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ، اطلاعات کے مطابق نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ، وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔

    اداکارہ ماوراحسین نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہوں۔ وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ ماورا حسین نے غریبوں کی مدد کے لیے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

  • "کڑی پٹاخہ ” نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، نمائش جاری ہے،

    "کڑی پٹاخہ ” نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، نمائش جاری ہے،

    لاہور:” کڑی پٹاخہ ” نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڈنے شروع کردیئے ،اطلاعات کے مطابق یہ سٹیج ڈرامہ کڑی پٹاخہ لاہور کے مقامی تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے، بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں ،

    ذرائع کے مطابق ڈرامہ "کڑی پٹاخہ ” میں اہم فلی شخصیات نے کام کیا ان میں معروف مصنف و ہدایت کار ڈاکٹر اجمل ملک اورپروڈیوسر اکبر بٹ کا ،ڈرامے کی کاسٹ میں آصف اقبال، نواز انجم، عابد شاہ، انمول شہزادی، پائل چوہدری، سحر خان، بیبو خان سمیت دیگر فنکار کام کر رہے ہیں،یوم عاشورہ کے بعد شوبز سر گرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔

  • ’’ عاشق چکر باز‘‘ یہ حرکت کس نے کی ، خبر نے ہلچل مچادی

    ’’ عاشق چکر باز‘‘ یہ حرکت کس نے کی ، خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور:: یہ ہفتہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت اہم ہفتہ ہے جہاں بڑی تعداد میں ڈرامے اور نئی فلمیں متعارف کرائی جارہی ہیں،ابھی حال ہی میں عاشق چکر باز نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ، اطلاعات کے مطابق سینئر کامیڈین اداکار طاہر نوشاد سٹیج ڈرامہ عاشق چکر باز میں اپنے فن اور کامیڈی سے شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے،

    ذرائع کے مطابق "عاشق چکر باز” کی مقبولیت میں‌ بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس کی تیاری میں اہم فلمی شخصیات نےحصہ لیا ہے، کاسٹ میں طاہر نوشاد عمران ،شوکی، آصف اقبال، عامر سوہنا، بٹ شرارتی، تابیر برال، وردہا، فیروزہ علی، آفرین خان اور لائکہ خان سمیت دیگر فنکار کام کر رہے ہیں۔ سٹیج ڈرامہ عاشق چکر باز کے مصنف و ہدایت کار آصف اقبال اور پروڈیوسر حمزہ بٹ ہیں۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد

    پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد

    جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیمینار سے چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ محترمہ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختراور دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میںطلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اس پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔مقبوضہ کشمیر کے لاکھو ں لوگ بھارتی فوج کے ظلم وجبر کا ثابت قدمی ، جرات و بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

    مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کے22کروڑ لوگ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیںاور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

  • یہ کیا تماشا ہے ، لوگ نجی سکولوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں‌اور سیکرٹری ایجوکیشن کو پرواہ تک نہیں ، عدالت

    یہ کیا تماشا ہے ، لوگ نجی سکولوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں‌اور سیکرٹری ایجوکیشن کو پرواہ تک نہیں ، عدالت

    لاہور :یہ کیا تماشا ہےکہ لوگ پرائیویٹ سکولوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں‌اور سیکرٹری ایجوکیشن کو پرواہ تک نہیں‌، عدالت بلاتی ہے تو آتے نہیں‌، کیوں نہ عدالت سیکرٹری ایجوکیشن کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کے احکامات صادر کردے ، لاہورہائی کورٹ سخت برہم

    ذرائع کے مطابق آج پھر لاہورہائی کورٹ میں نجی سکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی لیکن اس روز بھی سیکرٹری ایجوکیشن عدالت کے حکم کے باوجود حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت بہت زیادہ برہم ہوئی اور کہا کہ کل اگر سیکرٹری ایجوکیشن عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے تو پھر ان کو گرفتار کرکے پیشن کرنے کا حکم دیا جاسکتا ہے،

    بس ایک وقت مقرر ہے ! یمنیٰ زیدی نے تو یہ کہہ کر حد ہی کردی

    باغی ٹی وی کے مطابق آج سماعت کے دوران بڑے دلچسپ جملے سننے کو ملے ، ایک موقع پر عدالت نے کہا کہ کیوں آج سیکرٹری دفتر نہیں آئے، عدالت تونوبجے لگتی ہے آپ اب کیاکرنےآئے ہیں ،کیا عدالتیں آپ کے دفاتر ہیں جہاں آپ چکردیتے رہیں، عدالت

    عدالت کو بتایا گیا کہ سیکشن سات پرعمل درآمد کے لئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ اگر اتنے زیادہ کامے ہیں‌تو پھر آج یہاں لوگوں کو نہ آنا پڑتا، ایک موقع پر جب عدالت نے پوچھا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کہاں ہے تو ڈپٹی سیکرٹری نے ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ کنفرم نہیں پتہ کہ سیکرٹری سکولزکہاں ہیں ، عدالت کو بتایا گیا کہ پچھلے دنوں سیکرٹری سکولز وزیر اعلی کے ساتھ مسلسل میٹنگز میں مصروف رہے

    مریض سے فیس لیتے ہوئے ترس نہیں آتا اور ٹیکس دینے کی بات ہی نہیں‌کرتے ، چیئرمین سخت برہم

    ذرائع کے مطابق آخر میں عدالت نے پھر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدارا خوف کریں لوگ رسو ہوگئے ان پرائیویٹ سکولوں کے ہاتھوں اور سیکرٹری ایجوکیشن ٹس سے مس نہیں ہوئے ، لگتا ہے کہ یہاں جو مرضی کوئی کرے اس کو کوئی پوچھنے والانہیں ،درخواست گزار نے آخر میں پھر درخواست کی کہ جناب پرائیویٹ سکولوں نے مختلف انداز سے لوٹنا شروع کیا ہوا ہے ، یہ سکول اضافی فیسوں کے نام بدل کروالدین سے ہرماہ ہزاروں روپے بٹورے جارہے ہیں، مہربانی فرما کر ہماری جان بخشی کرائی جائے

  • ’بھگوان رام‘ کا بھی چالان ہو گیا

    ’بھگوان رام‘ کا بھی چالان ہو گیا

    بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں ’بھگوان رام ‘ کا چالان کاٹ دیا گیا۔ چالان کی رقم ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے لاگو ہونے کے بعد چالان کا جرمانہ اب آسمانوں کو چھونے لگاہے۔

    سب سے مہنگا چالان دہلی میں ہوا جس کی رقم ہزاروں میں نہیں بلکہ ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ جس شخص کا چالان ہوا ہے اس کا نام بھگوان رام ہے جو راجھستان سے تعلق رکھنے والا ایک ٹرانسپورٹر ہے۔

    بھگوان رام نامی شخص نے 1.41لاکھ روپے کا جرمانہ کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ قبل ازیں سب سے مہنگا چالان 86 ہزار روپے کاتھا اور یہ چالان دہلی کے ایک ٹرک ڈرائیور کو اوور لوڈنگ کے جرم میں ہریانہ میں کیا گیا تھا۔

  • امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ، وزیر اعظم

    امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ، وزیر اعظم

    امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ، عمران خان
    وزیر اعظم عمران خان نے روسی خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کو انٹر ویو دیتےہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں پر پاکستان پر الزام لگایا جا رہاہے..جبکہ اس جنگ کی وجہ سے ہماری معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچاہے، ہمارے ستر ہزار پاکستانی شہید ہوئےہیں. جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو یہ گروہ ہمارے خلاف ہو گئے.اس خطے میں امن قائم ہونا ہمارے لیے سب سے زیادہ مفید ہے ،جبکہ افغانستان میں جنگ اور افرا تفری تو ہمارے اپنے لیے تشویشناک ہے . پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں امن وا مان اور سیکیورٹی کی بہتری کے لیےکوشاں رہا ہے.پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرر میں شامل ہونے پر بھاری نقصان اٹھانے پڑے..اب امریکا کی افغانستان میں حالات کو 18 سال بعد بھی سنبھال نہ پانا.اس کی اپنی ناکامیاں ہیں.
    واضح رہے کہ امریکا اور افغانستان کے طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے کینسل کر دیا ہے.جس کے بعد خطے میں امن کی کوششوں کو شدیددھچکا لگا تھا.اس پر نے اپنا رد عمل پیش کرتے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے۔ تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی مزی پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں