Baaghi TV

Author: +9251

  • موزمبیق کے صدر کی ریلی میں بھگڈر 10افراد ہلاک

    موزمبیق کے صدر کی ریلی میں بھگڈر 10افراد ہلاک

    موزمبیق کے صدر کی ریلی میں بھگڈر سے 10افراد ہلاک جبکہ 85زخمی ہو گئے۔
    کیلیفورنیا ، فائرنگ میں چار ہلاک،15 زخمی
    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریلی کا انعقاد شمالی شہر نمپولا کے ایک چھوٹے سے اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگوں نے ریلی کے اختتام پر وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔

    حکمران فریلمو پارٹی نے اپنے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ مرنے والے اس کے کارکن تھے۔ مرنے والوں میں 6خواتین اور 4مرد شامل تھے۔
    ریلی میں شریک ایک شخص کے مطابق اسٹیڈیم کے دروازے بند کر دیے گئے تھے اور وہ صدر نیوسی کی روانگی کے بعد ہی کھولے گئے۔ جیسے ہی دروازے کھلے تو اسٹیڈیم کے اندر موجود ہر شخص جلدی جانا چاہتا تھا۔ اس سے اسٹیڈیم میں بھگڈر مچ گئی ۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے ، جس سے لوگ گر پڑے اور ایک دوسرے کے نیچے روند دیئے گئے۔

  • بڑے بھائی آصف نے چھوٹے بھائی ثاقب کوڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا

    بڑے بھائی آصف نے چھوٹے بھائی ثاقب کوڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا

    *رحیم یارخان زمین کے تنازعہ پر بڑے بھائی آصف نے چھوٹے بھائی ثاقب کوڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا،ملزم آصف بچوں کے لے کر موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ سی ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،واقع ظفر آباد کے علاقہ میں پیش آیا، زرائع*

  • یونیورسٹی سیکورٹی گارڈ قتل ، کس نے کیا خوف وہراس پھیل گیا

    یونیورسٹی سیکورٹی گارڈ قتل ، کس نے کیا خوف وہراس پھیل گیا

    اسلام آباد :غریب ملازم قتل کس نےکیا ابھی تک معاملہ حل نہیں ہوسکا ، اطلاعات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی میں سیکورٹی گارڈ کی لاش ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا ۔اس واقعہ کےبعد یونیورسٹی میں بڑا خوف پایا جارہا ہے، اور حکام قاتل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،

    بس ایک وقت مقرر ہے ! یمنیٰ زیدی نے تو یہ کہہ کر حد ہی کردی

    پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی میں قتل ہونے والا 18سالہ سیکورٹی گارڈ محمدراسب نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ یونیورسٹی کی 6نمبر پوسٹ پر تعینات تھا،مرحوم کے جسم پر گولی کا نشان ہے، سیکورٹی گارڈ کی رائفل اس کے قریب سے ہی ملی ہے۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی، دوسری طرف یونیورسٹی حکام اور پولیس کا کہنا ہے کہ کہیں یہ دشمنی کا شاخصانہ نہ ہو

  • امریکی صدر نے اپنے سلامتی کے  مشیر کے متعلق کیا کہہ دیا.

    امریکی صدر نے اپنے سلامتی کے مشیر کے متعلق کیا کہہ دیا.

    امریکی صدر نے اپنے سلامتی کے مشیر کے متعلق کیا کہہ دیا.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سبکدوش سلامتی کے مشیر بارے عجیب بات کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے. امریکی صدر نے کہا کہے کہ وہ ایک ذہین آدمی نہں تھا. خاص کر شمالی کوریا کے متعلق اس کا بیان دھمکی امیز تصور کیا جاتا ہے .
    واضح رہے کہ جان بولٹن سے امریکی صدر نے استعفی لے لیا تھا جسے جان بولٹن نے کہاکہ وہ خود استعفی دے رہے ہیں.

  • مظفرگڑھ پولیس نے 3 کمسن لڑکے 12سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لئے

    مظفرگڑھ میں 12 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے تین کم سن دوستوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سول لائن پولیس موضع دین پور سے تینوں کم سن دوستوں محمد زمان، سفیان اور اللہ بچایاکو گرفتار کرکے عمر کا تعین کئے بغیر عدالت میں پیش کیا تو سیشن جج برہم ہوگئے اور عدالت نے چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار بچوں کی عمر کا تعین کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سے بچوں کی عمر کا تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ تیار کرانے کے بعد عدالت پیش کریگی۔پولیس کے مطابق گرفتار تین کم سن لڑکوں کے خلاف لڑکی شبانہ سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے جس تحقیقات جاری ہیں۔

  • لاہوری اب کدھر جائیں گے  ، ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت آگئی

    لاہوری اب کدھر جائیں گے ، ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت آگئی

    لاہور : لاہوریوں کے لیے ایک نئی آزمائش ، ڈینگی وائرس نے پھر سراٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور پر ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے، میو ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اس سال ابھی تک لاہور میں رواں برس ڈینگی بخار کے اب تک 22 مریضوں کی سرکاری طور پر تصدیق کی جاچکی ہے تاہم حالیہ موسم میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی کی تشخیص کیلئے مشین اور دو ٹیکنیشنز راولپنڈی بھجوا دیئے،

    ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈینگی بخار کے راولپنڈی میں وبائی شکل اختیار کرنے کے باعث جنرل ہسپتال نے بھی آٹو کیمسٹری اینلائزر مشین اور دو ٹیکنیشنز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی روانہ کیے، جنرل ہسپتال کی ٹیم ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے مریضوں کے ٹیسٹ کرے گی تاکہ ان کا بروقت علاج معالجہ ہوسکے۔

  • مریض سے فیس لیتے ہوئے ترس نہیں آتا اور ٹیکس دینے کی بات ہی نہیں‌کرتے ، چیئرمین سخت برہم

    مریض سے فیس لیتے ہوئے ترس نہیں آتا اور ٹیکس دینے کی بات ہی نہیں‌کرتے ، چیئرمین سخت برہم

    لاہور : مریض سے فیس لیتے وقت ترس نہیں کرتے اور جب ٹیکس دینے کی بات آتی ہے تو پھر طرح طرح کے بہانے اور حیلے بناکر ٹیکس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، ڈاکٹرز اگر فیسیں لیتے ہیں تو ٹیکس بھی دیں‌، اگر ٹیکس نہیں دیں گے توپھر سخت اقدامات کیے جائیں گے ، یہ فیصلہ چئیرمین پی آر اے جاوید احمد کی ہدایت پر کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کو بھی نیٹ سسٹم میں لایا جائے ،

    پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

    ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے مہم شروع کردی۔چیئرمین پی آراے جاوید احمد کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پی آراے نے 1500سے زائد کنسلٹنسی فیس لینے والے شہرکے800 ڈاکٹرزکو نوٹس جاری کردیئے،

     

    بس ایک وقت مقرر ہے ! یمنیٰ زیدی نے تو یہ کہہ کر حد ہی کردی

     

    یاد رہے کہ ٹیکس سسٹم میں شامل کرنے کےحوالے سے رواں مالی سال میں میڈیکل کنسلٹنسی سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہوا تھا،تاہم ڈاکٹرز تاحال پی آراے کو ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے تھے،میڈیکل کنسلٹنسی سروسز کی مد میں ماڈل ٹان کی پہلی خاتون ڈاکٹر بشریٰ علی ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہوگئی ہیں

  • بستی ملوک نہر کنارے  سرکاری درخت کے نیچے جانور کیوں  باندھے با اثر  افراد کا  غریبوں پر بہیمانہ تشدد

    بستی ملوک نہر کنارے سرکاری درخت کے نیچے جانور کیوں باندھے با اثر افراد کا غریبوں پر بہیمانہ تشدد

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )
    تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کھوہ لالو موضع راناواہین میں نہر کنارے سرکاری درخت کے سائے میں جانور باندھنے پر ملزمان اللہ دتہ والد اکرم۔ریاض والد رب نواز۔حاجی فیض بخش والد حق نواز۔چھ نامعلوم افراد جو کہ ڈانڈوں۔ سوٹوں۔کلہاڑی ٹوکا سے حملہ آوار ہوئےاور حاجی امین۔محمد اسماعیل۔خلیل۔ناصر وغیرہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور شدید زخمی کر دیا۔جانور کھول دئیے۔ جبکہ سرکاری درخت کاٹ دیا۔مدعی پارٹی زخمیوں کو لے کر تھانہ بستی ملوک پہنچی تو تھانہ میں موجود منشی نے ڈاکٹ جاری کردیا اسی دوران کسی کی کال آنے پر منشی نے ڈاکٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور ملزم پارٹی کو بلا کر ڈاکٹ جاری کردئیے زرائع کے مطابق ملزمان نے فوری طور پر فرضی زخم بنوا کر ڈاکٹ حاصل کیا۔پولیس کی طرف سے سیاسی دباؤ کی وجہ سے مدعی پارٹی کو ڈاکٹ جاری نہ کرنے پر مدعی پارٹی کا تھانہ کے باہر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • داعش کی خواتین دلہنیں نہیں چلتی پھرتی بمبار ، اہم رپورٹ

    داعش کی خواتین دلہنیں نہیں چلتی پھرتی بمبار ، اہم رپورٹ

    تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ساتھ ملنے والی خواتین جو اب واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہی ہیں ان کو دلہن کی طرح نہیں بلکہ داعش کر سرگرم کارکنان اور چلتی پھرتی بمبار کے طور پر دیکھنا چاہیے. یہ خواتین مستقبل مٰیں تباہ کن حملے کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں.

    برسلز میں ایک غیر سرکاری گروپ نے 326 یورپی شدت پسندوں کے متعلق معلومات کا باریک بینی سے جائزہ لیا. اس گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بہت سی خواتین اور نوجوان لڑکیاں "غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں "میں ایک چھوٹی سی اقلیت ہونے کے باوجود بہت بڑا خطرہ ہیں۔

    اس جائزہ رپورٹ میں 43 خواتین کے بارے میں معلومات شامل تھیں۔ جو داعش کے لیے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی رہی ہیں ، ان میں خود کش سے لے کر ائی پر پراپیگنڈہ کے میدان بھی شامل ہیں.

  • مودی کے وزیر کو آصف غفور کا دلچسب جواب

    مودی کے وزیر کو آصف غفور کا دلچسب جواب

    مودی کے وزیر جیتندرا سنگھ کو جنرل آصف غفورکا دلچسپ جواب

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مودی کابینہ کے وزیر کو منہ توڑ جواب دیتے طنزیہ انداز میں خوب کہا کہ پہلے اپنی ایئر فورس سےمشورہ کر لو پھر آزاد کشمیر پر قبضے کی بات کرنا.
    واضح رہے مودی کابینہ کے وزیر جتندرا سنگھ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد آزاد کشمیر پر قبضے کی بھڑک لگائی تھی
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1171493626024587270?s=20
    میجر جنرل نے مزید بات کرتےہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو 72 سالہ کوششوں سے نہیں روکا گیا تو اب یہ یہ اقدام کیسے روک سکتے ہیں. آرٹیکل 370 اور اس جیسے اقدام کسی طور بھی تحریک کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے.