Baaghi TV

Author: +9251

  • روپے کے مقابلے میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا.

    روپے کے مقابلے میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا.

    ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کم کرتے ہوئے مزید مہنگا ہو گیا.تاہم یہ سلسلہ اب کم درجے سے ہے . اور معمولی اضافہ ہو رہا ہے

    ڈالر روپے کی قدر بڑھانے کی طرف رواں دوان ، روپے کے مقابلے میں 13 پیسے مہنگا ہو گیا. انٹر بینک میں ڈالر 156 روپے36 پیسوں سے بڑھ کر 156 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے تب ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ جاری ہے جو اب رک چکا ہے .

  • اردن کا اسرائیل کے ہاتھوں اپنے دو شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    اردن کا اسرائیل کے ہاتھوں اپنے دو شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    اردن نے اسرائیل کے ہاتھوں اپنے دو شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا ہے

    اردن نے اسرائیل کے ہاتھوں اپنے دو شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتےہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے . اس سلسلے میں اردن نے اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے
    ان شہریوں کے نام عبد الرحمن مرعی اور ہبہ عبدالباقی ہیں‌ . وزارت خارجہ نے ان ناموں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ان دونوں اردنی باشندوں کو اسرائیلی حکام نے فلسطین اور اردن کے درمیان شاہ حسین پل عبور کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

    اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے کہا کہ اردن ان باشندوں کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا..کل منگل کو عمان میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کے ساتھ دونوں گرفتار شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے خلاف تمام الزامات اور تحقیقات سے متعلق وزارت کو آگاہ کرنے کوکہا گیا ہے۔

  • نائن الیون کی سالگرہ کے موقع پر امریکا نے داعش سمیت چار تنظیموں کے افراد پر پابندی لگا دی

    نائن الیون کی سالگرہ کے موقع پر امریکا نے داعش سمیت چار تنظیموں کے افراد پر پابندی لگا دی

    نائن الیون کی سالگرہ کے موقع پر امریکا نے چار تنظیموں پر پابندیا ں لگاتےہوئے ان کے افراد کی لسٹ کو پابندی زدہ افراد میں شامل کیا ہے .ان میں فلسطین میں مزاحمت کرتی تنظیم حماس اور ایران کے سپریم گارڈ فورس پاسداران انقلاب شامل ہے.

    امریکہ نے یہ پابندیاں نائن الیون کی 18 سال مکمل ہونے پر لگائی ہیں.پابندیاں لگاتےہوئے امریکا کے محکمہ خزانہ کا موقف تھا کہ ان پابندیوں کا نشانہ حماس، القاعدہ، داعش اور ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک 15 افراد اور عناصر شامل ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سے یہ پابندیا لگائی ہیں.

    ان نئی پابندیوں میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ محسود اور اس کی ملیشیا پاکستان میں دہشت گردحملو ں‌میں‌ملوث ہے، اس تنظیم کی وجہ سے پاکستان کے ہزاروں شہری ان حملو ں کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں.جبکہ فلبائن میں برسرپیکار داعش کے ارکان پر باپندی لگی ہے.

    امریکی وزیر خزانہ سٹیو منوچن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نائن الیون کے حملوں کے بعد سے امریکہ ن اپنا فوکس دہشت گردانہ حملوں اور ان کے زمہ داران پر کر رکھا ہےاور اس سلسلے میں ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جس سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو.

  • سری لنکن بورڈ کے دو ٹوک فیصلے سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی

    سری لنکن بورڈ کے دو ٹوک فیصلے سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی

    بھارت کو منہ کی کھانی پڑی سری لنکن بورڈ نے کھری کھری سنا دی .جو کھلاڑی بھارت کےکہنے پر پاکستان کھیلنے نہیں جائے گا. وہ بیرونی ملک کوئی لیگ نہیں کھیل سکتا سری لنکن نے دو ٹوک ایکشن لیتے ہوئے کھری کھری سنا دی
    سری لنکن کرکٹ بورڈ نےاہم فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کی ایما پر دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو دو ٹوک پیغام دے دیا کہ جو بھی پاکستان نہیں جائے گا اور ملک کے بورڈ کی نہیں مانے گا ،بورڈ سخت ایکشن لے گا.

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کریبیئن پریئمر لیگ کھیلنے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے منع کر دیا ہے۔ تھسارا پریرا، کرونا رتنے اور نیروشن ڈکویلا نے سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مانگی تھی۔

    بھارت کی کم ظرفی پر فواد چوہدری کی کراری ٹویٹ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارت کےاس قدام کی شدید مزمت کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جو سری لنکن کھلاڑی پاکستان کھیلنے جائے گا اسے انڈین پریمئر لیگ سے چھوٹی کرا دی جائے گی.

  • ماتمی جلوسوں کا انعقاد،سیکیورٹی کا سخت انتظام

    ماتمی جلوسوں کا انعقاد،سیکیورٹی کا سخت انتظام

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ماتمی جلوسوں اور تعزیوں کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی ۔ماتمی جلوسوں کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ماتمی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہکار بھی تعنیات کئے گئے ۔مخصوص اور حساس مقامات پر خاردار تاریں اور واک تھرو گیٹ بھی نص کئے گئے تھے۔جبکہ ہسپتالوں میں بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عملہ مستعد رہا۔ریسکیو کی گاڑیاں بھی متعقلہ روٹس پر موجود رہیں۔

  • مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے ایم پی اے آصف مجید

    مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے ایم پی اے آصف مجید

    رحیم یارخان( )پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دینا حسینیت اور تفرقہ پھیلانا یزیدیت ہے۔ امت مسلمہ کو متحد کرنا علمائے کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ کربلا کا پیغام مظلوموں کے مقابلہ میں ظالموں کے خلاف ڈٹ جانا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چوہدری آصف مجید نے کہاکہ حسینی فکر کو اپنا کر ہی دنیا کو امن کاگہوارہ اور پاکستان کو اسلام کا حقیقی قلعہ بنایا جا سکتا ہے۔ علمائے کرام محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اپنا دینی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یزید ایک نااہل اور بدکردار حاکم تھا جس نے مصطفوی تعلیمات اور قرآن کے آفاقی پیغام کو دنیاوی اقتدار اور سیاسی مصلحتوں کے تحت پامال کرنے کی ناپاک حرکت کی اوراس کا مقابلہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ڈٹ کر کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا سے پیغام ملتا ہے کہ ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہل بیتکربلا میں آزمائشوں سے دو چار ہوئے۔ جام شہادت نوش کر لیا مگر جابر اور بدکردار حکمران کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے اسے مسائل اور اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ بنانے کیلئے فکر حسین پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اور ہر کسی کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادات اور آزادی اظہار کا حق دیتا ہے۔ معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی امن دشمن ہمارے اس اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ نہ کر سکے۔ انہوں نے علمائے کرام اور مشائخ عظام پر زور دیا کہ وہ منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھائی چارے، یگانگت اور برداشت کا درس دیں کیونکہ یہ وقت اتحاد و اتفاق کیلئے کام کرنے کا ہے۔ آج عالم اسلام کا مقابلہ پھر وقت کے یزیدوں سے ہے آج پھرعالم اسلام کو جذبہ حسینیت کی ضرورت ہے اوراس پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

  • مقبوضہ جموں کشمیر، بھارتی مظالم جاری ، کرفیوکا آج 38 واں دن ، ظلم تھما نہیں ، جبر رکا نہیں، عالمی برادری کو چپ لگ گئی

    مقبوضہ جموں کشمیر، بھارتی مظالم جاری ، کرفیوکا آج 38 واں دن ، ظلم تھما نہیں ، جبر رکا نہیں، عالمی برادری کو چپ لگ گئی

    سری نگر: بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور جبر رکنے نہیں‌رہا ، ہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کےلیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کے دعویٰ کا پردہ چاک کردیا۔تنظیم نے جہاں بھارتی افواج کو ذمہ دار قرار دیا ہے وہاں بھارتی مودی کی حکومت کو بھی کشمیریوں پر مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو کے نفاذ سے 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی پٹڑی سے اتر چکی ہے

    مقامی روزنامچے کے مطابق دو دن قبل ہی اتوار کو پولیس کی گاڑیوں پر نصب لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے تھے کہ عام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں‘‘اورپھر بھارتی ظالم افواج نے کیا بھی ہی ایسے اور آج یوم عاشورہ کو بھارتی فوج نے عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کو گھروں تک محصور کردیا ہے، وادی سے ذرائع کے مطابق آج دن بھر کشمیری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مظاہرےبھی کرتے رہے

    مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے کشمیری اہلکار بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پھٹ پڑے اور کہا کہ ہمیں غدار سمجھا جاتا ہے۔ مودی سرکار کی نوکری کرنے والوں کیلئے معاشرے میں کوئی عزت نہیں، پانچ اگست کے بعد اپنے ہی خاندان والوں سے آنکھ نہیں ملا پاتے۔

    وادی میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوسوں پر جو پابندی عائد کی تھی آج دن بھر بھارتی افواج نے زائرین کو مختلف چیک پوسٹس پر روکے رکھا ، جس کے بعد وادی میں صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی ،

    مقبوضہ وادی میں شخصی آزادی کے بعد مذہبی آزادی بھی سلب، محرم الحرام کے جلوس پر بھارتی فوج نے حملہ کر کے عزاداروں پر آنسوگیس کے شیلز اور چھرے برسا دئیے۔ بھارتی فوج کے تشدد کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، قابض فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

  • وزیراعلیٰ بلو چستان کا اظہار اطمینان

    وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کا کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پر امن انعقاد اور احسن طریقے سے اختتام پر کیا اور عاشورہ محرم میں پر امن ماحول کے قیام پر اظہار اطمینان پولیس ،لیویز ،ایف سی ،انتظامیہ اور پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف بھی کی تمام سیکیورٹی اداروں نے دن رات محنت کرکے سیکیورٹی کے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ساتھ ہی ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی عوام اور علماء کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

  • 11ستمبر 1948 رات 10 بج کر 20 منٹ پر اس قوم کے قائد اپنے خالق حقیقی سے جاملے

    11ستمبر 1948 رات 10 بج کر 20 منٹ پر اس قوم کے قائد اپنے خالق حقیقی سے جاملے

    لاہور : اس قوم کے قائد ، برصغیرکے مسلمانوں کے قائد ، جنہیں‌ قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے تاریخ یاد رکھے گی 11 ستمبر 1948 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ، رپورٹ کے مطابق مملکت ِخداداد پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے ، مسلمانوں کے حقوق اورعلیحدہ وطن کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے۔

    قائداعظم کی تاریخ پر نظر رکھنے والے مورخین کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو سن 1930 میں انہیں ٹی بی جیسا موزی مرض لاحق ہوا جسے انہوں نے اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح اور چند قریبی رفقاء کے علاوہ سب سے پوشیدہ رکھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی تکلیف دہ صورتحال میں گزارے، ان کا مرض شدت پر تھا اور آپ کو دی جانے والی دوائیں مرض کی شدت کم کرنے میں ناکام ثابت ہورہیں تھیں

    مورخین لکھتے ہیں کہ قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرکرنل الٰہی بخش اوردیگر معالجین کے مشورے پر وہ چھ جولائی 1948 کو آب و ہوا کی تبدیلی اورآرام کی غرض کے لئے کوئٹہ تشریف لے آئے، جہاں کا موسم نسبتاً ٹھنڈا تھا لیکن یہاں بھی ان کی سرکاری مصروفیات انہیں آرام نہیں کرنے دیں رہیں تھیں لہذا جلد ہی انہیں قدرے بلند مقام زیارت میں واقع ریزیڈنسی میں منتقل کردیا گیا، جسے اب قائد اعظم ریزیڈنسی کہا جاتا ہے

    طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے قائد اعظم محمد علی جناح کو گیارہ ستمبر کو انہیں سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں ان کی ذاتی گاڑی اورایمبولینس انہیں لے کرگورنر ہاؤس کراچی کی جانب روانہ ہوئی۔ بد قسمتی کہ ایمبولینس راستے میں خراب ہوگئی اور آدھے گھنٹے تک دوسری ایمبولینس کا انتظارکیا گیا۔ شدید گرمی کے عالم میں محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی اورقوم کے محبوب قائد کو دستی پنکھے سے ہوا جھلتی رہیں۔

    قائد اعظم محمد علی جناح کی موت بھی بڑی عجیب تھی ، کوئٹہ سے کراچی وارد ہونے کے دوگھنٹے بعد جب یہ مختصرقافلہ گورنرہاؤس کراچی پہنچا توقائداعظم کی حالت تشویش ناک ہوچکی تھی اوررات دس بج کر بیس منٹ پر وہ اس دارِفانی سے رخصت فرما گئ

  • 107 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

    107 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

    قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 107 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
    471یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
    عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی میڈیا کےمطابق پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں107 یہودیوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

    رپورٹ کے مطابق یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں