Baaghi TV

Author: +9251

  • شہریوں کی عزت و تکریم کے پیش نظر، اسلام آباد پولیس کی طرف سے موبائل فون تھانے میں لانے کی اجازت

    شہریوں کی عزت و تکریم کے پیش نظر، اسلام آباد پولیس کی طرف سے موبائل فون تھانے میں لانے کی اجازت

    اسلام آباد پولیس کی طرف سے تھانوں میں موبائل فون لانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آبادکا آرڈر

    اسلام آباد پولیس نے واضح کر دیا کہ تھانوں کے اندر موبائل فون لے جانے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں‌ ہے اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید نے کہا کہ تھانوں کے اندر موبائل نہ لے جانے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،

    انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں ان ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز کی تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی گئی کہ وہ تمام شہریوں سے اخلاق اور بہترین رویے سے پیش آئیں.کیونکہ شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ وفاقی پولیس کا ماٹو ہے،

    موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کی نئی منطق

    موبائل فون پر پابندی، آئی جی پنجاب بھی میدان میں آ گئے، اصل حقیقت بیان کر دی

  • امام مسجد اور اہلیہ کا قاتل گرفتار

    امام مسجد اور اہلیہ کا قاتل گرفتار

    بھارتی ریاست ہریانہ میں امام مسجد محمد عرفان اور اس کی اہلیہ یاسمین کو بہیمانہ طریقے سے شہید کرنے والے ملزم ستبیر سنگھ کو بھارتی پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ گرفتار ملزم ستبیر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شک تھا کہ امام مسجد اس کے خاندان کے خلاف کالا جادو کرتے ہیں ۔
    بھارت میں امام مسجد اور انکی اہلیہ کے قتل کی شیریں مزاری نے کی مذمت
    واضح رہے کہ مسجد کے پیچھے بنے کمرے میں امام مسجد اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے ۔ ملزم نے انہیں گہری نیند میں اتوار کی رات کو شہید کیا۔

    پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران گاوں کے ہی ایک رہائشی خورشید نے رپورٹ درج کرائی جس کی بنیاد پر مقدمہ قائم ہوا۔ خورشید نے بتایا کہ ملزم ستبیر سنگھ کو عرفان پر شک تھا کہ وہ اس کے خلاف کالا جادو کرتے ہیں اور اس وجہ سے اس کے والد اور بھائی بیمار رہنے لگے۔

    گرفتار ملزم ستبیر نے پولس کے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رات کو چارپائی کا پایہ لے کر امام عرفان کے گھر میں گھس گیا اور سوتے وقت ان کے سر پر کئی وار کئے۔ اسی دوران ان کی اہلیہ بھی جاگ گئی تو اس نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور دونوں کو قتل کر دیا۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں سوپور قصبے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔
    نوجوان کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آصف ایک کار میں سفر کر رہے تھے کہ بھارتی فوجیوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے ۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شہید آصف کا تعلق لشکرطیبہ سے تھا۔

    قبل ازیں بھارتی فوج نے سوپور قصبے کے مختلف علاقوں سے کم از کم آٹھ نوجوانوں کو گھر گھر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں کرفیو اور مواصلات کی ناکہ بندی مسلسل 38 ویں روز بھی جاری رہی۔ 5 اگست سے مقبوضہ وادی فوجی محاصرے میں ہے۔

  • ایران میں  برطانوی اور آسٹریلوی شہری گرفتار کر لیے گئے

    ایران میں برطانوی اور آسٹریلوی شہری گرفتار کر لیے گئے

    ایران میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے دو ہر ی شہریت کے حامل دو شہری کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئ ہے.
    ۔
    آسٹریلوی حکام کے محکہ خارجہ نے تینوں افراد کے اہل خانہ کو کونسلر کے ذریعے بنیادی ضروی مدد فراہم کر رہے ہیں . البتہ انہوں نے اصل معاملے کو بتانے سے اجتناب کیا ہے.

    محکمہ خارجہ نے آسٹریلوی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے ایران سفر سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں جن میں خبردار کیا گیا تھا کہ آسٹریلوی شہریوں کو ایران میں من مانی کرتے ہوئے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    لندن سے شائع ہونے والے اخبار ’’ٹائمز‘‘ کے مطابق برطانیا اور آسٹریلیا کی دوہری شہریت کی حامل خاتون بلاگر اور ان کے آسٹریلوی دوست ایشیا کے سفر کے دوران دس ہفتے قبل ایران میں گرفتار کر لئے گئے تھے۔اس کے ساتھ یی یہ بھی بتایا گیا کہ کیمبرج یونیورسٹی کی گریجویٹ اور آسٹریلیاکی یونیورسٹی میں پڑھانے والی خاتون دانشور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جسے قید میں رکھا گیا ہے اور یہ معلوم نہیں‌کہ اسے کس جرم کے اندر جیل میں رکھا گیا ہے.

  • اسرائیل کی طرف سےمغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے پر عر ب لیگ اور ترکی کی شدید مزمت

    اسرائیل کی طرف سےمغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے پر عر ب لیگ اور ترکی کی شدید مزمت

    اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے پر عر ب لیگ اور ترکی کی شدید مزمت

    باغی ٹی وی: اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے پر اسرائیل پر شدید تنقید جاری ہے .عرب لیگ اور ترکی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کی وادی اردن میں یہودی بستیاں بنانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے بیان کو نسل پرستانہ قرار دے دیا۔

    ترکی وزیر خارجہ چاوش اولو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات سے قبل اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں اور جارحانہ پیغامات صیہونی ریاست کو نسل پرستی کی جانب لے جا رہے ہیں لیکن فلسطینی بردار عوام مطمئن رہیں حکومت ترکی ان کے حقوق اور جائز مفادات کا تحفظ کرتی رہے گی ۔

    صہیونی ظلم جاری غزہ پر اسرائیل کے 15 فضائی حملے


    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں وہ انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقے مغربی کنارے غور اردن کو اسرائیل کا حصہ بنائیں گے، مقبوضہ علاقوں میں اس وقت غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعداد 250 کے قریب ہے جن میں 4 لاکھ یہودی آباد ہیں۔

    مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ قرار دیے جانے پر سعودی عرب نے شدید مزمت کر دی

  • 2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری ، کس شعبہ کے لیے جاری ہوئے خبرآگئی

    2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری ، کس شعبہ کے لیے جاری ہوئے خبرآگئی

    اسلام آباد:ملک بھر میں صحت کی بہترین سے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں مجموعی طور پر اب تک2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 13 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

    اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پمز اسلام آباد میں ایچ وی اے سی پلانٹ روم کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ 90 لاکھ، پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز II کے لئے 60 کروڑ، کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ، ای پی آئی پروگرام کے لئے 14 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، یاد رہے کہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں‌کہ وہ صحت کی بہترین سے بہترین سہولیات پہنچانےکے لیے خصوصی طور نگرانی کررہے ہیں

  • صہیونی ظلم جاری غزہ پر اسرائیل کے 15 فضائی حملے

    صہیونی ظلم جاری غزہ پر اسرائیل کے 15 فضائی حملے

    اسرائیل کی بربریت جاری نہتے فلسطنیوں پر بمباری جاری .قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی اور وسطی علاقے پر 15 فضائی حملے کیے ہیں۔

    اسرائیل نے ان حملوں کا جواز پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے یہودی بستی اسدود پر دو راکٹ فائر گئے تھے۔ جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایک تقریب میں شرکت کے سلسلے میں اسدودبستی میں موجود تھے۔

    ان تازہ فضائی حمللوں کی صورت بدھ کو علی الصبح ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاہیا اور وسط میں دیر البلح کے علاوہ جنوب میں خان یونس میں زرعی اراضی کو نشانہ بنایا گیا۔
    ان حملوں کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہیں.

    مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ قرار دیے جانے پر سعودی عرب نے شدید مزمت کر دی


    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں وہ انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقے مغربی کنارے غور اردن کو اسرائیل کا حصہ بنائیں گے،

  • بیٹی اللہ کی رحمت : ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ، مداحوں میں خوشی کی لہر

    بیٹی اللہ کی رحمت : ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ، مداحوں میں خوشی کی لہر

    کراچی: بیٹی اللہ کی رحمت ہے ، ہمیں اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے بہت زیادہ خوش ہیں، ان خیالات کااظہار اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کے لیے اپنے پیغام کیا ہے ، اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    https://www.instagram.com/aimanmuneebbutt.official/?utm_source=ig_embed

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی تصویرمنظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ تصویر میں ایمن خان اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظرآرہی ہیں، جب کہ ننھی امل کولوگوں کی جانب سے دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہاتھاکہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے اور اس وقت اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اسی پوسٹ میں منیب بٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام امل منیب رکھاہے۔

  • تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اس ہفتے تعطیلات اور معاشی سرگرمیاں بند ہونے کے باوجود بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران 100 انڈیکس 63 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 531 کی سطح پر موجود ہے۔
    مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 214 سے ہوا اور پہلے ہی گھنٹے100 انڈیکس میں 57 پوائنٹس کم ہوئے۔

    آج ابتدائی دو گھنٹوں میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی اور سرمایا کار کافی محتاط رہے۔ وقفے سے قبل 100 انڈیکس 203 پوائنٹ کی کمی سی 30011 تک گر گیا تھا۔

  • فیصل آبادی بھی ڈینگی کے حملوں کی زد میں آگئے

    فیصل آبادی بھی ڈینگی کے حملوں کی زد میں آگئے

    فیصل آباد : ملک کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد بھی ڈینگی کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکا ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تقداد 27 تک پہنچ گئی ۔فیصل آباد کے الائیڈاسپتال میں زیرعلاج ڈینگی سے متاثرہ مریض جان کی بازی ہارگیا، چودہ سالہ آریان راولپنڈی کا رہائشی تھا۔رواں سال ڈینگی سے متاثرہ پہلی موت فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال میں رپورٹ ہوئی

    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت فیصل آباد نے شہر میں ہنگامی طور پر ڈینگی کے خلاف آپریشن کردیا ہے . اور شہر کے مختلف حصوں میں‌اسپرے جاری ہے، یاد رہے کہ اس سال ملک بھر میں‌ڈینگی کے مریضوں‌کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہےجس کے وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.
    ·