Baaghi TV

Author: +9251

  • اسمائے شہدائے کربلا ، مشہور تعداد بہتر ہی بنتی ہے

    اسمائے شہدائے کربلا ، مشہور تعداد بہتر ہی بنتی ہے

    اسمائے شہدائے کربلا
    یہ 140 ناموں کی فہرست ہے۔ بعض کتب 108 نام اور بعض میں کم یا زیادہ نام ملتے ہیں۔ اس فہرست میں بنی ہاشم (کے 25 سے زیادہ شہدا) اور غلاموں (30 کے قریب) نیز دیگران (جیسے یوم عاشورہ سے پہلے کے شہداء وغیرہ یا دشمنوں کے لشکر سے آنے والے شہداء 10 کے قریب) کو شمار نہ کیا جائے تو مشہور تعداد 72 کے قریب ہی بنتی ہے

    اگر بنی ہاشم کے شہدا کو ملا کر شمار کیا جائے تو شہدائے کربلا کی تعداد 136 ہو جائے گی۔ اور اگر قیس بن مسہر صیداوی، عبد اللہ بن بقطر اور ہانی بن عروہ جو واقعہ کربلا سے پہلے کوفہ میں شہید کیے گئے تھے کو بھی اس واقعہ سے مربوط کر کے شمار کیا جائے تو کل تعداد 139 ہو گی۔

    شہدائے کربلا میں بنی ہاشم کے سب شہداء حضرت ابوطالب کے ہی پوتے اور پڑپوتے تھے۔

    علی بن ابی طالب کے بیٹے
    حسین بن علی (سالار لشکر)
    عباس بن علی (غازی عباس علمدار)
    جعفر بن علی
    عبد اللہ بن علی
    عثمان بن علی
    عمر بن علی
    ابو بکر بن علی

    حسن بن علی کے بیٹے
    ابو بکر بن حسن
    بشر بن حسن
    عبد اللہ بن حسن
    قاسم بن حسن
    عمر بن حسن
    ( حسن مثنی کربلا میں شدید زخمی ہوئے تھے مگر شہید نہیں ہوئے۔)

    حسین بن علی کے بیٹے
    علی اکبر بن حسین
    علی اصغر بن حسین

    عبداللہ بن جعفر و زینب بنت علی کے بیٹے
    عون بن عبد اللہ
    محمد بن عبد اللہ

    عقیل ابن ابی طالب کی اولاد (بیٹے اور پوتے)

    مسلم بن عقیل (جائے شہادت کوفہ)
    عبد الرحمان بن عقیل
    عبد اللہ اکبر بن عقیل
    جعفر بن عقیل
    عبد اللہ بن مسلم بن عقیل
    عون بن مسلم بن عقیل
    محمد بن مسلم بن عقیل
    جعفر بن محمد بن عقیل
    احمد بن محمد بن عقیل

    حسین بن علی کے اصحاب

    ابراہیم بن حضین اسدی
    ابو حتوف بن حارث انصاری
    ابو عامر نہشی
    اسلم ترکی مولی و (خادم امام حسین)
    ادہم بن امیہ عبدی
    امیہ سعد طاعی
    انس بن حارث کاہلی
    انیس بن معقل اصبحی
    بریر بن خضیر ہمدانی
    بشر بن عبد اللہ حضرمی
    بکر بن حی تیمی
    جابر بن حجاج تیمی
    جبلہ بن شیبانی
    جنادہ بن حارث ہمدانی
    جنادہ بن کعب انصاری
    جندب بن حجیر خولانی
    جون بن حوی مولی
    جوین بن مالک تیمی
    حارث بن امرؤ القیس کندی
    حارث بن بنہان
    حباب بن حارث
    حباب بن عامر شعبی
    حبشی بن قیس نہمی
    حبیب بن مظاہر (یا ابن مظہر)
    حجاج بن بدر سعدی
    حجاج بن مسروق جعفی
    حر بن یزید ریاحی دشمنوں کے لشکر سے آئے
    حلاس بن عمرو راسبی
    حنظلہ بن اسعد شامی
    حنظلہ بن عمرو شیبانی
    رافع مولی مسلم ازدی
    زاہر بن عمرو کندی
    زہیر بن بشر خثعمی
    زہیر بن سلیم ازدی
    زہیر بن قین بجلی
    زیاد بن عریب صادی

    سالم مولی بنی مدینہ کلبی
    سالم مولی عامر عبدی
    سعد بن حارث انصاری
    سعد مولی علی بن ابی طالب
    سعد مولی عمرو بن خالد
    سعید بن عبد اللہ حنفی
    سلمان بن مظارب جبلی
    سلیمان مولی حسین بن علی
    سوار بن منعم نعمی یا سوار بن حمیر جابری (کربلا میں گرفتار ہونے کے بعد زخمی ہوئے، بعد میں شہید ہو گئے)
    سوید بن عمرو بن ابی مطاع
    سیف بن حارث جابری
    شوذب مولی بنی شاکر
    ضرغامہ بن مالک
    عائذ بن مجمع
    عائذیعابس بن ابی شبیب شاکری
    عابر بن حساس بن شریح
    عامر بن مسلم عبدی
    عباد بن مہاجر جہنی
    عبد الاعلی بن یزید کلبی
    عبد الرحمن ارحبی
    عبد الرحمن بن عبد ربہ انصاری
    عبد الرحمن بن عروہ غفاری

    عبد الرحمن بن مسعود تیمی
    عبد اللہ بن ابی بکر
    عبد اللہ بن بشر خثعمی
    عبد اللہ بن عروہ غفاری
    عبد اللہ بن عمیر بن حباب کلبی
    عبد اللہ بن یزید کلبی
    عبید اللہ بن یزید کلبی
    عقبہ بن سمعان
    عقبہ بن صلت جہنی
    عمارہ بن صلخب ازدی
    عمران بن کعب بن حارثہ اشجعی
    عمار بن حسان طائی
    عمار بن سلامہ دالانی
    عمرو بن خالد عبد اللہ جندعی(کربلا میں زخمی ہوئے بعد میں شہید ہو گئے)
    عمرو بن خالد ازدی
    عمرو بن خالد صیداوی
    عمرو بن قرظہ انصاری
    عمرو بن مطاع جعفی
    عمرو بن جنادہ انصاری
    عمرو بن ضبیعہ ضعبی
    عمرو بن کعب، ابو ثمامہ صائدی
    قارب مولی حسین بن علی
    قاسط بن زہیر تغلبی
    قاسم بن حبیب ازدی
    کردوس تغلبی
    کنانہ بن عتیق تغلبی
    مالک بن دودان
    مالک بن عبد اللہ بن سریع جابری
    مجمع جہنی
    مجمع بن عبد اللہ عائذی
    محمد بن بشیر حضرمی
    مسعود بن حجاج تیمی
    مسلم بن عوسجہ اسدی
    محمد بن کثیر ازدی
    مقسط بن زہیر تغلبی (یا مقسط بن عبد اللہ بن زہیر)
    منجح مولی حسین بن علی
    موقع بن ثمامہ اسدی( کربلا میں زخمی ہوئے بعد میں شہید ہو گئے)۔
    نافع بن ہلال جملی
    نصر
    نعمان بن عمرو راسبی
    نعیم بن عجلان انصاری
    واضح رومی مولی حارث سلمانی
    وہب بن حباب کلبی
    ہفہاف بن مہند راسب
    یزید بن ثبیط عبسقی
    یزید بن زیاد بن مہاصر کندی
    یزید بن مغفل جعفی

  • کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سمجھوتہ نہیں‌ کیا جا سکتا، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمشنر کی وزیر خارجہ سے گفتگو

    کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سمجھوتہ نہیں‌ کیا جا سکتا، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمشنر کی وزیر خارجہ سے گفتگو

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنرمیچل بشلٹ سے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیرخارجہ نے کشمیرمیں مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پرانسانی حقوق کمشنرسے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ آپ کےبیان سےبھارتی جبرکےشکارانسانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، صدر ہیومن رائٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیااس ساری صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی اور کرفیو فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا ، اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی صدر نےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہارکیا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات پرمکمل پابندی عائدہے، 5اگست سےمقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیونافذہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کےبھی منافی ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت ان اقدامات سےدراصل کشمیرمیں آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرناچاہتاہے، وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے5اگست سےمقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھاہے، مسلسل کرفیوکےسبب خوراک اورادویات تک میسرنہیں ہورہیں،

  • عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے 13 ستمبر کو کال دے دی

    عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے 13 ستمبر کو کال دے دی

    اسلام آباد : دخترجنرل حمید گل نے بھی کشمیراور کشمیریوں کے کے لیے بہت بڑا اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ محترمہ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل کی خواتین اسلام آباد سے اپیل کرتے ہوئے کشمیراور کشمیریوں کے حمایت کے لیے بلا لیا

    ذرائع کے مطابق عظمی گل نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی میری معزز بہنیں بیٹیاں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو سہ پہر 4 بجے کشمیری بہنوں و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک پہنچیں

    چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ محترمہ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں خواتین پاکستان اپنی کشمیری بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں، 13 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہزاروں خواتین بچوں کے ہمراہ کشمیری بہنوں بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک پہنچیں گی اور کشمیریوں کے ساتھ اپنا وعدہ دہرائیں‌گی کہ ہم سب کشمیریوں‌کے ساتھ ہیں.

  • ٹرمپ نے اپنے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے استعفیٰ کیوں لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    ٹرمپ نے اپنے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے استعفیٰ کیوں لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    امریکی صدرنے اپنے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسےاستعفیٰ لے لیا،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جان بولٹن سےاستعفیٰ دینے کیلئےکہا تھا، جان بولٹن نےآج صبح استعفیٰ دے دیا ہے، ملک کیلئےخدمات پر جان بولٹن کا مشکور ہوں،


    امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ آئندہ ہفتے نئے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا انتخاب کروں گا، مجھےاوروائٹ ہاؤس انتظامیہ کے بیشترافراد کو ان کے مشوروں سے اختلاف تھا،

  • یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات، پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش، وزیراعلیٰ پنجاب

    یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات، پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش، وزیراعلیٰ پنجاب

    یوم عاشور پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے بہترین سیکیورٹی انتظامات پرپولیس کی تعریف کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس اورانتظامیہ سمیت پوری ٹیم کوشاباش دیتا ہوں، پنجاب پولیس نے ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنایا، یوم عاشورپر پنجاب پولیس کےانتظامات مثالی تھے، متعلقہ اداروں،محکموں نے امن وامان کی فضا برقرار رکھی،

    سردار عثمان بزدار نے کہاکہ آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری نےبہترین کام کیا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری شاباش کے مستحق ہیں،

  • پاکستان میں اقلیتیں محفوظ، بلدیو کمار جھوٹا ہے، بھائیوں تلک کمار و دیگر کی پریس کانفرنس

    پاکستان میں اقلیتیں محفوظ، بلدیو کمار جھوٹا ہے، بھائیوں تلک کمار و دیگر کی پریس کانفرنس

    پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار کے بھائیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیوکمارکا بھارتی چینل کودیا گیا انٹرویوجھوٹ پرمبنی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیو کمار کے بھائیوں تلک کمار و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے، پاکستان کےلیےاپنی جان بھی قربان کریں گے، ہم صدیوں سے یہاں رہ رہے ہیں،آج تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، بلدیو کماربیٹی کے علاج کی غرض سے بھارت گیا تھا،

    تلک کمار و دیگر نے کہا کہ بلدیو کمارنے خاندان کے افراد کو بھارت جانےکا نہیں بتایا تھا، عمران خان نےاقلیتوں کےتحفظ کےلیےبھرپوراقدامات کیےہیں، واضح‌ رہے کہ بلدیو کمارسے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ سوات میں منشیات فروشی کا کاروبار بھی کرتا رہا ہے، بلدیوکمارپرسوات کےمختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں،

  • جوہمیں دھوکہ دے گا اس کے ساتھ یہی سلوگ کیا جائے گا، افغان طالبان نے امن مذاکرات پر ٹرمپ کو جواب دے دیا

    جوہمیں دھوکہ دے گا اس کے ساتھ یہی سلوگ کیا جائے گا، افغان طالبان نے امن مذاکرات پر ٹرمپ کو جواب دے دیا

    کابل:جو ہمیں دھوکہ دے گا اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا ، امریکہ ایک طرف مذاکرات کا ڈھونگ رچاتا ہے دوسری طرف ہمارے خلاف منصوبہ بندیاں کرتا ہے، جو ہمیں مارنے کی کوشش کرے گا وہ وہ مارا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک اعلامیے میں‌کیا ، افغان طالبان ترجمان نے کہا ہےکہ ویسے بھی ابھی بات چل رہی تھی افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوا تھا۔ امن معاہدے پر دستخط کے بعد تشدد خود بخود کم ہوجانا تھا۔

    قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امن معاہدے پر دستخط ہوتے تو کابل میں تشدد خود بخود ختم ہوجاتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن مذاکرات ختم کرنے کے کیطرفہ فیصلے تک امریکا سے تشدد ختم کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے تھے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان ڈجارک نے کہا کہ گوتیرس نے زور دیا ہے کہ افغانستان میں اب تشدد ختم ہوجانا چاہیے

  • جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز: بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز: بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    نئی دہلی: بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے. ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ایم ایس دھونی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے. آل راؤنڈر پانڈیا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہیں فاسٹ باؤلر بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں رکھا گیا ہے. جسپریت بمرا اور دھونی کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا. بھارتی اسکواڈ کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان روہت شرما، راہول، شکر دھون، شیریاس ائیر، منیش پانڈے، وکٹ کیپر رشاب پینٹ، ہاردک پانڈیا، جدیجا، کرونال پانڈیا، واشنگٹن سندر، راہول چاہر، خلیل احمد، دیپک چاہر اور نودیپ سائنی پر مشتمل ہے.

    واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15 سے 22 ستمبر تک کھیلی جائے گی.

  • بلدیو کمار جیسے قاتلوں‌ کو پناہ دینا مودی کا شیوا ہے، اجمل خان وزیر

    بلدیو کمار جیسے قاتلوں‌ کو پناہ دینا مودی کا شیوا ہے، اجمل خان وزیر

    خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیرنے سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی بلدیو کمار کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بین الاقوامی سطح پراقلیتوں کےحقوق کےعلمبردارہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجمل خان وزیر نے کہاکہ کرتارپورراہداری عمران خان کااقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کاثبوت ہے، بلدیوکمارتحریک انصاف کےرکن اسمبلی سردارسورن سنگھ کےقاتل ہیں، قاتلوں کوپناہ دیناگجرات کےقصائی مودی کاشیواہے،

    واضح رہے کہ بلدیو کمار پر رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا جس پر اسے گرفتار بھی کیا گیا لیکن عدالت نے اسے رہا کر دیا تھا جس کے بعد وہ بھارت چلا گیا اور اب سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے،