Baaghi TV

Author: +9251

  • دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں‌ کو بڑا دھچکا، سری لنکن بورڈ نے سنایا سخت فیصلہ

    دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں‌ کو بڑا دھچکا، سری لنکن بورڈ نے سنایا سخت فیصلہ

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 2 کھلاڑیوں کوغیرملکی لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن بورڈ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان سےانکارکرنےوالےکھلاڑی غیرملکی لیگ نہیں کھیل سکیں گے، نیروشن ڈک ویلا کو کیریبین پریمئرلیگ میں شرکت کا پروانہ نہ مل سکا، تھسارا پریرا کےغیرملکی لیگزکے ساتھ کنٹریکٹ بھی خطرے میں پڑ گئے،

    سری لنک کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان سےانکارکرکےکھلاڑیوں نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، واضح رہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں‌ نے پاکستان میں کرکٹ میچز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے متبادل کھلاڑیوں‌ کو ٹیم میں شامل کیا ہے،

  • آہ ! جیل میں‌ نواز شریف کو بیگم کلثوم نواز کی یاد تڑپانے لگی

    آہ ! جیل میں‌ نواز شریف کو بیگم کلثوم نواز کی یاد تڑپانے لگی

    لاہور : جیل میں‌ سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیگم کلثوم نواز کی یاد ستانے لگی ، اطلاعت کے مطابق ڈاکٹرعدنان جو کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ہیں‌ انہوں نے یہ ویڈیو جاری کی ہے ، بعض ذمہ داران کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو نواز شریف کی ہدایت پرجاری کی گئی ہے.ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ یہ ویڈو جان بوجھ کر جاری کی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو سنبھال کر رکھی تھی کہ کسی دن جاری کروں گا، تاکہ ان لوگوں کو شرم آ سکے، ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ یہ اس لیے کیا ہےکہ جنہوں نے کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑایا، ڈاکٹر عدنان کی طرف سے کہا گیا ہے یہ ویڈیو میں نواز شریف کلثوم نواز کو پکارنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی بے بسی واضح ہے۔

  • عالمی بینک کا داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار

    عالمی بینک کا داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار

    اسلام آباد: عالمی بینک نے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے داسو ہائیڈرو پاورپروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ ھکومت پاکستان پانچ سال گزرنے کے باوجود منصوبے کیلئے زمین کی خریداری میں مشکلات کا شکار نظر آتی ہے جس کے باعث عالمی بینک کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی خطرے میں پڑ گئی ہے
    2160 میگا واٹ پن بجلی کے حامل داسو ہائیڈرو پر عالمی بینک کی طرف سے جاتی کردہ دسویں رپورٹ میں منصوبے کی ریٹنگ کو غیر تسلی بخش سےبڑھا کر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے تاہم مستقبل میں یہ بات پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ ریٹنگ کو بڑھانے کیلئے منصوبے کو درکار زمین کب حاصل کر پاتا ہے
    عالی بینک نے کہا ہے کہ منصوبے کیلئے زمین کی خریداری میں سست روی کے باعث کل لاگت میں لگا تار اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اب تک محض 740 ایکڑ زمین ہی حاصل کی جاچکی ہے جبکہ منصوبے کیلئے کل 1987 ایکڑ زمین درکار ہے جبکہ پانی کے زخیرے کیلئے 9135 ایکڑ زمین درکار ہو گی

  • کربلا میں پھر شہادتیں 31 زائرین شہید،100سے زائد  زخمی

    کربلا میں پھر شہادتیں 31 زائرین شہید،100سے زائد زخمی

    کربلا:عراق کے مشہور اور تاریخی شہر کربلا میں 31 زائرین شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ایک پل کا حصہ گرنے سےہوئیں‌،عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق رش اور زیادہ وزن کی وجہ سے یہ پل ٹوٹا ہے ہے جس کے نتیجے میں اتنی زیادہ شہادتیں‌ ہوگئی ہیں

    عراقی حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے. یاد رہے کہ آج عاشورہ کے دن دنیا بھر میں ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں‌لوگ شریک ہوتے ہیں ، عراق کے دیگر حصوں میں‌بھی اس وقت ماتمی جلوسوں اور مجلسوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے لیے سیکورٹی کے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں

  • وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا

    وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا

    جنیوا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. یہ واضح نہیں کہ انہوں نے یہ بیان جان بوجھ کر دیا ہے یا نہیں، لیکن انہیں فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے.

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. شاہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت دنیا کو ظاہر کروا رہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے، اگر جموں و کشمیر کی صورتحال واقعی بہتر ہے تو بھارت اپنی ریاست (جموں و کشمیر) میں میڈیا کو کیوں نہیں جانے دے رہا” اس سے قبل انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ "بھارت نے 6 ہفتوں سے حریت قیادت کو نظر بندکررکھا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بری جیل بنادیا ہے، وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔”

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہوں نے یہ بیان جان بوجھ کر دیا ہے یا نہیں، لیکن انہیں فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے.

  • 10 سالہ بچی کا ریپ، شانگلہ کے پہاڑ لرز اٹھے

    10 سالہ بچی کا ریپ، شانگلہ کے پہاڑ لرز اٹھے

    پشاور: شانگلہ کی 10 سالہ بچی کے ساتھ ریپ سے پہاڑ بھی لزراٹھے ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس نے چھٹی کلاس کی طالبہ سے مبینہ ریپ کے الزام میں 2 دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ شانگلہ کے علاقے لنلونی میں پیش آنے والے مذکورہ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔

    ذرائع کے مطابق آلپوری پولیس اسٹیشن نے لنلوئی علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر سلطان ولی اور رحمٰن الدین کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق 10 سالہ متاثرہ لڑکی اپنے والد تازہ گل کے ہمراہ آلپوری پولیس اسٹیشن پہنچی اور زیر حراست مشتبہ ملزمان کے خلاف بیان دیا کہ اسکول سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ایف آئی آر میں درج متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ’دونوں ملزمان سلطان ولی اور رحمٰن الدین لڑکی کو پکڑ کر کھیتوں کی طرف لے گئے جہاں انہوں نے ریپ کیا‘۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ’ریپ کے بعد ملزمان نے چاقو دیکھا کر دھمکی دی اور 200 روپے ہاتھ میں تھما کر کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو قتل کردیں گے‘۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آلپوری میں ضلعی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 376، 506، 48 اور 53 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ رہے کہ دو برس قبل ضلع شانگلہ میں ہی 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ریپ کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا یہ ریپ کا سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا کہ جو چاہے کسی کی بیٹی ، بہن اور ماں کوجہاں چاہے روک کر زیادتی کا نشانہ بنائے اور پولیس کاروائی تو کر لے گی لیکن یہ سلسلہ کب رکے گا

  • شہدائے کربلا کو سلام، یوم عاشور پر ہم اہل کشمیر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، فہمیدہ مرزا

    شہدائے کربلا کو سلام، یوم عاشور پر ہم اہل کشمیر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، فہمیدہ مرزا

    وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ہم شہدائے کربلا کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس موقع پر مظلوم کشمیری عوام کی بھارت کیخلاف تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا کا درس ہے کہ مسلمان ظالم کے سامنے کبھی نہیں جھک سکتا، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی رہتی دنیا تک قائم رہے گی، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے لشکر نے سر جھکانے کے بجائے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا،

    انہوں نے کہاکہ کربلا کا عظیم معرکے کا یہ سبق ہے کہ اسلام کی سر بلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا، حقیقت یہ ہے کہ کشمیری عوام آج بھی نریندر مودی کے ظلم کے خلاف سنت حسین زندہ کیے ہوئے ہیں،

  • قائمقام گورنر بلوچستان کا پولیس کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    قائمقام گورنر بلوچستان کا پولیس کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    قائم مقام گورنربلوچستان نے آئی جی آفس میں قائم پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار بابر موسیٰ خیل نےبہترین سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا، بابراعظم موسیٰ خیل نےیوم عاشورکےجلوس کی براہ راست کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی، قائم مقام گورنربلوچستان کوسیکیورٹی اورانتظامات کےحوالےسےبریفنگ بھی دی گئی،

    واضح رہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں‌ او ر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ‌ کرنے والے ادارے انتہائی مستعدی سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،

  • فارورڈ بلاک ، پیپلز پارٹی تقسیم ہونے جارہی ہے ؟ مراد علی شاہ نے تقسیم کو روکنےکے لیے تدبیری بیان داغ دیا

    فارورڈ بلاک ، پیپلز پارٹی تقسیم ہونے جارہی ہے ؟ مراد علی شاہ نے تقسیم کو روکنےکے لیے تدبیری بیان داغ دیا

    سکھر:کیا پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے جارہاہے ، کیا پیپلزپارٹی کئی حصوں میں تقسیم ہورہی ہے ، اس کے بارے میں خبریں تو کافی دنوں سے گردش کررہی ہیں‌. لیکن وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کو سنبھالا دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، مراد علی شاہ نے کہا کہ فی الحال ایسے کوئی اثار نہیں ہیں‌

    ذرائع کے مطابق سکھر کےمختلف علاقوں میں جلوسوں کاجائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نےکہا کہ یوم عاشور پر پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔مراد علی شاہ نے ممکنہ تقسیم کو روکنے سے بچانے کے لیے بھرپورانداز سے مخالفین کے الزامات کو مسترد کیا ہے