Baaghi TV

Author: +9251

  • یہ فرقہ بندیاں —بقلم فردوس جمال

    یہ فرقہ بندیاں —بقلم فردوس جمال

    کیتھولک اور پروٹسٹنٹ دو بڑے عیسائی فرقے ہیں ان کے درمیان اس قدر اختلافات ہیں کہ یہ ایک دوسرے کا وجود تسلیم نہیں کرتے ہیں،1618ء سے 1648ء تک یہ وہ عرصہ تھا جب ہر فرقے نے دوسرے کو ختم کرنے کی جنگ لڑی اور اس جنگ میں 8 ملین لوگ مارے گئے یعنی جنگ عظیم دوم سے بھی زیادہ،اس قدر انسانی المیہ کے بعد انہیں ایک بات سمجھ آئی کہ کسی فرقے اور فرد کو قتل کرکے اس کی فکر اور اس کے نظریے کو نہیں مارا جا سکتا ہے.

    کسی فرقے کی فقہ،فکر اور مسلکی اپروچ سے اختلاف کرنا غلط نہیں ہے،صحت مند مکالمہ صحت مند سماج کی دلیل ہوتا ہے،ہاں مگر غلط یہ ہے کہ آپ مخالف کے خاتمے اور اس کی موت کے لئے تمنا کرے یا پھر عملی اقدام.
    ہمارے ہاں غلط یہ ہوا کہ بات مکالمے سے بڑھ کر مناظروں تک جا پہنچی اور مناظروں سے آگے چل کر فرقوں کی بنیاد پر مسلح تنظیموں کا وجود عمل میں لایا گیا.اس تقسیم کا اثر سماجی رویوں اور معاشرتی نفسیات پر بھی پڑا اور ہم دنیاوی معاملات میں بھی فرقوں کے زیر اثر آگئے،میرٹ کی بجائے فرقہ دیکھا گیا اور یوں ہم تنزل و زوال اور کاہش و ادبار کا شکار ہوگئے.

    ہمیں پاکستان کو مثبت سمت آگے لیکر جانا ہے تو لازم ہے کہ ہم دوسروں کو برداشت کرنا سیکھیں،صحت مند مکالمے کو فروغ دیں،اپنی فکر کو جمود کا دیمک لگنے نہ دیں.
    تحریر از فردوس جمال

  • راحیل شریف منظرعام پر آگئے ، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، عمران خان کے بارے میں بھی بڑی بات کہہ دی

    راحیل شریف منظرعام پر آگئے ، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، عمران خان کے بارے میں بھی بڑی بات کہہ دی

    ریاض: پاکستان کے سابق آرمی چیف اوراسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نےعالمی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کی غلامی سے نجات دلائے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکہا کہ پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ عزت کے ساتھ کرسکتی ہے، جنگ ستمبر کے دوران مسلح افواج کا قومی جذبہ اور بہادری بے مثال تھا، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ تمام شہدا کو مادر وطن کے لئے اپنی جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں‌سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت پاکستان کو صیح سمت میں لے کر جارہے ہیں اور جس طرح مسئلہ کشمیر عمران خان کےدور میں اہمیت اختیار کرگیا ہے پچھلے 70 سالوں میں نہیں‌کیا تھا ، اپنی افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہادر مسلح افواج اور کشمیر کے مقصد کے لئے پاکستانی عوام کی کوششیں قابل تعریف ہیں، کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے

  • دورہ پاکستان: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ جانئے

    دورہ پاکستان: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ جانئے

    کولمبو: لاہیرو تھریمانے اور ڈاسن شناکہ پاکستان کیخلاف سیریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے. تھریمانے ون ڈے ٹیم جبکہ ڈاسن شناکہ ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کردئیے گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہیرو تھریمانے کو ون ڈے ٹیم جبکہ ڈاسن شناکہ کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے. سری لنکن کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ سینئر کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے انکار کے بعد کیا. لیستھ ملنگا، میتھیوز، دنیش چندیمل، کوشل میڈس، کوشل پریرا، دننجایا ڈی سلوا، سرنگا لکمل، دننجایا ڈی سلوا اورسرنگا لکمل ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے دورہ پاکستان سے معذرت کی ہے. دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز سینئر کھلاڑیوں سے میٹنگ کی جس میں انہیں دورہ پاکستان کیلئے قائل کیا گیا لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ کی یہ کوششیں ناکام رہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ہی ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے.

  • تمام مسلمانوں کو قتل کردوں گا ، چلی کے انتہاپسند کا اعلان ، پھر حملے بھی شروع ، پھر سزا بھی ہوگئی

    تمام مسلمانوں کو قتل کردوں گا ، چلی کے انتہاپسند کا اعلان ، پھر حملے بھی شروع ، پھر سزا بھی ہوگئی

    ٹیسکو : برطانیہ میں چلی کے ایک انتہاپسند شہری کو 18 سال کی قید کی سزا، سزا کیوں ہوئی اس کے بارے میں برطانوی میڈیا نے بتایا ہےکہ چلی کے ایک انتہا پسند وینسٹ فلر نے اعلان کردیا کہ میں‌دنیا کے تمام مسلمانوں کو قتل کردوں گا اور پھر اعلان کے بعد حملے بھی شروع کردیئے ، عالمی ذائع ابلاغ کے مطابق چلی کے ایک انہتاپسند وینسٹ فلر نے پہلے اعلان کیا اور بعدازاں ایک ننھے مسلمان بچے پر چاقوسے حملہ کرکے اس کی گردن کو شدید زخمی کردیا .

    برطانوی میڈیا کے مطابق وینسٹ فلر نے ٹیسکو کار پارک میں ایک مسلمان بچے دمیرتارکو گردن پر چاقوسے وار کیا اور اسے لہولان کرکے موت وحیات کی کشمکش میں چھوڑ دیا ، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شخص نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کے حملہ آوروں سے متاثر تھا ، یہ واقعہ برطانیہ ویسٹ شائر کے علاقہ میں پیش آیا ،

    وینسٹ فلر نے اپنی فیس بک پر یہ تسلیم بھی کیا ہےکہ وہ نیوزی لینڈ میں‌مساجد پر حملہ کرنے والے قاتلوں سے بہت متاثر ہے،دوسری طرف جج پیٹر لاڈر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص ایک دہشت گردانہ سوچ کا حامل تھا اور اس کے دل میں مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت اور دشمنی پائی جاتی ہے، کنگسٹن کی عدالت نے اس مجرم شخص نے جرم تسلیم کرلیا ہے اور اس کے پاس سے حملے میں‌استعمال ہونےوالا اسلحہ بھی وصول کرلیا ہے، جس کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس شخص کو 18 سال کی قید کی سزاسنائی جاتی ہے اور یہ سزا مزید 5 سال بڑھ بھی سکتی ہے

  • وزیر خارجہ کا کشمیر متنازع بیان: پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    وزیر خارجہ کا کشمیر متنازع بیان: پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خارجہ کے متنازع بیان (جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیا تھا) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "شاہ محمود کی زبان پھسل گئی تھی”. یہاں اصل بات یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کو خود اس پر ردعمل دینا چاہیئے اور قوم سے فوری طور پر معافی مانگنی چاہیئے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ محمود کے کشمیر متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ان کی زبان پھسل گئی تھی” لیکن اصل بات یہ ہے کہ یہ ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف کی نہیں ہے کہ وہ شاہ محمود کے بیان پر ردعمل دے بلکہ اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں خود سامنے آنا چاہیئے اور قوم سے معافی مانگنی چاہیئے. ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنے اس بیان پر ردعمل بھی دینا چاہیئے.

    واضح رہے کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. شاہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت دنیا کو ظاہر کروا رہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے، اگر جموں و کشمیر کی صورتحال واقعی بہتر ہے تو بھارت اپنی ریاست (جموں و کشمیر) میں میڈیا کو کیوں نہیں جانے دے رہا”

  • اس سال کپاس کی پیداوار مزید کم ہونے کا خدشہ

    اس سال کپاس کی پیداوار مزید کم ہونے کا خدشہ

    ماہرین زراعت اور کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ کپاس کی فصل کی پیداور اس سال مزید کم ہو جائے گی جس کی بنیادی وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط پالیسیاں ہیں
    کسانوں اور ماہرین زراعت و کشتکاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم اور گنے کی فصل کی قیمت مختص کردی ہے جس سے کسان اپنی محنت کا پھل ملنا محفوظ تصور کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ کسان کپاس کی فصل کی بجائے گنے اور گندم کی فصل کو ترجیح دے رہے ہیں

  • بلدیو کمار نے سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت کیلئے کی، کزن امرجیت ملہوترا کی گفتگو

    بلدیو کمار نے سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت کیلئے کی، کزن امرجیت ملہوترا کی گفتگو

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار کے کزن اور سابق سینیٹر امر جیت ملہوترا نے کہا ہے کہ بلدیو کمار کی بھارت منتقلی کی وجوہات ذاتی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امرجیت ملہوترا نے کہاکہ بلدیو کی بیوی بھارتی شہری ہے جو 6 ماہ پہلے بھارت گئی اور واپس نہیں آرہی تھی، ہم پاکستان میں بہت خوش ہیں ، پتہ نہیں بلدیو یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟ بلدیو سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت اور بھارتی شہریت کے لیئے یہ سب کر رہا ہے ،

    واضح رہے کہ بلدیو کمار پر رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا جس پر اسے گرفتار بھی کیا گیا لیکن عدالت نے اسے رہا کر دیا تھا جس کے بعد وہ بھارت چلا گیا اور اب سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے،

  • ممبئی میں کشمیری گلوکار کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا

    ممبئی میں کشمیری گلوکار کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا

    بھارتی شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کردیا گیا ، کشمیری گلوکار عادل گریزی گزشہ ماہ اپنے خاندان سے ملنے مقبوضہ کشمیر گئے تھے ، ایک ماہ گزرنے کے بعد جب وہ 3 ستمبر کو واپس اپنے گھر آئے تو مکان مالک نے گھر میں رکھنے سے منع کر دیا ،
    عادل گریزی بھارتی کشمیری گلوکار ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور ان کے اہلخانہ مقبوضہ کشمیر میں ہی رہائش پزیر ہیں

  • بھارتی مظالم پر ترک میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

    بھارتی مظالم پر ترک میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

    انقرہ:ترک میڈیا نے بھارتی مظالم پر خاموشی توڑ دی ، بھارت کے سنگین ظلم وستم کاپول اب ترک میڈیا نے بھی کھول دیا۔ ترک میڈیا گروپ ٹی آر ٹی نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پر اینی میٹڈ ویڈیو جاری کردی۔

    ٹی آرٹی میڈیا کے مطابق کشمیر میں ڈھائے جانے والے مودی کے خوفناک مظالم سے 95 ہزار سے زائد کشمیری شہید، 10ہزار معصوم بچے یتیم، 20 ہزار سے زائد خواتین کا سہاگ چھین لیا گیا،8 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کولاپتہ کردیا گیا۔

    ترک میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وادی میں 6 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں بھی ملی ہیں۔ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈا جہاں سات لاکھ سے زائد بھارتی سفاک فوجی تعینات ہیں۔ ستر ہزار سے زائد بےگناہ کشمیریوں کو مودی کی فوج نے پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا۔ دو سو سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔ درندہ صفت بھارتی فوج نے دوسو سے زائد کشمیری خواتین کی عصمت دری کی

    ادلے کا بدلہ ،ترک میڈیا گروپ ٹی آرٹی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ 2016 سے اب تک 200 سے زائد بھارتی فوجیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ خود اپنے ہاتھوں سے کیا۔ پانچ اگست کو انتہا پسند مودی سرکار نے کشمیریوں کے خصوصی حق پر ڈاکا ڈالا۔ ٹی آر ٹی کا مزید کہنا ہے کہ پینتالیس فیصد آبادی دماغی اور نفسیاتی بیماریوں کاشکار ہے۔وادی میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر کشمیر کا دنیا سے رابطہ بحال نہ ہوسکا۔ کشمیری نعرے لگاتے ہیں ہم کیا چاہتے ہیں آزادی۔ کشمیری آخر کب تک دنیا سےکٹ کر رہیں گئے

  • وزیر قانون کا اعلیٰ‌ افسران کے ہمراہ فضائی دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    وزیر قانون کا اعلیٰ‌ افسران کے ہمراہ فضائی دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    وزیرقانون راجہ بشارت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب نے فضائی دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کی مانٹیرنگ بذریعہ ہیلی کاپٹرکی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب اورپولیس ڈیپارٹمنٹ ہروقت چوکس رہے، ادھر آئی جی پنجاب عارف نواز نے سینٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم کادورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

    آئی جی پنجاب نےکنٹرول روم اسٹاف کی ورکنگ،جلوسوں کی صورتحال کاجائزہ لیا، انہوں نے کہاکہ آخری عزادارکےجانےتک فیلڈاہلکار، کنٹرول روم کاعملہ ڈیوٹی سرانجام دے،