Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست، خبر نے کھلبلی مچا دی

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست، خبر نے کھلبلی مچا دی

    پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار نے انڈیا میں نریندر مودی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا جو کہ ان کے گھر والوں نے لگایا تھا تاہم عدالت میں‌ ثبوت کمزور ہونے کی بنیاد پر اسے رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے تین افراد کے ہمراہ انڈیا چلے گئے اور اب انہوں نے سیاسی پناہ کیلئے مودی حکومت کو درخواست دے دی ہے، بلدیو کمار نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستان میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے کا زہریلا پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے،

    بلدیو کمار نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت پاکستان میں‌ بسنے والی اقلیتوں خاص طور پر ہندوؤں اور سکھوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے تاکہ وہ یہاں انڈیا میں آ کر رہ سکیں، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں‌ کا کہنا ہے کہ حکومت چھان پھٹک کر سیاسی پناہ دے کہیں یہ شخص پاکستان کا ایجنٹ ہی نہ ہو، ادھر خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلدیو کمار کی ممبر شپ معطل کر دی تھی وہ پی ٹی آئی کے رکن نہیں ہیں، بلدیو کمار کی جانب سے پاکستانی اقلیتوں کو آزادی نہ ہونے کا الزام شرمناک ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر آزادی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا جرائم پیشہ لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی پر قتل کا الزام ہوتو اس کے ساتھ نہ تو پی ٹی آئی کا کام ہے او رنہ ہی حکومت کا ،

    واضح‌ رہے کہ 22 اپریل 2016 کو خیبر پی کے میں بونیر ضلع میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر برائے اقلیتی امور اور رکن اسمبلی سورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا الزام ان کے سیاسی حریف بلدیو کمار پر لگا اور اسے گرفتار بھی کیا گیا تاہم 26 اپریل 2018 کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بلدیو کمار کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، بلدیو کما رکے کئی رشتہ دار خیبر پی کے میں مقیم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار سے ان کا کوئی رابطہ نہیں‌ ہے،

  • آسٹریلوی خاتون کو مرغےنے قتل کردیا ، کیوں اور کیسے قتل کیا ؟ رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    آسٹریلوی خاتون کو مرغےنے قتل کردیا ، کیوں اور کیسے قتل کیا ؟ رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    پرتھ:مرغے نے خاتون قتل کردی ، کیا اس سے پہلے کسی نے ایسا سنا یا دیکھاہوگا ، شاید کہ ایسا نہیں ہوا ، مگر اب ہوگیا ، اطلاعات کےمطابق گزشتہ دنوں جنوبی آسٹریلیا میں ایک مشتعل مرغے نے 76 سالہ خاتون کی ٹانگوں میں اتنی ٹھونگیں ماریں کہ وہ لہولہان ہوگئیں اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔

    آسڑیلیوی میڈیا کے مطابق، یہ عمر رسیدہ خاتون نے اپنے ہی گھر کے وسیع آنگن میں مرغیاں پال رکھی تھیں۔ ایک صبح جب وہ مرغیوں کے انڈے جمع کرنے صحن میں پہنچیں تو ان ہی کے پالتو مرغے نے مشتعل ہو کر ان پر حملہ کردیا . جس کے بعد تیزی کے ساتھ خون بہنے لگا کہ وہ بے ہوش ہوگئیں اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

    پوسٹ مارٹم کے مطابق خون کی شریان کے اس حصے پر مرغے کی ٹھونگیں لگنے کی وجہ سے ان رگوں کے اوپری حصے میں شگاف پڑ گیا اور خون بہت تیزی سے بہنے لگا۔ اسی باعث ان کی جان بھی گئی۔

  • پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کے گھر چوری کی واردات

    پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کے گھر چوری کی واردات

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان پییلزپارٹی کے مرکزی رہنما کے گھر داخل ہوئے اور پورے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے لاکر توڑ کر نقدی اور زیورات اڑا لئے، ملزمان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھرایک ماہ میں یہ دوسری چوری کی واردات ہوئی ہے، پی پی لیڈر نے اس چوری کی واردات کا مقدمہ درج کروا دیا ہے،

  • کل سے ملک بھر میں‌ کیا ہونے والا ہے ،خبر نے کھلبلی مچادی

    کل سے ملک بھر میں‌ کیا ہونے والا ہے ،خبر نے کھلبلی مچادی

    لاہور : کل کیا ہونے جارہا ہے ، اس کی کسی کو خبر نہیں ، البتہ حسب سابق ملک بھر میں نویں اور دسویں محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد کل سے کاروبار زندگی پھر شروع ہورہا ہے، مارکیٹیں کھل جائیں گی اور لوگ پھر سے اپنے کام کاج میں‌مصروف ہوجائیں گے

    ذرائع کے مطابق پردیسیوں نے آج سے لاہور اور ایسے ہی دیگر بڑے بڑے شہروں کو واپسی شروع کردی ہے، بسوں اور ٹرینوں پر بہت زیادہ رش ہے ،کل سے تو ملک بھر میں سواریوں کے لیے رش کی وجہ سے بہت سی مشکلات ہوں گی ، دوسری طرف ملک بھر میں محرم الحرام پچھلے سالوں کی نسبت امن و سلامتی سے گزر گیا ہے ،

  • محرم الحرام کے اختتام تک سکیورٹی معاملات یقینی بنائیں گے، ڈی جی رینجرز

    محرم الحرام کے اختتام تک سکیورٹی معاملات یقینی بنائیں گے، ڈی جی رینجرز

    ڈی جی رینجرزسندھ عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کےموقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہاکہ تمام جلوس اورانکی سیکیورٹی پلان کےمطابق مرتب کی گئی، اللہ تعالیٰ آج کا دن دسویں محرم خیریت سے گزارے، محرم کےاختتام تک انشاء اللہ ہم سیکیورٹی معاملات کویقینی بنائیں گے، اللہ کاشکرہےاس سال بھی دیگراداروں کےساتھ تعاون اچھا رہا،

    ڈی جی رینجرز نے کہاکہ رینجرزکاقانون نافذکرنےوالےدیگرتمام اداروں کےساتھ مکمل رابطہ رہا، ناصرف کراچی میں بلکہ سندھ بھرمیں سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے، جوحالات ہیں اس کےحوالےسےتھریٹ تورہتےہیں،

  • برطانیہ: مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ کر بالوں سے گھسیٹنے پر عدالت نے عیسائی انتہا پسند خاتون کو 20 ماہ قید کی سزا سنادی

    برطانیہ: مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ کر بالوں سے گھسیٹنے پر عدالت نے عیسائی انتہا پسند خاتون کو 20 ماہ قید کی سزا سنادی

    لندن : مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے اور تشدد کرنے پر برطانوی خاتون کو جیل کی سزا ، اطلاعات کے مطابق بریڈفورڈ کی 21 سالہ خاتون ایلی برنس نے دو مسلمان خواتین پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہ کسی دوکان سے خریدوفروخت کررہی تھیں، اس انگریز خاتون نے ایک مسلمان خاتون کا حجاب بھی کھینچ کے اتار دیا تھا

    برطانوی میڈیا کے مطابق ان مسلمان خواتین کو زدوکوب بھی کیا گیا تھا ، مسلمان خاتون کو بالوں سے پکڑکر گھسیٹا بھی گیا ، جس کے بعد یہ معاملہ پولیس تک پہنچا پولیس نے اس انگریز خاتون پر مقدمہ درج کردیا ،اس مقدمے کا فیصلہ 5 ماہ بعد سنایا گیا ہے ،

    پراسکیوٹر گلز برج کا کہنا ہے کہ یہ ایک تکلیف دہ واقعہ تھا جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مجرمہ کو 20 ماہ کی قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ کرے ، اس کیس کا فیصلہ بریڈ فورڈ کی عدالت نے سنایا ہے،

  • برطانوی فضائی کمپنی کے پائلٹس کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، لاکھوں مسافر متاثر

    برطانوی فضائی کمپنی کے پائلٹس کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، لاکھوں مسافر متاثر

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی فضائی کمپنی کی طرف سے تنخواہیں نہ بڑھانے پر پائلٹس کی طرف سے ہڑتال کی گئی ہے جس وجہ سے لاکھوں مسافر متاثر ہیں
    اس معاملے پر لندن کے وزیر اعظم بورس جانسن کو بھی معاملے میں مداخلت کرنا پڑی ہے اور انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ معاملے کو عنقریب بات چیت سے سلجھا لیا جائے گا.برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز کے پائلٹس کی دو روزہ ہڑتال کے باعث پیر کو پہلے دن 1700 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ہوا بازوں کی تنظیم برٹش ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے پیر اور منگل کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ پائلٹس تنخواہ میں اضافے کے ساتھ کمپنی کے منافع میں حصے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ برطانیہ کے سول ایوی ایشن کے ادارے نے برٹش ایئرویز کو احکامات دیے ہیں کہ وہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کرے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ایئرویز کے دنیا بھر میں موجود 4300 پائلٹس نے تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کی ہے ، پروازیں منسوخ ہونے سے 3 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، یہ ہڑتال جو کل سے شروع ہوئی تھی آج بھی جاری ہے .اس ہڑتال سے برطانوی وزیر اعظم کی مشکلات میں اضاہ ہو رہا ہے جو کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پہلے ہی مشکالات میں‌ گھرے ہوئے ہیں.

  • پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر انڈیا کی سرزمین پر ہوئی، کس نے کیا یہ مضحکہ خیز دعویٰ؟ اہم خبر

    پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر انڈیا کی سرزمین پر ہوئی، کس نے کیا یہ مضحکہ خیز دعویٰ؟ اہم خبر

    چینی وزیر خارجہ وانگ پی کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ سے بھارت سرکار کے پیٹ‌ میں سخت مروڑ اٹھ رہے ہیں‌ اور ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ‌ انگ ہے اور ہم اس اعلامیہ کو تسلیم نہیں کرتے، اسی طرح زہر اگلتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ انڈیا کی سرزمین پر تعمیر کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان نے مبینہ طور پر 1947ء میں اس سرزمین پر غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا،

    بھارتی وزارت خارجہ کا یہ مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی تشویش سے دونوں ملکوں‌ کو آگاہ کرتا رہا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈیا آزاد کشمیر میں کسی دوسرے ملک کی طرف سے صورتحال کو بدلنے کی کسی بھی کاروائی کے سخت خلاف ہے، تمام متعلقہ فریقین کو یہ کاروائیاں‌ روک دینی چاہئیں، واضح رہے کہ پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ کے ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا خاص طور پر ذکر کیا گیا تھا جس پر انڈیا کو سخت تکلیف ہوئی ہے،

  • بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسندوں‌ کو بچانے کیلئے کی شرمناک حرکت، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسندوں‌ کو بچانے کیلئے کی شرمناک حرکت، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کو بچانے کیلئے تبریز انصاری نامی مسلمان کے قتل کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبریز انصاری کو ہندوانتہاپسندوں نے تقریبا دو ماہ قبل جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا اور کھمبے کے ساتھ باندھ کر وحشیانہ تشددکا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا مگر اب قاتل ہندوانتہا پسندوں‌ کی جانب بچانے کیلئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی، اسی طرح بھارتی پولیس نے انتہاپسندوں کے خلاف درج ایف آئی آر میں سے دفعہ 302 حذف کر دی ہے،

    تبریز انصاری کی اہلیہ کی درخواست پر ہندوانتہاپسندوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، بھارتی پولیس کے اس اقدام کے بعد ہندوانتہاپسندوں کی اس مقدمہ سے جلد جان چھوٹ جائے گی، بھارتی پولیس کی اس حرکت پر مقامی مسلمانوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے،

  • ایران: عوامی احتجاج روکنے کےلیے مزید سیکیورٹی دستے  الرٹ

    ایران: عوامی احتجاج روکنے کےلیے مزید سیکیورٹی دستے الرٹ

    ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے اپنا نائب مقرر کر دیا، اس کا مقصد عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے سیکیورٹی کو سخت کرنا ہے.
    ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے اپنا نائب مقرر کر دیا، اس کا مقصد عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے سیکیورٹی کو سخت کرنا ہے. حسین سلامی نے باسیج ملیشیا کے سابق سربراہ غلام حسین غریب پرور کو اپنا نائب اور "امام علی” سیکورٹی مرکز کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ غیب پرور پاسداران انقلاب کے اہم ترین یونٹ کا کمانڈر ہو گا۔ ۔

    واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے 2009 میں سبز تحریک کے تحت ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں موٹر سائیکلوں پر سوار سیکورٹی یونٹوں کا استعمال کیا۔ ان میں ہر یونٹ 50 اہل کاروں پر مشتمل ہوتا تھا۔ یہ یونٹس پولیس کی گاڑیوں اور ہنگامہ آرائی سے نمٹنے والی فورس کی سواریوں سے زیادہ تیز تھے۔ ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ڈنڈے لیے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش اہل کاروں نے مظاہرین کے بیچ انارکی اور خوف کی صورت حال پیدا کر دی۔

    سال 2009 کی شورش کو دبانے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ بعد ازاں 2011 میں موٹر سائیکل سواروں کے اس یونٹ میں افراد اور سامان کا اضافہ کر کے اسے سرکاری طور پر ایک بریگیڈ کی شکل دے دی گئی۔ت 30 اگست2017ء) ایران نی2009ء میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد سبز انقلاب تحریک شروع ہوئی تھی اس دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے قائدین کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے تھےاور ان کی پکڑ دھکڑ کی گئی تھی.