موجودہ حکومت نے انڈسٹریز کو گیس پر دی جانے والی تمام سبسڈیز حتم کردی ہیں جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھادوں کی قیمت 200 روپے فی تھیلا بڑھائی جا سکتی ہے، ٹاپ لائن ریسرچ سنٹر کے ایک تجزیہ نگار نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ یوریا کی قیمت بڑھائے جانے کا قوی امکان ہے البتہ اس کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جاسکا کہ کے کھادوں کی قیمت کب اور کتنی بڑھانی ہے
Author: +9251
-

زلفی بخاری نے تو حد ہی کردی ، وزیر اعظم کے دل کے بارے خاص بات کہہ دی ،
مظفرآباد:زلفی بخاری نے تو حد کردی ، وزیراعظم کے بارے میں بہت بڑی بات کہہ دی ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں۔
وزیراعظم کے خصوصی ساتھی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ اجلاس میں عوامی منصوبوں کا سختی سے جائزہ لیتے ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل ہر وزیرکو جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، تمام وزارتوں میں تقریباً 30 منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی کی بنیادی پنشن میں23 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، بنیادی پنشن کو ایک سال میں ساڑھے 6 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کیا جائے گا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ آخری مرحلے میں بنیادی پنشن کو15 ہزارر وپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
-

ایک اور صلاح الدین پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، طالب علم پر بدترین تشدد کرکے موت کے دروازے تک پہنچا دیا
قصور: دوریش وزیراعلیٰ کی نگری میں ایک اور صلاح الدین کو موت کے دروازے تک پہنچانے میں پنجاب کی ہونہار پولیس نے کوئی کسر نہیںچھوڑی ، اطلاعات کےمطابق قصور ضلع کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم موت و زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
پنجاب پولیس کے تشدد کی لہر قصور بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے نویں جماعت کے طالب علم نصیر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی غیر ہو گئی۔
پولیس گردی کی بھینٹ چڑھنے والے طالب علم نصیر کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نصیر کو کئی روز تک بدترین تشدد کا نشانہ بناتی رہی جو اب گزشتہ 6 روز سے جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
نصیر کے ماموں نے میڈیا کو بتایا کہ نصیر اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک کالنگ سینٹر بھی چلا رہا ہے۔ نصیر نے کسی شہری سے موبائل خریدا لیکن پولیس نے چوری کا الزام لگا کر کئی روز تک نصیر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب نصیر کی حالت انتہائی غیر ہو گئی تو پولیس نے اسے اسپتال لے جانے کے بجائے ہمارے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب حسب عادت ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے نصیر نامی کسی نوجوان پر کوئی تشدد نہیں کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نصیر سے موبائل برآمد ہوئے جو اس نے ڈکیتوں سے خریدے تھے۔
-
دنیاپور : انتظامات کا جائزہ
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے دنیاپور کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن،ڈی ایس پی سرکل دنیاپور جواد سخا،میونسپل کمیٹی کے عملے اور دیگر افسران کے ہمراہ امام بارگاہ فیض پنجتن کے محرم الحرام کے سلسلہ میں ماتمی جلوس کے مکمل روٹ کا وزٹ کیا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے صفائی ستھرائی،تجاوزات اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا-
-
لودھراں : سکولز کو جدید کرنے کا عمل جاری
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پارلیمانی سیکرٹری نذیر خان بلوچ نے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک ہمتہ میں اپ گریڈ کی گئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر خان اور سکول انتظامیہ و علاقہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر خان بلوچ نے کہا کہ جدید ترین کمپیوٹر لیب کی فراہمی جہانگیر ترین کے علم دوستی کے وژن کی عکاس ہے۔ نذیر خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب تعلیمی اعتبار سے ضلع لودھراں کا شمار بھی جنوبی پنجاب کے ٹاپ کے اضلاع میں ہوگا۔
ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین نے 80لاکھ روپے کی خطیر رقم ہائی سکولز میں کمپیوٹر لیبس کی تعمیرو اپ گریڈیشن کے منصوبے کے لئے مختص کی ہے اور اس منصوبے پر کام جارہی ہے۔ انشاء اللہ لودھراں کے طلباء و طالبات کو بہترین اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
-
وہاڑی : خاتون تشدد پر پیش رفت جاری
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) طاہر اقبال چوہدری ایم این اے،وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ خاتون کے پاس ڈی ایچ کیو وہاڑی پہنچے۔خاتون کی عیادت کے بعد اسے یقین دلایاکے حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گئی انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کا مکمل علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کیا جائے مزید برآں واقعے کی مکمل رپورٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پیش کی جائے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ رہنما پاکستان تحریک انصاف زاہد اقبال چوہدری،رانا عمران،اور ڈاکٹر محسن ممتاز بھی موجود تھے.
-

ہالی ووڈ فلم "جوکر” نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
ٹوڈ فلپس کی کامک سٹوری فلم "جوکر” نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ اپنے نام کر لیا، 2018 کے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ جیتنےوالی فلم دی شیپ آف واٹر تھی
فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کو جیتنے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ آئندہ ہونے والے فلم فیسٹیول اور مقابلوں میں بھی جوکر نمایاں کامیابیاں سمیٹے گی، -

یہ کس ماں کے جگر کا ٹکڑا ہے ! مزنگ اوورہیڈ برج پر نامعلوم نوجوان جانبحق
لاہور : انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا کسی ماں کا لخت جگر، اطلاعات کے مطابق فیروز پور روڈ مزنگ کے علاقے میں اوور ہیڈ برج کی سیڑیوں پر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی
پولیس کے مطابق مزنگ فیروزپور روڈ پر بنائے جانیوالے اوور ہیڈ برج پر تعمیراتی کام جاری تھا، انتظامیہ کی جانب سے بریج کو سرئیے لگا کر بند کردیا گیا تھا، نامعلوم نوجوان نے اوور ہیڈ برج پر جانے کی کوشش کی تو اسے کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
-

وزیراعظم عمران خان شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کب کراچی آئیں گے؟ اہم خبر
وزیراعظم ہفتہ کوکراچی کادورہ کرکےشہرکی صورتحال کاجائزہ لیں گے،
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نےکراچی کی صفائی کےحوالےسےفوری اقدامات کرنےکی ہدایت دےدی ہے، وہ اسی سلسلہ میں کراچی کا دورہ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی کا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہرکے کئی مقامات سےکچرااٹھایا،نالےصاف کئے،ابھی بہت کچھ کرناباقی ہے،
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے،
-

تبدیلی کیا آئی کہ اورنج لائن چلتے چلتے رہ گئی ، منصوبہ زبوں حالی کا شکار
لاہور : تبدیلی بھی نہ آسکی اور ٹرین بھی نہ چل سکی ، البتہ اورنج لائن ٹرین کے گردونواح میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ضرور ڈیرہ جمائے بیٹھے ہیں ،
اطلاعات کے مطابق چوبرجی سے ٹھوکر تک پیکج ٹو میں شامل بارشی پانی کے نکاس کیلئے بنائی گئی ڈرین گندے نالے میں تبدیل ہوگئی، نالے میں موجود کوڑا اور سیوریج واٹر علاقے میں تعفن پھیلانے لگا۔گندے پانی میں مچھروں کی بڑی تعداد پرورش پارہی ہے۔ اورنج لائن کا مستقبل سیاست کی نظر ہورہا ہے جبکہ الائیڈ سروسز کا بھی بُرا حال ہے۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن منصوبہ کے پیکج ٹو کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ پر پہلے سے موجود ڈرین کو بند کرکے نکاس کا راستہ بھی ختم کردیا گیا تھا۔ اورنج لائن کے ایلی ویٹڈ سٹرکچر کے بارشی پانی کا نکاس جوہڑ میں تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی بات واضح ہوچکی ہے کہ اورنج لائن کے ٹریک پر نہ ہی شجرکاری کی جاسکی اور نہ ہی نکاسی آب پر کوئی توجہ دی گئی۔ ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی ناقص حکمت عملی سے سول سٹرکچر بےکار ہورہا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
