Baaghi TV

Author: +9251

  • بنکاک : ایف اے ٹی ایف اجلاس کے لیے  پاکستان کی تیاریاں مکمل

    بنکاک : ایف اے ٹی ایف اجلاس کے لیے پاکستان کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: بنکاک میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے جائزہ اجلاس میں پاکستان نے کس طرح ڈیل کرنا ہے اس کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آج شروع ہونے والا اجلاس13 سمتبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بحث کےحوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ، داخلہ اور چاروں صوبوں کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔

    ایف اے ٍٍٍٍٹی ایف اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کریں گے جب کہ بھارت کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ شریک چیئرمین ہوں گے۔پاکستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی طرف سے عائد کی شرائط پر عمل کررہا ہے ، دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان پر اس اجلاس میں مزید بوجھ ڈال دیا جائے گا

    ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پیش کرنے کے لیے انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام پر اقدامات، قومی بچت، پاکستان پوسٹ کی بچت اسکیموں میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام سے متعلق رپورٹس بھی تیار کر لی گئی ہیں۔بینکنگ سیکٹر، نان بینکنگ سیکٹر اور فنانشل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافے کیلئے اسٹیٹ بینک کے نئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی مکمل کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے مالیاتی اداروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے۔اسٹاک مارکیٹ اور انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام پر اقدامات، ریئل اسٹیٹ سیکٹر، جیولرز اور قیمتی پتھروں کے تاجروں، معدنیات کی کانوں کی سپروائزری مستحکم بنانے کی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے ۔

  • وکالت کے نام پر انتہا پسندی ، ذمہ دار کون ، وکیل سے تھپڑ کھانے والی خاتون پولیس اہلکار نے استعفیٰ دے دیا

    وکالت کے نام پر انتہا پسندی ، ذمہ دار کون ، وکیل سے تھپڑ کھانے والی خاتون پولیس اہلکار نے استعفیٰ دے دیا

    لاہور : انصاف نہ ملنے پر لیڈی کانسٹیبل فائزہ مستعفی ہوگئی ہیں اور استعفے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے مقتدر اداروں کے لیے ایک سوال بھی چھوڑ گئی ہے کہ کیا وکالت کے نام پر انتہاپسندی جائز ہے ؟ کیا ایل ایل بی وکلاء کے لیے دوسروں کی تضلیل ایک لائسنس ہے ، کیا وکلاء ایسے ہی بدمعاشیاں کرتے رہیں گے

    ذرائع کے مطابق فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر پولیس میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔لیڈی کانسٹیبل کو وکیل نے غلط گاڑی پارکنگ کرنے سے منع کرنے پر تھپڑ مارا تھا۔خاتون اہلکار کا مؤقف ہے کہ مجھے ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے، نوکری عوام کی خدمت کرنے کے لیے کر رہی تھی۔

    اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان مدینہ ریاست میں انصاف ملتا نظر نہیں آرہا۔فائزہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ میں کہاں جاؤں یا خودکشی کرلوں۔انہوں نے کہا کہ میں کمزور عورت ہوں جو میرا جرم ہے، اس مافیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور محکمہ پولیس سے استعفی دے رہی ہو۔

    دوسری طرف ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے ” کہا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون حرکت میں آیا۔لیکن یہ نہیں بتایا کہ باقی انتہا پسندوکلاء کے خلاف کیا قانون سازی کی جائے گی

    انہوں نے کہا کہ کیس کے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انہیں گولی تو نہیں ماری جاسکتی، وکیل کی تربیت ہم نے تو نہیں کرنی تھی

  • کسی زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر کیا سزا ہو گی؟ آئی جی پنجاب نے صاف بتا دیا

    کسی زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر کیا سزا ہو گی؟ آئی جی پنجاب نے صاف بتا دیا

    آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ حساس اضلاع میں جلوسوں اورمجالس کو 4 حصار والی سیکیورٹی فراہم کی جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہاکہ یوم عاشورپرڈیڑھ لاکھ سےزائدپولیس افسران،اہلکاراورقومی رضاکارڈیوٹی دینگے، مرکزی جلوسوں کی ڈرون کیمروں سےفضائی مانیٹرنگ اورریکارڈنگ کی جائے، زیر حراست ملزم کی ہلاکت پرایس ایچ اوبلیک لسٹ،آیندہ کسی تھانےمیں تعینات نہ کیاجائے،

    آئی جی پنجاب نے کہاکہ غیرقانونی حراست نظرآئےتوذمہ داراہلکاروں کواسی تھانےکی حوالات میں بندکیا جائے،

  • چین پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اورآزادی کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ کی صدر مملکت سے گفتگو

    چین پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اورآزادی کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ کی صدر مملکت سے گفتگو

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، بھارت کامقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بدلنےکااقدام غیرقانونی ہے، یہ مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنےکی سازش ہیں، ایک مہینے سے لاک ڈاؤن کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال تشویش ناک ہے، چینی وزیرخارجہ نےپرتپاک استقبال پرصدرعارف علوی کاشکریہ اداکیا ہے،

    چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ چین ان تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتاہے، چین پاکستان کی خودمختاری،سالمیت اورآزادی کی حمایت کرتاہے،

  • خیبر پی کے میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    خیبر پی کے میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پراونشل کوآرڈینیٹرای اوسی نیا پولیو کیس قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے سامنے آیا ہے، نیاپولیوکیس قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے سامنے آیا ہے، متاثرہ بچے کا تعلق تحصیل لدھا کے گاؤں چالائیرے سے ہے، پولیو سےمتاثرہ بچےکی عمر10ماہ ہے، رواں سال میں کےپی میں پولیوکیسزکی مجموعی تعداد46ہوگئی ہے،

    پراونشل کوآرڈینیٹرای اوسی کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے، صوبہ میں پولیوکیسزکی وجہ والدین کابچوں کوقطرےپلانےسےانکارہے، پولیوویکسین ہرلحاظ سےمحفوظ ہے،والدین منفی پروپیگنڈاپرکان نہ دھریں،

  • سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    وکیل کی بدسلوکی کا شکارلیڈی کانسٹیبل کا وڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں متاثرہ لیڈی کانسٹیبل نے کہا ہے کہ میں اپنے عہدے سےاستعفادے رہی ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو بیان میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کہاکہ مجھے انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا، میرے اپنے ہی محکمے کے لوگوں کی وجہ سے ایف آئی آر کمزور ہوئی ، طاقت کے زور پر وکیل نے مجھ پر تشدد کیا، وکلا نے پہلے تو بدکلامی کی اب توانتہا کردی، میں سسٹم سےبیزارہوگئی ہوں خودکشی کرلوں،کیا کروں،سمجھ نہیں آرہا، میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان اورخوفزدہ ہوں ، میں اپنی عزت اورمستقبل کےحوالے سےبھی بہت پریشان ہوں،

    لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز نے کہاکہ میرے وکیل بھائی ہی میری کردارکشی کر رہے ہیں، میں اس غیرمنصفانہ اور ظالم نظام سے دلبرداشتہ ہو چکی ہوں، میں پاور فل مافیا کا سامنا نہیں کر سکتی ،

  • ایران : تشدد سے گرفتار شدگان کی ہلاکت میں ملوث سزا یافتہ جج کی رہائی

    ایران : تشدد سے گرفتار شدگان کی ہلاکت میں ملوث سزا یافتہ جج کی رہائی

    ایران میں حکام نے ایران کی عدالتوں کے سابق پراسیکیوٹر جنرل بیرسٹر سعید مرتضوی کو رہا کر دیا ہے۔ وہ 2009 کے عوامی احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 3 مظاہرین کی موت میں ملوث ہونے کے حوالے سے قصور وار ٹھہرائے گئے تھے۔

    ایرانی ویب سائٹ "اعتماد آن لائن” نے ہفتے کے روز بتایا کہ مرتضوی کو دو سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں سزا کی دو تہائی مدت پوری کرنے پر ہی رہا کر دیا گیا۔ مرتضوی کے وکلاء اور ایرانی عدلیہ کے حکام نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    ایرانی حکام نے مرتضوی کو اپریل 2018 میں ملک کے شمالی صوبے مازندران سے گرفتار کیا اور پھر انہیں تہران کی ایفین جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ کئی ہفتوں سے روپوش تھے۔

    اُس وقت مرتضوی کی روپوشی نے ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر چلائی گی مہموں میں مطالبہ کیا گیا کہ مرتضوی کی موجودگی کے مقام کے بارے میں معلومات پیش کی جائیں کیوں کہ وہ عدلیہ کو مطلوب ہیں۔ اس حوالے سے ایرانی حکام کا مذاق بھی اڑایا گیا جو روزانہ درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیتے ہیں جب کہ ان کا دعوی تھا کہ وہ ایک اعلی سطح کے ذمے دار (جج) کا پتہ نہیں چلا سکتے۔

    تہران کی عدالت نے بیرسٹر سعید مرتضوی کو محض دو برس جیل کی سزا سنائی تھی۔ اگرچہ انہیں 2009 کی عوامی احتجاجی تحریک کے دوران گرفتار دو مظاہرین کی موت میں ملوث ہونے کا قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ یہ مظاہرین کہریزک کی جیل مین تشدد کے سبب اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کے علاوہ مذکورہ جج پر گرفتار شدگان کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہونے کا بھی الزام تھا کیوں کہ اس کا ارتکاب جج کے علم میں تھا۔

  • انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے پر پابندی عائد

    انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے پر پابندی عائد

    یو ای ٹی لاہور میں طلبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے پرپابندی لگا دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو ای ٹی لاہور میں طلبا و طالبات کےکینٹین میں الگ الگ بیٹھنےکےانتظامات کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یو ای ٹی کی کینٹین میں طلبااورطالبات کے الگ الگ پارٹیشن کے فوری انتظامات کیے جائیں گے،

    اس سلسلہ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر اور ریزیڈینٹ افسرحکم پرعمل درآمدکیلیےاچانک دورہ کرسکتےہیں، واضح‌ رہے کہ کچھ عرصہ سے مختلف حلقوں کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ کنٹین میں طلباء و طالبات کے اکٹھے بیٹھنے پر پابندی ہونی چاہیے جس کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے،

  • ایل او سی پر فائرنگ: بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے  شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

    ایل او سی پر فائرنگ: بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

    پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق 6 ستمبر کو بھارت کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر پرامن ریلی کے شرکا کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ 6 ستمبر کو امن ریلی پر بھارتی فائرنگ کے کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔

  • ایران : خاتون تماشائی کی خود سوزی پر فٹبال ٹیم کے کپتان شدید برہم

    ایران : خاتون تماشائی کی خود سوزی پر فٹبال ٹیم کے کپتان شدید برہم

    ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان نے ایک بار پھر کھیل کے میدان میں خواتین تماشائیوں پر پابندی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ موقف ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان ایرانی خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔ خاتون نے یہ قدم اپنے خلاف جیل کی سزا کا فیصلہ آنے کے بعد اٹھایا۔ اس خاتون نے مردوں کے ایک فٹبال میچ میں بطور تماشائی شرکت کی کوشش کی تھی۔

    ایرانی کپتان مسعود سلیم شجاعی نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ کھیلوں کے میدان میں خواتین کے داخلے پر پابندی درحقیقت "تعفّن زدہ اور قابل تنفر سوچ” کا نتیجہ ہے۔

    مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ 29 سالہ مذکورہ نوجوان خاتون نے گذشتہ ہفتے کے آغاز پر تہران میں ایک عدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ خاتون کو ہستپال منتقل کر دیا گیا اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ آگ سے جسم کا 90% سے زیادہ حصہ جل چکا ہے اور دونوں پھیپھڑے کو بھی نقصان پہنچا۔

    ایرانی اخبار "شہروند” کے ساتھ انٹرویو میں خاتون کی بہن نے بتایا کہ خود سوزی کرنے والی خاتون نفسیاتی مسائل سے بھی دوچار ہے۔ اس نے رواں سال مارچ کے وسط میں تہران میں "آزادی” گراؤنڈ میں ہونے والے مردوں کے ایک فٹبال میچ میں چھپ کر داخل ہونے کی کوشش کی تھی جب کہ اس نے نیلے رنگ کی وِگ اور ایک اوور کوٹ پہن رکھا تھا تا کہ سکیورٹی اہل کاروں کو چکمہ دے سکے۔