وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل اور مشہور ٹی وی اینکرو صحافی غریدہ فاروقی کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر نوک جھوک دیکھی گئی ہے، غریدہ فاروقی نے پاکپتن میں بابا فرید مسعود گنج شکر کے عرس کے موقع پر پولیس کے زائرین پر تشدد کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پولیس آفیسر کو ایک بزرگ آدمی کو لائن توڑنے پر دھکا دیتے دیکھا جا سکتا ہے،
اس پر غریدہ فاروقی نے لکھا”کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟ تو پھر دیکھیے ابھی چٹکیوں میں سوشل میڈیا کی پنجاب حکومت کیسے اس کا نوٹس لے گی اور معطلی ہو گی” جس پر ڈاکٹر شہباز گل نے غریدہ فاروقی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "مجھے پتہ ہے بہت سارے لوگوں کے کئے یہ بات نئی ہے کہ موجودہ حکومت میں جو کام چٹکیوں میں ہوتے ہیں جو سابقہ دور میں آگے پیچھے دوڑنے چٹکیاں کاٹنے کے باوجود نہیں ہوتے تھے۔ 15 منٹ کہ اندر ایکشن ہوا اور ان کے خلاف کاروائی کی گئ۔ جی یہ درست کہا یہ سوشل میڈیا والی حکومت ہے لفافے والی نہیں”
معاملہ یہیں رکا نہیں بلکہ ٹویٹس کی گولہ باری دونوں طرف سے خوب جاری ہے،
Author: +9251
-

شہباز گل اور غریدہ فاروقی کے درمیان لفظی نوک جھوک
-

مذاکرات کی منسوخی، طالبان نے بھی اعلان کردیا، کہا اب امریکا کا ہو گا جانی و مالی نقصان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کے بعد طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا مذاکرات منسوخ کرتا ہے تو اس کا زیادہ نقصان اسے ہی ہوگا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کا سب سے زیادہ نقصان خود امریکا کی جان اور مال کا ہوگا۔ طالبان نے گزشتہ 18 سال کی جدوجہد میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب تک افغانستان سے تمام بین الاقوامی افواج کا انخلا نہیں ہوتا، وہ کسی دوسری چیز پر مطمئن نہیں ہوں گے۔ اس ہدف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان وفد کو دورہ امریکا کی دعوت امریکی نمائندہ خصوصی زلمی خلیل زاد نے اگست کے آخر میں دی تھی جسے امن معاہدے پر دستخط کرنے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ طالبان امریکا کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ امن معاہدے کے باضابطہ اعلان کے لیے تیاریوں میں مصروف تھے جبکہ 23 ستمبر کو بین الافغان مذاکرات کا پہلا دن مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ اب تک امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن عمل کیلئے 9 مذاکرات ہوئے جن کا اہتمام دوحہ میں کیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکہ اور افغان طالبان کے حوالے سے چند ہفتے قبل ہی باغی ٹی وی نے مذاکرات ناکام ہونے کی پشین گوئی کردی تھی اور بالآخر پھر وہی ہوا
دوحہ مذاکرات ناکام ، افغان طالبان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا- امریکی صدر سچ بول گئے
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غلط بیعانہ بنانے کیلیے افغان طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارے ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔
وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں فوری طور پر طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیا طالبان اپنی مذاکرات کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے اتنے سارے لوگوں کو مار ڈالیں گے؟ انہوں نے بہت برا کیا۔
امریکی صدر نے مزید لکھا کہ اگر طالبان ان اہم امن مذاکرات کے دوران جنگ بندی پر راضی نہیں ہوسکتے ہیں اور یہاں تک کہ 12 بے گناہ لوگوں کو بھی ہلاک کردیں گے تو پھر شاید ان میں اتنی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ معنی خیز معاہدے پر بات چیت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور افغان طالبان کے درمیان اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل نہیں ہو سکا ہے
دوسری طرف امریکی صدر نے دعوی کیا کہ افغان طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان اب تک کی بات چیت اچھی رہی ہے۔ اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا تھا کہ قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔
-

سکھوں نے کشمیر پر دلیرانہ موقف اپنا کر کشمیریوں کو حوصلہ دیا ، عثمان بزدار
لاہور : کشمیر یوں کی حمایت کرکے سکھوں نے کشمیریوں کو حوصلے دیے دئیے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ننے سکھ برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس لاہور میں سکھ برادری کے وفد نے سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کررہے تھے، وفد نے ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی کی شادی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق وفد کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل میں آپ کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔
-

پلوامہ ٹو ہوتا نظرآ رہا ہے، آرمی چیف نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی،رحمان ملک
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کہا مودی پلوامہ ٹو کروانا چاہتا ہے، آرمی چیف کا کشمیر پر بیان پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے، ہر حد تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کے معاملے پر پارلیمینٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلائے اور حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئےاقوام متحدہ کو فوری خط لکھے۔ کشمیریوں کی آہیں مودی کو زیادہ چلنے نہیں دیں گی،بھارت میں ایک بار پھر پلوامہ ٹُو ہوتا ہوا نظر آرہا ہے جو خود مودی کرائے گا، بھارت نے کچھ لوگوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی مگر ہمارے خفیہ اداروں نے اسے ناکام بنا دیا ہے۔
رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کا کشمیر پر بیان پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے، ہم مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے.
یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پاکستان کے عظیم اہلخانہ، یوم دفاع کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، شہیدوں کے متعلق شارٹ ڈاکومنٹری دیکھی آنکھیں نم ہوئیں تو دوسری جانب سر فخر سے بلند ہوا، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، جب بھی مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ افواج پاکستان نے وہ کام کیا جو کوئی اور نہیں کر سکا تو میں کہتا ہوں کہ جب تک ایسے والدین ہیں جو ملک کے لئے اپنے بیٹوں کی جانیں نچھاور کرتے ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر شہدا کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے.بلا شبہہ عظیم جدوجہد کے بعد عظیم ملک حاصل کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے خون دیا، ماؤں نے اپنے لال، بہنوں نے بھائی اور بیویوں نے اپنے شوہرقربان کئے.
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل تھی ہمارے نوجوان ڈٹے رہے، وطن کے لئے سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان کے امن کو قائم رکھا، آج پاکستان سے امن کا پیغام جاتا ہے یہ پیغام خطے اور دنیا کے لئے ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں،
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے، ہم پوری استقامت سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کی عفریت سے جنگ لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، جہالت، پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں ،ہمارا فرض ہے آنے والی نسلوں کو پرامن مستقبل دیں،آج کا پاکستان دنیا کےلیے امن اور رواداری کا پیمبر ہے،
کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندتوا کی پیرو کار حکومت کے ظلم وستم کا شکار ہے، کشمیر ظلم میں جل رہا ہے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اسوقت تک رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر حل نہیں ہو جاتا ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے تکالیف، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے،ہر قسم کی قربانی کو تیار ہیں، آخری گولی ،آخری سپاہی تک لڑنے اور ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا،
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش کی، افغانستان کے امن کے لئے ہمارا بامقصد تعاون جاری رہے گا، ہم نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی طرف زور دیا ہے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ تمام غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں جی رہے ہیں،خون کی کوئی قیمت نہیں مگر آپ کا حوصلہ لازوال ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے.شہداء کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے ،زندہ قومیں شہداء پر ناز کرتی ہیں. آج شہدائ کے گھر جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم شہداء کو نہیں بھولے.
-

کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مختلف فورمز پر اٹھانے کے لیے عالمی برادری سے روابط مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، وفاقی وزیر قانون و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے کے لئے روابط میں تیزی لائی جائے گی.
شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں بتایا کہ کشمیر سیل کے قیام کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہے. میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جینوا روانہ ہوں گا جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کروں گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرسےمتعلق بھارت کابیانیہ مسلسل تبدیل ہوتاآرہاہے، کشمیرسےمتعلق پاکستان کانقطہ نظریکساں،واضح اوردوٹوک ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی معاونت جاری رکھےگا،
کشمیر سیل کے دورہ کے دروان گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر سیل وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بنایا گیا ہے ،دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی سفارت خانے ہیں ان میں کشمیر ڈیسک بنا رہے ہیں ،دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیرپرفوکل پرسن بھی تعینات کررہےہیں ،پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیرسیل ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا،
سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی
بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، عمانی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات
-

مصباح الحق تجربہ کار اور انتہائی باصلاحیت ہیں، پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن
پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن نے کہا ہے کہ مصباح الحق انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمیع الحسن نے کہاکہ مصباح کو پتا ہے انکےاختیارات کہاں شروع،کہاں ختم ہوتے ہیں، کوچ ہرچیزکا ذمےدارہوتاہےاس لیےمصباح الحق کوچیف سلیکٹربنایاگیا، مصباح الحق نے کوچنگ کورس کیا ہوا ہے،
پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن نے کہاکہ مصباح الحق تجربہ کار کرکٹر ہیں، مصباح الحق نےاپنی کپتانی میں قومی ٹیم کو نمبرون بنایا ،
-

ڈاکٹر نےعلاج بتا دیا:وزیراعظم معاشی ٹیم کےدو سودی ماہرین کو نکال دیں میعشت بہتر ہوجائےگی
اسلام آباد: وزیراعظم کو ایک اور مشورہ ، سابق وزیرتجارت ڈاکٹر محمد زبیر اور ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم دو لوگ سود کے ماہر ہیں اگر انہیں ہٹا دیا جائے تو ملکی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات کرتے ہوئے سابق وزیرتجارت ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ سودی کاروبار کے ماہر ہیں انہیں ملکی معیشت سے کوئی دلچسپی نہیں۔
ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود بڑھانے سے ہاٹ منی آئے گی لیکن جیسے ہی ہاٹ منی نکلی مقامی معیشت بیٹھ جائے گی۔آئی ایم ایف ایسا کیوں چاہتا ہے؟ کے جواب میں سابق وزیرتجارت نے کہا شرح سود بڑھانے کے باوجود ہاٹ منی نہیں آ رہی کیوں کہ حکومت نے اس کی ضمانت نہیں اٹھائی اور ہوسکتا ہے کہ شرح سود مزید بڑھائی جائے۔
-

پولیس کی زیر حراست اموات کے بڑھتے واقعات، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر
ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نےحوالات میں بھی سی سی ٹی وی کیمرےلگانےکافیصلہ کیاہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ جن اہلکاروں نےشہریوں پر تشددکیاان پرمقدمات بنائےگئے، تبدیلی کے آغاز میں مشکلات آتی ہیں ،جنہیں دورکرلیاجائےگا، 70 سال پرانا پولیس نظام آہستہ آہستہ تبدیل ہورہاہے ، ساہیوال واقعے کے ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے، ڈیڑھ سال میں 39ہزارپولیس ملازمین کومختلف سنگین سزائیں دی گئی ہیں،
ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پولیس انویسٹی گیشن کےجدیدطریقےسےمتعلق بھی انسٹیٹیوٹ قائم کیاگیاہے ، پولیس کےتربیتی نصاب میں تبدیلی کرکےاخلاقیات پر خصوصی کورس شامل کیا ہے،
-

آپ کا رابطہ چاند سے منقطع ہوا، میں اپنی ماں سے نہیں مل سکتا، کشمیری نوجوان کا بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط
چاند پر مشن ناکام ہونے پر کشمیری نوجوان نے بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط لکھا اور کہا ہے کہ مجھے دیکھیں میں تو کئی ہفتوں سےاکیلا کھڑاہوں اور آپ کویہ خط لکھ رہا ہوں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوان نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بھی آپکولاکھوں تسلیاں، دلاسےملتے ہیں، آپ کواپنےخلائی جہازسےرابطےکی دوبارہ امیدہےمیرےپاس تویہ امید بھی نہیں ، وزیراعظم مودی نےمیرے جیسے لوگوں کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا، میری ماں بڈگام میں رہتی ہے اورہفتوں سےمیرا ان سےرابطہ نہیں، آپکارابطہ چاندسےمنقطع ہوا،میرارابطہ ایک ماہ سےمیرےچاندیعنی میری ماں سےمنقطع ہے،
کشمیری نوجوان نے اپنے خط میں لکھا کہ رابطےٹوٹنےکادکھ مجھ سےبہترکون جان سکتاہے، ڈاکٹرکے سیوان آپ کا دکھ بحیثیت کشمیری میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں، آپ توخوش قسمت ہیں کہ آپ کو وزیراعظم مودی نےتھتھپایا،گلے لگایا، مجھے دیکھیں اپنے پیاروں سےرابطہ ٹوٹےایک ماہ سےزیادہ ہوگیا لیکن کوئی دلاسا دینےنہیں آیا،
-

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کب پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
لندن: کسی برطانوی شاہی خاندان کے فرد کا 13 سال بعد پاکستان کا دورہ ، اطلاعات کےمطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورے سے پہلےانسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہوں گے جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لیں گے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اس سلسلے میں سیکورٹی ماہرین پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ اور ردوبدل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی ماہرین کی اپروول کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔واضع رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سال 2006 کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔