Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے حوالہ سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں، بھارتی فورسز نے عزاداروں کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم اس کے باوجود کشمیری سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کے انہیں‌ روکنے پر زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے چھروں سے دھاوا بولا اور انہیں‌ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی فورسز سے ہونی والی جھڑپوں‌ میں کشمیری بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں‌ کی تعداد میں‌ مزید کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج نے کشمیر میں‌ کرفیو اور زیادہ سخت کر دیا ہے، مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ محرم کا روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک ھلہ بول دیا اور عزاداروں‌ کو روکنے کی کوشش کی جس پر زبردست جھڑپیں‌ شروع ہو گئں اور اس دوران سینکڑوں‌ کشمیری زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا،

    بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں‌ کو منتشر کرنے کیلئے بدترین لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جاتی رہی، جھڑپوں‌کے دوران کشمیریوں‌ کی جانب سے بھارتی فورسز پر زبردست پتھراؤ بھی کیا گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے آج اتوار کا سارا دن لاؤڈ سپیکرز کے ذریعہ اعلانات کئے جاتے رہے کہ کشمیری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کرفیو کی خلاف ورزی نہ کریں‌ تاہم اس کے باوجود کشمیری ڈٹے رہے او ر بھارتی فوج پر پتھر برساتے رہے،

  • مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کےساتھ تصویر وائرل ، سب حیران و پریشان

    مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کےساتھ تصویر وائرل ، سب حیران و پریشان

    کراچی:ایک طرف مہوش حیات اور پریانکا چوپڑا کے درمیان بیان بازی کی جنگ تو دوسری طرف اداکارا مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کے دوران مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر سے ملاقات ہوئی۔ مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں رافیال نڈال کو سپورٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

  • افغانستان کرکٹ ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب

    افغانستان کرکٹ ٹیم تاریخ رقم کرنے کے قریب

    افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے قریب پہنچ گئی، افغانستان اپنا تاریخ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کیخلاف چٹو گرام میں کھیل رہی ہے ، دوسری اننگز میں افغانستان نے کل 260 رنز بنائے جس کے باعث بنگلہ دیش کو کل 398 رنزکا ٹوٹل دیا گیا، جبکہ
    بنگلہ دیش ٹیم کے 136 رنز کے مجموعے پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور اب افغانستان کوفتح کیلئے بنگلہ دیش کی چار وکٹیں درکار ہیں

  • چیئرمین ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل کے لیے  احسن بشیر کو تعینات کردیا گیا

    چیئرمین ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل کے لیے احسن بشیر کو تعینات کردیا گیا

    لاہور : ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احسن بشیر کو چیئرمین ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل تعینات کر دیا گیا۔دوسری طرف اس تعیناتی پر صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ احسن بشیر ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور مسائل سے آگاہ بندہ ہی بہتر پالیسی بنا سکتا ہے

    ذرائع کے مطابق احسن بشیر کا تعلق سابق چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز گروپ سے ہے، احسن بشیر اگلے پانچ سال تک ٹیکسٹائل پالیسی تیار کر کے 2023 تک ایکسپورٹ دگنی کرنے کا ہدف مکمل کریں گے۔ احسن بشیر کی تعیناتی پر صنعتکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔احسن بشیر کی تعیناتی بھی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے ذمہ داران کے مشورے سے کی گئی ہے

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی صفائی مہم اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزراء فروغ نسیم، خسروبختیار اور خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی ظفرمرزا اور سینئرافسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں کراچی کےشہریوں کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے پانی کی فراہمی پر گفتگو ہوئی، سیوریج،صفائی،ماس ٹرانزٹ سسٹم اوردیگراہم مسائل پربھی غورکیاگیا، ڈی جی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن نےکلین کراچی مہم میں پیشرفت پربریفنگ دی، وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کامعاشی حب ہونےکےناطےپاکستان کامستقبل کراچی کےمستقبل سےجڑاہے،

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی مسائل حل کرنے کے حوالے سے سفارشات اور لائحہ عمل تیار کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی بدانتظامی اورغفلت کاخمیازہ کراچی کےعوام کوبھگتناپڑرہاہے، پانی کی قلت سےلےکرصحت کےمعاملےتک شہریوں کوشدیدخطرات لاحق ہیں، کراچی کےعوام کودرپیش مسائل پرشدیدتشویش ہے، مسائل کےحل کےلیےوفاقی حکومت ہرممکن کرداراداکرےگی،

  • حواکی ایک اور  بیٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے  ، کون ہے یہ حوا کی بیٹی  اور کیا ہوا ؟

    حواکی ایک اور بیٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ، کون ہے یہ حوا کی بیٹی اور کیا ہوا ؟

    ملتان :ایک اور حوا کی بیٹی پر ظلم کی انتہا ، مبینہ طور پر گھر سے جانے والی خاتون کی گھر میں ہی پنچایت لگ گئی،سسر اور والد نے مل کر خاتون کے سر کے بال کاٹ دئیے ۔ملتان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد حبیب ، بھائی حنیف اور سسرغلام فرید کو گرفتار کیا دوسری طرف خاتون کے سسر والد اور شوہر نے اس بات کا اعترا ف کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے اس عمل پر بالکل شرمندہ نہیں ہیں

    ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقہ تھانہ بستی ملوک میں خاتون پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا، پنجائیت نے کوثربی بی پر تشدد کرکے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیئے اورگنجا کردیا ، کوثر بی بی چار بچوں کی ماں ہے، پنجائیت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون کے کسی کے ساتھ ناجائزتعلقات ہیں،

    جبکہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ گھریلو جھگڑا ہواجس پر میرا منہ کالا کیا اور سر کے بال مونڈھ دیئے گئے،متاثرہ خاتون کے سر کے بال مونڈھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، خاتون نے حصول انصاف کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کی۔

  • اعجاز چوہدری کامیڈین امان اللہ کی تیمار داری کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

    اعجاز چوہدری کامیڈین امان اللہ کی تیمار داری کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی ڈاکٹرز ہسپتال آمد، کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی۔اعجاز چوہدری نے کامیڈن امان اللہ کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

    پکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ امان اللہ کی فن کے لیے خدمات نصف صدی پر مشتمل ہیں، پوری قوم آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ، انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ آپ جلد صحت یاب ہو کر ایک بار پھر قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گے۔

  • زید حامد کی کشمیرمتعلق 12 سال پہلے کہی گئی بات ثابت ہو گئی

    زید حامد کی کشمیرمتعلق 12 سال پہلے کہی گئی بات ثابت ہو گئی

    زید حامد پاکستان کے نامور دانشور اور دفاعی تجزیہ نگار ہیں جو دبنگ انداز میں حقائق کو ٹیلی ویژن پر بیان کرنے کے لحاظ سے جانے جاتے ہیں زید حامد شاید پاکستان کے وہ واحد دفاعی تجزیہ نگار ہیں جنہوں نے افغان مجاہدین کے ساتھ مل کرروسی افواج کیخلاف جنگ بھی لڑی ہوئی ہے، زید حامد نے 2007 میں برطانوی صحافی اناتول لیون کو آزادی کشمیر کے لائحہ عمل اور بھارت کی کشمیر کے بارے پالیسی کے متعلق انٹرویو دیا جو کہ اناتول لیون کی کتاب "پاکستان، اے ہارڈ کنٹری” اور حسین حقانی کی کتاب "ری ایمیجننگ پاکستان” میں شائع ہوا، اناتول لیون اپنی کتاب میں لکھتا ہے زید حامد کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل غزوہ ہند ہے، غزوہ ہند کی نشاندہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی ایک حدیث مبارکہ میں بھی ہے زید حامد کیمطابق پاکستان جلد ہندوستان فتح کرے گا اور ریڈیو پاکستان کی ایک برانچ نیو دہلی میں کھولی جائے گی
    یادرہے یہ بات زید حامد نے آج سے 12 سال پہلے کہی تھی کی بھارت کشمیر سے مسلمانوں کا نام و نشان مٹانے اور ان کی اکثریت والے علاقے کو ان کیلئے اقلیت والا علاقہ بنانے پر تلا ہوا ہے 5 اگست 2019 کو انڈیا نے کشمیر کی خصوصی خیثیت ختم کرکے زید حامد کی بات ثابت کردی ہےانڈیا ہٹلر کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر کشمیریوں کی نسل کشی کرے گا تو دوسری طرف اسرائیل کی پالیسی پرعمل پیرا ہو کر مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے گا

  • خوشخبری : ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی

    خوشخبری : ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی

    اسلام آباد:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، دنیا کی بڑی ٹیلی کام اور موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے جنوبی ایشیاء کے لیے اپنا ہیڈ کوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی۔یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سوشل میڈیا پیج پر کیا۔اعلان میں بتایا گیا کہ 10 کروڑ ڈالر کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق رواں سال جولائی میں چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی تھی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

    دوسری طرف او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیشرفت سے پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

  • لیڈی پولیس اہلکار کا استعفیٰ موصول نہیں‌ ہوا، ترجمان ڈی پی او شیخوپورہ

    لیڈی پولیس اہلکار کا استعفیٰ موصول نہیں‌ ہوا، ترجمان ڈی پی او شیخوپورہ

    ترجمان ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا ہے کہ ابھی تک لیڈی کانسٹیبل کا تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی پی اوشیخوپورہ نے کہاکہ زبانی یاویڈیو پیغام کے ذریعے استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا، لیڈی کانسٹیبل فائزہ وکلاکی جانب سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے، واضح رہے کہ آج ہی لیڈی کانسٹیبل نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں‌ آ رہا کہ میں خودکشی کروں یا کیا کروں؟ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انصاف نہ ملنے پر میں مستعفی ہو رہی ہوں ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کو وکیل نے غلط گاڑی پارکنگ کرنے سے منع کرنے پر تھپڑ مارا تھا، خاتون اہلکار کا مؤقف ہے کہ مجھے ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے، نوکری عوام کی خدمت کرنے کے لیے کر رہی تھی،