گجرات (طارق محمود سے) اپیکس کالج گجرات میں یوم دفاع کی مناسبت سے پروقار تقریب اساتذہ کی تقریروں اور ملی نغموں پر طلباء کی پرفامنس نے شرکاء کا لہو گرما دیا، ہال پاکستان ذندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، تفصیلات کے مطابق آج اپیکس کالج گجرات میں 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں تمام کلاسوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد طلباء نے ملی نغموں پر انتہائی شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کیا اور جذباتی انذاز سے حاضرین کا لہو گرما دیا۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر قاری بابر نے انجام دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آکاش رضا نے کہا کہ مسلمان اپنے دوستوں کی قدر کرتے ہیں اور جن دوست ممالک نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کی مدد کی تھی پاکستان کو بھی مشکل وقت میں ان ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایران نے پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا اور 1965 میں پاکستان کی مدد بھی کی تھی۔ پروفیسر کاشف قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے سپاہیوں کی یہ خاصیت ہے کہ وہ اپنی زبان کٹوا سکتے ہیں لیکن پاکستان مردہ باد بھی نہیں کہتے اور پاکستان کے راز بھی کسی کو نہیں دیتے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اہڈمنسٹریشن آفیسر فیصل امین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر انڈیا کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ جس کا ٹریلر 27 فروری کو دنیا نے دیکھ لیا تھا مسلمان جنگی قیدی واپس کر دیا کرتے ہیں اور ہم نے ابینندن کو بھی واپس اسی لئے کیا تھا۔ پروفیسر شبیہہ العباس نے کہا کہ جنگیی قوم اور فوج مل کر لڑتی ہیں ہماری قوم اپنے ٹیکس سے اپنی فوج کی دفاعی صلاحیت بڑھا رہی ہے اور جہاد بلمال کر رہی ہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید کامران امجد نے اپنے پر اثر خطاب میں کہا کہ پاک فوج جہاد فی سبیل اللہ، تقوی اور ایمان کے نصب العین پر کاربند ہے اور عوام کو اپنی فوج پر مکمل اعتماد کرنا ہو گا طالب علم اپنے اپنے شعبوں میں دل لگا کر پڑھائی کریں اور اچھے ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اور بزنس مین بن کر پاکستان کو مضبوط کریں۔ اپیکس کالج ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا۔ تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔
Author: +9251
-

لاہور کی بہادر خاتون نے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوا دیں
لاہور : بہادر ماوں کو سلام ، شہر کے پوش علاقہ ڈیفنس میں ڈاکو راج، وطین چوک جیسے مصروف علاقے میں مین سڑک پر خاتون سے ڈکیتی کی کوشش، خاتون کی بہادری نے ڈاکوؤں کی کوشش ناکام بنا دی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیا۔
لاہور پولیس کے 50 تربیت یافتہ گھوڑے اس وقت کہاں ہیں، رپورٹ نے کھلبلی مچادی
ذرائع کے مطابق وطین چوک پر دو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر خاتون کی گاڑی روک لی۔ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستہ روک کر کھڑے ہونے والے ڈاکو کی موٹر سائیکل کو ہٹ کر دیا، اسی دوران دو ڈاکووں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ کے دوران ایک پستول گاڑی کے اندر ہی گر گیا۔ خاتون کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بھاگ جانے میں ہی عافیت سجھی۔
-

بستی ملوک ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی
بستی ملوک ٹریفک حادثہ 3 افراد زخمی
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )چوک بستی ملوک رحمٰن پلازہ کے سامنے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تین سگے بھائی جوکہ احمد فائن مل میں جا رہے تھے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سیف الملوک ولد نزر محمد بعمر 32 سال، ایوب ولد نزر محمد بعمر 28 سال اور عنصر ولد نزر بعمر 25 سال شامل ہیں، ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپانس کیا اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا اہل علاقہ کی جانب ریسکیو 1122 بستی ملوک سروس کی تعریف اور ریسکیو اسٹیشن بنانے کا مطالبہ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

زرعی ترقیاتی بینک بھاگٹانوالہ کے سٹاف کا یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) زرعی ترقیاتی بینک بھاگٹانوالہ کے سٹاف کا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیریوں سے خصوصی اظہار یکجہتی،زرعی ترقیاتی بینک کے مینجر ناصر محمود،موبائل کریڈیٹ آفیسرز فضل الہی چیمہ ،فیاض احمد، سعداللہ ،اسد جاوید اور دیگر سٹاف کے ہمراہ پینافلکس اٹھا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر فضل الہی چیمہ موبائل کریڈیٹ آفیسر نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی قوم میں 1965ء والا جذبہ موجود ہے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور بھارت سے کشمیر کو آزاد کروا کر دم لیں گے بھارت کو اب کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہو گا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہم شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستانی افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں
-

مودی حکومت سے اختلاف، ایک اور آئی اے ایس افسر مستعفی
کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک اور بھارتی انتظامی افسر (آئی اے ایس) ، ایس سسی کنتھ سینتھل نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کشمیریوں پر مظالم برداشت نہیں ، اعلیٰ بھارتی افسر نے استعفیٰ دے دیا
جنوبی کناڈا کے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر سینتھل نے ایک خط میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بطور سول سرونٹ کام جاری رکھنا غیر اخلاقی ہے جبکہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے سمجھوتہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کا تعلق کسی واقعہ یا کسی خاص شخص سے نہیں ہے۔ وہ انچارج تھے جب سی سی ڈی کے بانی اور ایس ایم کرشنا کے داماد وی جی سدھارتھ نے خودکشی کی تھی۔
سینتھل نے جون 2017 میں جنوبی کرناٹک کے ضلع کمشنر کا عہدہ سنبھالا اور ضلع میں سب سے متحرک ڈی سی کے طور پر معروف ہوئے۔ 40 سالہ سینتھل 2009 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ان کا تعلق تامل ناڈو سے ہے۔
سینتھل نے سال 2009 اور 2012 کے درمیان بیلاری میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کام کیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں عائد کرفیو کی وجہ سے ایک اور آئی اے ایس آفیسر کنن گوپناتھن نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
قبل ازیںجنوری میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔
-

انتہا پسند ہندؤں کا کشمیری طالب علم پر بے رحمانہ تشدد
نئی دہلی: مودی راج میں انتہاپسند ہندؤں کا کشمیری طالب علم پر بےرحمانہ تشدد۔ راجھستان میں جنونی ہندوں کے ایک گروپ نے اکیس سالہ میر فرید کو کھمبے سے باندھ کر بےدردی سے مارا اور پھر زنانہ کپڑے پہنا کر گھماتے رہے۔ نوجوان شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِعلاج۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار کے دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں، دلت اور کشمیریوں پر مظالم کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ افسوس ناک واقع پیش آیا ریاست راجھستان کے شہر الور میں انتہا پسند ہندوں کے ایک گروپ نے اکیس سالہ کشمیری طالب علم میر فرید کو کھمبے سے باندھ کر بےرحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کےمطابق مودی کےچیلوں نے کشمیری طالب علم پر بری طرح سے مارنے کے بعد اس کو زنانہ لباس پہنا کر بازاروں میں بھی گھمایا۔ میرفرید کا تعلق ضلع بارہ مولا سے ہےانجینئرنگ کا طالب علم اور ساتویں سمسٹر میں ہے۔کشمیری میڈیا کےمطابق میرفرید اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے گیا تھا کہ انتہا پسندوں نے اسے پکڑ لیا اور مارا پیٹا
-

بیٹی کیلئے انصاف کا منتظر باپ عدالت کی دہلیز میں دم توڑ گیا ، دردناک کہانی پڑھنا نہ بھولئیے
کراچی: بیٹی کے لئے انصاف کا منتظر بوڑھا باپ عدالت میں دم توڑ گیا جبکہ لاش واپس لے جانے کےلئے اہل خانہ کو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پیسےاکھٹے کر دیے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سندھ ہائیکورٹ میں ایک سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، احاطے عدالت میں ایک سال کے بعد اپنے بیٹی کو سامنے پا کر باپ خوشی کو قابو نہ رکھ پایا اور دل کا دورپڑنے سےانتقال کرگیا۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو سجاول کے علاقے سے ایک سال قبل اغواء کیا گیا، اغوا کار ایک جھگڑے میں قتل ہو گیا،جس بعد لڑکی کا نکاح کسی اور سے کردیا گیا۔
درد ناک خبر نے اس موقع پر اور بھی غمناک کردیا اطلاعات کے مطابق ایمبولینس نہ ہونے کے باعث جاں بحق محمد جمع کی لاش گاڑی میں رکھ دی گئی جبکہ اہلخانہ کے پاس لاش کو واپس لے جانے کےلئے پیسے تک نہیں تھے،
سندھ ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر ہائیکورٹ کے باہر موجود ٹریفک پولیس اہکاروں نے راہ گیروں سے بول کر پیسہ جمع کرا کے دیئے جس کے بعد جمع کی لاش کو گھر روانہ کردیا گیا
-

محرم الحرام جلوس دیکھنے پر پابندی لگا دی گئی
لاہور : محکمہ داخلہ کا عجیب فیصلہ ، محرم الحرام کا جلوس دیکھنے پر پابندی لگادی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت سزا کی وارننگ
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والےنوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے راستے میں چھتوں پرچار یا چار سے زائد افراد کےجمع ہو کرجلوس دیکھنےکے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ جہاں کہیں مکانوں اور گھروں کی چھتوں پرچار یا چار سے زائد افراد اکٹھےکھڑے ہوں ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
-

دو درجن سے زائد مزید کشمیری قیدی بھارت منتقل
بھارتی حکام نے 29 مزید کشمیری قیدیوں کو بھارت کی ریاست اتر پردیش کی آگرہ سنٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان قیدیوں کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آگرہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی درجنوں کشمیری قیدیوں کو آگرہ منتقل کیا جا چکا ہے۔
پرانے قیدیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بیرکوں کو صاف کریں اور انھیں دوسری بیرکوں میں منتقل کیا گیا ہے ، جبکہ ان خالی بیرکوں کو کشمیری قیدیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مزید کشمیری قیدیوں کو جلد ہی آگرہ سنٹرل جیل لایا جائے گا۔ آگرہ جیل میں پہلے ہی قیدیوںکے لیے گنجائش نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ 5اگست سے لے کر اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں مزید قیدی رکھنے کی گنجائش نہیں جس کی وجہ سے انہیں بھارت کے مختلف علاقوں کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
-

پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے سکول کرکٹ کو دوبارہ اجاگر کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کروایا جس کے مطابق ڈپارٹمنل کرکٹ حتم کرکے ریجنل کرکٹ کا نطام متعارف کروایا گیا جس میں کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے سخت محنت درکار ہوگی
اس کیساتھ ہی سکول اینڈ سٹی ایسوسی ایشن کرکٹ کو بھی زندہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا
پورے پاکستان میں کل 90 ایسوسی ایشنز نوجوان کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ میں آنے کیلئے مدد و رہنمائی فراہم کریں گی تاکہ کہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو چھوٹی عمر سے اٹھا کر بڑا کیا جاسکے ، اب نوجوان کرکٹرز کو بڑے بڑے کلبز میں جانے کی اور کثیر سرمایہ خرچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب ان کیلئے یہ کام ان کے سکول لیول سے شروع ہوگا اور وہ اگر اپنے ٹیلنٹ کو ثابت کرنے میں کامیاب رہے تو پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں با آسانی آ کر کھیل سکیں گے
