Baaghi TV

Author: +9251

  • پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت، ذمہ داروں کو سخت سزا دیں‌گے ، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

    پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت، ذمہ داروں کو سخت سزا دیں‌گے ، آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

    لاہور: صلاح الدین کی موت کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی طرف سے پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت یا غیر قانونی حراست کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاران کے لئے ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جاری شدہ مراسلے میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زیر حراست ملزمان کی ہلاکت پر اظہار برہمی کیاہے اور مستقبل کے لئے اس قسم کے واقعات کو ناقابل قبول بھی قرار دیاہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہاہے کہ کسی بھی ضلع سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آنے پر متعلقہ ایس پی اور سرکل افسر کے ساتھ ڈی پی او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان نے خبردار کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اور قانون ہاتھ میں لینے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ کو زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ پر فوری کاروائی کیلئے اسٹینڈنگ ہدایات جاری کردی ہیں۔

    کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے زیر حراست ہلاکتوں کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے۔آئی جی نے یہ بھی کہا کہ تمام فیلڈ افسران جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں

  • خواتین کے قتل کے خلاف فلسطینی ریلی پراسرائیلی فوج کا حملہ

    خواتین کے قتل کے خلاف فلسطینی ریلی پراسرائیلی فوج کا حملہ

    فلسطین کے علاقے مقبوضہ بیت المقدس میں خواتین کے قتل کے واقعات کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔
    اسرائیلی فوج نے مختلف چھاپوں کے دوران 30 فلسطینی گرفتار کر لیے
    مرکز اطلاعات فلسطین نے مقامی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے باب العامود میں فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی اور وہاں پر خواتین کے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے والے شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جس میں شریک افراد نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر شرکت کی۔

  • پاک فوج حکم کرے ہم تیار ہیں,تاجر رہنماء  شرجیل میرکا راولپنڈی کشمیر کانفرنس سے خطاب

    پاک فوج حکم کرے ہم تیار ہیں,تاجر رہنماء شرجیل میرکا راولپنڈی کشمیر کانفرنس سے خطاب

    راولپنڈی:کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام لیاقت باغ کے سامنے کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں طلباء, تاجر اور شہریوں نے شرکت کی, شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان پرچم تھام رکھے تھے.کشمیر کانفرنس سے چوہدری عاصم چئیرمین کشمیر کمیٹی ,ثناء اللہ خان صدر کشمیر یوتھ ونگ راولپنڈی شرجیل میر صدر انجمن تاجران راولپنڈی ,محمد طاہر تاج رہنماء انجمن تاجران
    ,ضمیر ہاشمی صدر تاجران کالج روڈ,راجہ ابرار ملی لیبر ونگ راولپنڈی, فہیم رضا بٹ ٹکٹ ہولڈر ملی مسلم لیگ این اے 61 ودیگر نے خطاب کیا. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کے لئے ہم سب آخری خون کے قطرے تک لڑیں گے پاک فوج حکم کرے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں, تاجر, طلباء پر شہری 21 کروڑ پاکستانی پاکستان کے سپاہی ہیں,شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا,کشمیر میں ہمارے بزرگ علی گیلانی, ڈاکٹر قاسم فکتو, یاسین ملک اور آسیہ اندرابی قید ہیں مودی تم جتنے لوگ قید کرو گے اتنے ابھریں گے .انہوں نے کہا کہ مودی کرفیو کھولے پھر دیکھے اس ک انجام کیسا ہوگا ,جو کہتے ہیں فلموں میں ہم گھس کر ماریں گے دنیا نے دیکھا 27 فروری کو ہم نے ان کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور آج وہ اپنے بزدل پائلٹ کو تمغے دے رہے ہیں.اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور شہدائے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے.

  • پاک فوج کے جوانوں سے یکجہتی، وزیراعظم اور آرمی چیف کا کنٹرول لائن کا دورہ شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں

    پاک فوج کے جوانوں سے یکجہتی، وزیراعظم اور آرمی چیف کا کنٹرول لائن کا دورہ شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں

    راولپنڈی: یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قوم کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے جذبوں کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبہ پر پرعزم انداز میں کھڑا ہے۔ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا اور ان کا محاصرہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزری ہے

  • مدارس و سکولز میں طلباء پر تشدد کرنے والے ہوائیں ہوشیار ڈی سی اسلام آباد نے اعلان کردیا

    مدارس و سکولز میں طلباء پر تشدد کرنے والے ہوائیں ہوشیار ڈی سی اسلام آباد نے اعلان کردیا

    اسلام آباد :حال ہی میں سکولز میں طلباء پر تشدد کے حوالے سے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‏کسی بھی اسکول یا مدرسہ میں چاہے وہ سرکاری ہو یا پرائیوٹ کسی بھی طرح کی جسمانی سزا یا تشدد کی قطعی اجازت نہیں۔ اگر کہیں ایسا ہو رہا ہے تو براہ کرم ہمیں سٹیزن پورٹل یا خط کے ذریعے اطلاع پہنچائیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف ایریا مجسٹریٹ کے ذریعہ پی پی سی کے تحت فوری کارروائی کی جائے گا۔

  • بستی ملوک یوم دفاع پاکستان کے حوالے سےخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

    بستی ملوک یوم دفاع پاکستان کے حوالے سےخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے موٹروے پولیس بیٹ نمبر19،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج اور بستی ملوک پریس کلب نے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا اور مشترکہ ریلی نکالی جس میں پاک فوج کے شہیدوں کو سلام پیش کیا گیا اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن عثمان غنی،جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری وحید اختر نے ریلی کی قیادت کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نے کالج میں تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سیکنڈایئر کی طالبہ انیلا جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت فسٹ ائیر کی طالبہ عائشہ عمر نے حاصل کی فورتھ ایئر کی طالبہ عائشہ رشید نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملی نغمہ پڑھااور مریم منور نے تقریر پڑھی آخر میں پرنسپل ڈاکٹرزاہدہ فیاض بخاری نے طالبات سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بعد میں ملک پاکستان کی خوشحالی وسلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور شخص جاں بحق ، یہ شخص کون اور کہاں سے ہے خبر آگئی

    ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور شخص جاں بحق ، یہ شخص کون اور کہاں سے ہے خبر آگئی

    کراچی : حکومت ڈینگی کے خلاف مزاحمت کرنے کی بجائے سیاسی بیان بازی پر لگی ہوئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں مچھر آزاد گھوم رہے ہیں اور محکمہ صحت والے نظر نہیں‌آرہے ، اطلاعات کےمطابق کراچی میں ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، آج شہر قائد میں چونتیس سالہ متاثرہ شخص کی بازی ہار گیا۔ رواں سال ڈینگی سے شہر میں یہ آٹھویں ہلاکت ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں آج ایک اور شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔ڈینگی سے متاثرہ چونتیس سالہ سلطان نامی شخص کو گزشتہ روز آغا خان اسپتال لایا گیا تھا۔رواں سال ڈینگی سے متاثرہ آٹھویں شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔شہر قائد میں رواں ماہ اب تک 156 افراد ڈینگی بخار نامی مہلک بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

    دوسری طرف آج اس سلسلے میں‌ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ شہر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلنے کی یہ حالت ہے کہ صرف ایک روز میں ڈینگی کے 41 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں ۔رواں سال کی بات کی جائے تو اب تک 1585 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔شہر میں آئے دن ڈینگی سے متاثرہ افراد سامنے آرہے ہیں لیکن محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

  • ایک اور آٹو کمپنی نے پانچ دن کے لیے اپنا پیداواری یونٹ بند کر دیا…. جانیے کس ملک میں

    ایک اور آٹو کمپنی نے پانچ دن کے لیے اپنا پیداواری یونٹ بند کر دیا…. جانیے کس ملک میں

    ٹرک بنانے والی بڑی کمپنی ’اشوک لے لینڈ‘ نے پانچ دن کے لیے بھارت میں اپنا پیداواری یونٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
    کارساز کمپنیوں ماروتی، ٹاٹا، ہونڈا اور مہندرا نے اپنی پیداوار کیوں بند کی
    بھارتی انگریزی اخبار ’بزنس اسٹینڈرڈ‘ کے مطابق کمپنی نے اپنے ملازمین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق کمپنی کا پلانٹ اس ہفتہ 6 اور 7 ستمبر کو اور اگلے ہفتہ 10 اور 11 ستمبر کو بند رہے گا، جبکہ 9 ستمبر کو بھی کام نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ اگست 2019 میں اشوک لے لینڈ کی فروخت میں 50 فیصد کی کمی آئی ہے۔
    ٹویوٹا اور ہنڈئی نے گاڑیوں کی پروڈکشن روک دی…. جانیے کس ملک میں

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ہفتہ میں ماروتی سوزوکی انڈیا نے اپنے مانیسر اور گروگرام کے پیداواری یونٹ 7 ستمبر اور 9ستمبر کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے یہ اس لئے کیا ہے کیونکہ انھیں بہت زیادہ نقصان کا سامنا ہے۔اگست میں زبردست نقصان کی وجہ سے پروڈکشن 33.99فیصد گر گئی اور یہ لگاتار ساتواں ماہ ہے جب کمپنی نے اپنی پیدوار میں کمی کی ہے۔

  • گگلی ماسٹر ، پاکستان کرکٹ کے عظیم کھلاڑی عبدالقادر وفات پاگئے

    گگلی ماسٹر ، پاکستان کرکٹ کے عظیم کھلاڑی عبدالقادر وفات پاگئے

    لاہور: پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور نامور گلگی ماسٹر عبدالقادرآج لاہو رمیں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر کے مطابق اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ عبدالقادر نے 1977 میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈبیو کیا تھا۔عبدالقادر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہے انہوں نے ایک عرصہ کرکٹ میچوں کے لئے کمینٹری بھی کی ۔عبد القادر کراچی میں 15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے ۔