Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں آل راؤند پرفارمنس

    افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں آل راؤند پرفارمنس

    افغانستان کے سٹار سپنر اور نئے کپتان راشد خان نے اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس پیش کرکے اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں کھڑا کر دیا
    افغانستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 342 رنز اسکور کیے جس میں رحمت شاہ کی سینچری ،اصغر افغان کے 92 اور راشد خان کی برق رفتار ففٹی شامل تھی
    اس کے بعد جب بنگلہ دیش بیٹنگ کرنے آئی تو 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 194 رنز ہی بنا سکی، افغانستان کی طرف سے راشد خان نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے محمد نبی نے دو، یاسین احمد زئی نے ایک اور قیس احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے دن کے احتتام پر بنگلہ دیش افغانستان سے 148 رنز پیچھے تھا، اور افغانستان ایک انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہےِ،

  • چین ، مٹی کے تودے گرنے سے 9ہلاک

    چین ، مٹی کے تودے گرنے سے 9ہلاک

    چین کے جنوب مغربی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
    200 سے زائد چینیوں پر حملہ ، حملہ آور کون ہیں ؟ خبر نے خوف زدہ کردیا
    چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق کاتونگ شہر میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ۔
    جس کے بعد غائب 9 افراد کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ جن کی لاشیں مٹی تلے دبی تھیں۔

    دریں اثناءمٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ 27 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • آئیں چلیں شہید کے گھر،ہم نے وعدہ وفا کر دیا

    آئیں چلیں شہید کے گھر،ہم نے وعدہ وفا کر دیا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )میں مقامی تنظمیوں اور ٹیم سرعام جہانیاں کی طرف سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ سلوگن کے تحت شہدائے پاکستان کے گھروں میں پھولوں کے گلدستے اور پاکستانی پرچم پیش کئے گئے ۔مقامی تنظیموں اور ٹیم سرعام کا مشترکہ وفد صبح سات بجے نائیک تنویر شہید کے گھر پہنچا۔جہاں رہنما تحریک انصاف جہانیاں چوہدری خالد جاوید نے وفد کا استقبال کیا اور شہید کے اہلخانہ اور بچوں کو گلدستے اور پاکستانی پرچم پیش کئے ۔اس کے بعد نائیک تنویر شہید کی قبر پہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔بعد ازاں یہ وفد مختلف چکوک سے ہوتا ہوا چکنمبر 130 دس آر پہنچا اور یہاں کے رہائشی پاک آرمی کے شہید کے اہلخانہ میں بھی گلدستے اور پاکستانی پرچم پیش کئے گئے اور شہید کے والدین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وفد میں علاقے کی معزز شخصیات بھی شامل تھیں ۔اس موقع پر ٹھٹھہ صادق آباد سے متصلہ علاقوں سے شہید ہونے والے تقریبا بتیس شہدا کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد کو دیکھتے ہی ہر گاوں کے لوگوں نے وفد کا والہانہ استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا۔

  • جنگ 1965 کے ہیروز کو سلام ، تاریخی تصاویر سے پاک بھارت جنگ کا نظارہ کیجیئے

    جنگ 1965 کے ہیروز کو سلام ، تاریخی تصاویر سے پاک بھارت جنگ کا نظارہ کیجیئے

    1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی عوام اور پاک فوج کے جذبے، دلیری اور کامیابیوں کو سلام ، قوم آج 1965 کے اپنے ہیروز کے جزبے کو سلام کرتی ہے اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، جہاں افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ اور وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کے موقع پر شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں وہاں پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنےکے لیے یوم دفاع بھرپور طریقے سے منارہی ہے.، 1965 میں افواج پاکستان نے کس طرح بھارت کے چھکے چھڑائے اس کی کچھ جھلکیاں تاریخی تصاوہر میں پیش کی جارہی ہیں تاکہ قوم اپنے شہداء کی دفاع وطن کے لیے قربانیوں کا احاطہ کرسکے

    https://www.youtube.com/watch?v=CgOA-stm6Is

  • اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں ایک فلسطینی شہید97 زخمی

    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں ایک فلسطینی شہید97 زخمی

    فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 97 زخمی ہوگئے۔
    اسرائیلی فوج کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ، درجنوں فلسطینی زخمی
    فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے 29 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے یہودیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 139 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 34 بچے، دو خواتین، دو صحافی، ایک امدادی کارکن، ایک سماجی کارکن زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے 8 بچوں اور دو خواتین سمیت 91 فلسطینیوں کو گرفتارکیا جبکہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے 85 بار دراندازی کی اور چھاپے مارے۔

  • لودھراں : فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چھاڑ نہر میں شگاف پڑنےسےہزاروں ایکڑ رقبہ زیر آب4بڑی فصلیں شدیدمتاثر،ضلعی انتظامیہ دیگر تقریبات میں مصروف

    اہل علاقہ اپنی مددآپ کےتحت شگاف بند کرنے میں مصروف،متاثرہ علاقہ میں چک 99ایم 97 ایم چک 95 ایم اور بستی دوران والا کے علاقے زیر آب آئے پانی کی وجہ سے چار فصلیں شدید متاثر،جسمیں کپاس، دھان، مکئ اور گنا کی فصلیں شامل ہیں۔

    شگاف پڑنے کو کئی گھنٹے گزر چکے ضلعی انتظامیہ نہ پہنچ سکی۔اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریکر لگا کر شگاف بند کرنے میں مصروف،ضلعی انتظامیہ غائب،ضلعی انتظامیہ وزیر ریلوے کی لودھراں استقبالیہ آمدکی تقریب میں مصروف رہی۔متعلقہ محکموں کی عدم توجہی کی وجہ سے اہل علاقہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف –

    اگر انتظامیہ نے بروقت شگاف کو بند نہ کیا تو مزید بستیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔اہل علاقہ،شگاف سے تقریباً تین ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے اہل علاقہ کی گفتگو

  • بورے والا : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    بوریوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) مرکزی انجمن تاجران ، مرکزی علماءکونسل اور جماعت اسلامی زیراہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلیے جمعہ کےروز سٹی گیٹ کالج روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

    جس کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کےضلعی صدر حاجی محمد جمیل بھٹی ، مولانا یاسر راشدی ، صوبائی نائب صدر مرکزی علماءکونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی ، جماعت اسلامی کے رہنماوں محمد رمضان سلیمی ، باو محمد اشفاق ، انجمن تاجران کے شیخ محمد عابد ، چاچا ملک محمد اسلم نے کی ۔

    ریلی میں شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیر کی آزادی جہاد کے بغیر ممکمن نہیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اقوام متحدہ کو نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم انڈیا کے خلاف جہاد کےلیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ریلی میں ظالم مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔