Baaghi TV

Author: +9251

  • گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد

    گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کے احکامات کی رو شنی میں دیگرشہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم وفاع اور یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا -ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقادگورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآباد میں ہوا-سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ آج ملک بھر میں ڈیفنس ڈے یو م یکجہتی کشمیر کے ساتھ منایا جا رہا ہے 6 ستمبر کا دن پاکستانی افواج کی جرات اور بہادری کی یاد تازہ کرنے کے لیے منایا جا تا ہے انہوں نے تقریب کے شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب میں شریک ہوکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا -ایم پی اے ساجدہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ انڈیا ہی اقوام متحدہ سے جنگ بندی کی بھیک مانگنے گیا تھا اسے ذھن نشیں کرلینا چاہیئے کہ یہ بھیک دوبارہ نہیں ملے گی -ڈی پی او رانا شعیب محمود اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے6 ستمبر1965 ء کے حوالے سے بھارت کی جانب سے نا پاک عزائم لے کر پاکستان پر حملہ کرنے اور اپنے ہی پیروں کی دھول چاٹ کر واپس بھاگنے،پاکستان کی تینوں افواج کی جرات اور دلیری پر تفصیل سے گفتگو کی -سٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈ ماسٹر محمد شاہد نے انجام دیتے ہوئے یو م دفاع اور تنازعہ کشمیر اپنے خوبصورت الفاظ میں بیان کیا -قبل ازیں تقریب میں 8 بجکر 58 منٹ پر سائیرن بجایا گیا -بعد ازاں پرچم کشائی کی گئی پاکستانی اور کشمیر کے قومی ترانے چلائے گئے -تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور یو م دفاع کے موضوع پر تقریریں کیں -ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے انعقاد کا اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی بہترین کوآرڈینیشن، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل اور ڈی ڈی او ایجوکیشن محمد الیاس باجوہ کے تسلی بخش انتظامات کو سراہا اور دیگر محکمہ جات کی اپنے بھر پور انداز میں ریلی میں شرکت کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا –

  • لیبیا: وفاقی حکومت کی ترہونہ شہر پر ڈرون طیاروں سے  بمباری

    لیبیا: وفاقی حکومت کی ترہونہ شہر پر ڈرون طیاروں سے بمباری

    لیبیا میں وفاق کی حکومت کی فورسز نے جمعرات کے روز ترہونہ شہر کو ڈرون طیاروں کے ذریعے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ترہونہ لیبیا کا دوسرا شہر ہے جس پر خلیفہ حفتر کی فوج کا کنٹرول ہے۔ اس سے قبل حفتر کی فوج نے گولہ بارود کے اُن ڈپوؤں کو تباہ کر دیا تھا جو وفاقی حکومتی فورسز کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے ترہونہ شہر پر حملے کے لیے تیار کیے تھے۔

    ترہونہ شہر دارالحکومت طرابلس سے 90 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

    ترہونہ شہر کی بلدیاتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں جمعے کی صبح شہر کے رہائشی علاقے میں شہریوں کے گھروں پر ڈرون سے فضائی بم باری کی مذمت کی ہے۔ بیان کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب رہائشی علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    زمینی طور پر وفاق کی حکومت نے مصراتہ شہر میں موجود اپنی فورسز کو اکٹھا کر کے ایک نئی فورس تشکیل دی ہے۔ اس نئی فورس کو "ترہونہ پروٹیکشن فورس” کا نام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب خلیفہ حفتر کے زیر قیادت لیبیا کی فوج نے نئی عسکری کمک کے ترہونہ شہر پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمک کو نیشنل ایئربیس سے بھیجا گیا ہے تا کہ مقابل فریق کے کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنایا جا سکے۔

    عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا میں متحارب فریقین پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ لڑائی کو ختم کر کے فائر بندی کو یقینی بنائیں تا کہ سیاسی عمل دوبارہ سے اپنی راہ پر گامزن ہو سکے۔

  • ایرانی تیل کی برآمدات میں ایک لاکھ 60 ہزار بیرل تک  یومیہ کمی آگئی

    ایرانی تیل کی برآمدات میں ایک لاکھ 60 ہزار بیرل تک یومیہ کمی آگئی

    امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں خریدو فروخت پر پابندی کےعاید کیے جانے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات میں غیرمعمولی کمی آگئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی برآمدات میں یومیہ ایک لاکھ 60 ہزار بیرل کمی واقع ہوئی ہے۔

    امریکا سے نشرہونےوالے فارسی ریڈیو’فردا’ نے کیپلر کی طرف سے فراہم کردہ اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جولائی میں ایرانی تیل کی برآمدات یومیہ 3 لاکھ 65 ہزار تھیں اور اگست میں یہ برآمدات کم ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار بیرل یومیہ تک آگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پچھلے سال اگست میں ایران نے ایک دن میں تقریبا بیس لاکھ بیرل برآمد کیا مگر بعد ازاں نومبرمیں امریکا نے ایرانی تیل پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

    کیپلر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اگست میں ترکی کو یومیہ 22000 بیرل ، شام کو 33000 اور چین کو ایک لاکھ 5000 بیرل تیل برآمد کیا۔

    مئی کے آغاز تک ، ایران ایک دن میں تقریبا 10 ملین بیرل تیل یومیہ برآمد کرتا تھا ، لیکن جب امریکا نے اپنی پابندیاں سخت کردیں اور تمام ممالک کے کے لئے دی گئی چھوٹ ختم کردی تو ایرانی تیل کی برآمدات میں آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوگئی۔

    امریکا نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ ایرانی تیل صارفین کو چھوٹ نہیں دے گا۔ ایرانی تیل کے کسی بھی درآمد کنندہ، ایران کو جہاز رانی میں معاونت کرنے والے ملک ، انشورنس یا بینکاری خدمات میں مدد کرنے والوں کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کی دھمکی دے گئی۔

    شام کے خلاف امریکا اور یورپی یونین کی پابندیوں کے باوجود ایران شامی حکومت کو تیل فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔

    جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شام کے ساحل کے قریب تین ایرانی ٹینکروں پر مجموعی طور پر 30 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

    ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کے احکامات کی رو شنی میں دیگرشہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول سے لے کر سی ای او ایجوکیشن آفس چوک تک ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی – ریلی میں ایم پی اے ساجدہ بیگم،ضلعی انتظامی و پولیس افسران،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،پاپولیشن،محکمہ لا ئیو سٹاک،سوشل ویلفیئر،سول ڈیفنس،رسیکیو1122 اور دیگر تمام محکموں کے افسران و سٹاف اپنی گاڑیوں اور دیگر ایکوئپمنٹس کے ساتھ،پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بینرز اور پلے کارڈ سمیت شریک تھے -ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ آج ملک بھر میں ڈیفنس ڈے یو م یکجہتی کشمیر کے ساتھ منایا جا رہا ہے 6 ستمبر کا دن پاکستانی افواج کی جرات اور بہادری کی یاد تازہ کرنے کے لیے منایا جا تا ہے انہوں نے ر یلی کے شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا -ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے انعقاد کا اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی بہترین کوآرڈینیشن، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل اور ڈی ڈی او ایجوکیشن محمد الیاس باجوہ کے تسلی بخش انتظامات کو سراہا اور دیگر محکمہ جات کی اپنے بھر پور انداز میں ریلی میں شرکت کی کاؤشوں کو بھی سراہا گیا –

  • 74 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    74 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنی والی 74 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو حیران کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارامتی مانگیاما نامی خاتون نے صحت مند جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا اور اس طرح وہ ممکنہ طور پر اس عمر میں ماں بننے والی سب سے معمر خاتون بھی بن گئیں۔

    اس خاتون کی پہلے کوئی اولاد نہیں تھی تاہم انہیں ہمیشہ سے بچوں کی چاہت تھی۔

    74 سالہ خاتون نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بچیوں نے مجھے مکمل کردیا، میرا 60 برسوں کا انتظار ختم ہوا اور اب مجھے کوئی بانجھ نہیں کہہ سکے گا۔

    ان کے ہاں معجزاتی طور پر بچوں کی پیدائش آئی وی ایف طریقہ علاج کی مدد سے ممکن ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس مخصوص علاج کے ذریعے میری 55 سالہ پڑوسن کے ہاں اولاد ہوئی تھی جس کے بعد مجھے اس سے مدد لینے کا خیال آیا۔

  • نیب کا ٹیکس معاملات میں تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ

    نیب کا ٹیکس معاملات میں تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن کیسز، انکوائریز، انویسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے ٹیکس معاملات میں تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیکس کے پرانے کیسز کو ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا، 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرائی۔

  • ارلی چائلڈ ایجوکیشن اینڈ کیئر تیسری عالمی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی

    ارلی چائلڈ ایجوکیشن اینڈ کیئر تیسری عالمی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی

    اسلام آباد : پاکستان میں ارلی چائلڈ ایجوکیش کے حوالے سے پہلے بھی کوششیں ہوتی رہتی ہیں مگر اس مسئلے پر خصوصی کانفرنس 2روزہ تیسری عالمی کانفرنس25 اور 26 ستمبر کو منعقد ہو گی۔اس سال یہ کانفرنس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان الائنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ روپانی فائونڈیشن ،ْ وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور قراکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے ہوگی

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کانفرنس میں 500کے قریب قومی و بین الاقوامی سطح کے ای سی ڈی ماہرین ،ْ پریکٹیشنرز ،ْ محققین ،ْ قانون دان ،ْ پالیسی میکرز ،ْ ڈونرز اور والدین شرکت کریں گے۔سکالرز ولادت سے قبل اور پیدائش کے بعد بچے اور ماں کی عذائیت ،ْ بچے کی ابتدائی پرورش اور مستقبل کے تعین پر مقالے پیش کریں گے۔

  • ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے، برطانیہ و اسرائیل

    ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے، برطانیہ و اسرائیل

    برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نیتن یاہو نے اس بات کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے اور تہران کی جانب سے عدم استحکام کا باعث بننے والے تخریبی رویے کو لگام دی جائے۔

    یہ موقف جمعرات کے روز لندن میں نیتن یاہو اور بورس جانسن کے دورمیان ہونے والی بات چیت کے دوران سامنے آیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی روابط کو گہرا بنانے اور مشرق وسطی میں امن عمل کے لیے حلوں کی تلاش کے موضوعات زیر بحث آئے۔

    برطانوی وزیراعظم کی ترجمان نے بتایا کہ بورس جانسن نے ایران کے مسئلے کے حوالے سے مکالمے اور سفارتی حل پر زور دیا۔

    برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورس جانسن اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قابل نفاذ امن معاہدے کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی تفصیلی تجاویز دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

  • ساہیوال،فروکہ میں 6 محرم الحرام کا ماتمی جلوس برآمد،سخت سیکیوٹی انتظامات

    ساہیوال،فروکہ میں 6 محرم الحرام کا ماتمی جلوس برآمد،سخت سیکیوٹی انتظامات

    سرگودہا،ساہیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ساہیوال ،فروکہ6 محرم الحرام کے ماتمی جلوس سیکورٹی کے سخت انتظامات ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد امتیاز محمود خان ایس ایچ او ترکھانوالہ ارباب طفیل جلوس سیکورٹی چیک کر رہے ہیں ماتمی جلوس فروکہ کے مرکزی راستوں سے گزرے گا اس سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جس کی نگرانی ایس ایچ او ترکھانوالہ ارباب طفیل کر رہے ہیں ماتمی جلوس کے راستوں پر رضاکار بھی تعینات کیے گئے ہیں

  • طالب علموں کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائرفائنٹنگ ٹریننگ شروع ہوگئی

    طالب علموں کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائرفائنٹنگ ٹریننگ شروع ہوگئی

    ہری پور: طالب علموں کو ہنگامی حالات میں خدمات سرانجام دینے کے لیے پہلے طالب علموں کو گر سکھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ہری پور میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ہدایات پر عوام الناس تک ریسکیو کی بین الاقومی طرز کی مفت سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہری پور میں سکول نمبر 1 سکائوٹ سٹوڈنٹس کیلئے فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

    ہری پور میں دی جانے والی اس ٹریننگ ونگ کے انچارج ساجد علی نے ریسکیو 1122 کی سروسز، فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کے متعلق بریفنگ دی اور مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ساجد علی نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا کہ ریسکیو اہلکار ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے لمحوں میں پہنچ جاتے ہیں۔